2025-08-13@10:24:26 GMT
تلاش کی گنتی: 107240
«گرم اور»:
(نئی خبر)
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس سی بی اے پی) کے صدر میاں محمد رؤف عطا ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ رولز 1980 میں حالیہ ترامیم اور عدالت عظمیٰ میں فیسوں میں غیر معمولی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم و اضافے بغیر کسی بامعنی مشاورت کے کیے گئے، جو وکلاء برادری کے کردار کو نظر انداز کرتے ہیں اور انصاف تک عوامی رسائی کو محدود کرنے کا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نجی ایئر لائن کے طیارے کو رن وے پر جھٹکے، صدر سپریم کورٹ بار کا تحقیقات کا مطالبہ میاں رؤف عطا نے کہا کہ عدالت عظمیٰ آئینی طور پر انصاف کی فراہمی کا سب سے بڑا...
عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا۔ اعظم سواتی نے ایئرپورٹ پر روکنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر کر دی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کا نام اب پی این آئی سی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے نے پشاور ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک...
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندور بن گیا تندور‘،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ضرور ہوا ہے، لیکن جیسے جیسے ادائیگیاں ہوں گی، صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت نے استحکام کی طرف پیش رفت کی ہے اور بیشتر معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال میں...
سپریم کورٹ بار کا رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ رولز میں ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 1980 رولز میں ترامیم سپریم کورٹ بار سے مشاورت کے بغیر کی گئیں۔ اعلامیہ کے مطابق کورٹ فیسوں میں کیا جانے والا اضافہ قابل برداشت نہیں اور فراہمی انصاف کے اصول کے بر خلاف ہے۔ سپریم کورٹ فراہمی انصاف کا آخری فورم ہے اور اس کا کردار مالی رکاوٹیں پیدا کرتے ہوئے غریب شہریوں کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اگست 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پانی کو قوم کی زندگی کے لیے خون کے مترادف قرار دیتے ہوئے، واضح کیا کہ دریائے سندھ کے بہاؤ کو روکنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نئی دہلی نے سندھ طاس معاہدے کو ''معطل‘‘ کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے اسلام آباد نے ’’جنگی اقدام‘‘ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی یومِ نوجوانانِ کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں آج دشمن کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر تم ہمارے پانی کو روکنے کی دھمکی دیتے ہو تو...
’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سےکم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر میں سمندری ہوائیں7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
شہیدوں کا خون ہی پاکستان کی آزادی اور بقا کا ضامن ہے، آزاد کشمیر کی غیور قوم نے معرکہ حق یوم آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کا شاندار اظہار کیا ہے۔ کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی سرحدوں کے امین اور محافظ ہیں، ہمارے لبوں پر ہمیشہ اپنے وطن کی وفا اور عظمت کے نغمے گونجتے ہیں، ہم پاکستان اور اس کی وفا کے محافظ ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسم ہوں یا مشکلات کے طوفان، ہمارے حوصلے بلند اور ارادے چٹان کی مانند ہیں۔ کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ جب بھی دشمن نے للکارا، ہم نے خود کو سب سے پہلے قربان کر کے پاکستان کا...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر...
کراچی: سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھاری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔ تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کوچ بطور ٹی ٹوئنٹی کوچ اچھے ہیں مگر ون ڈے فارمیٹ میں ان کا انداز سمجھ سے باہر ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل...
سٹی42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے انٹرنل آڈٹ ونگ میں مالی اور انتظامی بدعنوانیوں کا انکشاف، عملے نے افسران پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ ونگ کے متعدد ملازمین نے سیکرٹری صحت کو باقاعدہ درخواست دے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ونگ میں پٹرول کی خورد برد، گاڑیوں کی جعلی مرمت کے کلیمز اور فرضی انٹرٹینمنٹ الاؤنس کے ذریعے بھاری مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شکایات کا نوٹس لینے کے بجائے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے الٹا درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک...
امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔ اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔ مشترکہ اعلامیے...
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر پیر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، یہ کمٹمنٹ لازوال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ابھرتی تحریک طالبان کشمیر کے دعوے اور حقائق انہوں نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مظلوم نہیں بلکہ بہادر کشمیری کہتا ہوں، جو عزم و استقامت کے ساتھ بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اہل کشمیر غلامی کی...
یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رومانیہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے وہ پاکستان کی مسلسل ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک فخر کے ساتھ پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس وقت مغربی ہوائیں شمالی اور بالائی علاقوں میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں، تاہم 17 اگست سے ان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جو بارش کے سلسلے کو مزید تیز کرے گا۔ 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور،...
بھارت کی سیاست اس وقت ہلچل کا شکار ہے، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے گزشتہ برس منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے، جنہوں نے ملک گیر احتجاج، وزارتی استعفوں اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خلاف نئی اپوزیشن مہم کو جنم دیا ہے۔ ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے کے زیر اثر یہ مہم بقول راہول گاندھی ’جمہوری اقدار کی بحالی کی جدوجہد‘ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہادیوپورہ اسمبلی حلقے میں ہی1,00,250 سے زائد جعلی ووٹ ڈالے گئے، جبکہ پورے انتخابی عمل میں دوہرے ووٹر رجسٹریشن، جعلی پتے، ایک ہی جگہ پر ہزاروں ووٹروں کا اندراج، ووٹر شناختی کارڈ کی تصاویر میں چھیڑ چھاڑ،...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔ دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بیجا صراف سے گریز اور...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ وابستگی کی تصدیق کی ہے، دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت سمیت دیگر ملکوں میں امن قائم کیا، پاک بھارت ایک ایسا تنازع تھا جو انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا، امریکا کی اعلیٰ قیادت نے ایک ممکنہ تباہی روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت...
اسرائیلی فوج نے شام کے جنوب مغربی صوبے قنیطرہ کے 2 قصبوں میں داخل ہو کر ملک کی خودمختاری کی ایک اور کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ شامی سرکاری ٹی وی الاخباریہ شام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا: ’اسرائیلی قابض فوج کی ایک گشتی پارٹی قنیطرہ کے شمال میں واقع قصبہ ترنیجہ میں داخل ہوئی۔‘ یہ بھی پڑھیے پیوٹن اور اردوان کے درمیان رابطہ: اسرائیلی حملے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار رپورٹ کے مطابق گشتی پارٹی قصبے کے مرکزی چوک پر رکی اور پھر قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقے میں واقع قصبہ حادر کی طرف روانہ ہو گئی۔ سرکاری ٹی وی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ چینل نے یہ بھی بتایا کہ...
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ان ممالک سے اپیل کی ہے جو امریکی پابندیوں کا شکار ہوئے ہیں کہ وہ مشترکہ ردعمل کے لیے ہاتھ ملا لیں، اور زور دیا کہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے آرمینیا آذربائیجان معاہدے میں شامل مجوزہ ٹرانزٹ راہداری کو مسترد کردیا بدھ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں عراقچی نے Lancet Global Health جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون Effects of international sanctions on age-specific mortality: a cross-national panel data analysis (بین الاقوامی پابندیوں کے عمر کے لحاظ سے اموات پر اثرات: ایک بین الاقوامی تجزیہ) کا حوالہ دیا۔ عراقچی نے کہا مغربی حکومتیں طویل عرصے سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) دنیا بھر میں معروف اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے اپنا جدید ترین پریمیم فولڈیبل فلیگ شپ، Fold5 vivo X ، پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ خوبصورتی، طاقت اور ذہین فیچرز کا امتزاج لیے یہ نیا فون ایک بہترین فولڈیبل تجربہ فراہم کرتا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ ہلکا، ہوشیار اور قابل ہے۔ X Fold5 دو خوبصورت رنگوں فیدر وائٹ اور ٹائٹینیم گرے میں دستیاب ہوگا جو نفاست اور جدید ڈیزائن کا بہترین امتزاج پیش کرتے ہیں۔vivo X Fold5 اپنی انتہائی ہلکی 217g Ultra-Light body اور mm Super - 9.2 Slimپروفائل کے ساتھ فولڈیبل فونز کی دنیا میں نئی مثال قائم کرتا ہے۔ اسے اعلیٰ معیار کی پورٹیبلٹی اور آرام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کو ایک ساتھ جوڑنا درست نہیں۔ ان کے مطابق دونوں معاملات الگ ہیں اور ایک کا دوسرے سے کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر واقعی عمران خان سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہے تو پی ٹی آئی کو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنی چاہیے۔ جیل حکام کے مطابق عدالتی احکامات پر مکمل عمل ہو رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر آج پولیس...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم جیسے جیسے ان کی ادائیگیاں ہوں گی، معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ نجی شعبے کے قرضوں میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشتوں میں تاجروں کا اہم کردار ہے اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ تقریب کے آغاز میں انہوں نے پوری قوم کو معرکۂ حق میں کامیابی اور جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ آپ...
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی، دیارِ غیر میں رہ کر بھی ملکی ترقی و استحکام میں پیش پیش ہیں، قومی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو قابل ِ فخر کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ معرکۂ حق یوم ِآزادی پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیغام دیا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا ہے یہ سچ ہے کہ ہم دیارِ غیر میں ہیں اور وطن عزیز سے ہزاروں کلو میٹر دور ہیں، مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان رہتا ہے، ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے اور ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا...
کراچی: امام الحق نے لگاتار دوسری سنچری سے اپنی کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ ون ڈے کپ کے گروپ بی میں یارکشائر نے لنکا شائر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، یارکشائر نے 295 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا، پاکستان کے اوپنر امام الحق نے شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔ امام الحق نے 124 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور ولی لکسٹن کے ساتھ 153 رنز کی شراکت قائم کی، لکسٹن نے 63 گیندوں پر 77 رنز جوڑے، لنکا شائر نے مائیکل جونز کے 102 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 294 رنز بنائے جبکہ جارج بالڈرسن نے 48 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ امام...
پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ حکومتی تعاون سے ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں۔ پاکستان کی معاشی بحالی اور پر اعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا، مستقبل میں بھی کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع، 61 فیصد نے ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی، پچھلی سہ ماہی کی نسبت رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئیں۔...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ’تاریخی اور روحانی مشن ‘ پر ہیں اور نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کے ویژن سے’انتہائی ‘ وابستہ ہیں۔ اس منصوبے میں وہ علاقے شامل ہیں جو فلسطینی ریاست کے لیے مخصوص کیے گئے تھے، اور اس میں موجودہ اردن اور مصر کے کچھ حصے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ منگل کو اسرائیلی نشریاتی ادارے i24NEWS کو دیے گئے انٹرویو میں، جب ان کی حکومت غزہ کے باقی علاقوں تک اپنی جارحانہ کارروائیاں بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے، نیتن یاہو نے اپنے مشن کو ’نسلوں کا مشن ‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا: ’یہودیوں کی کئی نسلیں یہاں آنے کا خواب دیکھتی رہی ہیں، اور ہم سے بعد میں...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانہ کے زیرِ اہتمام سمپوزیم کا انعقاد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک سمپوزیم اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں پاکستانی حکومت، سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید اور چینی سفارتخانہ کے قونصلر وانگ شینگ جی نے ادا کیے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کے عوام...
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100 روپے اور 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 اگست 2025 بروز جمع المبارک کو فیصل آباد میں ہوگی۔(جاری ہے) 100 روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح تیسرا انعام ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
لاہور (نیوز ڈیسک) چین کے یانٹائی پورٹ سے پنجاب کے لیے 100 جدید الیکٹرک بسیں روانہ ہونے والی ہیں، جو جلد ہی صوبے کے ان اضلاع میں پہنچیں گی جہاں برسوں سے باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بتایا کہ یہ بسیں سمندری راستے سے لائی جائیں گی اور ابتدائی مرحلے میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں چلائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پہلی بار جدید اور منظم پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ ہر بس میں...
بھارت کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے 1990 میں نرس سرلا بھٹ کے قتل کے 35 سالہ پرانے مقدمے کو دوبارہ کھول دیا ہے، جسے ماہرین انصاف کی فراہمی کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جبر کو جواز دینے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت اس واقعے کو بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے آغاز کے طور پر پیش کرتی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ ہجرت زیادہ تر رضاکارانہ تھی۔ 11 اگست کو سری نگر میں 8 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سابق جے کے ایل ایف ارکان پیر نور الحق...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وفاقی دارالحکومت میں اپنے دفاتر دو دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 13 اگست 2025، بدھ کے روز جشنِ آزادی کی خصوصی تقریبات کے پیشِ نظر مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ 14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس وجہ سے اسلام آباد میں واقع تمام نادرا دفاتر بدھ اور جمعرات دونوں دن بند رہیں گے۔ ترجمان نادرا نے بتایا کہ 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے والے دفاتر بھی 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب سے بند ہوں گے اور 15 اگست، جمعہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔ ادارے نے...
فروری 2022 سے جاری یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بات چیت کی غرض سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جمعہ کے روز الاسکا میں ملاقات کریں گے، جو کئی ناکام مذاکراتی ادوار، ٹیلی فونک رابطوں اور سفارتی دوروں کے بعد ہو رہی ہے جن میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جولائی 2025 میں ترکی کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان 3 مذاکراتی ادوار ہوئے، جن میں قیدیوں کے تبادلے اور لاشوں کی واپسی پر تو اتفاق ہوا، مگر جنگ بندی طے نہ ہو سکی، یہ جنگ اب تک لاکھوں فوجیوں اور شہریوں کی جان لے چکی ہے اور دونوں یورپی ہمسایہ ممالک کی معیشت اور انفرا اسٹرکچر کو بھاری نقصان...
ٹاروبا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرا ون ڈے میچ مایوس کن رہا جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کو افسردہ کردیا۔ ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم295رنز کے تعاقب میں92رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ٹاروبا میں پاکستان کے 5 بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق نے کھاتہ بھی نہ...
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے منگل کے روز کہا کہ بھارت تجارتی مذاکرات میں سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، اور اسے ’کچھ حد تک ضدی‘ (recalcitrant) قرار دیا۔ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری کو قرار دیا گیا۔ مذاکرات کی صورتحال اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ بعض ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جن میں خاص طور پر سوئٹزرلینڈ اور بھارت شامل ہیں، اور امید ظاہر کی کہ اکتوبر تک ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کے پروگرام کڈلو میں کہا: ’بڑے...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا ہے، انہوں نے صوبے میں امن وامان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرفان سلیم اور عائشہ بانو کو آگے کہیں پر اکاموڈیٹ کریں گے، عرفان سلیم اور عائشہ بانو سمیت کسی کو بھی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا تھا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بنی گالہ نیلامی کی خبر جب آئی تو میں نے لیگل گروپ میں شیئر کر دی، بعد میں نیب نے بھی وضاحت کی کہ یہ پراپرٹی بانی پی ٹی آئی کی نہیں ہے، بانی...

جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کو ان کے سسر جنرل ریٹائرڈ اعجاز امجد کی سفارش پر آرمی چیف بنایا گیا: خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی چند روز پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کر رہے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف ان کے سسر جنرل ریٹائرڈ اعجاز امجد کی سفارش پر بنوایا گیا تھا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیاہے کہ میں جنرل اعجاز امجد کے پاس گیا، جو جنرل باجوہ کے سسر ہیں، مجھے کہا گیا کہ ان سے جا کر کہیں اسے منع کریں اور مزاحمت نہ کرے، اس سارے معاملے میں یہ عمران خان سے زیادہ اہم تھے ، جنرل اعجازنے ہی جنرل باجوہ کو چیف بنوایا تھا، جنرل اعجاز کا میاں نوازشریف...
کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت جلد کراچی کے رہائشی اور صنعتی صارفین کو کے الیکٹرک کے مقابلے میں کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بجلی “سیپرا” کے تحت پیدا اور فراہم کی جائے گی، اور ترسیل کا کام سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (STDC) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس نظام میں نرخوں کا تعین صوبہ خود کرے گا، جو نیپرا کے مقررہ نرخوں سے واضح طور پر کم ہوں گے۔ ناصر شاہ نے وضاحت کی کہ ابتدائی مرحلے میں ترجیح اکنامک زونز کو...
پاک بھارت تنازع یں ٹرمپ کی ثالثی کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق پاکستان اور بھارت تنازع شدید نوعیت اختیار کر چکا تھا۔ محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے نائب صدر، صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ نے فوری طور پر اقدام اٹھایا۔ ٹیمی بروس نے بتایا کہ ہم نے اس وقت حملوں کو روکنے کے لیے فون کالز کیں اور فریقین کو میز پر لانے کی بھرپور کوشش کی۔ ایسا کرنے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے تنازع کا پائیدار حل نکالنا تھا۔ یہ سب کچھ مثال ہے کہ امریکی قیادت...
اسلام آباد: یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ۔ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح10بجے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کیے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔ نمائش میں توپوں ،راکٹ...
پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے ہیں۔ نازیہ حسن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز اور خوبصورت آواز سے پاپ موسیقی کو پاکستان میں متعارف کروایا یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان میں پاپ گلوکاری کی بانی بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے گانے آج بھی مداحوں میں بےحد مقبول ہیں وہ صرف ایک گلوکارہ نہیں بلکہ نوجوان خواتین کی آئیکون تھیں، جنہوں نے خواتین کو موسیقی کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کا حوصلہ دیا۔ ان کی یاد میں آج بھی ان کے چاہنے والے ان کے گانوں کو سنتے اور ان کی شخصیت کو یاد کرتے...
یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو علاقے سے نکلنے کی اجازت دی جائے گی، جب کہ فوج وہاں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ماضی میں غزہ کے شہریوں کو دوبارہ آباد کرنے کی تجاویز نے فلسطینیوں میں تشویش اور عالمی برادری میں مخالفت پیدا کی تھی۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ "ہم انہیں زبردستی نہیں نکال رہے، لیکن اگر وہ جانا چاہیں تو ہم اجازت دیں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "پہلے انہیں جنگی علاقوں سے نکلنے کا موقع دیں گے، اور اگر وہ چاہیں تو غزہ سے بھی باہر جا سکیں گے۔" غزہ کی...
اسلام آباد: معرکہ حق میں تاریخی فتح اور یوم آزادی کی مناسبت سے آج اسلام آباد خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک بھر میں یوم آزادی، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات کا شاندار آغاز کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جب کہ وزیرِ اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی و غیر ملکی شخصیات کی بھی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مرکزی تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔ تینوں...
کراچی: سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پیر کو دی ہنڈرڈ میں لندن اسپرٹ کی جانب سے 51 گیندوں پر 71 رنز بناکر آل ٹائم رنز اسکورر کی فہرست میں کوہلی سے آگے نکل گئے۔ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اب وارنر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، کوہلی نے اپنے آخری ٹی 20 میچ 4 جون کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی۔ کوہلی اب تک 414 ٹی 20 میچز میں مجموعی طور پر 13 ہزار 543 رنز جوڑ کر چھٹی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ وارنر 419 میچز میں 13 ہزار 545 رنز بناکر ان سے آگے نکل گئے۔ ٹی 20 میں وارنر 8...
الاسکا کو 15 اگست 2025 کے ڈونلڈ ٹرمپ–ولادیمیر پوتن دوطرفہ اجلاس کے مقام کے طور پر منتخب کرنے کا فیصلہ محض ایک جغرافیائی سہولت نہیں بلکہ ایک نادر قسم کی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ماضی کی گہرائیوں میں جاتا ہے، موجودہ جغرافیائی و سیاسی توازن کی عکاسی کرتا ہے، اور مستقبل کے امریکا روس تعلقات کے ممکنہ خدوخال کی جھلک دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زیلینسکی نے الاسکا میں امریکی اجلاس کو پیوٹن کی ’ذاتی فتح‘ قرار دیدیا تاریخی یادداشت کے لحاظ سے امریکا میں کوئی اور جگہ ایسی نہیں جو ’ہمسائیگی‘ اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کی اُس روح کو اس قدر نمایاں کرے جو سرد جنگ کے دوران ختم ہو گئی۔ 1737 سے 1867 تک یہ...
سٹی42: پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا انتظار کرنے والے امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ، حکومت پنجاب نے 1986 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے جس سے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو مارچ 2025 میں مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔ اہم نکات میں 1986 کانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔34 اضلاع میں 1680 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔کوٹہ کی تقسیم میں 15% خواتین، 10% سابق آرمی اہلکار، 5% اقلیتیں اور 70% اوپن میرٹ ہے۔ اگر کسی کوٹے کے تحت امیدوار دستیاب نہ ہوئے تو وہ نشستیں اوپن میرٹ میں شامل کر دی جائیں گی۔ ٹیکساس : ٹرین حادثہ، 35 بوگیاں پٹڑی سے...
کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے بہادر آباد کی شیرپاؤ کالونی میں ایک بینک ملازمہ کے ساتھ سنگین واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون بینک میں گاڑیوں کی لیزنگ اور کریڈٹ کارڈز سے متعلق خدمات انجام دیتی ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک شخص نے کریڈٹ کارڈ کے حصول کے لیے ان سے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو اسے دھوراجی کے قریب ایک اسپتال پر آنے کا کہا گیا، لیکن موقع پر پہنچنے کے بعد ملزم اسے اسپتال کے بجائے قریبی گلی...
سٹی42: محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوٰۃ اور گزارا الاؤنس جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اور انہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔محکمہ زکوٰۃ نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سیکریٹری زکوٰۃ عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر...
ویب ڈیسک: یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ۔ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح10بجے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کیے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔ نمائش میں توپوں ،راکٹ لانچر وہیکلز...
ویب ڈیسک: پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔ اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور جعفر...
نارتھ ہالی ووڈ میں ایک 70 سالہ سکھ بزرگ ہرپال سنگھ کو ایک گوردوارے کے قریب گالف کلب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ یہ واقعہ 5 اگست کو پیش آیا، جس کے بعد مقامی سکھ برادری نے علاقے میں پولیس کی نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہرپال سنگھ اپنی روزانہ کی سیر پر تھے جب ملزم، بو رچرڈ ویٹاگلیانو (عمر 44 سال)، نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔ حملے میں ہرپال سنگھ کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور دماغ میں خون جم گیا، جس کے علاج کے لیے انہیں پچھلے ایک ہفتے...
ویب ڈیسک : وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 300 یونٹ تک بڑھانے کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا 300 یونٹ کا ریٹ دینے سے سالانہ 275 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے لیے ابھی تک بجلی کا کوئی ریٹ آفر نہیں کیا گیا، سسٹم میں تقریباً 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہےجبکہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی اور رعایتی ٹیرف فراہم کیا جا رہا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ وفاقی وزیر...
انڈس واٹر ٹریٹی یعنی سندھ طاس معاہدے کے حالیہ معاملے میں ہالینڈکے شہر ہیگ میں قائم ثالثی کی مستقل عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا اور اسے مغربی دریاؤں یعنی انڈس، جہلم اورچناب کا پانی بلا تعطل پاکستان کو دینا ہوگا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ بھارت کے رن آف ریور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس صرف ان شرائط کے تحت تعمیر ہو سکتے ہیں جو معاہدے میں درج ہیں، نہ کہ اپنی مرضی کے کسی معیار پر، یہ فیصلہ حتمی اور پابند ہے اور مستقبل کے تمام معاملات میں بھی لاگو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی...
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر نے جشنِ آزادی کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی، جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق، 200 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، متاثرین کی تعداد 24 ہو گئی سی ٹی او مری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے آنے والی تمام ٹریفک ایکسپریس وے اور آر ایم کے جی ٹی روڈ سے مری آ اور جا سکے گی۔ سرکل مری میں ویو فورتھ روڈ، بینک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ اور امتیاز شہید روڈ کو ون وے...
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو پشاور میں دہشتگردی کا حملہ بروقت ناکام نہ بناتے تو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بڑی تباہی ہوتی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہدف جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جلسہ تھا جنہیں ہدف پر پہنچنے نہیں دیا گیا، یہ رواں سال دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی جو ناکام بنائی گئی۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا جلسہ تھا جس کے لیے 4خود کش بمبار آئے تھے جن میں سے تین کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ایک کو پولیس نے...
اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور 16 اگست تک جاری رہے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئی ہیں اور باقی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی سہولت موجود ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے ہونہار اور محنتی نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے *نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ لیپ ٹاپ پروگرام چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کے لیے ہوگا، اور یہ اسکیم پہلے سے موجود سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے چلنے والے لیپ ٹاپ پروگرام سے بالکل الگ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اس لیے ترقی کی دوڑ میں میرٹ کی پاسداری ہر صورت یقینی...
واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی یورپ میں انسانی حقوق کی صورتحال انٹرنیٹ ضابطوں کے باعث مزید خراب ہو رہی ہے۔ یہ الزامات امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں لگائے گئے ہیں، جو رواں سال مختصر شکل میں پیش کی گئی اور اس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ممالک جیسے ایل سلواڈور کو تنقید سے بچایا گیا۔ رپورٹ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں آن لائن نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا گیا۔ برطانیہ میں تین کم عمر لڑکیوں کے قتل کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ صارفین کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے غلط طور پر ایک مہاجر کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی...
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ حسن رحیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی مبارکباد دی جارہی ہے۔ مداحوں میں یہ تجسس پایا جارہا ہے کہ حسن رحیم کی دلہن کون ہیں جس پر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حسن کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????????? (@kapturezzz) گلوکار حسن رحیم کا تعلق چترال سے ہے اور وہ...
لوئر دیر: باجوڑ میں کرفیو می نرمی کردی گئی جب کہ شہری مسلح گشت کرتے ہوئے خود اپنے علاقوں میں پہرہ دینے لگے۔ ضلعی انتظامیہ نے کرفیو میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے آج سے خار منڈا روڈ، خار ناواگی روڈ، خار صادق آباد، عنایت کلی روڈ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان سڑکوں کے ساتھ ساتھ متصل علاقوں کے تمام بازار بھی مکمل طور پر کھلے رہیں گے۔ مقامی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں رات کے اوقات میں شہری اپنے علاقوں کی حفاظت کے لیے پہرہ دیتے اور مسلح گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنا اور اپنے...
کراچی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کو بھی عمدہ کارکردگی پر ترقی مل گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی منیبہ علی اور فاطمہ ثنا نے حالیہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث عالمی رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ سیریز کے آخری میچ میں منیبہ علی نے ناقابل شکست سنچری سے پاکستان کو فتح دلائی تھی، انھیں اس کارکردگی کا صلہ رینکنگ میں تین درجے ترقی کی صورت میں ملا اور وہ 32 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اسی طرح، آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو فائدہ پہنچایا، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی حاصل کی اور 59ویں نمبر پر پہنچ...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، اس کے علاوہ امریکہ نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔ مشترکہ اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے...
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) مری وسیم اختر نے جشنِ آزادی کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک خصوصی، جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ اہم نکات مری ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری کا سفر ایکسپریس وے اور RMK جی ٹی روڈ کے ذریعے ممکن ہوگا۔ سرکل مری میں مخصوص سڑکوں کو ون وے کر دیا گیا ہے: ویو فورتھ روڈ، بنک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ، امتیاز شہید روڈ اور مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ ٹریفک کی روانی کے لیے مری...
کیا بچوں کو خوبصورتی ماں سے ملتی ہے یا باپ سے، سائنس نے دریافت کر لیا ہے۔ ایک حالیہ برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کو چہرے کی پرکشش خصوصیات ان کے والد سے ورثے میں ملتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہروں کی ساخت اور ہڈیوں کی نشوونما میں ان کے والد کے جینز زیادہ غالب دکھائی دیتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کو چہرے کی پرکشش خصوصیات جیسے کہ جبڑے، گال کی ہڈیاں اور ناک کی ساخت ان کی ماؤں کے بجائے اپنے باپ سے وراثت میں ملتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہروں کی ساخت اور خصوصیات میں والد کے جینز اہم کردار...
اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز تہران:(آئی پی ایس) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری مہم 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے کے بعد شروع کی گئی، جس میں ایرانی سیکیورٹی اور پولیس فورسز نے ملک گیر کریک ڈاؤن کیا۔ ایرانی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی جانب سے دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں دو ہزار سے زائد...
بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور بھارت سمیت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔ ان کے مطابق، امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اکتوبر کے آخر تک مذاکرات کو حتمی شکل دے گی، تاہم بھارت کا رویہ رکاوٹ بن رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی حکام اگلے دو سے...
پشاور، اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز نہ سنی گئی تو ملک اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی، ہمیں نوٹس نہیں بھیجا اور راتوں رات نااہل کر دیا۔ اکیلے پی ٹی آئی نے 30 ملین اور دیگر جماعتوں نے مل کر 30 ملین ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ...
معروف لوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ عمرے کی ادائیگی یا کربلا معلیٰ کی زیارت کے لیے جاتی ہیں تو انہیں گلوکاری کے پیشے کی بنیاد پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صنم ماروی حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو صبح کا سما میں مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور تنقید کے پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موسیقی سے وابستگی کے باعث سوشل میڈیا پر انہیں بارہا ٹرول کیا جاتا ہے، خاص طور پر جب وہ مذہبی عبادات انجام دیتی ہیں۔ صنم ماروی کا کہنا تھا کہ سب سے برا مجھے اس وقت...
ویب ڈیسک: نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت آئندہ ماہ پوری دنیا میں جوش وخروش سے منایا جائے گا اس موقع پر اسلامی ملک میں 3 چھٹیاں ہوں گی۔ کویت میں اس سال جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین چھٹیاں ہوں گی۔ کویت کی حکومت نے جمعرات 4 ستمبر کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت پر سرکاری عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں بند رہیں گے جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث...
قوم اس مرتبہ اپنا اناسی واں یوم آزادی جوش و خروش سے منائے گی۔ ہر سال ہی ہر پاکستانی اپنی اپنی بساط کے مطابق 14 اگست کی تیاری کرتا ہے بلکہ ملکی اور قومی سطح پر بھی یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ قومی پرچم گھروں اور سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر دکھائی دیتے ہیں، میڈیا پر اس حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں، اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کرتے ہیں لیکن کیا ہم نے سوچا ہے کہ آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کی باوجود ہم صحیح معنوں میں آزادی کے فلسفے سے روشناس نہیں ہوئے۔ وجہ بالکل صاف اور واضح ہے کہ ہم نے آزادی کو محض ایک دن کے طور پر منانا...
ندیم مانڈوی والا نے پاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کو بھارت کی مشہور فلم "شعلے" قرار دے دیا۔ پاکستان کے بڑے فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا نے بھارتی میڈیا کے ادارے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح 1975 میں "شعلے" نے بھارتی فلم انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا تھا، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" نے بھی پاکستان کے فلمی بازار کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "شعلے" نے بھارت میں باکس آفس کی کمائی کو 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے تک پہنچایا تھا، جبکہ پاکستان میں صرف 60 محدود سینما ہالز کے باوجود "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" نے 125 کروڑ روپے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی تاریخ میں ایک دلچسپ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ جب برصغیر کی آزادی کا سرکاری اعلان 15 اگست 1947 کو ہوا تھا تو پاکستان میں یومِ آزادی ایک دن پہلے، یعنی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے اس حوالے سے تاریخی ریکارڈ اور مستند شواہد کی بنیاد پر وضاحت دی ہے۔ ان کے مطابق *انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947* میں صاف طور پر لکھا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایک ہی دن، یعنی 15 اگست کو وجود میں آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے پہلے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ پر بھی “یومِ آزادی: 15 اگست” درج تھا۔ لیکن یہ تاریخ بعد میں تبدیل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہے تو پی ٹی آئی دوبارہ توہین عدالت کی درخواست کیوں نہیں کرتی ؟ انہوں نے کہا جیل حکام کے مطابق وہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں مگر پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتی ہے، اگر پولیس نے آج غلط روکا ہے تو کل عدالت میں جیل سپریٹنڈنٹ کو بلالیں ۔ 40 اوورز تک میچ ہاتھ میں تھا، جلد...
مری میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے، سرکاری و نجی اسپتالوں کے علاوہ کلینکس میں آنے والے مریضوں میں تیز بخار، جسمانی درد اور پلیٹ لیٹس میں کمی جیسی علامات دیکھی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر کیسز مری کے نچلے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں صفائی کے حالات نہایت خراب ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی اسپرے مہم، آگاہی پروگرام اور متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا...
ملک بھر میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14 اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات اور دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریباً صبح 10 بجے پریڈ گراؤنڈ کے دروازے شہریوں کے لیے کھول دیے جائیں گے، جہاں وہ پاکستان کی دفاعی قوت اور فوجی مہارت کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں گے۔ نمائش کی اہم جھلکیاں معرکہ حق میں استعمال ہونے والے جنگی طیارے، ٹینک، توپیں، راکٹ لانچر وہیکلز اور بکتر بند گاڑیاں۔ دشمن کی حرکات پر کڑی نظر رکھنے والے جدید ریڈارز۔ پاک فضائیہ کا دل موہ لینے والا فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا شاندار مظاہرہ۔ ثقافتی و...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی کارکردگی سے متاثر کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا ماہرین کے مطابق اس وقت کارکردگی کے اعتبار سے یہ دنیا کی تیسری بڑی ایکسچینج بن چکی ہے، جو چند روز میں ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کا ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔ تنویر ملک: کارپوریٹ ارننگ سیزن اہم وجہ سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ کارپوریٹ ارننگ سیزن ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لسٹڈ کمپنیاں اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر رہی ہیں، جن میں منافع نظر آ رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ...
یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی گرینڈ تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ذرائع کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جبکہ وزیرِاعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ قومی و غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام، تینوں مسلح افواج کی پریڈ، اور فضائی مظاہرہ بھی شامل ہوگا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم ’معرکۂ حق‘ مونومنٹ کی رونمائی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آزادی کی تقریبات میں دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آمدنی سے والدین کو پہلی بار ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا۔ مشہور پروگرام "کون بنے گا کروڑپتی" کے 17ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے سپر اسٹار و میزبان امیتابھ بچن نے 12 اگست کو اس شو کے پہلے ایپی سوڈ میں اپنی جوانی کا وہ یادگار قصہ سُنایا ہے جب وہ اپنے والدین کو پہلی مرتبہ اپنی کمائی سے کھانا کھلانے باہر لے گئے تھے۔ پروگرام کے دوران دہلی کے وجے نامی شخص نے بتایا کہ ان کے والد روزانہ مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنے والدین کو بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں اس لئے اس پروگرام میں بطور اُمیدوار حصہ لیا ہے۔ وجے نے بتایا کہ 2024 میں انہوں نے اپنی...
لندن: برطانیہ، فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعے پورے غزہ میں بلارکاوٹ اور محفوظ امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر جاری مشترکہ بیان میں یورپی ممالک نے کہا کہ بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ چکا ہے۔ بیان میں الزام لگایا گیا کہ "ہماری آنکھوں کے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے"۔ یورپی وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تمام بین الاقوامی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے، اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو محفوظ رسائی فراہم کرے، اور امدادی مراکز پر مہلک حملے بند کرے تاکہ شہریوں اور امدادی کارکنوں...
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، یوں تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ تاریخی کامیابی ویسٹ انڈیز کو 34 سال بعد پاکستان کے خلاف کسی ون ڈے سیریز میں حاصل ہوئی۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، ویسٹ انڈیز کی یہ صرف چوتھی فتح ہے جس میں انہوں نے 200 سے زیادہ رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز 2023 کے ورلڈ کپ میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔ پاکستان کی شکست پر شائقین کا شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایک طرف وہ قومی...

فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
بالی وُڈ کی کلاسک فلم شعلے 15 اگست کو اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔ یہ فلم نہ صرف ہندی سنیما کی تاریخ کی یادگار ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے بلکہ اس کے تمام کردار — چاہے جے ہو، ویرو، گبر، ٹھاکر یا بسنتی — عوامی ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں۔ فلم شعلے ہیما مالنی اور دھرمیندر کے لیے ایک خاص مقام رکھتی ہے، کیونکہ جس طرح ویرو اور بسنتی کے درمیان اسکرین پر چنچل کیمسٹری نظر آتی تھی، اسی طرح شوٹنگ کے دوران حقیقی زندگی میں بھی دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ پروان چڑھ رہا تھا۔ ہیما کے مطابق، اس آف اسکرین رومانس نے فلم میں ان کے مناظر کو مزید دلکش...
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) لگژری گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات، ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر کو کسٹمز نے صرف 17 ہزار 635 روپے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد کلیئر کر دیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ دائر کرنے کی تجویز موجود ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس مہم کا مقصد فیس لیس کلیئرنس سسٹم کو بدنام اور بند کرنا...
بی بی سی نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روس میں کام کرنے والے شمالی کوریائی مزدور انتہائی سخت گیر اورغیرانسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں وہ طویل اوقاتِ کار، معمولی اجرت اور گندی رہائش گاہوں کا سامنا کررہے ہیں۔ یہ رپورٹ 6 فرار ہونے والے مزدوروں، محققین اور جنوبی کوریائی انٹیلیجنس ذرائع کی گواہی پر مبنی ہے، رپورٹ کے مطابق مزدوروں پر شمالی کوریا کے ریاستی سیکیورٹی اہلکار کڑی نگرانی رکھتے ہیں تاکہ وہ فرار نہ ہو سکیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ روس میں مزید شمالی کوریائی کارکنوں کی آمد کے پیشِ نظر یہ نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی صدر کا شمالی کوریا کے رہنما...
—فائل فوٹو بھارت کی جانب سے ایک دو روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطا بق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 65 فیصد بھر چکا ہے۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، ساتھ ہی امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے جعفر ایکسپریس اور خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کی۔ سیکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ادارہ...
وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی پولیس کو وفاقی کنٹرول میں لینے کے بعد 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں احتجاج کا دائرہ بڑھ گیا، مظاہروں کو سختی سے کچلا جائیگا، صدر ٹرمپ ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں مختلف جرائم میں کی گئیں، جن میں قتل، منشیات کی اسمگلنگ، کرایہ چوری، نشے کی حالت میں گاڑی چلانا اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 غیر قانونی پستول بھی برآمد کی گئیں۔ لیوٹ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ تو صرف آغاز ہے۔ آئندہ ایک ماہ کے دوران، ٹرمپ انتظامیہ ہر اُس پرتشدد مجرم...
سُروں کا مقابلہ لیے پاکستان آئیڈل جلد ٹی وی اسکرین پر آنے والا ہے جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ جہاں پاکستان آئیڈل 2025 میں حصہ لینے کیلئے پاکستان بھر سے اُمیدوار پُرجوش ہیں وہیں سوشل میڈیا پر مداح یہ جاننے کیلئے بےقرار ہیں کہ اس شو کی میزبانی کون کرے گا۔ نجی میڈیا کے مطابق آواز کا جادو جگانے اور مختلف آوازوں میں پیروڈی کرنے کیلئے مشہور اداکار و میزبان اور مشہور آرٹسٹ شفاعت علی رواں سال پاکستان آئیڈل کی میزبانی کریں گے جبکہ پروگرام کے ججز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ ججز میں راحت فتح علی خان، بلال مقصود، فواد خان اور زیب بنگش شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان آئیڈل 2025 کیلئے...
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی نئے یا بڑے فوجی آپریشن کا آغاز نہیں کیا گیا بلکہ معمول کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشنز کبھی چند گھنٹوں کے لیے ہوتے ہیں، کبھی ایک دن کے لیے، اور بعض اوقات طویل بھی ہو سکتے ہیں، جن میں سویلینز کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے تاکہ اجتماعی نقصان کم سے کم ہو۔ یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت باجوڑ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے اور صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کے تحت کارروائیاں کی...
محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ موسمی نظام کے مطابق آج (13 اگست) اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں۔ تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں...
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے جانے والا ٹریل 13 اگست 2025 (بدھ) کو عام شہریوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) نے بتایا کہ یہ اقدام عوامی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریل 14 اگست 2025 سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ نوٹیفیکیشن کا عکس یہ فیصلہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو آگاہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ...
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگیز نے 11 اگست کو انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جارجینا نے ایک بڑی ہیروں کی انگوٹھی کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا: ’میں ’ہاں‘ کرتی ہوں اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔‘ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگیز، دونوں کے 2 بچے ہیں — الانا اور بیلا — جبکہ رونالڈو کے 3 دیگر بچے سابقہ تعلقات سے ہیں (رونالڈو جونیئر، ایوا، میٹیو)۔ ان کی محبت کی کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب جارجینا گچی ایک اسٹور میں کام کر رہی تھیں۔ جارجینا روڈریگیز کی کل دولت رپورٹس کے مطابق جارجینا کی مجموعی دولت تقریباً 1 کروڑ امریکی ڈالر (10 ملین...