2025-05-20@22:34:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2937
«ہے بانی نے کہا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ دیکھیں آپ نے جو انٹرنل سکیورٹی کی بات کی یہ وار تو جاری ہے، اس جنگ کے اندر جو پراکسیز کو فنڈ کیا جا رہا ہے ان کو فسیلیٹیٹ کیا جا رہا ہے اس چیز کو ہم نے اجاگر کرنا ہے دنیا بھر میں،یہ ہماری ڈپلومیٹک فائٹ جو ہے ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ یا یونائیٹڈ نیشنز کے ساتھ یہ ہم نے ہائی لائٹ ہر جگہ کرنا ہے اس کا ہم قلع قمع چاہتے ہیں جو سیکیورٹی سچویشن ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے ہماری انٹرنل پولیٹیکل رفٹس کی تو یہ...
سٹی 42: صدرِ آصف علی زرداری نے یوم تشکر پر کہا ہے، ہم ثابت قدم اور متحد رہے، اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے۔ آج قومی یومِ تشکر پر قوم کے نام اپنے پیگام میں صدر آصف عل یزرداری نے کہا، مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ انداز، درستگی اور قوت کے ساتھ جواب دیا۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری اُس آپریشنل مہارت کو بھی تسلیم کیا جس نے دشمن کو اپنی جارحیت سے باز آنے پر مجبور کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ صدر آصف زرداری نے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیز فائر ہو چکا اور رہے گا،بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف یہ واضح ہے کہ سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ رہے گا۔دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں کی نیوٹرل مقام پر ملاقات ہو گی، یہ طے ہونا ہے کہ وہ نیوٹرل مقام کون سا ہو گا، پاک...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو بہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔پی پی...
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ لے لیا ہے اور اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا، لیکن ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا دندان شکن جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ’مودی، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 15 مئی 2025ء ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اہم اعلانات کیے،وزیراعلی مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کے ذریعے لون ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کردیااورزرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95فیصد تک سبسڈی کا اعلان کیا، کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کے لئے ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن سسٹم لانچ کرنے کا اعلان کیا اور اگلے سال 20 ہزار کاشتکاروں کو سبسڈی پر گرین ٹریکٹر دینے اورہر تحصیل میں رینٹل ایگری کلچر مشینری سنٹرقائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کالاشاہ کاکو رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب سے...
—جنگ فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے سابق جنرل سیکریٹری اور ن لیگ جاپان کے سابق صدر شیخ قیصر محمود نے جاپان سے جاری کیے گئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی شاندار عسکری و سفارتی کامیابی صرف ایک جنگی فتح نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے حوصلے، اتحاد اور قیادت کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوجی محاذ پر نہیں، قیادت، حکمتِ عملی اور عوامی یکجہتی کا بھی ثبوت ہے، میاں نواز شریف کی سیاسی بالغ نظری، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز حکمتِ عملی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت نے مل کر پاکستان کو وہ مقام دلوایا ہے جس...
راولپنڈی :ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان کی طرف سے ’ فوری اور یقینی جواب’ دیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا پاکستان کی طرف سے ’ فوری اور یقینی جواب’ دیا جائے گا، اور انہوں نے متنبہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سنگین کشیدگی باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے،جنگ نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے،پوری قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ برگیڈ حسب روایت قوم میں انتشار،جھوٹ اور افراتفری پھیلانے میں مصروف رہا۔انہوںنے مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو آپ وزیر اطلاعات ہیں آپ کے پاس اطلاعات ہوتی نہ معلومات ہوتی ہیں، آپ کو بنا بنایا بیان دیا جاتا ہے وہ آپ میڈیا کو سرکولیٹ کر دیتے ہیں۔ مریم...
دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس کسی کو نہیں دیں گے، اپنے پاس رکھیں گے، اپنے شراکت داروں کے دفاع کیلئے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، اُن کی ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، انہیں شروع کرنا نہیں۔ دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ جنگ کی بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو اپنی...
مار-اے-لاگو معاہدے “کی غلط فہمی سے امریکی نجات کا راستہ کہاں ہے ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن : 1960 میں، امریکی ماہر معاشیات رابرٹ ٹریفن نے یہ نظریہ پیش کیا کہ چونکہ امریکی ڈالر سونے سے منسلک ہے اور دوسرے ممالک کی کرنسیاں امریکی ڈالر سے جڑی ہوئی ہیں، اور امریکی ڈالر نے بین الاقوامی مرکزی کرنسی کا درجہ حاصل کر لیا ہے، لیکن دیگر ممالک کو بین الاقوامی تجارت کے لیے امریکی ڈالر کو تصفیہ اور ذخیرہ کرنسی کے طور پر استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس سے امریکہ سے باہر امریکی ڈالر کی گردش مسلسل بڑھتی جائے گی، جس کے نتیجے میں امریکہ کا بیرونی ادائیگیوں کا توازن طویل المدتی خسارے کا شکار ہو...
یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک بھارت کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ کراچی میں یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع کیلئے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں، پارٹی سے متعلق تمام احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لئے تعینات کیا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے وہ کس چیز پر بات کریں گے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سارا مینڈیٹ چوری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم عمران خان کی طرف سے کیا بات کریں...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، ملکی سلامتی کے لیے سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، یہ زمینیں ہیں، خوشحالی ہے، نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارے بارے میں باتیں ہو رہی تھیں کہ یہ آپس میں لڑ رہے ہیں، ان کی معیشت بھی تباہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا بلا سود قرض دینے کا اعلانوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں مودی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے ایک ایڈونچر سے سب بدل دیا۔ 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ نے عظیم الشان فتح دی ہے، پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا دورہ آزاد کشمیر جاری، بھارتی جارحیت سے شہید راجہ شہپال کے گھر آمد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا دورہ آزاد کشمیر جاری ہے۔ وفاقی وزیر کے ترجمان کے مطابق مصطفیٰ کمال کی بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے راجہ شہپال کے گھر گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کے اُکسانے...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار ن—فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی سلامتی کے خطرے کو کم کرنے کےلیے جامع سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کے سلسلہ کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب یمن کے خوثیوں سے جنگ بندی کا اعلان قابل تعریف ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والا اتفاق رائے بین الاقوامی سطح پر جہاز رانی کے لیے ساز گار ثابت ہوگا۔ یمن پر فضائی حملوں میں امریکا کے ساتھ برطانیہ بھی شاملبرطانوی فضائیہ کے طیاروں نے...

موجودہ بھارت و پاکستان تنازعے کے دوران سفارتکاری کے میدان میں بھارت کو بھاری نقصان ہوا ہے ، یشونت سنہا
بھارت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری سفارتکاری کو نقصان پہنچا ہے اور ہم اکیلے رہ گئے کیونکہ ہندوستان کے خلاف سرحد پار دہشتگردی کی سرپرستی کرنے اور پہلگام حملے میں 26 بے گناہوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہونے پر کسی بھی ملک نے پاکستان کی مذمت نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان تنازعہ کے دوران ہندوستان کو کچھ بڑے سفارتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان میں سے ایک بڑا نقصان "مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانا" اور دوسرے ممالک کے ذریعے ان دونوں (ہند و پاک) کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی کوششیں ہے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس سے بات...
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اور بیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو علیحدگی پسند تحریکیوں کو برداشت کرتا ہے، جس جنگ میں بلوچستان کو دھکیلا گیا ہے، وہ لاحاصل ہے، میرا نہیں خیال کہ اس ملک کو تشدد کے ذریعے توڑا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق بلوچستان کو حقوق مل رہے ہیں، ہمیں توڑنے کیلئے مائنڈسیٹ پر کام کیا جا رہا ہے، ایسی تاریخ بتائی...
سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید—فائل فوٹو سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سیز فائر ناپائیدار رہے گا۔غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ایک جراتمندانہ فیصلہ تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ میں سیز فائر قبول کیا، یہ مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ 3 ہزار کلومیٹر کی حدود میں میزائل اور گولا باری ہوئی، گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیز فائر کے...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرعی خود کفالت کےلیے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق بنائے گئے ورکنگ گروپ نے تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک شریک ہوئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے، معیشت کی فوری...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ سعودیہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کا عکاسی کرتا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ امریکہ اور مملکت کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ دہائیوں پر محیط دفاعی اور سکیورٹی شراکت داری کا رشتہ مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں سعودی سرمایہ کاری مملکت کے قومی مفادات کو ترجیح دینے کے اصول کے تحت کی جاتی ہے۔وزیر...
اسلام آباد (آئی این پی )کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں۔مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے۔
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ چند گھنٹے کی جوابی کارروائی سے ہم نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا، ٹرمپ بار بار ہیمر کر رہے ہیں، ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ مذاکرات ہوں گے، مسئلہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں اور انڈیا کے اندر مودی جی کے ساتھ تکے والی ہو رہی ہے، وزیراعظم ہیں میں اس سے زیادہ نہیں کہہ سکتا، الٹی میٹ اس وقت جو ہو سکتی تھی. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹرمپ اور مودی جی میں آپ دیکھیںکوئی ناراضی چل رہی ہے، دونوں ایک دوسرے کا نام نہیں لے رہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ اس...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 مئی 2025ء ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کیخلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد ہے، پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ میڈیا کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھی۔ صدر مملکت نے بلااشتعال بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان آج ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ۔وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا لیکن ساتھ...
پون کھیڑا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف بھارت کا موازنہ پاکستان سے کر رہے ہیں بلکہ وہ نریندر مودی کا موازنہ شہباز شریف سے بھی کر رہے ہیں، کیا مودی کیلئے ایسا موازنہ قابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو "کامیابی سے ثالثی" کرنے کے اپنے دعوؤں کو دہرانے کے بعد کانگریس نے کہا کہ وہ نہ صرف دونوں ممالک کو جوڑ رہے ہیں بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سے بھی کر رہے ہیں۔ کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی چیف پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے تبصرے کا...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کو بنیاد بنا کر پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے آج بھی حیدرآباد میں ایک ریلی ہو رہی ہے، کل بھی حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ فٹ پر دہشت گردی سے مقابلہ کر رہا تھا دہشت گردی سے پاکستان نبرد آزما...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ایمان مزاری...
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وردی کو ڈنڈے پر لٹکا کر مذاق اڑایا گیا، آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اور ہونہاراسکالرشپ فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑ ی قوت اور طاقت بنانا چاہتے ہیں، سب کی نیت ٹھیک تھی تو پاکستان کو تاریخی فتح ملی، اگر عوام تقسیم اور قیادت متحد نہ ہوتی تو دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی —اسکرین گریپ روسی میڈیا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس توانائی، دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کر رہے ہیں۔ماسکو میں روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ روڈ اور ریل نیٹ ورک سے روابط کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ویژن خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے، تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں ممالک نے “بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں ترقی اور تعاون کی منصوبہ بندی” کے معاہدے پر دستخط کیے۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 سال مکمل ہو رہے ہیں ۔ چین کولمبیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید ترقی دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کولمبیا کے باقاعدہ...
— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ایمان مزاری کے وکیل نے بتایا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، 2 توہین عدالت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ ایمان مزاری کے وکیل نےمزید بتایا کہ پالیسی بنانا ایم سی آئی کا کام ہے، سی ڈی اے کا نہیں، حکام کی جانب سے ریڑھی بانوں...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ایمان مزاری...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...
---فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل، لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بانی پی ٹی آئی کی جیل سے باہر موجودگی ضروری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزایافتہ بانیٔ پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار علی امین گنڈاپور کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ پیرول پر رہائی کا کیس بھی سزا معطلی کیس کے ساتھ فکس کر دیا جائے۔وکیل لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ تاثر ہے کہ ایک شخص کو انصاف نہیں مل رہا، یہ تاثر ختم ہونا چاہیے، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، بجٹ قریب ہے، سکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے، ملاقات سے روکنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔
---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار کی ہدایت پر وزارت نے بلیو اکانومی پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا ہے کہ پاکستان کے بلیو اکانومی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پاکستان کی سمندری معیشت سالانہ 100 ارب ڈالر کما سکتی ہے۔جنید انوار کا کہنا ہے کہ پالیسی پر تمام شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گی، ماہی گیری، سیاحت اور شپنگ سے آمدنی میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے۔ حکومت کا ’بلیو اکانومی‘ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غورحکومت نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ’بلیو اکانومی‘ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور کرنے شروع کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی کا عالمی حجم...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنمائوں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔(جاری ہے) ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لیے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔ صدرٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسا برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہے‘، جیسا پاکستان اور ان کے ملک کے درمیان ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو 'قیمتی بھائی' کہہ کر مخاطب کیا۔ صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، آپ کے ذریعے، میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم...

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل دونوں ممالک اور جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے: رضوان سعید شیخ
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے کا حل تلاش کیے بغیر امن کی کوئی کوشش مکمل نہیں ہو سکتی۔ رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان امن میں سب کے مفاد...
انسپیکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ 18 سال بعد پشاور سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہوگا، 700 سے زائد کیمروں سے 100 سے زائد مقامات کی نگرانی ہوگی۔آئی جی نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی ٹیم ہماری معاونت کرے گی، سیف سٹی پراجیکٹ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور سیف سٹی پراجیکٹ 17 ارب میں بنا ہم 2 ارب روپے لگا رہے ہیں۔
امریکی صدر کا سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ امریکا نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا، دونوں ملکوں کی لڑائی میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے ہم پاکستان اور بھارت کو تھوڑا قریب بھی لے آئیں، پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا۔؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا، ہمت ہے تو فاشسٹ مودی پاکستان پر دوبارہ حملےکا شوق پورا کر لے، پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا۔ ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خطاب سے لگتا...
ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں لاکھوں لو گ قتل ہوسکتے تھے ،امریکی انتظامیہ نے کامیابی سے جنگ بندی کرائی،دونوں ملکوں کو کہاکہ جھگڑاچھوڑیں،نیوکلیئرمیزائلوں کی بجائے تجارت کاسوچیں،سعودی عرب کامیاب اور عظیم مملکت ہے، ولی عہد ترقی کےلیے دن رات محنت کررہے ہیں۔ سعودی دورے میں اپنے شاندار استقبال کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 8 سال میں تیزی سے ترقی کی ہے، ولی عہد سعودی عرب کی ترقی کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، سعودی عرب میں شاندارعمارتیں بن رہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ میرے لیے باعث...
مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام کا واقعہ ہوا تو بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائل داغ دیے جس میں پاکستان کے کئی شہری شہید ہوئے۔ اگلے روز انڈیا نے لاہور، اوکاڑہ ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں پر ڈرون حملے کر دیے۔ انہی حملوں کے دوران نواز شریف وزیر اعظم کی طرف سے بلائی جانے والی قومی سلامتی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے وزیر اعظم ہاو¿س گئے ہوئے تھے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف اس جنگی صورتحال میں ذرا بھی پریشان نہیں تھے، جب نور ایئر بیس پر حملہ ہوا تو اس وقت نواز شریف وزیر اعظم ہاو¿س کے اندر موجود تھے، جب یہ صورتحال پیدا ہوئی تو نواز شریف نے اسلام آباد ہی میں رہنے کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام کا واقعہ ہوا تو بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائل داغ دیے جس میں پاکستان کے کئی شہری شہید ہوئے۔ اگلے روز انڈیا نے لاہور، اوکاڑہ ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں پر ڈرون حملے کر دیے۔ انہی حملوں کے دوران نواز شریف وزیر اعظم کی طرف سے بلائی جانے والی قومی سلامتی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے وزیر اعظم ہاو¿س گئے ہوئے تھے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف اس جنگی صورتحال میں ذرا بھی پریشان نہیں تھے، جب نور ایئر بیس پر حملہ ہوا تو اس وقت نواز شریف وزیر اعظم ہاو¿س کے اندر موجود تھے، جب یہ...
راولپنڈی :بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے کیوں کہ جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلاءباہر کھڑے ہیں انہوں نے تین کو نہیں جانے دیا، ہم نے ان کو بتایا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی، پاکستان کے دفاع میں سب پاکستانی متحد ہیں۔ انہوں نے بتایا عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم...
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے جو اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حریت رہنما کی اہلیہ نے اسلام آباد پمز اسپتال کا دورہ کیا اور آپریشن معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت جبکہ اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جھنگ میں زخمی ہونے والوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام کی دہشتگردی کے بعد پاکستان پر بھارت نے بڑا حملہ کیا اور یہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی...
شجاعت حسین---فائل فوٹو سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سیز فائر میں دلچسپی حوصلہ افزاء ہے، امید ہے ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی لیں گے۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی طاقتیں امن چاہتی ہیں تو کشمیر کا دیرینہ تنازع نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔ پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی، چوہدری شجاعت حسین چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملہ نہ صرف پسپا کیا بلکہ اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر سے متعلق اہم حقائق بیان کیے عطاء تارڑ نے بتایا کہ یہ جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں امریکا، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے خاص طور پر وزیر اعظم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیے جانے کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ یہ سیز فائر ہماری کمزوری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی بانی پی ٹی آئی سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے،پنجاب حکومت اور شریف خاندان مودی سے لڑنے کے بجائے ہم سے لڑ رہے ہیں، کیا عمران خان کو شہباز شریف فون نہیں کر سکتا.(جاری ہے) اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ اس کا بدلہ لے گا اور مودی کو جواب دینے کے لیے عمران خان کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف کہہ رہا...
پاکستان شوبز کے اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے مؤثر دفاعی ردعمل کو سراہتے ہوئے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے شو کے آغاز میں فہد مصطفیٰ نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مزہ ہی آگیا دل خوش ہوگیا، انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ یہ وہ ملک ہے جس میں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب ایک ساتھ رہتے ہیں اور ان کی عزتیں ہمیشہ برقرار رہتی ہیں ایک دوسرے کو پیار اور عزت سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک نہیں ہے جہاں صرف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور علاقائی تعاون کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے، خطے کے امن کی بقا کے لئے پاکستان نے اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل اور مذاکرات کو ترجیح ،جنگ کے بجائے مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں. چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلا نی کی روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں عطاء تارڑ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں، ان کے...
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہو جاتی ہے تو ہم کسی سے بھی مقابلہ کر سکتے ہیں، اب مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے کا وقت ہے۔سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر سرخرو ہوا ہے۔ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمراسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ اب ہم کو بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت...
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔(جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلے تو یہ کہا جائے جو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر فتح...
کراچی (ٹی وی رپورٹ) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلی دفعہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے،دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ انڈیا کے سات جہاز گرائے گئے ہیں اور ہم اس سے بھی آگے جاسکتے تھے۔ ساتواں جہاز وہ یو اے وی ہے جس پر یہ بہت نازاں تھے۔ ایک اور بات بہت وثوق سے بتانا چاہوں گا کہ ہم نے چوبیس سے بتیس ٹارگٹ اینگیج کیے ہیں کشمیر سمیت دوسرے معاملات حل ہوجاتے ہیں توفائدہ انڈیا کو ہوگا کیوں کہ جس طرح بی جے پی کی سوچ جارہی ہے اور اس کے نتائج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناو میں کمی ہونی چاہئے۔ ن لیگ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ نریندر مودی کااپنی عوام سے کیا گیا خطاب عندیہ دے رہا ہے کہ دشمن نے اپنی شکست کو قبول نہیں کیا اور اپنی شرمندگی کو مٹانے کے لئے وہ کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے ، ہمیں پیشگی بھارت کو ایک بار پھر یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم آپسی جھگڑوں کا شکار نہیں ہیں اورفیصلہ ساز وں کو بلوچستان ، خیبر پختوانخواہ اور خاص طو رپر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق جو بھی معاملات ہیں انہیں حل اور ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں...
امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ واشنگٹن ٹائمز میں 12 مئی کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں شہزادی ریما نے لکھا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جب دنیا نئے چیلنجز اور تنازعات سے گزر رہی ہے، تو یہ شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور اس موقع پر وہ سعودی ویژن 2030 کے تحت ہونے والی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اصلاحات کا مشاہدہ...
اعظم سواتی— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جس طرح افواجِ پاکستان نے ملک کو بچایا بچہ بچہ ان کے لیے دعاگو ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کےلیے ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔
معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفیٰ نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔ فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی پر اپنے شو کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا مؤثر جواب دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان حال ہی میں ایک نازک صورتحال سے گزرا ہے جب بھارت نے پہلگام حملوں کا الزام لگا کر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی۔ تاہم افواج پاکستان کی بھرپور دفاعی...
حریت رہنما کی اہلیہ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کا یہ اہم وقت ہے۔ انہوں نے گرفتار حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا مطلب ہے مسئلہ کشمیر بھارت کا...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماری پارٹی فوج کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جب بھی بحران آیا کانگریس نے سیاست کی بجائے ملک کے مفاد کو آگے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کو لے کر ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے کو لے کر اپوزیشن جماعتیں تمام طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔ اب کانگریس لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلٰی بھوپیش بگھیل نے پوچھا ہے کہ کیا امریکہ کے دباؤ میں حکومت نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کانگریس فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جب بھی بحران آیا کانگریس نے سیاست کی بجائے ملک...
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت کو گمان تھا کہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے، جب وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے اندر لڑائی شروع ہو جائے گی، قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20دن پہلے کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف ہے، پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، خدا پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور دشمن کا منہ کالا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فرنٹ لائن پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، گرفتار حریت رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مودی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے، ووٹ کیلئے مودی معاملات کو ایٹمی جنگ کی طرف لیجانے سے گریز نہیں کرتا لیکن مودی کو بدترین شکست ہوئی اب وہ کسی کا...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے، علاقائی امن و استحکام کے لئے فائدہ مند ہے اور بین الاقوامی برادری کی عام توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے آغاز ہی سے چین نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور دونوں ممالک سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ چین توقع رکھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان جنگ بندی برقرار رکھیں گے...

ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا‘ پاکستان دوبارہ مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے.عمرعبداللہ
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے بھارتی چینل”این ڈی ٹی وی“ سے انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ثالثی اور دونوں ملکوں کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا، ہمارے تعلیمی ادارے، ایئرپورٹس، سڑکیں سب کچھ بند ہیں، اب...
پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان نواز رویے نے حیران کردیا۔ وی لاگر ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ پاکستان میں ہے، لیکن نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہے۔ ڈریو بنسکی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں یوٹیوبر نے شمالی پاکستان میں کشمیر کے قریب موجود ہونے کی تصدیق کی۔ یوٹیوبر کے مطابق وہ دراصل اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتا تھا، مگر بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے...
امیر مقام---فائل فوٹوز وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا، ہم نے پوری دنیا کو کہا کہ آؤ پہلگام واقعے کی انکوائری کریں، وزیراعظم نے کھل کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کریں۔ شہباز شریف کی زیرقیادت ملک ترقی کر رہا ہے، لوگ تو ڈیفالٹ کے منتظر تھے، امیر مقام وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، انھوں نے کہا لوگ تو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ ن لیگ...
وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ—فائل فوٹو وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، رمیش سنگھ اروڑہوزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی بھارتی سازشوں...
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔ ششی تھرور نے بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزید کسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی مکمل جنگ کے دہانے سے واپسی ممکن بنائی اور دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کروادیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوگیا۔ Post Views: 4
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے پاک بھارت کشیدگی پر بھارتی میڈیا پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ وہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے موجودہ صورتحال اور شوبز سے جڑے حساس موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ مشی خان نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن اور پاکستانی شہروں اور سرحدوں پر بھارتی جارحیت کو ظالمانہ اور بلاجواز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اس حملے کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو منہ توڑ پیغام دیا اور آج پوری قوم اس شاندار کامیابی پر جشن منا رہی ہے۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ الحمداللّٰہ ہمارے فنکار جاگ گئے...
پاکستان کی نامور اداکارہ اور مشہور میزبان نادیہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا رائے بنادیا۔ نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بھارتی چینلز کی رپورٹنگ کو محض تماشا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے مزاحیہ فلم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کوریج دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اسکرپٹ پہلے سے لکھا گیا ہو، ویڈیوز، گرافکس اور رپورٹرز کی باڈی لینگویج سب کچھ اتنا مرتب اور تیار شدہ تھا کہ یوں محسوس ہوا جیسے یہ سب 2 ماہ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت...
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں اور بچوں و خاندانوں کے مصائب کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مقتی نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور اس دوران جی ایم سی بارہمولہ میں زخمیوں سے ملاقات کی جو گزشتہ دنوں اوڑی میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیز فائر ہوا ہے یہ کافی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ دنوں اوڑی کے علاوہ دیگر مقامات پر جو نقصان ہوا ہے، اس سے غریب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے، جن میں 3 رافیل تھے۔شکر گڑھ کے علاقے نور کوٹ میں فتح ریلی سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ کے شاہینوں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے، اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو تباہ کر دے گا تو یہ اُس کی بھول ہے۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی حکمتِ عملی اور صلاحیت کی تعریف کر رہی ہے، پاکستان بھارت سے 10 گنا...
امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری-- فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے ہم جنگ نہیں چاہتے۔عظمیٰ بخاری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ہر جگہ جشن اور یوم تشکر منا رہے ہیں اور بھارت میں لوگ مودی سے استفعیٰ مانگ رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ بھارتی میڈیا کی زبانوں سے جو آگ نکل رہی تھی وہ ہمارے شاہینوں نے ٹھنڈی کردی۔ 3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھا رہی ہیں، عظمیٰ بخاریانہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے فرانس کے رفال وہ...