2026-07-24@15:22:54 GMT
تلاش کی گنتی: 367

«تعینات ہوگئے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے وکیل آمنہ علی نے تفتیشی افسران کو بیان جمع کروادیے۔ عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری بیان تفتیشی افسر کو جمع کروا دیا۔(جاری ہے) عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں، پٴْرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، میرے خلاف 90 سے زائد بیبنیاد مقدمات درج کیے گئے، تمام مقدمات...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے وکیل آمنہ علی نے تفتیشی افسران کو بیان جمع کروادیے۔ عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری بیان تفتیشی افسر کو جمع کروا دیا۔عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں، پُرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں۔ بجٹ غریب کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکا ہے: عمر ایوبعمر ایوب نے کہا کہ جہاں جج ہماری سماعت نہیں کرسکتے وہاں کیا آئین اور کیا قانون ہوگا؟ انہوں نے کہا...
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات ’بے معنی‘ ہو گئے، واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کی حمایت کر رہا ہے۔ ’مہر نیوز‘ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل باقائی نے ایک بیان میں کہا کہ دوسری جانب (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا ہے جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی ہے، آپ ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ اور دوسری طرف صہیونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دیں، یہ ایک ساتھ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سفارتی عمل پر اثر انداز ہونے میں کامیاب ہو گئی اور یہ حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظبی روانہ ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ ہو گئے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی ہے، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حالیہ جنگ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح نے قومی دفاع کے متعلق عوامی تاثر کو تبدیل کر دیا ہے اور ملک کے دفاعی بجٹ پر طویل عرصے سے جاری بحث کو بڑی حد تک خاموش کر دیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے فوجی اخراجات کو ناقدین ضرورت سے زیادہ قرار دیتے ہوئے اسے مشکلات کا شکار معیشت پر بوجھ اور پالیسی مباحثوں میں متنازع حیثیت سے دیکھتے تھے۔ تاہم حالیہ جنگ میں بھارت کیخلاف پاک فوج کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف قوم کو متحد کیا بلکہ دفاعی اخراجات کو تنازعات کی بجائے قومی فخر کا باعث قرار دیا ہے۔ پاکستان کی عسکری کامیابی اس کے اپنے شہریوں کی توقعات...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فائرنگ سے 57 سالہ محمد سعید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ اے پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سائٹ میٹروول باچا خان چوک کے قریب فائرنگ سے 48 سالہ روزی خان نامی شخص زخمی ہوگیا چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں...
    کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹینک کی صفائی کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ٹینک میں اترنے والے پانچویں شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 بھائیوں کی ٹینک کی صفائی کے دوران حالت غیر ہوگئی تھی، 3 افراد انہیں ٹینک سے نکالنے کےلیے نیچے اترے تھے۔پڑوسی نے جناح اسپتال میں میڈیا کو بتایا کہ دو بھائی ٹینک کی صفائی کے لیے اترے تھے، جن کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے شور مچایا۔پڑوسی نے مزید کہا کہ محلے کے 3 نوجوان دونوں بھائیوں کو نکالنے ٹینک میں اترے تھے، وہ تینوں واپس نہیں آئے پھر علاقہ مکینوں نے پانچوں افراد کو ٹینک سے نکالا۔
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں شادی کے دوران اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب لڑکے والوں کو پتہ چلا کہ گھونگھٹ کے اندر موجود دلہن وہ لڑکی نہیں جس سے شادی کے لیے دولہا بارات لے کر آیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن سٹیج پر موجود ہیں ، اس دوران دلہن چکرا کر نیچے گرتی ہے تو کسی باراتی کی نظر اس پر پڑ جا تی ہے پھر ایک دم پنڈال میں ہلچل مچ جاتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود ایک باراتی کہہ رہا ہے کہ دلہن کو تبدیل کیا گیا ہے ، یہ وہ لڑکی نہیں جو پہلے ہمیں دکھائی گئی تھی...
    کراچی: شہر قائد میں جمعرات کو بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد پانچ روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو بھی شہر کے علاقے ملیر میں 2 زلزلے ریکارڈ ہوئے، جس کے بعد اتوار سے جمعرات تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی۔ جعمرات کوریکارڈ ہونے والے دونوں زلزلوں کی شدت ریکٹراسکیل پربالترتیب 2.1 اور 2.0 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلوں کا مرکز ملیرکا جنوبی اور شمال مشرقی علاقہ تھا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیرحیدرلغاری کی جانب سےلانڈھی فالٹ لائن آئندہ چندروزتک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارش اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور  30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے 31 مئی تک ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بارش کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں ہونے والے زخمیوں میں 13 مرد،  10 خاتون اور 7 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 32 کو جزوی اور...
    سٹی42:  کراچی میں "بڑے ٹرک" کی ٹکر کا ایک اور سنگین حادثہ ہو گیا۔  گورنمنٹ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر سمیت 5 افراد  سڑک کے حادثات میں جاں بحق ہوگئے۔ لانڈھی فیوچر کالونی میں ٹریلر کی ٹکر سے گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر 35 سالہ افتخار احمد شدید زخمی ہو گئے، بروقت طبی امداد نہ مل سکی جس سے وہ فوت ہوگئے، افتخار احمد چار بچوں کے والد تھے۔ وہ صبح گھر سے کالج جانے کے لیے نکلے تھے، حادثے کا ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ میدیا رپورٹس مین بتایا گیا کہ حادثہ کے بعد زخمی استاد ٹرک کے نیچے دبے ہوئے اپنا نام پتہ بتاتے رہے، اس دوران طبی امداد تاخیر سے ملی، انہیں بچایا نہ جا...
    پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ داؤد زئی شاہ عالم کے علاقے میں پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور استاد جاں بحق ہوگئے، دونوں مقتولین چچازاد تھے جن کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردیں۔ ادھر پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین...
    جرمنی نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ کی ابتدا کے بعد سے پہلی بار جرمنی نے اسرائیل کی جارحیت کو تسلیم کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ فن لینڈ کے شہر تُرکو میں گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ میں ان لوگوں میں شامل نہیں جنھوں نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر سب سے پہلے آواز اُٹھائی ہو لیکن اب پانی سر سے اوپر ہوگیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں کھل کر کہوں کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ رہا ہے وہ نہ...
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 8 ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں خضدار حملہ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، 6 طالبعلم شہید سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج مزید دو طالبات شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم...
    خضدار اسکول بس حملہ، مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز خضدار اسکول بس حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دوران علاج شہید ہوگئیں، شہید طلبہ کی تعداد 8 اور مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکے میں زخمی ہونیوالی مزید 2 طالبات دوران علاج شہید ہوگئیں، شیما ابراہیم اور مسکان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جام شہادت نوش کیا۔ رپورٹ کے مطابق خضدار اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 8 ہوگئی، واقعے میں طلبہ سمیت 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 معصوم جانیں...
    خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید دو طالبات شیما اور مسکان دورانِ علاج شہید ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار سکول بس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد 8 و گئی ہے جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، خود کش حملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفظہ کوثر اور عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں...
    پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اتوار کے روز اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔...
    راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم پنجاب کے مختلف علاقوں میں حادثات کے دوران 10 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، اس دوران کئی مقامات پر سائن بورڈز گر گئے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ جبکہ راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں لاہور میں بھی دوپہر کے وقت اچانک کالی گھٹائیں چھائیں اور دیکھتے ہی دیکھتے آندھی چلنا شروع ہوگئی،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، سٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں،بانی پی ٹی آئی عمران خان فوج کی دہلیز پر کب سے بیٹھے ہیں، اگر یہ ڈیل اور ڈھیل نہیں چاہتے تو پھر وہاں کیوں بیٹھے ہیں؟، سما ء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف یاد رکھے جب بھی سیاستدانوں نے کوئی راستہ نکالا مل کر نکالا۔ پی ٹی آئی ایک پالیسی بنائے اور ایک ایجنڈا پر متفق ہوکر بات چیت کیلئے حکومت کے پاس...
    کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکو کو شہری سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی۔ بہادر شہری نے اپنے پستول سے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو مار گرایا جبکہ دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او عوامی کالونی گل حسن کلہوڑو نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین  ڈاکو شہری سفیر اللہ سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ سرفراز کے نام سے کی گئی جس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ اس کے دیگر  دو ساتھی...
    گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملہ میں شدید زخمی طالبہ سحر سلیم جانبر نہ ہوسکی، جس کے بعد بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار بس حملے میں شدید زخمی 8ویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم کی شہادت سے مجموعی طور پر شہید طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار میں اسکول وین پر خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی واضح رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 معصوم طالبات سمیت 2 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد طلبا زخمی ہوئے...
    خیبر (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں  میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی: رانا ثنا اللہ
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، جس میں وہ ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سکینہ خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی اُن کا دل ٹوٹا ہے؟ سکینہ خان نے اعتراف کیا کہ حال ہی میں اُن کی محبت ناکام ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی محبت سے بہت سی امیدیں تھیں، جو پوری نہ ہو سکیں اور یہی ٹوٹنے والی امیدیں سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کسی پر یقین کرتا ہے اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1409ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 738افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔959معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے ۔(جاری ہے) ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 913ڈرائیوز،77کم عمرڈرائیور، 602مسافراور194پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت303متاثرین کے...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متناز ع بیان دینے والی پارٹی راہنما کنول شوذب اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی کنول شوذب نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوںجس پر علیمہ خان نے کہا کہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس عدالتی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ قریب ہے، سیکیورٹی اور دیگر اہم معاملات...
    —فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی۔بانیٔ پی ٹی آئی سے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی۔واضح رہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی تھی۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کےلیے پیغام بھجوایا تھا جس کے بعد وہ اپنے...
    حماس اور امریکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے براہِ راست حتمی مذاکرات کے دوران حماس امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی پر راضی ہوگئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس امریکا کےساتھ جاری مذاکرات کے دوران 21 سالہ امریکی نژاد اسرائیلی شہری ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے لیے تیار ہے جو اسرائیلی فوج کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس اور امریکا کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور امداد پر حتمی مذاکرات دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی اس پیشکش کے بدلے جنگ بندی نہیں ہوگی بلکہ اسرائیل یرغمالی کی رہائی کے...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے ہیں۔واشنگٹن سے جاری بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں سے میں اور نائب صدر جے ڈی وینس بھارتی اور پاکستانی حکام سے رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، قومی سلامتی مشیر عاصم ملک سے بات ہوئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ جے شنکر اور قومی سلامتی مشیر اجیت ددول سے بھی بات ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک وسیع تر مسائل پر کسی غیر جانب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارتی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان...
    لاہور: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پرختم کرنے کا اعلان کیا اور جس کے بعد دریائے راوی میں بھارت کی طرف سے پانی آنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے دریائے راوی کی بحالی کا پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے۔ راوی ریور ٹریننگ ورکس منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ انتظار علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ منصوبے کے تحت راوی سائفن سے لے کر موہلنوال تک 46 کلومیٹر طویل دریائے راوی ایک کلومیٹر چوڑے کوریڈور میں محدود کیا جائے گا اور دونوں جانب اونچے پشتے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دریا کو اس طرح ری ڈیزائن کیا جارہا ہے کہ اس میں سے...
    نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ 60 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق گزشتہ 2دنوں کے دوران نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے کراچی میں زیر علاج افراد میں سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔ More than 30 people were injured in #Nushki #Balochistan نوشکی: بس اڈے کے قریب تیل بردار ٹرک میں لگی آگ بجھانے کے...
    — فائل فوٹو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیر انتظام ہو رہے ہیں۔چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق کے مطابق امتحانات میں100937   امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ امتحانات کے لیے صوبے بھر میں 252 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں ایف اے/ایف ایس سی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ محمد اسحاق نے  بتایا کہ آج اور کل انٹرمیڈیٹ کے آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے جبکہ 5 مئی سے سائنس گروپ کے...
    گزشتہ ماہ پاک افغان تعلقات کے درمیان ایک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور بدھ 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ذیل میں 150 افغان تجارتی مال بردار ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دی جو کہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ایک غیر معمولی اقدام تھا، لیکن اس میں اہم بات یہ تھی کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان ٹرکوں کو اجازت نامے سے متعلق جو مراسلہ افغان...
    جمعرات کو ہونے والے ایک فضائی حملے میں بھی 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی فضائی حملے میں 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
    کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے امتحانات اب 6 مئی یا اس کے بھی بعد سے شروع ہوں گے، جس کے نتیجے میں اب دوسرے مرحلے کے کامرس اور آرٹس کے امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی، جس کی بنیادی وجہ فی الحال امتحانی مراکز کی عدم دستیابی، گریس مارکس کے سبب انٹر سال اول کے گزشتہ نتائج میں تبدیلی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تقرری ہے۔ "ایکسپریس " کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ جو اطلاعات انہیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق کراچی...
    اطلاعات ہیں کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، کھانے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جن کی لیبارٹری سے جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے کے سبب سو سے زائد بچوں کی حالت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ پارا چنار کے علاقے شلوازان دروی میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں کھانا ہوا جس کے بعد بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، کھانے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جن کی لیبارٹری سے جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔
    ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، یو اے ای ائیرلائن اضافی پروازیں چلائے گی۔  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے پروازوں میں اضافےکی اجازت دے دی۔ غیرملکی ایئرلائن کو کراچی کیلئے ہفتہ وار 3اضافی پروازوں کی اجازت دی گئی۔ ایئرلائن کراچی ابوظہبی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی، اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔ یو اے ای کی ائیر لائن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو کراچی کے لیے اضافی پروازوں کے لیے درخواست جمع کرائی تھییہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستانی حکام نے خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔ آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
    پلاٹو: نائیجیریا کی شمالی پلاٹو ریاست میں گن مینوں نے متعدد دیہاتوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 2,000 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔  نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (NEMA) کے مطابق، یہ حملے پلاٹو کے بوکوس ضلع میں گزشتہ ہفتے ہوئے، جہاں کے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کے درمیان تنازعات کی تاریخ رہی ہے۔ حملوں کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا، لیکن یہ 2023 کے دسمبر کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں والی واردات ہے جب اسی علاقے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ NEMA کے مطابق، یہ حملے اتنے شدید تھے کہ 52 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ 22 افراد...
    عمر ایوب(فائل فوٹو)۔ عمر ایوب نے کہا ہے کہ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کی اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا امریکا سے آئے ہوئے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے؟ جس عمر ایوب نے جواب دیا کہ میرے پاس امریکا سے آنے والے وفد سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے آڈر میرے ہاتھ میں تھے لیکن ملنے نہیں دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ اعظم سواتی میرے بزرگ ہیں ان...
    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 دن پہلے وزیر اعظم نے بجلی کے ریٹ کم کرکے عوام کو جو عید کا تحفہ دیا، وہ کسی محجزے سے کم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی حلقوں سمیت تمام شعبوں کی طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے، الیکشن مہم کے دوران نوازشریف نے قوم سے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیے تھے، ملک کو 3 ٹکڑنے کا خواب دیکھنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، جو انتشار کی پیداوار ہیں، وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کے...
    سمندری(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا حادثہ موٹر وے ایم تھری سمندری پر پیش آیا جہاں موٹر وے پیدل کراس کرتے میاں بیوی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوید موقعہ پر اور بشریٰ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، میاں بیوی چک نمبر440گ ب کے رہائشی تھے دونوں موٹر وے کراس کر کے ڈیرہ پر جا رہے تھے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیروز والا میں فیض پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار کی ٹرالی کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق...
    مکّہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی ور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں لیکن تاحال کسی کوشش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما، جو ماضی...
    جماعت اسلامی نے7 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ’’ایک آواز، ایک پلیٹ فارم‘‘ کے عنوان سے احتجاجی تحریک کیلئے موقع فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف اتحاد بنانے کیلئے جماعت اسلامی متحرک ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے 7 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ’’ایک آواز، ایک پلیٹ فارم‘‘ کے عنوان سے احتجاجی تحریک کیلئے موقع فراہم کیا جائیگا۔ کانفرنس کا ایجنڈا نمبر ون کسانوں کے مسائل، ٹیکس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروانا ہوگا۔ گندم کی کٹائی سے قبل بُلائی جانیوالی کانفرنس کا مقصد گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کیلئے حکومت...
    ایک انٹرویو میں حبا بخاری اپنے شوہر آریز احمد کا ایک اعتراف سُن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔ ڈراما انڈسٹری کی معروف زمانہ جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کی محبت اور پھر شادی سے تو سب ہی آگاہ ہیں۔ لیکن نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں جوڑے نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کے بارے میں مزید باتیں بتائیں۔ ایک موقع پر شوہر آریز احمد نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے خود آگاہ نہیں تھے اور کامیابی کے لیے ہمیشہ سے شک سا رہتا تھا۔ آریز احمد نے کہا کہ مجھے شدید غصہ بھی آتا تھا، میری ان کمزوریوں کو حبا بخاری نے دور کیا اور سمجھایا کہ میں کتنا اہم ہوں اور کیا کچھ...
    کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکار آرز احمد کی جانب سے اہلیہ حبا بخاری کی محبت کا اعتراف کرنے کی بات پر ان کی اہلیہ براہ راسٹ ٹی وی شو میں ہی آبدیدہ ہوگئیں۔ حبا بخاری اور آرز احمد نے حال ہی میں عید الفطر کے موقع پر سماء ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر کھل کر باتیں کیں۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں آرز احمد نے اہلیہ کی محبت اور شادی کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی آنے کا اعتراف کیا اور ان کی بات کے دوران حبا بخاری آبدیدہ ہوگئیں۔ آرز احمد کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے وہ بہت زیادہ غصہ کرنے والے ہوتے...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے رہنما سے ملاقات کی، ہندوستانی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈھاکہ میں انقلاب کے نتیجے میں نئی دہلی کی دیرینہ ساتھی شیخ حسینہ واجد کی بے دخلی کے بعد یہ بھارتی وزیر اعظم کی نئے بنگلہ دیشی حکمران سے پہلی ملاقات ہے۔ مودی کی بنگلہ دیش کے عبوری رہنما اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے ساتھ ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ڈاکٹر محمد یونس نے بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ مودی سے مصافحہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دونوں افراد نے جمعرات کی شب بنکاک میں BIMSTEC بلاک کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ...
    پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لگے ایک تھپڑ نے ان کی سماعت کو مستقل طور پر متاثر کردیا ہے۔ مدیحہ امام عید کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں، جہاں انھوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ساتھی اداکار کے تھپڑ مارنے کے باعث ان کی سماعت متاثر ہوئی اور اب وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں۔ شو پر موجود ان کے ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔‘‘ مدیحہ امام نے وضاحت کی کہ وہ مکمل طور پر بہری نہیں ہوئی ہیں،...
    عیدالفطر کے دوسرے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب تیز رفتار رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ عادل، 15 سالہ عاشق، 14 کامران، 19 سالہ اسامہ، 24 سالہ محمد اور 21 سجالہ نعمان کے نام سے کی گئی۔ سی ویو دو دریا کے قریب رکشے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں...
    وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی، نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔ وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اضافہ منظور کیا گیا، جبکہوزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ 2 ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ...
    فوٹو: فائل وفاقی کاببینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی، نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔ ایم این اے، سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری، پارلیمانی ذرائع تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکریٹری کی تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہیں، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکریٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔  وفاقی وزیر کی تنخواہ...
    الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، جس کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا، شریف اللہ پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگرعمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روزجب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشت گرد کون ہے ؟ .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں اگر عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت دہشت...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کل جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشتگرد کون ہے ؟  انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں ۔ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے ۔ اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کل جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشتگرد کون ہی انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے۔ اگر 70 فیصد ووٹ...
    اگر عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے، فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کل جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشتگرد کون ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں ۔...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو والدین اور چھوٹی بہن کے انتقال پر بات کرتے ہوئے برہ راست ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئے اور ان کے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جان ریمبو حال ہی میں اہلیہ صاحبہ کے ہمراہ ایکسپریس ٹی وی پر جویریہ سعود کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ ان کا کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب وہ چھوٹے تھے تو اس وقت ان کی والدہ ایک ہی چولہے پر درجنوں افراد کی سحری اور افطاری تیار کرلیتی تھیں لیکن اب ایک ہی گھر میں متعدد چولہے ہونے کے باوجود بروقت چیزیں تیار نہیں ہو پاتیں۔ ان کے مطابق جو لوگ ان کی...
    بھارتی تیلگو فلموں کے اداکار وشواک سین کے گھر میں چوری کی بڑی واردات کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق، 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چوری ہوگئے۔ تیلگو اداکار وشواک سین کا حیدرآباد کے فلم نگر میں واقع گھر 16 مارچ کو لوٹ لیا گیا۔ اداکار کے والد، سی راجو المعروف کراٹے راجو، نے قریبی پولیس اسٹیشن میں چوری کی شکایت درج کرائی۔ رپورٹس کے مطابق چوروں نے ہیرے کی انگوٹھی، سونے کے زیورات اور 2.2 لاکھ روپے نقدی چرالی۔ وشواک سین نے اب تک چوری کے حوالے سے کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چوری تیسری منزل پر ہوئی، جہاں اداکار کی بہن وَنمائی رہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے۔ حال ہی میں ہریتک اپنی آنے والی فلم وار 2 کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔ تاہم اب اداکار اپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) فلم ’وار 2‘ کے...
    اسلام آباد: پاکستانی حکام اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور اس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور اب دو ارب ڈالر ملیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہے اور حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ  کی مد میں ملیں گے۔
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی قیادت کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علما اسلام کی قیادت سے رابطہ کیا اور ملاقات کیلیے وقت مانگا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت میں ملاقات طے ہوگئی، دونوں جماعتوں کے قائدین رات کو 10 بجے اسلام آباد میں بیٹھیں گے اور اگلے لائحہ عمل پر اتفاق کریں گے۔
    چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انڈین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔ ویرات کوہلی اُس وقت زخمی ہوئے جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے اہم فائنل سے قبل دبئی میں ٹریننگ کر رہے تھے۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ایک گیند ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب لگی، جس کی وجہ سے وہ اپنے تربیتی سیشن کو روکنے پر مجبور ہوئے گئے۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے فوری طور پر کوہلی کی متاثرہ جگہ اسپرے کیا اور پٹی بھی کی۔ تاہم انڈین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے اس چوٹ کو معمولی مسئلہ قرار دیتے ہوئے خاص اہمیت نہیں دی۔ کوہلی اس واقعے کے بعد آئی سی...
    اسلام آباد: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ  سیکرٹری پیٹرولیم سے  مذاکرات ہوئے ہیں جو کامیاب ہوگئے، وفاقی وزیر  نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ہمارے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کے لیے وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وزیر پیٹرولیم بات چیت کریں گے۔
    گجرات کے علاقے ڈنگہ میں گاڑی پر فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔گجرات پولیس کے مطابق دشمنی کی بنیاد پر مخالفین نے گاڑی پر فارنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہوگئی جو کل اسلام آباد میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا .جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے. بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
    پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئے سوال کو جنم دے دیا ہے۔ کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا،...
    پاکستان اور  متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتیں اور معاہدے طے پاگئے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو نشان پاکستان عطا کردیا یہ معاہدے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان  کے پاکستان کے مختصر دورے کے موقعے پر کیے گئے جس کے لیے تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کو پاکستان آنے والے شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان  اپنا دورہ مکمل کرکے شام کو ہی واپس لوٹ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔ https://twitter.com/GovtofPakistan/status/1895118589633474782 پاکستان اور امارات کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔...
    پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے آگئیں، سرکاری اشتہارات پربیان بازی شروع ہوگئی۔ بیرسٹرسیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، عظمیٰ بخاری بولیں کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتا دے، تشہیر پنجاب میں کریں گے، بارہ سال سے کے پی کا خزانہ دھرنوں پرخرچ ہو رہا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کیا پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہوچکی ہے؟ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
    فلمیں تفریح کے ساتھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سیکھنے والوں یا خاص طور پر طلبا کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ حیدرآباد دکن کے ایک سرکاری اسکول کے استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ الو ارجن کی فلم سیریز ‘پشپا’ کی وجہ سے طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور رویے میں منفی تبدیلیاں آئی ہیں۔  بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے یوسف گوڑا میں واقع اس اسکول کے استاد نے تعلیمی کمیشن کے سامنے میڈیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ استاد کا کہنا ہے کہ ‘پشپا’ فلم سیریز مقبول ثقافت کا حصہ بن چکی ہے لیکن اس کے اثرات طلباء پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) جرمنی میں اتوار 23 فروری کو پارلیمانی انتخاب 2025 ء کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ اس بار اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد 59.2 بتائی جا رہی ہے۔ ان میں 30.6 ملین خواتین اور 28.6 ملین مرد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سولہ دسمبر کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے رہنما اور جرمن چانسلر اولاف شولس وفاقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد 23 فروری 2025 ء کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ وفاقی جرمن انتخابات، جرمنی کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، بار کے الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔کامیاب اُمیدواروں کے حامی نوجوان وکلاء نے...
    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد منظر نامے سے غائب ہو جانے والے پرویز خٹک قریباً ایک سال بعد سامنے آئے ہیں اور نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان پرویز خٹک نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی، میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں تباہ کردی ہے۔ تحریک انصاف والے سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، آج سے ان کے خلاف جہاد شروع کررہا ہوں۔ پاکستان کا سب سے...
     پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی دینے والی  کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹوکےنیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال تک رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں ایسے نقائص سامنے آئے ہیں جن سے ہیکرز کو کھلی چھوٹ مل سکتی ہے۔ سائبر حملہ آوروں کی کمپنیوں کے زیراستعمال نیٹ ورکس تک رسائی کے خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز اور انٹرپرائزز کو خطرات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان میں وی پی اینز کے استعمال سے بڑا نقصان،...
    کراچی: شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نانا اور نواسہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ سفیل جوکھیو اور ان کا 4 سالہ نواسہ سخی جوکھیو جاں بحق ہوگئے۔  حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے، جن میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔ حادثے میں سفیل جوکھیو کی اہلیہ نور بانو جوکھیو، ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔جنید اکبر، شاندانہ گلزار، عاطف خان، حامد رضا، عامر ڈوگر، علی خان جدون اور ثناء اللّٰہ مستی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر و دیگر بھی ملاقات کیلئے آئے تھے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ...
    صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
    اسلام آباد ضلع میں یونین کونسلوں کی تعداد 125 اور یوسی وارڈ کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی۔ اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں اور وارڈ بڑھانے کے خلاف 31 اعتراضات دائر کر دیئے گئے۔  ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نعیم احمد آج سے اعتراضات کی سماعت شروع کریں گے۔ اپیلیٹ اتھارٹی کے مطابق تمام اعتراضات کی سماعت پر فیصلے جمعہ 21 فروری تک مکمل ہوجائیں گے۔ اعتراضات پر فیصلوں کے بعد آئندہ ہفتے اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ۔ ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے آج 8 اعتراض کنندگان کو موقف اور علاقہ نقشے کے ساتھ طلب کرلیا۔
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گیا تھا بلکہ ہمارے دوستوں کی طرف سے خطوط آئی ایم ایف کو بھیجے جاتے ہیں اور عدالتی درجہ بندی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے وہ اس حوالے سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، سینیٹ اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، دعا سینیٹر دوست محمد خان نے کروائی۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے...
    کراچی(بزنس رپورٹر)10سے 12 فروری 2025 تک پیرس میں جاری رہنے والی تین روزہ نمائش” ٹیکس ورلڈ/ایپریل سورسنگ “اختتام پذیر ہوگئی۔8 پاکستانی کمپنیاں ٹیکس ورلڈ،ایپریل سورسنگ پیرس 2025 میں فیشن اور ایپریل مصنوعات کی نمائش کی۔ اس ایونٹ میں 25 ممالک سے 1,259 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، اور یہ ایونٹ پیرس-لی-بورجیٹ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔ ایونٹ میں تازہ ترین رجحانات اور جدتوں کی نمائش کی گئی، جس نے دنیا بھر سے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جن میں چین، ترکی، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے اہم کھلاڑی شامل تھے۔اس نمائش میں 8 پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا اور اپنی بہترین فیشن ایپریل اور ڈینم ڈیزائنز کی نمائش کی۔...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، سعیدآباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 65 سالہ اللہ دین جاں بحق ہوا، جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ سچل تھانے کی حدود میں جھگڑے کا شکار 55 سالہ سعید اسپتال میں دم توڑ گیا۔محمود آباد میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 24 سالہ رمشا دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔فیڈرل بی صنعتی ایریا میں ٹیکسی ڈرائیور محمد رمضان ٹیکسی بے قابو ہونے کے باعث کھمبے...
    بشریٰ بی بی : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے، 6 تفتیشی افسران راولپنڈی اور ایک کا تعلق چکوال سے ہے۔ذرائع کا کہنا  ہے کہ  بشریٰ بی بی کے وکلاء فیصل ملک، حسنین سنبل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کردیا گیا، ذرائعبشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر...
    کراچی: شہر میں گزشتہ 3 روز کے دوران خونی ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ رواں ماہ 5 فروری بروز بدھ  راشد منہاس روڈ میلینئم مال کے قریب خونی ڈمپر سے کچل کر میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔ 8 فروری بروز ہفتے کو ڈمپر کی ٹکر سے 2 خونی حادثات ہوئے جس میں پہلا جان لیوا حادثہ کورنگی کراسنگ کے قریب پیش آیا جس میں مخالف سمت جاتے ہوئے ریتی بجری سے بھرے ہوئے ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ہفتے کی شب اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ڈمپر نے ایک...