وینا ملک کے اپنے منیجر سے بڑھتے تعلقات؛ کیا شہریار چوہدری ’’آؤٹ‘‘ ہوگئے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئے سوال کو جنم دے دیا ہے۔
کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کردیا ہے۔
چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا، جس نے مداحوں کے درمیان قیاس آرائیوں کا ایک طوفان اٹھا دیا۔
بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ وینا کے ساتھ نظر آنے والا نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ ان کے منیجر صائم ایوب ہیں۔ لیکن صائم نے اپنے انسٹاگرام پر جو تصاویر شیئر کیں، انہوں نے تو سب کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: وینا ملک کی اجنبی لڑکے کے ساتھ وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
تصاویر میں وینا اور صائم ایک کار میں بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جہاں دونوں کے درمیان فاصلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ وینا کے ہاتھ میں سرخ گلاب اور ایک گلدستہ بھی ہے، جو محبت کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اگر صائم وینا کے بوائے فرینڈ ہیں، تو پھر شہریار چوہدری کہاں ہیں؟
یاد رہے کہ وینا نے گزشتہ سال شہریار چوہدری کے ساتھ اپنی نئی محبت کا اعتراف کیا تھا، لیکن ان کی شناخت کو ہمیشہ خفیہ رکھا۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ شاید شہریار چوہدری ہی صائم ایوب ہیں، اور وینا نے ان کا نام تبدیل کرکے بتایا تھا۔
واضح رہے کہ صائم ایوب پیشے کے اعتبار سے میوزک کمپوزر ہیں اور وینا کے ساتھ کئی میوزک ویڈیوز پر کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر خود کو وینا کا منیجر لکھا ہوا ہے، لیکن ان کی تصاویر نے تو سب کو یہی سوچنے پر مجبور کردیا ہے یہ رشتہ صرف پیشہ ورانہ ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ ہے۔
وینا ملک، جو 2017 میں اپنے سابق شوہر اسد بشیر خٹک سے علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہیں، اب ایک بار پھر چرچے میں ہیں۔
کیا وینا کی زندگی میں نئی محبت کا تعلق ان کے منیجر سے ہے؟ یا یہ صرف ایک اور قیاس آرائی ہے؟ جواب تو وینا ہی دے سکتی ہیں، لیکن اس وقت تک ان کے مداحوں کےلیے یہ معمہ ایک دلچسپ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے وینا ملک کی بولڈ اداکارہ متھیرا کے ساتھ ذومعنی گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ وینا ملک بھی خبروں میں رہنے کا گُر جانتی ہیں، اور دانستہ اس طرح کی حرکتیں کرتی ہیں تاکہ ان کا نام میڈیا میں رہے۔ اپنے نئے بوائے فرینڈ شہریار چوہدری کا نام بتاکر اس کا چہرہ چھپانا اور اب اپنے منیجر کے ساتھ قریبی تصاویر وائرل ہونے کے پیچھے بھی یہی مقصد ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہریار چوہدری سوشل میڈیا کے درمیان صائم ایوب کے منیجر وینا ملک کے ساتھ وینا کے
پڑھیں:
"اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں" حماد اظہر کا جذباتی پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ، تین بہنوں کا بھائی اور دو بچوں کا باپ ہوں ، دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتاہوں ، میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں ، میں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قران خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے افسوس کے پیغامات بجھوائے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جنھوں نے ان کی یاد میں میں بہترین الفاظ کہے اور میرے والد میاں اظہر مرحوم کے لئے دعا کی ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔ میرے والد کی میراث شرافت، ایمانداری اور وضع داری ہے جو صرف میرے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے سیاسی کلچر کے لئے ایک اثاثہ اور شاندار روایت ہے۔
پولیس اہلکار ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے پکڑا گیا
حماد ظہر کا کہناتھا کہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا، تین بہنوں کا بھائی اور دو کم سن بچوں کا باپ ہوں اور مجھ سے زیادہ تکلیف اور دکھ میرے گھر والوں نے دو سال سے زائد عرصہ برداشت کی۔ ظاہر ہے کے میں اس دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں، خصوصی طور پر اپنی والدہ کے ساتھ اب موجود رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں جن کا کوئی سر پیر نہیں۔ اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کروں گا اور انصاف طلب کروں گا۔ مل گیا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا اور نا ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا۔ بے شک اللہ صابرین کا ساتھ دینے والا ہے۔
’’ پارٹی کا ہر فرد فوری طور پر آپس کے تمام اختلافات بھلا دے اور مکمل طور پر 5 اگست کی تحریک پر توجہ دے ‘‘عمران خان نے جیل سے پیغام جاری کر دیا
مزید :