راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم پنجاب کے مختلف علاقوں میں حادثات کے دوران 10 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، اس دوران کئی مقامات پر سائن بورڈز گر گئے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ جبکہ راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

لاہور میں بھی دوپہر کے وقت اچانک کالی گھٹائیں چھائیں اور دیکھتے ہی دیکھتے آندھی چلنا شروع ہوگئی، جس کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی، کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، طوفان کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے، سرچ لائٹس کے پول گرگئے جس کی وجہ سے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہوگیا۔

لاہور اور گردونواح میں آندھی اور طوفان کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، اور طوفان کے باعث کلر کہار کے قریب موٹروے ایم ٹو کو بھی بند کرنا پڑگیا۔

ملتان، گوجرانوالہ، حافظ آباد، اٹک، سیالکوٹ سمیت کئی علاقوں میں آندھی چلنے سے گھروں کی چھتوں پر لگے سولر پینلز اڑ گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ صوبے میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بوسیدہ مکانات گرنے اور لوگوں کے غیرمحفوظ مقامات پر ہونے کی وجہ سے اموات واقع ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ’ٹھنڈی‘ پیشگوئی کردی

پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اموات آندھی اور طوفان پنجاب پی ڈی ایم اے جاں بحق زخمی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اموات ا ندھی اور طوفان پی ڈی ایم اے وی نیوز ا ندھی اور طوفان طوفان کے باعث اور طوفان کے علاقوں میں

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن