2025-11-28@00:05:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1981

«جعلی مقابلے»:

(نئی خبر)
    خود کو گولی مارنے والے اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی عدیل اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کا پمز اسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے ان کی جان...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔  وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشارے بہتر ہوئے، مگر ہم سب کو مل کر ابھی مزید محنت کرنی ہے۔ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے...
    دن دہاڑے ہونے والی فلمی انداز کی ایک چوری نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لوور میوزیم (Louvre Museum) سے 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چوری ہو گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قیمتی جواہرات شاید اب کبھی بازیاب نہ ہوں۔ چوری ہونے والے نوادرات میں 2 تاج، 2 بروچ، ایک نیلم ہار، ایک جوڑا کان کی بالیوں کا، ایک سنگِ زمرد کا ہار اور ایک اکیلی بالی شامل ہیں۔  یہ تمام اشیاء انیسویں صدی کی شاہی جواہراتی کاریگری کی بہترین مثالیں سمجھی جاتی ہیں، جو صرف زیبائش نہیں بلکہ فرانسیسی طاقت اور ثقافتی وقار کی علامت تھیں۔ 4 منٹ کی کارروائی، فرار موٹربائیکس پر فرانسیسی استغاثہ کے مطابق، 4 نقاب پوش افراد نے...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن  15 میں خصوصی سیل قائم کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    پاکستان بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک بڑی انسدادِ منشیات کارروائی کے دوران 97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات قبضے میں لے لیں، جن میں کئی ٹن کرسٹل میتھ، ایمفیٹامین اور کوکین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا آپریشن 262 ارب کی منشیات برآمد، امیر بحر کی مبارکباد آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے تحت انجام دیا گیا۔ کارروائی پاک بحریہ کے علاقائی سمندری سلامتی کے عزم اور بین الاقوامی سطح پر اس کے مؤثر کردار کی عکاس ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندری دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے ہوئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق سعید احمد خان ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد، عبدالصمد خان ڈی آئی خان، مظہر حسین ژوب جب کہ محمد قیوم ننکانہ صاحب، محمد جمیل منڈی بہاؤالدین، محمد خلیل کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح وسیم کاشف خان لودھی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نارووال، حامد نواز کوہاٹ، عمر خان ہنگو، آصف خان خٹک کو بنوں میں تعیناتی کے احکامات دیے گئے ہیں۔ زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید اہداف کو اپنانے کی ضرورت ہے,  اصلاحات کرنا پڑیں گی:...
    ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھی خیبر پختونخوا کی طرح دہشت گردی سے شدید متاثر ہے، خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں۔  اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو وہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں تاکہ صوبے میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان کی اشد ضرورت ہے۔ میر سرفراز بگٹی...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر  وفاق  اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔   وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔  واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے ہوئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سعید احمد خان ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد، عبدالصمد خان ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آئی خان تعینات کیے گئے ہیں۔مظہر حسین ریجنل الیکشن کمشنر ژوب، محمد قیوم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ صاحب، محمد جمیل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر منڈی بہاؤالدین، محمد خلیل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔وسیم کاشف خان لودھی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نارووال، حامد نواز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ، عمر خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنگو، آصف خان خٹک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بنوں تعینات ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاالیکشن کمیشن...
    بابا گرپال سنگھ نے کہا کہ جی میں اقلیت کی نشست پر اپوزیشن سے ممبر اسمبلی ہوں۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو کابینہ نہیں ہے، اس لیے مہینہ سے پہلے تاریخ نہیں دے سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دیے کہ خیشگی بالا میں شمان گھاٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جس زمین کی نشاندہی کی گئی ہے وہ محکمہ ٹورازم کی...
    کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اتھارٹی کا فیصلہ کے الیکٹرک کی مالی کارکردگی کو مشکل میں ڈال دے گا۔کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے 2024 تا 2030 چارجز اور کاروبار چلانے کے سابقہ فیصلوں میں ترمیم کی ہے، نیپرا نے پاور جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے ملٹی ایئر ٹیرف منظور کیے تھے۔کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر حتمی فیصلہ جاری کیا ہے، رائٹ آف کلیمز پر نیپرا نے اپنے پچھلے مؤقف کو برقرار رکھا ہے، نیپرا کے باقی امور پر فیصلہ کمپنی کے ٹیرف...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شمشان گھاٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دیئے کہ خیشگی بالا میں شمشان گھاٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جس زمین کی نشاندہی کی گئی ہے وہ محکمہ ٹورازم کی ملکیت ہے، شمشان گھاٹ تک میت لے جانے کے لیے بس کے لیے بھی درخواست دی ہے۔ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف ایف آئی اے نوٹسز کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین پیش ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، کہاں ہے؟ اس پر ایف آئی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ انکوائری ابھی جاری ہے اور رپورٹ جمع کروانے سے متعلق ہدایت نہیں ملی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ایف آئی اے جاری انکوائری کی تفصیلی...
    نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی طرف سے بُلٹ پروف گاڑیاں ناقص قرار دے کر واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ طلال چوہدری نے اپنے بیان مہں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بچگانہ سوچ نے افسران اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے سخت فیصلے لوں گا، ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا، صوبے میں تھری ایم پی او کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ، آزادی اظہار رائے اور تنقید برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر پہلا باضابطہ اجلاس ہوا،جس صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، ریٹ4200 روپے فی من...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ وزیراعلیٰ کے حلف کے بعد بھی 6 دنوں سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے، صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث اہم پالیسی فیصلے رک گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اہم منصوبوں کی منظوری بھی رک گئی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کرنا چاہتے ہیں۔ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دوراسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ اس حوالے سے سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-25 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر...
    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران اور نوجوانوں کا بڑا امن جرگہ منعقد کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کی حکومت بانی چیرمین کے نظریے اور صوبے کے عوام کے مفاد کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
    بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق ولید صالح بلوچ اپنے گھر چتکان میں گیٹ کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے گھر سوگ کی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے  25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران اور نوجوانوں کا بڑا امن جرگہ منعقد کیا...
    خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں ایک بڑے امن جرگے کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ سہیل آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ امن کے فروغ کے لیے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک وسیع البنیاد جرگہ 25 اکتوبر تحصیل باڑہ ضلع خیبر میں منعقد ہوگا۔ خیبر پختونخواہ کے عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں قیام امن کے لیے بروز ہفتہ...
    ایک سینئر صحافی نے کہا کہ سرکاری دعوت ناموں کے باوجود صحافیوں کو ناپسندیدہ اور بے عزتی کا احساس دلایا جا رہا ہے۔ مشتعل صحافیوں نے اسے توہین آمیز سلوک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے صحافیوں کو صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ایک تقریب میں داخلے سے روک دیا جس کے خلاف انہوں نے شدید احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیے جانے کے باوجود تقریب میں داخلے سے روک دیا گیا۔ وزیراعلی عمر عبداللہ کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے متعلق اہم اعلانات کی توقع تھی۔...
    پشاور (نیٹ نیوز)  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا۔ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا۔ پرامن احتجاج کرینگے۔ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے۔ ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں۔ انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کرینگے۔ کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، یہاں سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے۔ 12لاکھ اب بھی ہیں، باعزت طور پر بھجوائیں گے۔
    پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کریگا تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، 12لاکھ اب بھی ہیں، سہیل آفریدی کی گفتگو صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، آئین اورقانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پرامن احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملاتواحتجاج ہی کرینگے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ زرعی، ماحولیاتی اور سماجی و معاشی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی فیصلے وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور بہتر پالیسی سازی کے لیے ڈیٹا اینالٹکس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جیسے جدید اوزاروں کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہیوہ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں‘‘ڈیٹافیسٹ 2025 ترقی کے لیے ڈیٹا کی طاقت کو بروئے کار لانا’’کے عنوان سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جامعات کو تحقیق اور پالیسی سازی میں ڈیٹا کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا چاہیے تاکہ قومی...
    افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا، وزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، آئین اورقانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پرامن احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملاتواحتجاج ہی کرینگے۔ وزیراعلی کا کہنا تھاکہ افغانستان...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سہیل آفریدی  کا کہنا تھاکہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، آئین اورقانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پرامن احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملاتواحتجاج ہی کرینگے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا،  پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے  تو ہم فوج کے...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فتنۂ خوارج کے دہشتگردوں نے 17 اکتوبر کو ایک خادی چیک پوسٹ کے قریب بزدلانہ خودکش حملے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خوارج گروہ حافظ گل بہادر سے منسلک دہشتگردوں نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں:’افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا ڈراما‘ بے نقاب، ماہرین نے اہم سوالات اٹھا دیے ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارجی گل بہادر گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ گروہ افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں روپوش ہے اور...
    واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، انہوںنے ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کی جلد توسیع کی توقع رکھتے ہیں۔ جمعہ کوفاکس بزنس نیٹ ورک پر نشرہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب بھی جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا، میں چاہتا ہوں سعودی عرب معاہدے میں شامل ہو، سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا تو سب شامل ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بدھ کو متعددممالک سے مثبت بات چیت ہوئی جس میں کئی ممالک نے معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے، ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا...
    میر علی میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور بروقت جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی حملہ ایک بارودی گاڑی کے ذریعے سیکورٹی کیمپ کی دیوار کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے فوراً بعد چند مسلح افراد نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم  کو ناکام بنا دیا۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد...
    حکومتِ پاکستان نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) کی جانب سے معروف کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کے متنازع اور شدید تنقید کا نشانہ بننے والے فیصلے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کھیل سے جنگ تک: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی رقابت کا نیا باب سلمان بٹ وہ کوچ ہیں جنہوں نے پاکستان کے اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو عالمی سطح پر کامیابی دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان پر پابندی کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں کھیلوں کے حلقوں اور عوام نے سخت ردِعمل ظاہر کیا، جس کے بعد حکومت نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس...
    میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4خوارجی جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے پوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیے گئے۔ الحمدللہ! سکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان...
    ویب ڈیسک:  شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیئے گئے، الحمدللہ! سکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان سکیورٹی فورسز کی جانب...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے پوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیے گئے۔ الحمدللہ! سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ ذرائع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے، جس میں قومی سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کےساتھ جاری کشیدگی پرغورکیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی فوری واپسی...
    مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آذاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ییں ملک بھر میں مقیم افغان مہاجرین کی فی الفور واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیراعظم  تمام شرکاء کو موجودہ صورت حال کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے) سپیکر قومی اسمبلی نےمبارک زیب سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔سپیکر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے اور سکیورٹی اداروں کو...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان سٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے بعد وزیراعلی سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹریٹ کے عملے نے نو منتخب وزیراعلی کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیر اعلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ طور پر وزارت اعلی کا منصب سنبھال لیا۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی۔سماء نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی دون پہلے واپس لی گئی ہے۔ جس پر پیپلزپارٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ مزید :
    ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو اغوائیگی کیس میں فی الفور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت...
    پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
    نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار ہوئیں یا اغوا؟ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا کو فوری طور پر اپنے دفتر طلب کیا اور واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی کو ہدایت کی کہ صنم جاوید واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع رپورٹ تیار کر کے کل تک...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔ کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر...
    اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایکس پر جاری بیان میں خیبر پختونخوا میں حکومت کی پرامن منتقلی پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔ عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا بیان میں عمران خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس کے کارکنوں کو محض اختلافِ رائے کی بنیاد پر ’غدار یا ریاست دشمن‘ قرار دینا خطرناک رجحان ہے۔ ’سیاسی اختلاف کو ملک دشمنی سے جوڑنا جمہوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے دونوں گول سفیان خان نے اسکور کیے، تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔پاکستان ٹیم اب اپنا اگلا میچ 17 اکتوبر کو مضبوط حریف آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی جونیئر ٹیم نے بھارت کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 3-3 گول سے میچ برابر کیا تھا۔ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے اگلا میچ ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
    پشاور: خیبر پختونخوا میں جاری سیاسی ہلچل کے بعد صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج شام حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کو تقریب کے وقت اور مقام سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گزشتہ شب کراچی سے پشاور پہنچے، اور وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق حلف لیں گے۔ قبل ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایت دی تھی کہ نئے وزیراعلیٰ سے آج شام 4 بجے تک حلف لیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لیں تو پھر اسپیکر حلف لے لیں۔فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق بغیر تاخیر سے نو...
     مرید  کے پولیس نیسب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی  کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ    درج  کر لیا ہے ۔ایف آئی آر میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی سمیت کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے وا لوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مرید کے : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا تاہم پر تشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح کر دیا،ماڈل محلے میں بڑی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئیں ہیں، اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے لیکن قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی17سال سے سندھ پر مسلط ہے ،اس نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہر کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا: فلپائن کے کئی علاقوں میں خوفناک زلزلوں کے مزید جھٹکے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائنی محکمہ ارضیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلہ منڈاناو¿ کے علاقے میں داو¿او¿ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے قریب سمندر میں آیا۔ جہاں زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی۔ یاد رہے کہ فلپائن میں چند روز میں آنے والا یہ تیسرا بڑا زلزلہ ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی فلپائن کے...
    افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی...
    پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آوٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلی پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آؤٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی لنگا کے بھائی اور میاں مرغوب کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے...
    منیلا: فلپائن کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں دو روز میں آنیوالا یہ تیسرا زلزلے کا جھٹکا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعدازاں انتباہ واپس لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ،، سہیل آفریدی 90ووٹ لے کرنئے وزیراعلیٰ منتخب،سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے 90ارکان کے ووٹ حاصل کئے ،قائدایوان منتخب ہونے کیلئے 73ووٹ درکارتھے،اپوزیشن جماعتوں کاانتخابی عمل کابائیکاٹ، ،نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا-
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان نے حکم دیا اسی دن استعفیٰ دے دیا تھا، اگر کوئی شک ہے تو میں پھر فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے یہ موقع دیا، مجھ پر یہ وقت آیا کہ جہاں ثابت ہونا تھا کہ کُرسی بڑی ہے یا اپنے لیڈر کا حکم، اللہ نے مجھے کامیاب کیا، وفاداری اور عزت ہمیں اسلام اور آباؤ اجداد نے بتائی ہے، میری کارگردگی اچھی تھی یا بری سب کے...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی، جہاں ان سے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا گیا۔ صوبائی صدر جنید اکبر نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود 9 ارکان بھی واپس پہنچ چکے ہیں، اور تمام ارکان بانیِ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کامیابی کے بعد اسمبلی فلور پر اپنی پہلی تقریر میں بانیِ پی ٹی آئی کے مؤقف کو ہی اپنا مؤقف بناؤں گا۔ ...
    گوگل نے اپنے مختلف ایپس اور سروسز میں اسسٹنٹ کی جگہ نیا جیمنی اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے نئے بیٹا ورژن میں جیمنی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اب جب صارف نیویگیشن انٹرفیس کے اوپری دائیں کونے میں موجود مائیکروفون آئیکون پر کلک کرتا ہے تو گوگل اسسٹنٹ کے بجائے جیمنی جواب دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیگما اور گوگل میں شراکت، جیمنی اے آئی اب ڈیزائن پلیٹ فارم کا حصہ ابتدائی طور پر مائیکروفون آئیکون گوگل اسسٹنٹ کے روایتی رنگ میں رہتا ہے، لیکن کلک کرنے پر جیمنی کا مخصوص چمکتا ہوا اسپارک آئیکون ظاہر ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیمنی اب وہ نیویگیشن فیچرز...
    پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات کو سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مسترد کردیا۔سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر پنک اسکوٹیز سے متعلق جعلی پیغامات اور اشتہارات کا نوٹس لے لیا۔ایس ایم ٹی اے نے پنک اسکوٹیز کے لیے رقم کی ادائیگی سے متعلق خبروں اور پیغامات کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، لنک یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھروسا نہ کریں، نہ ہی اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں اور کسی بھی صورت میں رقم کی ادائیگی نہ کریں۔ایس ایم ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق پنک اسکوٹیز مستحق خواتین کو مکمل طور پر مفت...
    جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مستعفی وزیراعلی علی امین گنڈاپور، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید، آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل مدثر، ڈی آئی جی ڈیرہ سید اشفاق انور، ڈی پی او سجاد احمد اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ شہدا کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اعلی افسران نے شہداء کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہداء کے لواحقین علی امین اور دیگر افسران بالا سے ملے، افسران بالا نے شہداء کے لواحقین سے گلے مل کر اظہار تعزیت کیا۔
    روس کی جانب سے توانائی کی تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کے بعد کیف کے بڑے حصے تاریکی میں ڈوب گئے، ان حملوں کے نتیجے میں گھروں کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دریائے دنیپرو پر میٹرو سروس رک گئی۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سردیوں کے قریب آتے ہی توانائی کے نظام کو نشانہ بنانے والے تازہ ترین بڑے حملے میں 9 خطوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی، اور ملک بھر میں تقریباً 8 لاکھ 54 ہزار صارفین کو عارضی طور پر بجلی سے محروم ہونا پڑا۔ جنوب مشرقی یوکرین میں ایک 7 سالہ بچہ اس وقت جاں...
    فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی  ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کردی ہے،تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  زلزلے کے بعد منڈاناؤ جزیرے پر واقع داواؤ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسز معطل کردی گئیں ہیں،دوسری طرف پاپوا نیو گنی میں بھی 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔  خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے، 7.0 شدت کا زلزلہ سیبو صوبے کے ساحلی شہر بوگو میں آیا، جس کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔
    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23 نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر مؤثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بیرسٹر گوہر...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان جا رہے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ تاہم...
     راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کا خدشہ ہے، لہٰذا طلبا، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے پیش نظر تدریسی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب بیشتر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ اچانک فیصلے نے والدین اور طلبا کو مشکل میں ڈال دیا، خاص طور پر وہ بچے جو اسکول پہنچ چکے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر آئینی بنچ میں دوران سماعت جسٹس جمال خان  نے ریمارکس دئیے ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں۔ ممکن ہے کوئی بہتر تجویز سامنے آ جائے۔ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے  مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ 5 رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، فروغ نسیم نے  کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہے?جسٹس جمال خان  نے ریمارکس دئیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ...
    طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے احتجاج کے لیے کوئی اجازت نہیں لی، جماعت اسلامی نے اجازت لے کر آج احتجاج کیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے وزیرِاعظم پاکستان اور حکومت نے مسلسل آواز اٹھائی، فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، ہم نے غذائی امداد اور ادویات فلسطین بھجوائیں۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا: طلال چوہدری انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو...
    علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے مطابق، ستمبر 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 2.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔ ماہ بہ ماہ بنیاد پر ترسیلات میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اگست 2025 میں یہ 3.1 ارب ڈالر تھیں۔ مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں مجموعی ترسیلاتِ زر 9.5 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔ مزید پڑھیں: گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر ریکارڈ بلند سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق، حکومت کو...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصااف کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی سے وابستہ تمام ارکان اب آزاد ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے25 اگست 2025 کے تفصیلی فیصلے کے بعد اراکین کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی  بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی پارلیمنٹ پابند ہوتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل جائے،کیا کافی ہے کیا ناکافی یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی پارلیمنٹ پابند ہوتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل...