2025-11-28@00:08:35 GMT
تلاش کی گنتی: 1981
«جعلی مقابلے»:
(نئی خبر)
پاکستانی معیشت کو ایک کمزور معیشت تصور کیا جاتا ہے، ہر آنے والی حکومت اپنے انتخابی جلسے میں اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، اس کے باوجود قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، ججز کی ماہانہ تنخواہ لاکھوں روپے میں ہے۔ ان تنخواہوں میں اضافہ بھی ہوتا رہا ہے البتہ وزیراعظم کی تنخواہ ان تمام کی نسبت کم ہے، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے اور صدر، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، ججز کی تنخواہ وزیراعظم کی تنخواہ سے کتنے گنا زائد ہے۔ وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ...
بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے روہنی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں معمولی گھریلو جھگڑے نے بھیانک رخ اختیار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یوگیش نامی شخص نے اپنی بیوی پریا سہگل (34) اور ساس کسوم سنہا (63) کو قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیٹے کی سالگرہ پر دونوں خاندانوں کے درمیان تحائف کے تبادلے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ مزید پڑھیں: بھارتی اداکار وشال نے 48ویں سالگرہ پر مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی پولیس کے مطابق 30 اگست کو سہ پہر 3 بجکر 50 منٹ پر کنک مارگ تھانے میں ایک کال موصول ہوئی کہ سیکٹر 17 روہنی کے ایک فلیٹ میں خاتون اور ان کی بیٹی کو قتل...
پشاور: سیلاب متاثرین کیلئے چیریٹی میچ بار بار رکا، شائقین کے میدان میں داخلے سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان ہونے والا میچ کئی بار شائقین کی جوشیلے حرکتوں کے باعث رکا۔ پرجوش مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بار بار میدان میں داخل ہوتے رہے، جس پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دوڑیں لگانی پڑیں۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پایا اور میچ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی 19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا بڑا میلہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا۔ سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ اس چیریٹی میچ میں پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون مدِ...
فلڈ ریلیف کے سلسلے میں کھیلے گئے چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے سخت مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو 6 رنز سے ہرادیا۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز تک محدود کیا گیا۔ ٹاس جیت کر لیجنڈز الیون نے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی پوری ٹیم 14.3 اوورز میں 144 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان بابر اعظم نے 41 جبکہ یاسر حمید نے 35 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبد الرحمان نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔ کپتان...
BANGKOK: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پائیتونگٹارن شنواترا کو ٹیلی فون لیک معاملے میں قواعد کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عہدے سے برطرف کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب پتی خاندان سے تعلق رکھنے والی چھٹی اور ملکی تاریخ کی کم عمر وزیراعظم تھی تاہم انہیں آئینی عدالت نے فون لیک معاملے پر انہیں برطرف کردیا۔ عدالت نے بتایا کہ پائیتونگٹارن شنواترا نے جون میں لیک ہونے والی فون کال میں اخلاقیات کی خلاف ورزی کی اور اس دوران کمبوڈیا کے طاقت ور وزیراعظم ہون سین سے مرعوب نظر آئیں جب دونوں ملک مسلح جھڑپوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد...
سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 29 اگست کو کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کی ناکامی کا ذمہ دار جوبائیڈن، غضبناک ڈیموکریٹس پھٹ پڑے امریکا میں سابق نائب صدور کو عام طور پر 6 ماہ تک سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تاہم صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل اس مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے جنوری 2026 تک بڑھا دیا تھا۔ ٹرمپ نے اب اس توسیع کو منسوخ کرتے ہوئے سیکیورٹی ہٹا دی ہے۔ کملا ہیرس کی ممکنہ واپسی کی تیاری؟ کملا ہیرس، جنہوں نے سال 2024 کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کھائی تھی، سنہ...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے جمعے کے روز معطل وزیرِاعظم پیتونگتارن شیناواترا کو اخلاقی بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا، عدالت نے انہیں کمبوڈیا کے سابق رہنما ہن سین کے ساتھ ایک متنازعہ فون کال پر قصوروار قرار دیا۔ 39 سالہ پیتونگتارن شیناواترا اس طرح 2008 کے بعد عدالتی فیصلے کے ذریعے ہٹائے جانے والی 5ویں وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالت کی 9 رکنی بینچ نے، جسے عام طور پر ملک کے قدامت پسند شاہی حلقوں کا حامی سمجھا جاتا ہے، قرار دیا کہ وزیرِاعظم نے سرکاری عہدے کی اخلاقی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔ https://Twitter.com/NikkeiAsia/status/1961354322416931054 عدالتی فیصلے کے مطابق، پیتونگتارن کی ہن...
دبئی: آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں جاری تیسرے ایڈیشن کے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو مسلسل ایکشن اور سنسنی خیز لمحے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ ترین میچز میں ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ، ایم آئی ایمیریٹس ڈویلپمنٹ اور گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے اپنی اپنی فتوحات درج کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے ڈیزرٹ وائپرز کو 6 رنز سے شکست دی۔ محمد افتاب عالم اور زاہد علی نے نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے اویس احمد اور سانجے پاہل نے شاندار بولنگ کی۔ تنیش سوری کی نصف سنچری کے باوجود وائپرز ہدف حاصل نہ کر سکے۔...
اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد رمیش کمار کے گھر میں گھس آئے۔ ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، چوکیدار پر تشدد کیا اور اس سے رمیش کمار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔ رمیش کمار کے مطابق، لوٹے گئے سامان میں پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ جوتے، چشمے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابی کا دورہ، ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) ضلع لاڑکانہ کے گاؤں بھلے ڈنو بیہن میں ایک ذہنی معذور خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزمہ خوشبو بیہن اس سے قبل اپنی 2 سالہ بیٹی فاطمہ کو بھی بیٹری میں استعمال ہونے والا تیزاب پلا کر مار چکی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد اظہار علی بیہن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 13/2025 دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ اس کی بیوی اکثر اسے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب واقع پی ایس او پمپ کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی عمر تقریباً 18 سال بتائی جا رہی ہے۔
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاورسےدوحہ جانے والی پروازکےمسافرسےآئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافرکےسامان سےآئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ جانے والی پروازپرسفر کرنے والےایک مسافر فضل امین کےٹرالی بیگ کودوران اسکیننگ مشکوک قرار دیا گیا اوردستی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ اورجوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ابتدائی تفتیش کے بعد کیس مزید قانونی کارروائی کے لیےاے این ایف کے حوالےکردیا گیا۔
ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات میں اضافے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے۔ سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلےکےلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، اسپیکر اویس قادرشاہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 16ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل کمیٹی ارکان کی تنخواہ میں اضافےکی سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن بربنائے عہدہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی ارکان کی موجودہ تنخواہ و مراعات میں200فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ کمیٹی...
جنگ سے متاثرہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی بنیادوں پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ایک دوسرے کے مزید 146 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، روسی وزارتِ دفاع نے اس قیدی تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہا کیے گئے تمام روسی قیدی اس وقت بیلاروس میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جنگ کے اثرات سے سنبھل سکیں۔ زیلنسکی کا جذباتی اظہار تشکر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس تبادلے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر ان قیدیوں کی تصاویر شیئر کیں جو واپس...
رانا ثنااللہ کےگھرپرحملے کاکیس:عمر ایوب،شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو10،10 سال قید کی سزا
انسداد دہشت گردی فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 59 ملزمان کو سزا سنا دی۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا، مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے ایم پی اے حلقہ 116 حاجی اسماعیل سیلا کو 10 سال قید کا حکم دیا، ان کے علاوہ ایم پی اے پی پی 115 شیخ شاہد جاوید کو تین سال قید کا حکم سنایا گیا۔ شبلی فراز، عمرایوب، شیخ راشد شفیق، اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال، زرتاج...
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ Post Views: 7
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مقامی سکول کے پرنسپل سعید احمد کے بروقت فیصلے نے تقریبا 900 طلبا کی زندگیوں کو بچا لیا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق سوات میں مقامی سکول کے 59 سالہ سکول پرنسپل سعید نے بتایا کہ صبح 9 بجے میں نے قریبی نالے پر ایک آخری نظر ڈالی اور محسوس کیا کہ مسلسل بارش کے باعث نالے کے کناروں پانی باہر نکلنے والا ہے، اس کے بعد میں نے تقریبا 900 طلبا کو فورا سکول سے نکل جانے کا حکم دیا۔ صرف 15 منٹ کے اندر تمام بچے اور اساتذہ سکول سے نکل گئے، کچھ ہی دیر کے بعد سیلاب سکول سے ٹکرایا اور عمارت کا نصف...
فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نادین ایوب فلسطینی نژاد ہیں اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اس مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وطن خاص طور پر غزہ میں جاری بحران کی آواز بننا چاہتی ہیں، جہاں لوگ صدمے اور اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ A post common by ???????????????????????????????????? ℙ???????????????????????????????? ???????? (@wonderful_palestine) نادین نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے زریعے ہر فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندگی کریں گی جن کی ہمت اور عزم دنیا کے سامنے آنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ مِس یونیورس کا مقابلہ رواں...
غزہ: فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ برطانیہ، فن لینڈ، سوئیڈن اور حتیٰ کہ اسرائیل کے اندر بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ برطانیہ میں رائل ایئر فورس بیس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری بند کی جائے۔ فن لینڈ میں فلسطین حامیوں نے ایک اسلحہ ساز کمپنی کے دفتر کے شیشوں پر سرخ رنگ پھینک کر اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سوئیڈن میں فلسطینی صحافیوں کی یاد میں مارچ کیا گیا جو اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے اور...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ کاآغازکر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لئے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لئے 60کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے انٹرن شپ پروگرا م کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ پیرا ویٹس /معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40ہزار روپے ملیں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر ویٹرنری گریجوایٹس اپنے متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں۔ 2 سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے...
امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔ ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ Cops are still looking for the violent streets thugs who ransacked Menashe and Sons in West Seattle, snatching watches and jewelry worth $2 million. Meanwhile,...
خوبصورتی کے عالمی مقابلے مس یونیورس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطین اپنی نمائندہ کے ساتھ اسٹیج پر آئےگا۔ فلسطینی نژاد اور متحدہ عرب امارات میں مقیم حسینہ نادین ایوب رواں سال نومبر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شریک ہوں گی۔ نادین ایوب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور پیغام میں اپنے انتخاب کی تصدیق کی اور کہاکہ وہ اس عالمی ایونٹ کو اپنے وطن کے مسائل دنیا کے سامنے رکھنے کا ذریعہ بنائیں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Nadeen Ayoub (@nadeen.m.ayoub) یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بطور ویٹرس کام کرنے والی لڑکی مس یونیورس فلپائنز 2025 کی امیدوار کیسے بنی؟ انہوں نے بتایا کہ وہ مقابلے میں فلسطینی ڈیزائنر ہبا...
سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وینا ملک مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ شو کے دوران میزبان فضا علی نے وینا ملک کے کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی۔ پاکستانی شوبز کی دو باصلاحیت اداکارائیں فضا علی اور وینا ملک نے تقریباً بیس سال قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا۔ دونوں ہی کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور میزبانی کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ گانے اور ڈانس کی ویڈیوز کے باعث خبروں میں ہیں۔ فضا علی نے اپنے پروگرام میں...
دھرمیندر، امیتابھ بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور جیا بچن اسٹارر آئیکونک فلم شعلے آج 15 اگست کو 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی منا رہی ہے۔ فلم رمیش سپی کی ہدایت کاری میں 15 اگست 1975 کو ریلیز ہوئی تھی۔ شعلے آج بھی پرستاروں میں مقبول ہے اور وہ اسے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ شعلے کے مکالمے اور کردار لوگوں کو آج بھی یاد ہیں۔ فلم ’شعلے‘ کے ایسے کئی معمولی مگر یادگار کردار آج بھی ثقافتی آئیکون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: اہم تبدیلیوں اور منفرد اختتام کیساتھ ’شعلے‘ پھر جلوہ گر ہونے کو تیار سورما بھوپالی (جگدیپ) ایک ہنسی مذاق اور بہادری کے مبالغہ آمیز قصے سنانے والا لکڑہارا ہے جس کی مخصوص بھوپالی لہجہ...
اسلام ٹائمز: ایلکس ویٹینکا اپنے تجزیے میں سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا گولیتھ یا جالوت جیسی مستکبر قوت امن کے عمل میں شراکت دار ہوسکتی ہے؟ سات اکتوبر کے بعد اسرائیل کی فوجی مہمات جو غزہ، لبنان، شام اور یمن تک پھیلی ہوئی ہیں، انہوں نے ایران پر اسرائیل کے براہ راست حملے نے بہت سے خلیجی حکام کو اس نتیجے پر پہنچایا ہے کہ اسرائیل اب محض ”ڈیٹرنس“ نہیں، بلکہ غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ان کے خیال میں اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے علاقائی نظام کو الٹانے کے لیے اپنی فوجی طاقت کا استعمال کیا ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی اسرائیل کی جارحانہ پالیسیاں ایسی ہیں جس سے صرف نظر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) جمعرات کو پاکستانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں کچھ افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مہاجرین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں جرمنی منتقل ہونا تھا۔ پاکستان کن لوگوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جرمن پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں، جیسے سابق مقامی عملہ اور دیگر ایسے لوگ جنہیں 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ایسے افراد ان گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ افغانستان...
فضا علی نے اپنے شو کے دوران وینا ملک کی کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فضا علی اور وینا ملک دونوں پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارائیں ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائی قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں نے متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور ساتھ ہی کامیاب ہوسٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ فضا علی ان دنوں مختلف مارننگ شوز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ وینا ملک سیاحت پر مبنی پروگرامز اور سیاسی طنز و مزاح کے شوز کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ وینا ملک نوجوان لڑکوں کے ساتھ بولڈ انداز میں گانے اور ڈانس ویڈیوز بنا کر...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔(جاری ہے) اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر دیر اور لوئر دیر میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر امریکی پابندیاں، کیا اب دہشتگردوں کو حاصل بھارتی حمایت ختم ہو پائےگی؟ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی دیں۔ وزیر اعلی نے کہا...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا جرات اور حکمت بھارت کیخلاف حالیہ کامیابی کا باعث بنی، معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کئے، فتح عوام کیلئے نئے اعتماد کا ذریعہ بنی ہے، بیرونی جارحیت کے جواب میں قوم نے اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر ہم نے بھرپور قوت سے وطن کا دفاع کیا، امن کے خواہاں ہیں مگر دباؤ کے آگے نہیں جھکتے، عزم سے ہر شعبے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟...
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سکول 18 اگست سے کھلیں گے، جب پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل کر دیا گیا، نویں، دسویں جماعت، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔ ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر عدم تعاون اور وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے لیے اربوں روپے کے وعدے کیے گئے، مگر حقیقت میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم آیا، اس نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کا اعلان کیا، لیکن ہمیں 11 روپے بھی نہیں ملے۔ پھر دوسرا آیا، اس نے 162 ارب روپے کا وعدہ کیا، مگر وہ بھی صرف زبانی کلامی نکلا۔ وفاق کی ’سست روی‘ پر عدم اطمینان وزیراعلیٰ نے کے فور منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق جس انداز سے کے فور جیسے اہم...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔ انہوں نے کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت نویں دسویں جماعت کے طلباء کیلئے سکولز 18 اگست سے کھل جائیں گے، اسی طرح او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، تاہم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، اس فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے...
ندیم مانڈوی والا نے پاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو بھارت کی مشہور فلم "شعلے” قرار دے دیا۔ پاکستان کے بڑے فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا نے بھارتی میڈیا کے ادارے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح 1975 میں "شعلے” نے بھارتی فلم انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا تھا، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے بھی پاکستان کے فلمی بازار کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "شعلے” نے بھارت میں باکس آفس کی کمائی کو 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے تک پہنچایا تھا، جبکہ پاکستان میں صرف 60 محدود سینما ہالز کے باوجود "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے 125 کروڑ...
طیب سیف: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ممبران نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،متعدد اراکین پارلیمنٹ نےقومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو بااختیار بنانے کا بھی مطالبہ کیاگیا،حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں ؟پارلیمانی کمیٹی ایک نقطے پر اکٹھی نا ہو سکی ،حکومت سے مذاکرات کو بھی بانی تحریک انصاف کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ، کئی رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس چھوڑ کر باہر آگئے۔اجلاس کے دوران اقبال آفریدی عامر ڈوگر سے بھی الجھ پڑے ،اقبال آفریدی نے باجوڑ آپریشن پر بات کرنے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے روک دیا جس پر اقبال آفریدی نے عامر ڈوگر کے لیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے گوادر کیلئے فوری خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنادی ہے۔(جاری ہے) کمیٹی میں وزیراعلی بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور، توانائی کے وزرا اور سیکریٹریز شامل ہیں، کمیٹی مقررہ مدت میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، گوادر کے بجلی اور پانی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر پیر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، یہ کمٹمنٹ لازوال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ابھرتی تحریک طالبان کشمیر کے دعوے اور حقائق انہوں نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مظلوم نہیں بلکہ بہادر کشمیری کہتا ہوں، جو عزم و استقامت کے ساتھ بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اہل کشمیر غلامی کی...
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگیز نے 11 اگست کو انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جارجینا نے ایک بڑی ہیروں کی انگوٹھی کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا: ’میں ’ہاں‘ کرتی ہوں اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔‘ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگیز، دونوں کے 2 بچے ہیں — الانا اور بیلا — جبکہ رونالڈو کے 3 دیگر بچے سابقہ تعلقات سے ہیں (رونالڈو جونیئر، ایوا، میٹیو)۔ ان کی محبت کی کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب جارجینا گچی ایک اسٹور میں کام کر رہی تھیں۔ جارجینا روڈریگیز کی کل دولت رپورٹس کے مطابق جارجینا کی مجموعی دولت تقریباً 1 کروڑ امریکی ڈالر (10 ملین...
سٹی42: راو لپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری انٹرچینج پر چھوڑ دیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے 9 کارکنوں کو بھی رہا کر دیاتھا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی تھی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا...
اداکارہ صحیفہ خٹک نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر پھیلتی نفرت انگیز، سطحی اور نقصان دہ ویڈیوز پر کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم بطور قوم کیا کر رہے ہیں؟‘‘ انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں کانٹینٹ کریئیٹرز نام، ذات، آمدن، رنگت، لباس اور دیگر ذاتی شناختوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے اور غیر اخلاقی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ادکارہ صحیفہ نے ایک رِیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں صرف کسی کا نام یا ذات دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ کر...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے علیمہ خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ کارکنوں نے احتجاج کیا، جس پر پولیس نے انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج منتقل کردیا اور بعد ازاں رہا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ داہگل اور فیکٹری ناکہ پہنچے۔ عمران خان کی دوبہنیں علیمہ خان اور نورین خانم اسلام آباد سے اڈیالہ روڈ کے راستہ داہگل ناکہ پہنچیں جہاں پولیس نے انہیں روک لیا اور اس...
راو لپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حتمی فیصلے سے پہلے ہی تحریک انصاف کے اراکین کو نااہل کردیا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں علی ظفر نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں، سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر نااہلی نہیں ہوسکتی، نااہلی حتمی فیصلے کے بعد ہی ہوسکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کی معطلی تک نااہلی ختم نہیں ہوتی، اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے جناح ہائوس کو جلتے ہوئے دیکھا، مناظر ٹی وی پر چلے، عدالتی...
ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس بانی کی دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر...
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر حراست میں لے لیا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے دونوں کو چکری انٹرچینج کی جانب لے جانا شروع کیا، جبکہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنان کو رہا کردیا گیا۔ علیمہ خان اور نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے رہی تھیں۔ اس سے قبل پولیس حکام نے علیمہ خان اور نورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست بھی کی تھی۔ حراست میں لیے جانے سے قبل...
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ دونوں بہنیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً جیل کے قریب دھرنا دے رہی تھیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر ان سے پرامن طور پر واپس جانے کی درخواست کی، تاہم انکار پر انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران...
علیمہ خان اور نورین نیازی—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ تاہم پولیس نے حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کردیا۔علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنابانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے...
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے جناح ہاؤس کو جلتے ہوئے دیکھا، مناظر ٹی وی پر چلے، عدالتی فیصلہ جب تک معطل نہ ہو نااہلی ختم نہیں ہوتی۔سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں کوئی قانون بھی ہے، جرم ہوگا تو قانون حرکت میں آئے گا، سزا صحیح ہوئی ہے یا غلط ہوئی ہے یہ ایک علیحدہ بحث ہے۔ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیدیاڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔...
مشہور تیلگو فلم باہوبلی کے اسٹار رانا دگگوبتی کو غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کی تشہیر کے معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے ای ڈی آفس طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانا حیدرآباد میں اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ پیشی ای ڈی کی جاری تحقیقات کا حصہ ہے جو کہ پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت ہو رہی ہیں۔ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے آن لائن گیمز کی تشہیر کی جو قانونی اجازت کے بغیر چل رہے تھے اور انہیں تفریح یا چیریٹی سے منسلک دکھایا جا رہا تھا تاکہ ان کی اصل نوعیت کو چھپایا جا سکے۔ ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رانا دگگوبتی کے بیانات کو...
پی پی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا اور اپنے اداروں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری، روما مشتاق مٹو نے ملیر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں، پاک فوج کی بہادری، اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محترمہ روما مشتاق مٹو نے آپریشن بنیاد مرصوص اور معرکۂ حق کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس " پر جاری اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں، ہماری لیگل ٹیم معاملے کی تہ تک پہنچنے میں سرگرم عمل ہے، جلد صحیح معلومات سامنے آ جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ...
مری (نیوز ڈیسک)مری میں یومِ آزادی کے موقع پر ہجوم اور بد نظمی سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں مری کی مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Post Views: 4
آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دو ریاستی حل کے فروغ اور مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے۔ انتھونی البانیز کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کے بدلے کئی وعدے کیے ہیں، جن میں حماس کو مستقبل کی ریاست سے الگ رکھنا، اسرائیل کے پرامن وجود کو تسلیم کرنا، غیر مسلح ہونا، عام انتخابات کرانا، شہدا و قیدیوں کے خاندانوں کو ادائیگیاں ختم کرنا، گورننس میں اصلاحات، تعلیمی و مالی شفافیت، اور عالمی نگرانی کی اجازت شامل ہیں تاکہ نفرت اور تشدد کی ترغیب روکی جا سکے۔ انہوں نے...
مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)مری میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران صرف فیملیز کو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو مال روڈ اور جی پی او چوک پر صرف خاندانوں کو داخلے کی اجازت دینے...
لاہور (ویب ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیوروکریسی سے متعلق بیانات نے نئی بحث چھیڑدی ہے اور اب تجزیہ کار عامر راؤ اس مبینہ بیوروکریٹ کا نام بھی سامنے لے آئے جس نے بیٹی کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی لی اور اب پرتگال منتقل ہوچکا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر راؤ نے بتایاکہ خواجہ صاحب چار ارب کی سلامی والے کا نام نہیں لے سکے، میں بتاتا ہوں ، ان کا نام طاہر خورشید ہے جن کا آخری عہدہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرنسپل سیکریٹری تھا، اسے عثمان بزدار کا اے ٹی ایم بھی کہاجاتا تھا، جو ڈی جی خان سے جہیز میںساتھ لائے تھے، ان پرجہاں...
لیورپول کے مشہور فارورڈ محمد صلاح نے یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا پر تنقید کی ہے کہ اس نے فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید المعروف “فلسطینی پیلے” کی یاد میں جاری بیان میں ان کی موت کے حالات کا ذکر نہیں کیا۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق 41 سالہ سلیمان العبید گزشتہ بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اس وقت اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے جب وہ انسانی امداد کے منتظر شہریوں کے درمیان موجود تھے۔ Can you tell us how he died, where, and why? https://t.co/W7HCyVVtBE — Mohamed Salah (@MoSalah) August 9, 2025 یوئیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں العبید کو ’ایک ایسا باصلاحیت کھلاڑی قراردیا جس نے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی بارے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ایکنک نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک کی منظوری کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا جس پر کل24.957 ارب روپے لاگت آئے گی۔ حالیہ دورہ گلگت کے دوران وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ایکنک جلد ہی گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے منصوبے...
امریکا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا؟ نائب صدر کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ غزہ میں ایک فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور ہی مشکل ہے۔یہ بیان انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایک غیر فعال اور منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی ہے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطی...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ غزہ میں ایک فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور ہی مشکل ہے۔ یہ بیان انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایک غیر فعال اور منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی ہے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امریکا کی واضح ترجیحات پر قائم ہیں اور ان پر عمل جاری رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر پلانٹ کے وعدہ کی تکمیل،ایکنک نے منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی بارے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ،قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک )نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔ پی ایم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایکنک کی منظوری کے بعدمنصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا جس پر کل 24.957 ارب روپے لاگت آئے گی۔اپنے حالیہ دورہ گلگت کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ وزیراعظم کے اعلان کے محض 2 دن بعد ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنیک) نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے بعد منصوبے پر کام کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ گلگت کے دوران اعلان کیا تھا کہ ایکنیک جلد ہی یہ منصوبہ منظور کرے گا۔ منصوبہ پہلے ہی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے منظور ہو چکا ہے۔ منصوبے سے استور، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو، اسکردو اور شگر کے اضلاع مستفید ہوں گے۔...
وزیراعظم نے شکایات کا نوٹس لے لیا، بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 300 یونٹ کرنے پر غور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے گی جو پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 301 یونٹ کرنے پر غور کرے گی۔ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6 ماہ تک تقریبا 5 ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے، کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ کیٹگری 201 یونٹس کی بجائے 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی...
پاک فوج اور پولیس کا خوارج کیخلاف مشترکہ آپریشن،ہوید کا محاصرہ کرکے کئی افرادزیرحراست دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار ، تاحکم ثانی کرفیو نافذ، عوام کو گھروں سے باہرنہ نکلنے کا حکم بنوں میں فرینٹر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بنوں میں پاک فوج اور...
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد پی ٹی ائی کے نااہل رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں، پنجاب اسمبلی قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں اور کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو 3 روز میں سرکاری گاڑیاں واپس دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ جنید افضل ساہی کا سابق چیئرمین...
پاکستان ویمنز ٹیم اور آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان جاری 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب آئرلینڈ نے ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے 33، منیبہ علی نے 27، ایمن فاطمہ نے 23، اور کپتان فاطمہ ثنا نے بھی 23 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔ نتالیہ پرویز نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیرا مرے اور لارا مک برائیڈ نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان ویمن...
ڈی پی او بنوں کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں فرینٹر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر...
عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، چیمبر واپس لے لیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر گزشتہ رات سی سی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر انہوں نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھاپے کے وقت چوہدری نعیم اعجاز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر سے باہر موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی، بلکہ مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے کی نقد رقم بھی لے گئے۔ چوہدری نعیم نے مزید دعویٰ کیا کہ اہلکاروں نے گھر میں موجود تین ملازمین کو حراست میں لے لیا، جبکہ لوٹ مار اور بدسلوکی کا بھی الزام لگایا۔ رکن اسمبلی نے وضاحت دیتے ہوئے...
سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور ،اب کتنی تنخواہ ملے گی، تفصیلات سب نیوز پر
سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور ،اب کتنی تنخواہ ملے گی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کردی گئیں ہیں، اس حوالے سے اراکین کی تنخواہوں اور الاونس کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاونس میں اضافے کا بل پیش کیا ہے۔تاہم سندھ اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں اور الاونس میں اضافے کا بل منظور اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ممبران کی تنخواہوں اور الانس میں اضافے کے بل کی ایوان میں مرحلہ وار منظوری دی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، عمر ایوب سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ذرائع کے مطابق زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی رہ گیا ہے، پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا.(جاری ہے) ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران کی نااہلی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو گا منتخب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن...
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت سے ایوان کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز پاکستان کی سالانہ آبادی میں 2.55 فیصد اضافے کی شرح کو ایک تشویشناک رجحان قرار دیا۔ اور اس کے حل کے لیے فوری اور مربوط پالیسی اقدامات کی قومی سطح پر ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور مؤثر حکمت عملیوں پر غور کیا گیا تاکہ اس مسئلے کو بہتر طور پر قابو میں لایا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے خبردار کیا کہ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت سے ایوان کو آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کے لیے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر...
علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزرا کو چھٹیوں پر بھی مکمل تنخواہ اور الاؤنس دینے کی تجویز سامنے آ گئی, پارلیمانی مشیروں کی طرز پر وزرا کو بھی چھٹی کے دوران الاؤنس دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی سمری تیار کر لی گئی۔ محکمہ قانون نے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے بعد چھٹی کی مراعات بھی یکساں کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت وزرا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو چھٹی کے دوران تنخواہ کے برابر مراعات کا قانونی حق مل سکے گا۔ لاہور:مناواں کے علاقے میں ڈرون گر گیا پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارش پر اہم ترمیمی سمری وزیراعلیٰ...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنیوالے شخص کو اب 25 ملین ڈالر نہیں بلکہ 50 ملین ڈالر انعام میں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب دگنی انعامی رقم ادا کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب 25 ملین ڈالر نہیں بلکہ 50 ملین ڈالر انعام میں دیں گے۔ پام بونڈی نے مزید کہا کہ وینزویلز...
اسلام آباد (وقائع نگار +وقار عباسی) وفاقی حکومت نے تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ ایک ادارے کی نجکاری کے لئے تین سے پانچ سال کا آخری مرحلہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بنک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئسکو سمیت تین ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں سٹیٹ...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق سٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کیساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کیریئر میں 100 سے زیادہ گول کئے تھے۔ وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے اور انہیں فلسطین کا پیلے بھی کہا جاتا تھا۔سلیمان العبید نے اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔سلیمان العبید کی شہادت کے بعد غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہونے والے اتھلیٹس کی تعداد 662...
’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور سابق فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیمان العبید اپنے پانچ بچوں کے لیے خوراک لینے کی غرض سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکز کی لائن میں موجود تھے جب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے اپنے ایکس ہینڈل پر سلیمان العبید کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔ پی ایف اے کا ایکس پوسٹ میں لکھنا تھا کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی العبید غزہ پٹی کے جنوب میں امداد کے لیے منتظر شہریوں پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ سابق فرانسیسی کھلاڑی ایرک کینٹونا...
ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کے تبادلے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، ممبر کسٹم آپریشن اور پالیسی بھی تبدیل کر دیے گئے۔19سے 22گریڈ ان لینڈ ریونیو کے متعدد افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، کسٹمز کے گریڈ 19سے 22کے 36 افسران کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گریڈ 22 کے واجد علی کسٹمز کے ممبر آپریشن، اشہد جواد ممبرکسٹمز پالیسی جبکہ محمد علی رضا کو چیف کلکٹر اپریزمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا۔چیف کلکٹر...
سٹی42: پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس نے حراست میں لے لیا۔برٹش میڈیا کے مطابق حیدر علی کے خلاف کسی لڑکی نے شکایت درج کروائی ہے۔پاکستانی بیٹر حیدر علی کے خلاف گریٹر مانچسٹر پولیس مجرمانہ تحقیقات کررہی ہے، پی سی بی نے انہیں معطل کردیا ہے۔ ان کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کارروائی بھی کرے گا۔ یہ کیس مبینہ طور پر پاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے، حالانکہ پولیس یا پی سی بی کی جانب سے اس بارے میں کوئی خاص تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ جعل سازی میں ملوث لاکھوں واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ حیدر علی کو...
پیلے آف فلسطین” کے نام سے مشہور فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔ فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق سابق قومی فٹبال اسٹار اُس وقت شہید ہوئے جب وہ دیگر شہریوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سلیمان العبید نے اپنے فٹبال کیریئر کے دوران 100 سے زائد گول اسکور کیے اور فلسطینی عوام میں بے حد مقبول تھے۔ ان کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث انہیں “فلسطین کا پیلے” کہا جاتا تھا۔ سلیمان العبید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیمان العبید کی شہادت کے بعد اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں...
وفاقی حکومت نے ملک کے 24 بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، جس پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 سرکاری اداروںکی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال کے دوران 13 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری تین سے پانچ سال میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) روز ویلٹ ہوٹل زرعی ترقیاتی بینک آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز...
اے آئی چشمے فونز اور کمپیوٹرز کی جگہ لے لیں گے، جو لوگ نہیں پہنیں گے وہ۔۔۔زکربرگ نے بڑی پیشگوئی کردی
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں کہا ہے کہ مستقبل میں انسانوں کا اے آئی کے ساتھ بنیادی رابطہ موبائل فونز یا کمپیوٹرز کے ذریعے نہیں بلکہ اے آئی چشموں کے ذریعے ہوگا۔ اُن کا کہنا ہے کہ جو افراد یہ چشمے استعمال نہیں کریں گے، وہ دوسروں کے مقابلے میں ذہنی لحاظ سے پیچھے رہ جائیں گے اور کمزور تصور کیے جائیں گے۔ یہ بیان انہوں نے میٹا کی Q2 2025 کی آمدنی کانفرنس کے دوران دیا، انہوں نے واضح کیاکہ میرا یقین اب بھی یہی ہے کہ چشمے ہی اے آئی کے لیے بہترین ذریعہ ہوں گے، کیونکہ یہ اے آئی کو وہ دیکھنے، سننے اور سمجھنے کی صلاحیت دیتے ہیں جو آپ خود...
25 سالہ شاندار خدمات انجام دینے والے ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور نے خلا میں 9 ماہ گزارنے کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ وہ خلا میں fellow بی بی سی کے مطابق خلا باز سُنی ولیمز کے ساتھ موجود تھے جب ان کے خلائی جہاز کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا۔ ناسا نے ایک بیان میں بُچ وِلمور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید عزم و حوصلے کی مثال قرار دیا۔ وِلمور ایک اعزاز یافتہ امریکی نیوی کیپٹن بھی ہیں جنہوں نے 4 مختلف خلائی مشنوں میں حصہ لیا اور اپنے کیریئر کے دوران 464 دن خلا میں گزارے۔...
کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب یونیورسٹیز کے بجائے آئی بی اے سکھر لے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جب کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں...
—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی، ایک ادارے کی نجکاری کے لیے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہو گا۔عبد العلیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن، روز ویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری ہو گی، پہلے مرحلے میں آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوسرے...