فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کردی ہے،تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے بعد منڈاناؤ جزیرے پر واقع داواؤ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسز معطل کردی گئیں ہیں،دوسری طرف پاپوا نیو گنی میں بھی 6.
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے، 7.0 شدت کا زلزلہ سیبو صوبے کے ساحلی شہر بوگو میں آیا، جس کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا زلزلہ
پڑھیں:
پنجاب کے ضلع لیہ میں زلزلےکے جھٹکے
پنجاب کے ضلع لیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلےکے جھٹکے ضلع بھر میں محسوس کیےگئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز لیہ کے مشرق میں 50 کلومیٹر دور بتایا جارہا ہے۔