2025-10-21@23:06:01 GMT
تلاش کی گنتی: 73797

«جماعت کے نصاب میں»:

(نئی خبر)
    خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ۔ نیشنل ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا،یہ ضلع تورغر سے رواں سال کا دوسراپولیو کیس ہے۔پولیو وائرس کی تصدیق ایک 12 ماہ کے بچے میں ہوئی ہے جو یونین کونسل گھڑی، تورغر سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کیس کے بعد پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ، جن میں سے 19خیبر پختونخوا، 9سندھ، اور ایک پنجاب اور ایک کیس گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے ۔والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کُوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ، سات نومبر کو کھیلے گا۔#PCB #HongKongSixes — Nawaz Gohar (@nawazgohar1) October 21, 2025 ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر...
    ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا...
    سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیراستعمال رہیں، گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیارکی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پولیس کو وفاق کی جانب سےگاڑیاں نہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے...
    کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اتھارٹی کا فیصلہ کے الیکٹرک کی مالی کارکردگی کو مشکل میں ڈال دے گا۔کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے 2024 تا 2030 چارجز اور کاروبار چلانے کے سابقہ فیصلوں میں ترمیم کی ہے، نیپرا نے پاور جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے ملٹی ایئر ٹیرف منظور کیے تھے۔کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر حتمی فیصلہ جاری کیا ہے، رائٹ آف کلیمز پر نیپرا نے اپنے پچھلے مؤقف کو برقرار رکھا ہے، نیپرا کے باقی امور پر فیصلہ کمپنی کے ٹیرف...
    فائل فوٹو سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ججز ضابطہ اخلاق میں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نام خط لکھ دیا۔دونوں ججز کا خط 11 صفحات پر مشتمل ہے جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر اعتراض کیا گیا ہے۔ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں لکھا گیا تھا۔خط میں کہا گیا کہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم پر اعتراض ہے، مجوزہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور، شفافیت کو محدود اور اختیارات کو ایک شخص تک محدود کیا جارہا ہے، مجوزہ ترامیم بین الاقوامی اقدار کے بھی خلاف ہیں۔خط میں کہا گیا کہ ترامیم خطرناک...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی: خواجہ محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے...
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 گروپس کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پڑوسی ملک سے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں،  تفتیش کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنا ہے۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں، یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کے لیے تیار کرتا رہاہے یہ سب کو پتا ہے، اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی، کسی وقت کی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) پنجاب میںنویں کے بعد گیارہویں جماعت کے نصاب میں بھی نظر ثانی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی شکایات اور مطالبات کے بعد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) رواں سال دونوں جماعتوں کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا گیا تھا تاہم گیارہویں جماعت کے نصاب میں زائد مواد اور متعدد غلطیوں کے باعث نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکٹا نے نصاب میں کمی کے لیے خصوصی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہیں۔نویں جماعت کے نصاب میں کمی کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں سلیبس کم...
    سندھ حکومت نے دریائی علاقوں (کچے) میں ڈاکوؤں کے لیے نئی سرنڈر پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت جرائم پیشہ عناصر کو ہتھیار ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ پالیسی سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں پر لاگو ہوگی۔ تاہم، ہتھیار ڈالنے والے افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مزید پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں کا تاوان کے لیے اغوا کیے گئے شہری پر تشدد، ویڈیو اہل خانہ کو بھیج دی محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ یہ پالیسی عام معافی نہیں ہے، بلکہ امن قائم کرنے کے لیے ایک اقدام ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں سے...
    بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر عمران حیدر نے مشیر برائے خوراک و زمین علی امام مجمدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیرِ خوراک نے پاکستانی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستان سے چاول کی درآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا: تھرڈ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کا آغاز، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم یاد رہے کہ 14 جنوری 2025 کو پاکستان سے دو لاکھ میٹرک ٹن چاول کی سرکاری سطح پر درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تھے۔ علاقائی رابطوں پر زور مشیر علی امام مجمدر نے خطے میں تجارتی روابط...
    تقریب میں میثم عابدی (سابق ڈویژنل صدر)، احسن مہدی اور دیگر سابق مسئولین بھی شریک ہوئے۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سلیم الزماں (ریجنل سیکرٹری)، خرم عباس (ریجنل سیکرٹری طلباء امور)، علمدار محب (رکن) اور دیگر اراکین نے ناظم کراچی کے ہمراہ شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان نے ملیر کا دورہ کیا، جہاں تنظیم کا ایک نیا یونٹ جعفر طیار یونٹ تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر سجاد حیدر زیدی سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملیر اور علی عباس زیدی سے یونٹ صدر/آرگنائزر کا حلف لیا گیا۔ تقریب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ ذمہ داران اور اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے تنظیم میں دوبارہ شمولیت کا...
    اسلام آباد: تنظیمات اہلِ سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات میں اہم نکات پر اتفاق کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں تنظیمات اہلِ سنت کے وفد کی قیادت پیرزادہ محمد امین قادری نے کی۔ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبد الخالق قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان شامل تھے۔ مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے کا فیصلہ اور آئندہ کسی مسجد کو سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس بھی فوری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بے گناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر...
    پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈ کپ میں غیرمتاثرکن کارکردگی کے باعث ویمز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم کو ورلڈکپ کے بعد تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کا تقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ویمنز کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز میں کھلانے کے لیے بورڈ ٹو بورڈ رابطے بڑھائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کے پول آف پلئیرز کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلیٰ کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود دیکھیں گے کون زیادہ اہل ہے اسے کابینہ میں شامل کیا جائے گا، امید تو یہی ہے ہائی کورٹ کی اجازت سے وزیر اعلی کی ملاقات ہوجائے، اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس اور مسروقہ و غیر مسروقہ جائیداد سیل کر دی گئی ہے، اس مذہبی جماعت کی لیڈرشپ کو تین ٹئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن چل رہا ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے سیلاب زدگان سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے تینتیس موبائل پولیس اسٹیشنز کا افتتاح کر دیا ہے، ان میں سے سات پنک موبائل پولیس اسٹیشنز ہیں، پنک موبائل پولیس اسٹیشنز میں خواتین پولیس اہلکار بیٹھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے شیڈول کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا، علاقے کے...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جون میں امریکی فضائی حملے کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک بیان میں کہا، امریکی صدر فخر سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت کو تباہ کر دیا، بہت خوب، خواب دیکھتے رہو! ٹرمپ کا معاہدہ دراصل جبر ہے خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کی پیشکش  دھونس اور زبردستیکے مترادف ہے۔انہوں نے لکھا کہ  اگر کوئی معاہدہ دباؤ اور پہلے سے طے...
    سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو کی وجہ ٹی ٹی پی ہے، میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے، جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان...
    سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے غزہ سیزفائر ڈیل کی ’مسلسل خلاف ورزی،‘ قطر کے امیر کی طرف سے اسرائیل کی مذمت سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کو منگل 21 اکتوبر کی صبح ملکی دارالحکومت پیرس کی ایک جیل پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں پانچ سالہ سزائے قید کاٹنا ہے۔ انہیں یہ سزا 2007ء کی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی رقوم کے حصول کی مجرمانہ اسکیم کی وجہ سے سنائی گئی تھی۔ نکولا سارکوزی کے جیل پہنچائے جانے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر پولیس کی حفاظت میں گاڑی میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) چوہنگ کے علاقے میں 14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔گھر والوں نے دبائو میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔(جاری ہے) متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این...
    سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو تنخواہوں کے علاوہ ہر ماہ اربوں روپے بچتے ہیں، اربوں روپے آمدنی کے باوجود یہ کام نہیں کرتے اور کہتے ہیں سب محکمے ہمارے ماتحت کردو ہمارے پاس اختیارات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیئے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں...
      بھارت کے ایک بڑے صنعتی علاقے میں دیوالی کے موقع پر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو بونس کی بجائے مٹھائی کے ڈبے تحفے میں دینے پر سخت ناپسندیدگی سامنے آئی ہے۔ ملازمین نے انتظامیہ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مٹھائی کے ڈبے فیکٹری کے گیٹ پر پھینک دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی موت کا ڈراما رچادیا وائرل ویڈیو میں کئی ملازمین کو ایک ہی قسم کے مٹھائی کے ڈبے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو انتظامیہ کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق...
    پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سائبر کرائم کی نئی لہر نے پاکستان کے اراکین پارلیمان کو بھی اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آن لائن فراڈیے جدید حربے استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کر کے مختلف شخصیات کے دوستوں، رشتہ داروں اور ساتھیوں سے رقم مانگنے کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔تازہ واقعہ پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کے ساتھ پیش آیا، جن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے نامعلوم ہیکرز نے مالی مدد کے جعلی پیغامات ان کے رابطہ نمبرز پر بھیجے۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوئے ایک دن سے زائد گزر چکا ہے، مگر اب تک ان کا اکاؤنٹ ریکور نہیں...
    سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل میں موجود ایپلیکیشن سٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن...
    پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، مزید ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں  سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے واپس بھجوادیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق 423 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 7656 مرد، 4745 خواتین اور 9508 بچے شامل ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 10861 اور غیر قانونی مقیم 5041 غیر ملکی شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔دوسری جانب آئی جی...
    فائل فوٹو خیرپور سٹی کے ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کے بعد بیوی نے شوہر اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللّٰہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،  سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے...
    سلوویکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اُس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔  ابتدا میں اسے “قتل کی کوشش” کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ‌ بند کیا گیا۔ عدالت نے اس کیس میں ریمارکس دیے کہ ملزم نے صرف ایک شہری پر حملہ نہیں بلکہ مملکت کے اعلیٰ سیاسی نمائندے پر کیا، اور اس کا مقصد حکومت کی پالیسیوں کو روکنا تھا۔  عدالت نے 21 سال کی سزا کی...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ممبرانِ الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری لاء اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کی منظوری گورنر پنجاب نے دے دی ہے۔ نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے، لہٰذا پرانی حلقہ بندی کمیٹیوں اور شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی سفارش...
    اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ و  شراب  برآمدگی کیس کی سماعت کی۔کیس کال ہونے کے باوجود علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت  نے مسلسل غیرحاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے جب کہ کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر  تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید دور میں بجلی کا استعمال زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور ہر گھر میں درجنوں برقی آلات مسلسل بجلی خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔ بیشتر لوگ اپنے بجلی کے بل میں کمی لانے کی کوشش تو کرتے ہیں، مگر ایک بڑی وجہ جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے وہ ان ڈیوائسز کا “ان پلگ” نہ کرنا ہے۔ یہ وہ آلات ہیں جو بظاہر بند ہوتے ہیں، لیکن پلگ سوئچ میں لگے رہنے کے باعث مسلسل تھوڑی مقدار میں بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس صورتحال کو “ویمپائر انرجی” کہا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے مطابق دنیا بھر میں گھریلو صارفین ہر سال اس غیرضروری بجلی خرچ پر تقریباً 100 سے 200 ڈالرز...
    کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری  خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں:دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جب تک فلسطینی عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست نہیں ملتی، اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہر باشعور مسلمان کی ذمہ داری ہے، اسرائیل کی ریاست ظلم، نسل کشی، اور بربریت کی علامت بن چکی ہے، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے اسرائیل و فلسطین تنازعے پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل وہ ملک ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اس کی...
    ویب ڈیسک: محکمہ ریلوے نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر ٹرینوں اور مسافروں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔  ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس پر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کے لیے محکمہ ریلوے نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔  ریلوے نیٹ ورک کو دہشتگردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر...
    نوابشاہ میں آئی ایس او کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو منافقین فلسطین اور غزہ کے شہداء کیساتھ خیانت کرکے امریکہ و اسرائیل کے حواری بنے، وہ غدار ہیں، اور انکے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ محاذ مقاومت کے شہداء کے پاکیزہ لہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا کا سب سے بڑا عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اقوام عالم، محور مقاومت کی مظلومیت و صداقت اور اسرائیل و امریکا کے مکر و فریب، ظلم و بربریت کو بخوبی پہچان چکی ہیں۔...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان بہت جامع پالیسی تھی، نفرت انگیز مواد، تقاریر، وال چاکنگ، انتہا پسندی پر پابندی لگائی گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے...
    اراکین پارلیمان بھی لٹیروں کے نشانے پر آ گئے۔ آن لائن لوٹ مار کرنے والوں نے واٹس ایپ ہیک کرکے رقم مانگنے کے پیغامات بھیج دیے۔ پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرکے ہیکرز نے کانٹیکٹس سے پیسے مانگنے شروع کر دیے۔ واٹس ایپ ہیک ہونے پر پارلیمانی سیکرٹری نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو درخواست دیدی۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق ایک دن گزرنے کے باوجود واٹس ایپ اکاؤنٹ ریکور نہیں ہوسکا۔ ہیکرز میرے قریبی افراد کو جعلی پیغامات بھیج رہے ہیں۔ ہیکرز کی جانب سے مختلف نمبرز پر رابطہ کرکے مالی مدد طلب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیکرز کی سرگرمیوں سے پارلیمنٹ کے دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں امن اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے کے لیے ایک جامع سرینڈر پالیسی جاری کر دی ہے جس کا اطلاق خاص طور پر سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے ندی کنارے کے علاقوں پر ہوگا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا مقصد واضح ہے کہ ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے والے عناصر کو سماجی بحالی کے راستے فراہم کیے جائیں، مگر یہ قدم عام معافی کے مترادف ہرگز نہیں سمجھا جائے گا۔حکومتی اعلامیے میں بار بار واضح کیا گیا ہے کہ سرینڈر کرنے والوں کو مقدمات اور قانونی کارروائی کا سامنا رہے گا۔ پالیسی کا مقصد جرم کی سزا کو ختم کرنا نہیں...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے سیاسی اتحاد رجسٹرڈ کروانے کی درخواست سے متعلقہ متعدد جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ دوران سماعت امن تحریک ، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ۔ ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی ۔ چیئرمین پاکستان امن اور فلاحی تحریک کے صدر نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد رجسٹر کرنے اور انتخابی نشان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے استعفوں کے بعد ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے، جہاں قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے بیشتر ارکان اب بھی اسمبلی کی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  اپوزیشن کے تمام ارکان نے اپنی اپنی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوا دیے ہیں، تاہم ان میں سے کسی ایک کا بھی استعفا تاحال باضابطہ طور پر منظور نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفے دینے کے باوجود بیشتر چیئرمین اپنی حیثیت کے اختیارات اور مراعات کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں مثال سرکاری گاڑیوں کا استعمال ہے، جو...
    امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اگلے سال چین کا دورہ کریں گے۔ امید ہے بیجنگ کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پائے گا۔ روس یوکرین جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا نہیں کہ یوکرین جنگ جیت پائے گا۔ جنگ بندی ہی مسئلے کا حل ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
    ---فائل فوٹو  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ لے کر سیکریٹری بار منتخب ہوئے ہیں۔حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے ہیں۔حامد خان گروپ کے نائب صدر، ملک خوشحال خان اعوان سندھ کی نشست پر  منتخب ہوئے ہیں۔حتمی نتائج کے مطابق فنانس سیکریٹری پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی سائرہ خالد راجپوت 2049 ووٹ...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے تھے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ الگ ہے اور آئینی بینچ الگ؟ سپریم کورٹ سے سوموٹو اختیارات واپس لے لیے گئے، مگر بینچ کے پاس سوموٹو کا اختیار ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
    مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش انسانی بنیادوں پر ریڈ کراس کے حوالے کردی ہے، جسے بعد ازاں اسرائیلی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یرغمالی کی لاش واپس کرنے کی کارروائی غزہ میں انجام دی گئی، جہاں ریڈ کراس کے نمائندوں نے لاش وصول کرنے کے بعد اسے اسرائیلی فوج کے حوالے کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ لاش پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردی گئی ہے، جہاں شناخت کا عمل کم از کم 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک...
    بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور امتیازی سلوک نئی بات نہیں، مگر مودی سرکار کے دور میں یہ رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جنہیں عالمی سطح پر ایک سخت گیر ہندو قوم پرست لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ایک آزمودہ انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ جیسے ہی الیکشن قریب آتے ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں متحرک ہوجاتی ہیں اور بی جے پی کے حمایتی میڈیا چینلز نفرت انگیز بیانیے کو ہوا دینے لگتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت کے زیرِ انتظام ریاستوں میں انتخابات کے دوران...
    ماسکو (نیوز ڈیسک )روس نے پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم پاک افغان سرحد پر جنگ بندی کے اُس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں جو دوحہ اور انقرہ کے حکام کی ثالثی سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان طے پایا‘۔ ماریا زاخارووا نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کا بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے کا عزم دونوں ممالک کے درمیان امن برقرار رکھنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے، جو روس کے دوست ہیں،...
    غیر ایرانی سائبر صارفین نے رہبر انقلاب اسلامی کے گذشتہ روز کے اس بیان کیساتھ مکمل اتفاق کیا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے اسلام ٹائمز۔ عالمی سائبر صارفین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس حوالے سے اپنے دلچسپ تبصروں میں عالمی صارفین نے امریکہ کی جانب سے جوہری بموں کے بے دریغ استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے، پرامن ایرانی جوہری پروگرام میں مداخلت سے متعلق اس کی "اہلیت" پر سوال اٹھایا ہے۔   گذشتہ روز گولڈ میڈلسٹ ایرانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی...
    پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں کا افتتاح کرتے ہیں، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، شہر میں ہیجان کی کیفیت ہے، اربوں روپے جماعت اسلامی کے اکاؤنٹ میں پڑے ہیں۔ وزیراعلی سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا استعمال کریں اور ان سے حساب لیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جماعت المنافقین ہے جو لوگوں کو سہولیات نہیں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ کم سے کم 400 روپے سے لے کر 15 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ 400 روپے سے لے کر ڈھائی ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے اور زیادہ سے زیادہ 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ ????️ Tickets for the Pakistan ???? South Africa ODI and T20I series are LIVE now...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی، انصاف، اور پائیدار امن کے فروغ پر زور دیا۔ وہ پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک، چوہدری شہباز بابر، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، منیبہ اقبال اور اعجاز جکھرانی شامل ہیں۔ ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اس وقت ریاستی خودمختاری کی پامالی، عالمی اصولوں کی تنزلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے امور میں غیر جانب داری اور آزادی کے اصولوں پر کاربند...
    اسلام ٹائمز: سیمینار میں انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈووکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین، آئی او سے ماسٹر سفر علی اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی صاحب نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی اتوار 19 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے...
    تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں، اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسز اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی وی نیوز نے مختلف مذہبی سکالرز سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟ وی...
    بھارت میں مودی حکومت کی تیسری مدت کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ستمبر کے ایک ماہ میں مختلف ریاستوں سے 6 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جو اقلیتوں کی عدمِ تحفظ اور سماجی تقسیم کی گہری ہوتی خلیج کو ظاہر کرتے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے مودی حکومت کی تیسری مدت میں مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ ستمبر 2025 کے دوران مختلف ریاستوں مدھیہ پردیش، اتر پردیش، گجرات، اترا کھنڈ اور بہار، سے کم از کم 6 واقعات میڈیا میں رپورٹ ہوئے، جو اس رجحان کے پھیلاؤ اور اقلیتوں کی بڑھتی...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے کہ سپریم کورٹ اور بینچ الگ الگ ہیں، تو قانون میں تو سپریم کورٹ کا اختیار لیا گیا ہے، بینچ کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو آپ نے اچھی بات کی، بینچ کے اختیارات میں اضافہ کروا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل شبر...
    —فائل فوٹو سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جس کے بعد سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف  39.97روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ کے الیکٹرک نیپرا کے فیصلے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر نے دلائل مکمل کے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 31 دسمبر 2021 کے اختتامی سال پر 2022 ٹیکس کا قانون لاگو ہوگا، آپ کا منافع فنانشل اسٹیٹمنٹ سے نکالا جائے گا۔ عدالت نے ایف بی آر حکام کو روسٹرم پر بلا لیا، عدالت نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیا کہ ٹیکس 18 ماہ کی اسٹیٹمنٹ پر لگے گا یا 12 ماہ پر؟ ایف بی آر حکام نے جواب دیا کہ اسپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12 ماہ پر ہی لگتا ہے۔ وکیل عدنان حیدر نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر دسمبر 2021 کی اختتامی اسٹیٹمنٹ پر 2022 کا قانون...
    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹس کے نرخوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ کی قیمت 4550 روپے سے کم کر کے 1100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈینگی آئی جی ایم کومبو ٹیسٹ 4150 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی بی سی ود اسمئیر (فالو اپ سمیت) کی قیمت 1250 روپے سے کم کر کے 500 روپے...
    امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت (فرلو) پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ سال 2000 میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث فرلو پر بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    کراچی: قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دباؤ کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد کیا، تاہم...
    اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے درخواست باضابطہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے آفس میں جمع کروا دی گئی۔ چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنما نے درخواست جمع کروائی۔ اپوزیشن کے 74 اراکین نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔ پی ٹی آئی کے تین اراکین ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخوست پر دستخط نہ کر سکے۔ علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق نے درخواست موصول کر لی...
    پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے جب کہ اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے چھ نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے پرویز الہی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کرلیے۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسکیوٹر نے اعتراض عائد کیا، پراسکیوشن کے مطابق چوہدری پرویز الہی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، پراسکیوٹر نے کہا کہ ابھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔ تحریری حکم  کے مطابق عدالت سے پراسکیوشن نے بریت کی درخواستوں پر دلائل...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیئے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ حتمی نیتجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ کے ساتھ سیکرٹری بار منتخب ہوگئے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے نائب صدر سندھ کی نشست پر ملک خوشحال خان اعوان منتخب ہوئے ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی حکام نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے لیہ ضلع میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیہہ اپیکس باڈی نے آج ایک پرامن احتجاجی مارچ کی کال دی تھی تاکہ 24 ستمبر کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 4 شہریوں کے اہلِخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی مارچ کا مقصد لداخ کے لیے ریاستی درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔ اس احتجاجی کال کی کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، ضلع مجسٹریٹ رومیل...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، 28 اکتوبر کو کیس آئندہ سماعت مقرر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بہارہ کہو تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جولائی سے...
    انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفے اسپیکر کو موصول بھی ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی رکن کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شب سے مستعفی ہونے کے باوجود اکثر ارکان سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں اور اب تک صرف 2 چیئرمینز نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔ حافظ فرحت اور اویس ورک کے علاوہ کسی چیئرمین نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس نہیں...
    زلفی بخاری کی ہمشیرہ سیدہ سکینہ بخاری نے نیب کی جانب سے جائیداد نیلامی کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد طلب احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی یہ درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے سینئر وکیل بابر اعوان کے ذریعے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جائیداد کی بہنوں میں تقسیم سے قبل نیلامی نہیں کی جا سکتی۔ مزید پڑھیں:شہباز شریف کے بیٹے نے جنرل فیض حمید کا نام آرمی چیف کے...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے شراب و اسلحہ کیس: علی امین گنڈاپور اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ یہ احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے جاری کیے، جنہوں نے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں عدم پیشی پر کارروائی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف ایف آئی اے نوٹسز کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین پیش ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، کہاں ہے؟ اس پر ایف آئی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ انکوائری ابھی جاری ہے اور رپورٹ جمع کروانے سے متعلق ہدایت نہیں ملی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ایف آئی اے جاری انکوائری کی تفصیلی...
    سپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے لئے نیا پورٹل لانچ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی...
    لاہور ( نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اب انتخابات کو 2022ء کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بجائے نئے قانون کے مطابق کرائے گا جو کہ حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔ نئے قانون کے مطابق ہر یونین کونسل (یو سی) میں 9 کونسلرز براہ راست منتخب ہوں گے، یہ انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کو میدان میں لانے میں کامیاب نہیں ہو پائے گی کیونکہ پارٹی کے...
    سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کے لیے سرینڈر پالیسی جاری کر دی۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پالیسی کا اطلاق سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں ہو گا، سرینڈر کرنے والوں کو قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ سرینڈر پالیسی عام معافی کا اعلان نہیں، ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے والے ڈاکوؤں کو مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا جائے گا، سرینڈر کرنے والوں کے اہلخانہ کو قطعی طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ کراچی تک پہنچ گئے سندھ کے کچے کے ڈاکوئوں...
    فائل فوٹو اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین کے نام سے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست آئی۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم حیران ہوگئے کہ اتحاد تو پہلے سے موجود ہے، یہ درخواست کس نے دے دی، سماعت کے دوران تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سماعت میں ہی تینوں نے اپنی درخواست واپس لینے کی ایک اور درخواست جمع کرا دی۔
    سٹی42: سستے پلاٹوں اور چند پیسوں میں فائلوں کے دعوے کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کا مارکیٹنگ انٹیلی جنس یونٹ متحرک ہو گیا ہے اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی سوسائٹیاں این او سی کے جھوٹے دعوے، بجلی، گیس، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے جعلی وعدے کر رہی ہیں۔ ان سوسائٹیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر چھپے ہوئے اخراجات وصول کرتی ہیں اور نامکمل منصوبوں پر غیر حقیقی منافع کے وعدے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ایک خفیہ مگر وسیع سرکاری مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جنہیں ٹرمپ اور اُن کے حامی ”ڈیپ اسٹیٹ“ یا ریاست کے اندر ریاست سمجھتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی “رائٹرز“ کے مطابق، یہ مہم دراصل ایک بین الادارہ جاتی کمیٹی کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، جسے ”انٹرایجنسی ویپنائزیشن ورکنگ گروپ“ (Interagency Weaponization Working Group) کہا جاتا ہے۔ اس گروپ میں امریکی خفیہ اداروں، وزارتِ انصاف، دفاع، داخلہ، سی آئی اے، ایف بی آئی، انکم ٹیکس محکمے (IRS)، فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (FCC) اور وائٹ ہاؤس سمیت درجنوں اداروں کے افسران شامل ہیں۔ رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ گروپ...
    گوادر میں جیونی زیرو پوائنٹ پر 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سمندری راستے ایران جا رہے تھے۔حکام نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 10 افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
    دھوکے باز غلط ٹرانسفر کا ڈرامہ رچا کر صارفین سے رقم ہتھیانے لگے، اسٹیٹ بینک نے ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غلطی سے پیسے بھیجنے کے دھوکے میں ہرگز نہ آئیں، کیونکہ یہ ایک نیا مالیاتی فراڈ ہے جس کے ذریعے دھوکے باز شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے حیدر آباد دکن: سائبر فراڈیوں نے ریٹائرڈ ملازم کی جمع پونجی ہتھیالی مرکزی بینک کے مطابق، ایسے دھوکے باز افراد عموماً فون کال یا میسج کے ذریعے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ’غلطی سے‘ کسی صارف کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دی ہے۔ بعد ازاں وہ...
    کراچی: قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کے حکم پر سول جج و مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ کو معطل کر دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایم آئی ٹی ون حلیم احمد نے حکم جاری کیا۔ احکامات کے مطابق معطل مجسٹریٹ پر مس کنڈکٹ، نااہلی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔ معطلی کے عرصے میں بھی مذکورہ جوڈیشل آفیسر تنخواہ اور الاؤنس وصول کرتے رہیں گے۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے ضلعی عدلیہ کے ملازمین کو ہائیکورٹ ملازمین کے مساوی تنخواہیں اور مراعات دینے کا حکم دیا تھا۔ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام عدالتی ملازمین سے مساوی سلوک کرنے کی پابند ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت نے...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کے معاملے پر  دائر درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ سیاسی اتحاد کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا نام حاصل کرنے کیلئے مصطفیٰ نواز کھوکھر الیکشن کمیشن پہنچے، انہوں نے اتحاد کا نام کسی اور کو دینے کی مخالفت کی۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت  کی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے، امن تحریک کے علی شیر، فلاحی تحریک کے فضل امین اور ویلفئیر پارٹی کے محمد فاروق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ فضل امان خان نے مؤقف اپنایا...
    سٹی42:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو چکے ہیں مگر تاحال کسی بھی رکن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ دینے کے باوجود اکثر اپوزیشن ارکان اب بھی سرکاری گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔صرف دو چیئرمین حافظ فرحت عباس اور اویس عمر ورک  نے استعفیٰ کے بعد سرکاری گاڑیاں واپس کی ہیں۔کچھ اراکین کے استعفے بیرون ملک سے واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے، جو ضابطے کے لحاظ سے متنازع ہو سکتے ہیں جبکہ چند ارکان نے استعفے سپیکر کو خود جا کر جمع کرائے ہیں، جسے آئینی طور پر درست طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری...
    علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی مسلسل غیر حاضری کے پیش نظر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ عمل میں اسرائیل کی فائرنگ اور 100 سے زائد فضائی حملوں میں غزہ میں متعدد افراد جان سے چلے گئے اور سیز فائر کو بہت بڑا دھچکا...