وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کینسر اور دل کے مریضوں کے خوف،مالی تنگی اور بے بسی کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی،گھر یا زیور نہیں بیچے گا۔ حکومتِ پنجاب نے کینسر اور دل کے مریضوں کے ناقابلِ برداشت اخراجات کا بوجھ اپنے سر لے لیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں وزیراعلیٰ ا سپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عاضہ میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔

کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک کے علاج کی سہولت حاصل کرے گا۔

پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں 19ارب 90کروڑ روپے کی ادویات مہیا کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ میڈیسن ہوم ڈیلیوری پروگرام کے تحت 537511 مریضوں کو 480ملین روپے کی ادویات کی فراہمی کی گئی۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 11ماہ کے دوران 744430 سرجری، 475040 سی ٹی سکین، 150925 ایم آر آئی اسکین کیے گئے۔ سرکاری اسپتالوں میں امراض قلب کی نشاندہی کے لئے 105155 انجیو گرافی اور 157950ایکو کاڈیوگرافی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کینسر اور دل کے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ