2025-11-03@10:33:12 GMT
تلاش کی گنتی: 21189
«کے دارلحکومت»:
(نئی خبر)
راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ کی رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کا نام ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکالا تھا، اب ان کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول میں ڈال دیا گیا ہے ۔ آئین کے تحت ہر شخص کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ عدالت میں ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان کے بارے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔تحریکِ انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق منحرف ارکان پی ٹی آئی سے اپنا تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان اور کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان استحکامِ پاکستان پارٹی سے اپنا تعلق ظاہر کر چکے ہیں، منحرف ارکان کو نااہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرِ التوا ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کے ایم سی کے بجٹ 26-2025ء میں منحرف ارکان نے پی پی کی حمایت کی اور ووٹ دیے،...
صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس جاری کردیا، یہ مقدمہ گزشتہ سال 28 نومبر کو مارگلہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، جس میں ان پر سرکاری اسلحہ چھیننے، پولیس ناکے پر گاڑی ٹکرانے اور منشیات رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مطیع اللّٰہ جان کے خلاف قانونی کارروائی پر صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے شدید تنقید کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی...
قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول ڈیوٹی کے لئے تین گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دو بلٹ پروف گاڑیاں اور ایک سادہ گاڑی فراہم کی گئی ہے، یہ گاڑیاں وزیر اعظم کے ویک اینڈ لاہور آمد پر ڈیوٹی دیں گی۔
پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
پاکستان میں دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ مختلف آپریشنز میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں اکثریت افغان باشندوں کی پائی گئی ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ نے بھی افغان طالبان کی دہشت گرد گروہوں سے تعلقات کی تصدیق کی ہے۔ باجوڑ آپریشن میں افغان دہشت گردوں کی ہلاکت 19 اکتوبر کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے 3 افغان شہری تھے، یعنی 75 فیصد دہشت گرد افغان تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشتگرد ملا صدام عرف حذیفہ شامل تھا جو افغانستان کے صوبہ قندوز کا رہائشی تھا۔ افغانستان اور فرانس میں دہشتگرد کے لیے تعزیتی اجتماعات ملا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سینیٹ نے ایک علامتی مگر اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کردہ ٹیرف پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد ٹرمپ دور میں استعمال کی گئی ایمرجنسی اختیارات کو ختم کرنا ہے، جن کے تحت انہوں نے کئی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے تھے۔ یہ قرارداد علامتی نوعیت کی ہے اور اس پر عمل درآمد قانونی طور پر لازم نہیں۔ووٹنگ کے دوران تمام ڈیموکریٹس نے ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ ری پبلکن پارٹی کے چار اراکین نے بھی اپنی ہی پارٹی کے سابق صدر کی مخالفت کی۔ اس طرح قرارداد 47...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کے معاملے پر درخواست گزار اسامہ ریاض کی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی چیلنج کرنے کا کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں لگانے کی ہدایت کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنائی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں مرکزی کیس میں دلائل دینے...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو...
کوئٹہ: نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔ کورس میں شریک...
تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا افغان سرزمین پر پناہ گزینوں کے طور پر موجودگی کا دعویٰ بالکل مضحکہ خیز ہے۔ واضح رہے کہ استنبول مذاکرات میں شریک افغان وفد نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دہشت گرد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ افغانستان وفد کا یہ کہنا کہ ttp کے دھشت گرد اصل میں افغان سر زمین پہ پاکستانی پناہ گزین ھیں جواپنے...
ملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر آج بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہے جس نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ جبکہ 34 میں تاخیر کر دی گئی ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوگی۔ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8...
وکلاء کی ٹیم نے برطانیہ میں مقیم لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں پروفیسر راجہ ظفر خان، صابر گل اور لیاقت علی لون کے ساتھ لندن میں ایک پریس کانفرنس میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے جبری نظربندیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ میں پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی، سزائے موت، جانبدار عدالتی کارروائی اور دیگر ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد یاسین ملک گزشتہ 6 سال سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔ لبریشن فرنٹ نے بین الاقوامی قانون کے ماہر بیرسٹر طارق محمود کی سربراہی میں برطانیہ میں قائم...
ویب ڈیسک: پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں کام کی جگہوں پر کم از کم اجرت اور پنجاب پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت ایکٹ 2019 (OSH ایکٹ) کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (لاہور ساؤتھ) ندیم اختر کے مطابق محکمہ محنت کی ٹیمیں فیکٹریوں، ورکشاپس اور دیگر اداروں کا اچانک معائنہ کر رہی ہیں جہاں ہاتھ سے مزدوری کی جاتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر محنت کی ہدایات کے مطابق کارکنوں کو منصفانہ اجرت اور محفوظ و صحت مند کام کا ماحول فراہم کرنا ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں...
امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی محصولات (Global Tariffs) کے منصوبے کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے، جو گزشتہ تین دنوں میں اس نوعیت کی تیسری قرارداد ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیوں کا شاخسانہ، روسی نیفتھا بردار جہاز بھارتی ساحل پر پھنس گیا 51 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے منظور ہونے والی اس قرارداد میں چار ریپبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ ان میں رینڈ پال، لیزا مرکووسکی، سوزن کولنز اور مچ میکونل شامل ہیں۔ قرارداد کے ذریعے ٹرمپ کے اس قومی ایمرجنسی حکم کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت انہوں نے رواں سال دنیا بھر کے بیشتر ممالک پر 10 سے 50 فیصد تک کے محصولات عائد کیے تھے۔...
نیویارک سٹی کے تاریخی میئر انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں اور امیدوار ظہران ممدانی کے حامی ووٹروں کو قائل کرنے کے لیے گھر گھر جا کر مہم چلا رہے ہیں۔ ممدانی، جنہوں نے جون میں ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی تھی، 4 نومبر کے عام انتخابات میں نمایاں برتری کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 47 سالہ مہم رضا کار رابرٹ وُڈ کا کہنا ہے کہ انتخابی پیغام واضح ہے: ’توجہ صرف اور صرف زندگی کے بڑھتے اخراجات اور افورڈیبلٹی پر رکھو‘۔ یہ بھی پڑھیے بڑی چھلانگ، ظہران ممدانی نے نیویارک کے یہودی ووٹرز کی حمایت بھی حاصل کرلی ممدانی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی صرف نیویارک...
محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع کوئٹہ میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی 31 اکتوبر بروز جمعہ رات 12 بجے سے عمل میں آئے گی اور 24 گھنٹے تک برقرار رہے گی۔ اس دوران پورے ضلع کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم اعلامیے کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے...
ممبئی کے علاقے پَوائی میں جمعرات کے روز 17 بچوں کو یرغمال بنانے والے شخص روہت آریہ کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق آریہ ایک ایئر گن سے پولیس پر فائرنگ کر رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائر کیا۔ گولی آریہ کے سینے کے دائیں جانب لگی، اور وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ممبئی کے جے جے اسپتال میں تیار کی جا رہی ہے۔ RA اسٹوڈیو میں 2 گھنٹے کا ڈرامائی محاصرہ یہ واقعہ RA اسٹوڈیوز نامی ایک چھوٹے فلم اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آریہ نے بچوں کو آڈیشن کے بہانے بلایا تھا۔پولیس کے مطابق تمام 17 بچے، جن کی عمریں 8 سے 14 سال...
موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کو فروخت کیے جانے والے الیکٹرانک آلات کو بم سے لیس یا چھیڑ چھاڑ کیا ہے اور وہ حزب اللہ کے خلاف پیجر آپریشن کی طرح ان کا استعمال کر سکتی ہے۔ موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے...
قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی
قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے غیر معمولی اجلاس عام میں قومی ائیرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینیئرنگ کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔25 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے متفقہ طور پر پرسیشن انجینئرنگ شعبے کی منتقلی کی منظوری دی۔اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پی آئی اے کا پرسیشن انجینئرنگ شعبہ یکم مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی زیلی کمپنی پی ای سی پی ایل کے حوالے کیا گیا ہے۔
جنگ بندی برقرار: پاکستان، افغانستان نگرانی اور تصدیق کے میکنزم پر بھی متفق، اگلا دور 6 نومبر کو: ترک وزارت خارجہ
استنبول؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں+ عزیز علوی) پاکستان اور افغانستان استنبول مذاکرات میں جنگ بندی پر متفق ہو گئے۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور 6 نومبر کو استنبول میں ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر برقرار رہے گا۔ تمام فریقین اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ نگرانی اور تصدیقی نظام قائم کیا جائے گا۔ افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور قطر نے 25 تا 30 اکتوبر کے دوران استنبول میں اجلاس منعقد کئے۔ جنگ بندی کے نفاذ کے ضوابط اگلے مذاکرات میں طے ہوں گے۔ مذاکرات کا مقصد دوحہ قطر میں طے پانے والی جنگ بندی جاری...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو صوبے میں سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے مزید 6 ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ عدالت نے جامع و تفصیلی رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کی خستہ حالی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے۔ جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ 2005ء کے زلزلے کے...
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور امارات کے شہریوں کو پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے کی دعوت دی تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں یوسف رضا گیلانی نے متحدہ وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غباش سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو فاضل بجٹ کی شرط پوری کرنے کیلئے 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات کی یقین دہانی کرا دی۔ یہ شرط جنوری میں لینڈ لائن، موبائل فونز اور بینکوں سے کیش نکلوانے پر ووہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر پوری کی جائیگی، دیگر اقدامات میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس اور سوئٹس و بسکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ شامل ہیں۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کو سالانہ پرائمری بجٹ سرپلس ہدف میں کمی پر قائل کرنے کی کوشش کر رہی جو جی ڈی پی کا 1.6 فیصد اور 21 کھرب روپے کے برابر ہے۔ رواں ماہ مذاکرات کے دوران آئی ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلا بازوں کے لیے اپنے خلائی اسٹیشن کے مشنز کے تحت مختصر مدت کے مشن کا انتظام کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’شِنہوا‘ نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کے خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔ چین کے ’گلوبل ٹائمز‘ نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ مشن کے دوران پاکستانی خلا باز نہ صرف عملے کے معمول کے کاموں میں حصہ لیں گے، بلکہ پاکستان کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-18 باکو (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متحدہ عرب امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے ا سپیکر صقر غباش سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے کی دعوت دی تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے صوبے میں کام کی جگہوں پر کم از کم اجرت اور پنجاب پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت ایکٹ 2019 (او ایس ایچ ایکٹ) کی اہم دفعات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کر دی ہے۔ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (لاہور ساؤتھ) ندیم اختر کے مطابق محکمہ محنت کی ٹیمیں فیکٹریوں، ورکشاپس اور دیگر اداروں کا اچانک معائنہ کر رہی ہیں جہاں ہاتھ سے مزدوری کی جاتی ہے۔اس اقدام کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر محنت کی ہدایت کے مطابق کارکنوں کو منصفانہ اجرت اور محفوظ اور صحت مند کام کا ماحول فراہم کرنے کی ضمانت دینا ہے۔ندیم اختر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا، سیکورٹی گارڈ محمد عاصم اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے کہا کہ مقتول محمد عاصم بی آر ٹی کا سیکورٹی گارڈ تھا اور اس کی 16 نومبر کو شادی طے تھی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+نمائندہ جسارت )سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ذریعے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نورولی کے نائب خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی امجد کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجی کمانڈر امجد، خارجی نور ولی کا نائب اوربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس پر 50 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا...
کابل بھی ضمانت دے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی مینار پاکستان پر اجتماع عام ملک کی سیاست کا دھارا تبدیل کردیگا، بنو قابل تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکمران ایسا کرنے کا خواب بھی نہ دیکھیں، انہیں ٹرمپ کی غلامی قبول ہوگی، پاکستان کے عوام غلام نہیں، یہ اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راولپنڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بنو قابل آئی ٹی کورسز کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان اور...
کوئٹہ: محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس کو ایک دن کے لیے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل ڈیٹا سروس رات 12 بجے سے اگلے دن رات 12 بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس کے بند ہونے سے افواہوں کی روک تھام اور امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ فیصلہ حکومتی حکام کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی...
گورنرسندھ کامران ٹیسوری وزارت خارجہ کے تحت ڈپلومیٹک بازار کی اختتامی تقریب میں ملائیشین قونصل جنرل کو رویاتی کھانوں سے متعلق آگاہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) روڈ سائیڈ چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف مہم جاری۔ہے جمعرات کو مہم چائے خانوں روڈ سائڈ ہوٹلوں کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ غیر قانونی بس اسٹینڈ اور اسپتالوں کے سامنے قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے جاری مہم کیں کاررائیوں کی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی شرقی اور وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اوپن اسپیز پر قائم چاے خانو ں ہوٹلز سمیت مجموعی طور پر41 تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رپوٹ کے مطابق دو روز میں 79 روڈ سائد ہوٹلوں اور تجاوزات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بار کونسل کے انتخابات 2025-20230 میں حصہ لینے والے امیدواران نے ٹی ایل پی کی حمایت کے حصول کے لیئے ٹی ایل پی لائرز ونگ کے آفس حیدرآباد کا دورہ کیا اور ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزرسندھ سلیمان سروری ایڈوکیٹ, سینئر وکیل بلال احمد راجپوت ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء سے ملاقاتیں کیں دورہ کرنے والے امیدواران میں حیدرآباد سیٹ کے امیدوار میاں تاج محمد کیریو ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ, غلام سرور بلیدی ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ, اشعر مجید کھوکھر ایڈوکیٹ, دادو جامشورو سیٹ کے امیدوار راجہ جواد ساھڑ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ, عبدالحکیم چانڈیو ایڈوکیٹ و دیگر شامل تھے وکلاء راہنماؤں سے گفتگو کے دوران سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کہا کہ وکلاء قیادت پنجاب حکومت...
اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن بھی عدالت نہیں آئے، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کیے اور...
شہر قائد کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کے ذریعے کچے کے ڈاکوؤں کے جال میں پھنس گیا، اغوا کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے رہائی کے عوض دو کروڑ روپے کا تاوان، قیمتی گھڑی اور موبائل فون کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی نوجوان کی کچے کے ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑی اور اسلحے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو اہل خانہ کو بھیج کر رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے، راڈو گھڑی اور قیمتی موبائل فون مانگ لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے سائے سائے میں بنائی گئی تشدد کرتے ہوئے بنائی اور پھر اسے اہل خانہ کے واٹس ایپ پر سینڈ کر دیا جس میں نوجوان رہائی کیلیے فریادیں کررہا ہے۔ مغوی کے نوجوان کے بھائی تیمور...
حکومت پختونخواہ میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کابھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کےذریعےحل کیا جائے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کی حمایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا جانا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا میں حالات انتہائی خراب ہیں اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد کم معیار یا پرانی ویڈیوز کو خودکار طور پر بہتر بنانا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر ’سپر ریزولوشن‘ کہلاتا ہے، جو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کم ریزولوشن یا دھندلی ویڈیوز کو شفاف اور اعلیٰ معیار کی شکل میں تبدیل کرتا ہے۔ اس سے صارفین کو اپنی پرانی ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر 1080p سے کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو ایچ ڈی معیار میں بہتر بنائے گا، جب کہ مستقبل میں اسے 4K سپورٹ تک توسیع دی جائے گی۔کمپنی کے مطابق...
وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر شہباز شریف نے اپنی نشست خالی کرتے ہوئے اس پر درجان بی بی کو بٹھا دیا۔وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سعودی عرب نے نوجوانوں کو اے آئی، آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2011میں شروع کی گئی، لیپ ٹاپ 100 فیصد میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے شرکت...
محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہےجس کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مجموعی طور پر 5742 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1558 مثبت آئےہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویژن میں 4010 ٹیسٹ ہوئے جن میں 758 کیسز سامنے آئے جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1732 ٹیسٹ کیے گئے اور 800 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 81 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 68 نئے مریض داخل ہوئے۔ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 58 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے 25 مریض صحتیاب ہوکر...
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز ون ڈے میچ میں انڈیا ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا ویمنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ 339 رنز کا مشکل ہدف بھارتی بیٹرز نے 48.3 اوورز میں پورا کر کے شائقین کو حیران کردیا۔ آسٹریلیا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 338 رنز بنائے۔ فوبی لچ فیلڈ نے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلس پیری نے 77 اور ایشلی گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرنی اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل...
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ الفشر پر آر ایس ایف کا محاصرہ جنگی جرائم کی ایک جھلک ہے، دارفور میں انسانیت سوز خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ کشیدگی بڑھ رہی ہے، خواتین، بچے اور بزرگ محفوظ نہیں ہیں، سوڈان کی خودمختاری، علاقائی سلامتی خطرے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوڈان کے علاقے الفشر پر مسلح گروہ آر ایس ایف کے قبضے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان سوڈان کے الفشر پر آر ایس ایف کے قبضے کی مذمت کرتا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا...
وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے بے پناہ امکانات رکھتا ہے، جس کی بنیاد اس کا اسٹریٹجک جغرافیائی محلِ وقوع اور قدرتی وسائل کی فراوانی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں، افغانستان سے مسلسل دہشت گردی ہورہی ہے، شہادتیں ہورہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10 سے زائد رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیورو سائنس سے وابستہ ایک کمپنی نے ایسا منفرد اسمارٹ فون کیس تیار کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صارفین کا اسکرین ٹائم تقریباً نصف تک کم کر سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فون کیس 6 پاؤنڈ (یعنی 2.7 کلوگرام) وزنی ہے اور اس قدر بھاری اور بوجھل ہے کہ اسے استعمال کرنے والے افراد فطری طور پر موبائل فون کے استعمال میں کمی لے آئیں گے۔ عام طور پر فون کیس ہلکے اور سہولت بخش ہوتے ہیں، مگر اس کمپنی نے جان بوجھ کر اسے دنیا کا سب سے بھاری اور غیر آرام دہ کیس بنایا ہے تاکہ موبائل کے غیر ضروری استعمال کو روکا جا سکے۔اسٹین لیس اسٹیل...
عدالتی حکم کے مطابق، رانو کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے گلگت بلتستان کے محفوظ پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ رانو کی منتقلی سے قبل اسلام آباد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کراچی چڑیا گھر کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف، میونسپل کمشنر کے ایم سی، سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کو حکم دیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرے تاکہ امریکا دیگر جوہری ممالک کے ساتھ برابر کی بنیاد پر کھڑا ہوسکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان جنوبی کوریا کے شہر بوسان سے اپنے ایشیائی دورے کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل کیا۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ جنوبی کوریا کو اپنی پہلی جوہری آبدوز بنانے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ میں نے محکمہ جنگ (محکمہ دفاع) کو ہدایت دی کہ ایٹمی ہتھیاروں کی جانچ دیگر ممالک کی طرح اور فوری شروع کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا...
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں علیحدگی کی تحریکیں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی دباؤ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آزادی کی جدوجہد کبھی رکے گی نہیں۔ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے اور کبھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر روا رکھا جا رہا ہے جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے...
طالبان حکومت نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
فوٹو: آئی ایس پی آر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور حالیہ پاک افغان کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پشاور کور ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔...
وفاقی حکومت طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائے گی۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہونہار طلبہ قوم کا فخر ہیں، ان کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے،طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ لیپ ٹاپ بیگز...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرکے فیملی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ملزم نے متاثرہ شہری اور اس کی اہلیہ کی ذاتی تصاویر غیر قانونی طور پر حاصل کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائیں اور فیس بک گروپس میں تصاویر کے ساتھ نازیبا اور فحش تبصرے پوسٹ کیے اور اس کے لیے ملزم نے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا۔ انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ملزم “Capablelynx6329” کے نام سے ان گروپس میں بطور اجنبی ممبر سرگرم تھا،...
چینی خلائی مشن کے ترجمان ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلاباز کو چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خلاباز چین کے خلائی مشن میں شامل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز جلد ہی مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ چینی خلائی مشن کے ترجمان ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلاباز کو چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ ترجمان کے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں، اداروں اور افراد کے خلاف تحقیقات کے دائرے کو وسیع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) میں جاری ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت آڈٹ والٹ، ڈیٹابیس پروٹیکشن وال، سیکیورٹی آپریشن سینٹر اور مستقل نگرانی جیسے اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں تاکہ ٹیکس فراڈ ممکن نہ رہے۔ اجلاس میں سیلز ٹیکس فراڈ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ...
نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام کو لیکر بی جے پی کا عمر عبداللہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ایک عارضی کیمپس کیساتھ نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام سے متعلق نیشنل کانفرنس کی حکومت کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیاست گرما گئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے ذریعہ اس اعلان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے بی جے پی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے جس میں مرکزی علاقے میں آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ...
مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا۔ چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہق "ہمیں توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کے تجربے کے بعد مسلم لیگ (ن) کچھ سمجھداری دکھائے گی، مگر آج وہ ہماری مساجد کے ائمہ کو صرف دس ہزار روپے دے کر خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔" مولانا نے مزید کہا کہ "محترمہ! یہ تجربہ خیبرپختونخوا میں پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے۔ میں اسٹیج سے اعلان کرتا ہوں کہ میں یہ دس ہزار روپے آپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات میں اب تک کوئی ایسی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جاسکیں، مذاکرات کے دوران کوئی بریک تھرو سامنے نہیں آیا، قطر اور ترکی کی جانب سے رابطے اور کوششیں جاری ہیں تاکہ مذاکراتی عمل میں تعطل نہ آئے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ قطر کے وزیرِ دفاع اور ترکی کے انٹیلیجنس چیف مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم ہیں،ہمارا وفد واپسی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ چکا تھا مگر قطر اور ترکی کی درخواست پر ہم نے مذاکرات کے حوالے سے ایک اور موقع دینے پر اتفاق کیا ۔وزیرِ دفاع کے مطابق ترک اور قطری حکام نے یقین...
معاملے سے آگاہ ذرائع نے اے پی کو بتایا کہ بات چیت کے اختتام پر، لوپیز نے اپنا پرپوزل پیش کیا کہ پائلٹ وینزویلا کے صدر مادورو کو خفیہ طور پر امریکہ پہنچانے کے بدلے میں بہت امیر ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی ایجنٹوں نے مادورو کے ذاتی پائلٹ کو خریدنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک امریکی ایجنٹ نے خفیہ طور پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ذاتی پائلٹ کو وینزویلا کے رہنما کی گرفتاری اور...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا ہے، جبکہ باقی ارکان پر بھی غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کو بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے افغانستان سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ کابینہ...
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان ،چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی،عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ دوسری طرف اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہونگے، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ مجموعی طور پر20ججز پولنگ افسران کے...
معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمیزون نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت ایسا کوڈ سسٹم استعمال کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کا مقصد مختلف ممالک میں قانونی ذمہ داریوں سے بچ کر اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا یہ انکشاف گارجیئن اسرائیلی فلسطینی جریدے +972 میگزین اورعبرانی زبان کے جریدے لوکل کال کی مشترکہ تفتیش میں سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ سنہ 2021 میں ہونے والے 1.2 بلین ڈالر کے ’پروجیکٹ نیمبس‘ نامی معاہدے سے جڑا ہے جس کے تحت اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر تکنیکی خدمات فراہم کی جانی تھیں۔ اس معاہدے کا...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی براہِ راست ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے بتایا کہ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 10 سے زائد وزرا کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں، جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید ارکان شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے عمل میں میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ بہتر گورننس اور انتظامی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے، تاکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ہم...
حکومت نے کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا جو ہر سال بتدریج کم کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں توازن برقرار رہے۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت آٹو انڈسٹری سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ اجلاس میں آٹو پالیسی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، اور انڈسٹریل فسیلیٹیشن کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پری شپمنٹ اور پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن کے نظام سے...
حکومت نے کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ہر سال بتدریج کم کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں توازن برقرار رہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں آٹو پالیسی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، اور صنعتی سہولت کاری کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا کہ پری شپمنٹ اور پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن کے نظام کے ذریعے استعمال...
موسیقی کے عظیم معمار خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ برصغیر کے عظیم موسیقار، ہدایت کار اور فلسفی خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے اس نابغۂ روزگار فنکار نے فلمی دنیا کو کوئل، جھومر، شیریں فرہاد اور ہیر رانجھا جیسے لازوال شاہکار دیے۔ ملکہ ترنم نورجہاں، زبیدہ خانم اور مہدی حسن سمیت کئی نامور گلوکاروں نے ان کی دھنوں پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ خواجہ خورشید انور نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا اور انڈین سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود انقلابی نظریات کے باعث نوکری ترک کر دی۔ انہیں 1955 میں...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پولیس پر حاضری دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس کے جوان بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں...
رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار سلیم خان نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے پر سپریم کورٹ میں الوادعی تقریب رکھی گئی، تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی و دیگر جج شریک ہوئے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے سے بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ تعاون، استحکام اور باہمی احترام کے راستے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بوسان میں ہونے والی ملاقات کے بعد صدر شی نے کہا کہ چین کی معیشت سمندر کی مانند وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا مقصد کسی ملک کو چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیں، بلکہ اپنی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو بہتر بنانا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے زور...
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہئے، شی جن پنگ کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد گفتگو
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکا کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ تعاون اور استحکام کے راستے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بوسان میں ہونے والی ملاقات کے بعد چینی صدر نے کہا کہ چین کی معیشت سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کبھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنی ترقی اور کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیتا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ بات چیت...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بانی میرا لیڈر ہے اور لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، اب میں ادھر آگیا ہوں دیکھتا ہوں اجازت ملتی ہے کہ نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے احکامات پر کابینہ کی تشکیل کرلی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہوگی، ملاقات کے لیے کوشش کر رہا ہوں اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو پتا ہوگا کہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، ہائیکورٹ کے تحریری آرڈر ملنے پر توہین عدالت کی کارروائی...
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور سینیئر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) راشد ولی نے کہا ہے کہ طالبان اب تشدد کو ایک ’بزنس ماڈل‘ کے طور پر استعمال کررہے ہیں تاکہ دنیا سے مالی امداد حاصل کریں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کو ہر ہفتے 70 ملین ڈالرز کی امداد دی گئی، مگر یہ رقوم عوام کی فلاح کے بجائے دہشتگرد سرگرمیوں میں صرف ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان کے خلاف غیر ریاستی عناصر کو بطور دباؤ استعمال کر رہے ہیں۔ بارڈر کراسنگ اور اسمگلنگ کو وہ تجارت کا نام دیتے ہیں تاکہ اپنی معیشت کو سہارا دے سکیں۔ پاکستان کی...
چین کی انسانی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ دو پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے مشن پر چین کے خلائی سٹیشن بھیجا جائے گا۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز کو پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا، رواں برس فروری میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت پاکستانی خلا بازوں کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا اور وہ چین کے آئندہ مشن میں خلائی سفر کریں گے۔یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو اور چین کی انسانی خلائی ایجنسی...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار سلیم خان نے نجی وجوہات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ قبل ازیں رجسٹرار سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔ سابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی۔ تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور دیگر جج شریک ہوئے۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر ہوگیا ہے۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے استعفے کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کی ہے، ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے حامی وزرا اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔تحریک عدم اعتماد کے بعد ن لیگی ارکان وزارتوں سے استعفے دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے 31 اکتوبرکو اہم اجلاس طلب کیاہے جس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہوگی۔اجلاس کی...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی۔ دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر کابل مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا آپ کو کیوں نکالا گیا؟جس پر سابق وزیراعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کے حکم کے پابند ہیں،بانی کی مرضی جس کو رکھیں جس کو مرضی نکالیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ کابینہ کی تشکیل کا کام سہیل آفریدی کا ہے،میں نے کابینہ کی تشکیل میں کوئی مشورہ نہیں دیا۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی نور ولی کے نائب اور انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے داخلی علاقے میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر امجد بھی شامل تھا۔ یہ کارروائیاں پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک سے تھا اور انتہائی مطلوب کمانڈر امجد اسی...
طیب سیف: ایران ایئر نے مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کاآغاز کردیا ۔ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایرانی کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز اس سے قبل ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کیا تھا، ایران ایئر لاہور...
انہوں نے کہا بھارتی حکومت کو خدشہ تھا کہ اگر وہ بات چیت کا حصہ بنے تو وہ لداخ کے لیے بہترین چیز پر اصرار کریں گے اور محض علامتی یقین دہانیوں پر ہرگز کان نہیں دھریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جانتی ہے کہ ان کے شوہر سیاسی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے لہذا اس نے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق انگمو نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی حکومت کو پتہ ہے کہ وانگچگ کو توڑا نہیں جا سکتا...
ویب ڈیسک : باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی،سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، وہ افغانستان میں مقیم رہ کر پاکستان میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ...
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے: چینی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو کسی بھی صورت میں بدلہ لینے کے خطرناک اور نقصان دہ چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کا مقصد کسی ملک کو چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیں بلکہ اپنے داخلی نظام اور ترقیاتی منصوبوں کو...
اسلام آباد: ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سولرائزیشن کے نتیجے میں دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث طلب 6 ہزار میگاواٹ تک کم ہو گئی ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کے حکام کے مطابق بعض اوقات سورج کی روشنی میں بجلی کی طلب 15 ہزار میگاواٹ سے بھی نیچے آ جاتی ہے، جب کہ رات کے اوقات میں یہی طلب بڑھ کر 21 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جاتی ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ گھروں اور دفاتر میں سولر پینلز کے زیادہ استعمال کے باعث دن میں قومی گرڈ سے بجلی کی ضرورت کم پڑ گئی ہے، جبکہ رات کے وقت کھپت میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر...