2025-11-03@10:33:09 GMT
تلاش کی گنتی: 21189

«کے دارلحکومت»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اندرونی اختلافات اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممکنہ سیاسی صفایا (وائٹ واش) ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ انتخابات دسمبر 2025ء میں منعقد ہونے والے ہیں۔ پی ٹی آئی کی تنظیمی اور قانونی بدنظمی اس کیلئے ایسے حالات پیدا کر سکتی ہے کہ وہ صوبائی بلدیاتی انتخابات سے مکمل طور پر باہر ہو جائے۔ پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس اب تک حل نہیں ہو سکاجس کے باعث پارٹی اپنے کامیاب امیدواروں کو لازمی پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اہل نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئے منظور شدہ پنجاب...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام  ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی...
    سندھ حکومت رواں ماہ کے آخری ہفتے سے جون 2026 تک صوبے بھر میں 22 سے زائد میگا اسپورٹس ایونٹس منعقد کرائے گی۔ وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اِجلاس میں 35 ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں، سندھ گیمز 2026، تھر جیپ ریلی سمیت دیگر ایونٹس پر بھرپور بریفنگ دی گئی۔ رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں تائیکوانڈو، کراٹے اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹس ہوں گے۔ نومبر میں پہلی بار دو روزہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ، 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز، فٹسال چیمپین شپ، کراچی اور دو روزہ کوہستان بل کارٹ ریس ٹھٹہ میں ہوگی،19 ویں سندھ گیمز جنوری 2026 اور فروری کے پہلے ہفتے جیپ ریلی...
    مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے درمیان بھارت میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ صرف سال 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں...
    سابق انگلش کپتان ایان بوتھم نے سابق پاکستانی کپتان اور وزیرِاعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں سر ایان بوتھم نے عمران خان سے کہا مجھے پاکستان کی پالیسی کے بارے میں زیادہ علم نہیں، لیکن میں آپ کو ضرور جانتا ہوں۔ میری جانب سے آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ انگلش لیجنڈری کرکٹر Ian Botham کا عمران خان کے نام پیغام، مجھے آپ کے ملک کے پالیسی کا پتہ نہیں لیکن آپ کا ضرور ہےمیری طرف سے آپ کے لئے نیک خواہشات ♥️ pic.twitter.com/b9gRxVfdFA — Faisal Khan (@KaliwalYam) October 21, 2025 پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے ایان بوتھم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عمران خان...
    خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
    بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا جائے تاکہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ سرفراز بگٹی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، اگر وہاں یہ گاڑیاں استعمال نہیں ہو رہیں تو ہمیں دی جائیں تاکہ ہم اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کر سکیں۔ مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزارتِ داخلہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے انہیں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’مشرقی وسطیٰ میں ہمارے موجودہ عظیم اتحادیوں نے بڑی جوش و خروش کے ساتھ مجھے بتایا ہے کہ وہ میری خواہش پر بھاری فورس کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر حماس کو قابو میں لانے کے لیے تیار ہیں۔‘ صدر ٹرمپ نے کسی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا کہ کن ممالک نے انہیں حماس کے خلاف جنگ لڑنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حماس کو ایک بار پھر خبردار...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش...
    پشاور (نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ مشکل حالات سے گزر رہا ہے، افغانستان کے ساتھ مسئلہ چل رہا ہے، امن کے قیام کے لئے فوج اور پولیس نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ امن معاہدہ خوش آئند ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، ہم سب کو مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔
    مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کیساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء اور معزز شخصیات نے مولانا محمد خان شیرانی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انکی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔ نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کیساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء اور معزز شخصیات نے مولانا محمد...
    لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کے اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے نتیجے میں آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں سے لاہور میں اے کیو آئی کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بھارت میں گزشتہ روز دیوالی پر آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی سموگ ہواؤں کے ذریعے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کا سبب بنی تھی۔ پنجاب حکومت کے اینٹی سموگ آپریشن سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج لاہور میں بہتر ایئر کوالٹی کی صورت میں ظاہر ہوں گے، ہوا کی رفتار 3 سے 8 کلومیٹر...
    لاہور: پنجاب حکومت کے اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے نتیجے میں آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں سے لاہور میں اے کیو آئی کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بھارت میں گزشتہ روز دیوالی پر آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی اسموگ ہواؤں کے ذریعے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کا سبب بنی تھی۔ پنجاب حکومت کے اینٹی اسموگ آپریشن سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج لاہور میں بہتر ایئر کوالٹی کی صورت میں ظاہر ہوں گے، ہوا کی رفتار 3 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ...
    اسلام آباد: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق طلوع ہوگا۔  سپارکو کے مطابق فلکیاتی مشاہدات اور موسمیاتی اندازوں کی روشنی میں نئے قمری مہینے کے آغاز کے امکانات واضح ہیں، 23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، جو رویت کے لیے ایک موزوں دورانیہ سمجھا جاتا ہے،  ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ کا ہوگا، جو چاند کے نظر آنے کے امکانات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ سپارکو کے...
      علی رامے: ایئر پنجاب کے قیام کیلئےورکنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں ایئر پنجاب کے مالی اور آپریشنل خدوخال شامل ہیں،اس میں منصوبے کی ابتدائی لاگت 12 سے 15 ارب روپے تجویزکی گئی ہے،رپورٹ میں پانچ جدید Airbus A320 جہاز لیز پر حاصل کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس میں ایک جہاز کی ماہانہ لیز لاگت 3.75 لاکھ امریکی ڈالر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق پانچ جہازوں کی لیز سالانہ6 ارب30 کروڑ روپے تک ہوگی، رپورٹ میں پائلٹس کی تنخواہیں 15 سے 25 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں لاہور سے دبئی، جدہ اور کراچی کے لئے پروازوں کی تجویزدی گئی ہے،اندرونِ ملک کرایہ 15 ہزار، دبئی کے لئے...
    نیویارک: پاکستان نے بلقان میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسلسل مکالمے اور باہمی احترام پر زور دیا ہے۔ براعظم بلقان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب 2013 کے برسلز معاہدے اور 2023 کے اوہرد معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر مکمل اور خلوصِ نیت سے عمل درآمد کیا جائے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو اقوامِ متحدہ کے عبوری انتظامی مشن برائے کوسوو (UNMIK) سے متعلق تھا، پاکستان کے نگران (acting) مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین...
    اسلام آباد؍ کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاک افغان طور خم سرحد  دسویں روز بھی بند  رہی تاہم تجارتی گزرگاہ کو دوطرفہ تجارت کیلئے  جلد کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  کسٹم حکام کے مطابق  عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے  سکینر نصب کردئیے گئے ہیں۔ نجی  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستانی سفارتی حکام نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حکام نے طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر کوئی اور تنازعہ نہ ہوا تو اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا جائے گا۔ جنگ بندی کے بعد یہ تجارتی راستہ 10 روز سے بند ہے۔ افغانستان میں...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور یورپی یونین نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان اور یورپی یونین نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے یورپی یونین کے مثبت کردار اور مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس سکیم کے باعث پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
    کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) جیسے گروپس نوجوانوں کو مبینہ طور پر اپنے جال میں پھنسانے کے لیے نوکری، مالی امداد، تعلیم اور تحفظ کے فریب آمیز وعدے کرتے ہیں۔ یہ دعویٰ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں، ضبط شدہ پیغامات اور گرفتاریوں سے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچ عسکریت پسند گلزار امام عرف امام شنبے کی گرفتاری کا ایک سال، بلوچستان کے حالات پر کیا اثر پڑا؟ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروپس سماجی رابطوں، ذاتی روابط اور پروپیگنڈے کے ذریعے تعلیم یافتہ اور کمزور مالی پس منظر کے حامل نوجوانوں کو بھرتی کرتے ہیں جب کہ گرفتار شدہ رہنماؤں کی خودی وضاحتیں اور افسوس کے بیانات ان حکمت عملیوں کی تصدیق کرتے ہیں۔...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مراکش کے ہم منصب ناصر نے ٹیلی فون کیا ترجمان دفتر  خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور‘ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور مراکش نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔ مراکش وزیر خارجہ نے پاکستان دورے کی دعوت قبول کر لی۔
    کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے اور امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے، جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشت کاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی...
    ‎عدالت نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیٹ پر اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسن کی وجہ سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت ثابت ہوگئی ہے اور اُسے افغانی کے بجائے پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ ‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شہری قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ ارشد چائے والا افغانی نہیں ہے۔ عدالت نے ‎ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور  پاسپورٹ بحال کردیا۔ جبکہ ‎‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے  پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔ اُدھر ارشد خان کی پٹیشن پر نادرا کا بھی بورڈ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-17 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلیٰ کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلیٰ کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کے لیے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود دیکھیں گے کون زیادہ اہل ہے اسے کابینہ میں شامل کیا جائے گا، امید تو یہی ہے ہائی کورٹ کی اجازت سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان (جی بی) نے انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کی روک تھام اور عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر حکومت کے مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ جی بی میں عام اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انتخابات ایمانداری، انصاف، دیانتداری اور قانون کے مطابق منعقد ہوں، ساتھ ہی انتخابی عمل کو بدعنوانی سے بھی محفوظ رکھا جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عام عوام نے حساس انتخابی دور میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">براٹسلاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) سلوواکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اْس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔ ابتدا میں اسے قتل کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم رابرٹو فیکو نے عدالتی کارروائی کے بعد کہا ہے کہ وہ حملہ آور کو معاف کرتے ہیں اور اپنی جانب سے کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ 2000 ء میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ انٹرنیشنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-7 خیرپور (نمائندہ جسارت+مانیٹرنگ ڈیسک) خیر پور میں افسوسناک واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا،گھر سے ایک خاندان کے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدودمیں ایک گھر سے شوہر ، بیوی اور 4بچوں کی لاش برآمد ہوئی، لاشیںکجھور منڈی کے صدر بشیر احمد آرائیں کے بیٹے نوید آرائیں، بہو اقصیٰ اور4پوتے شامل ہیں واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال خیرپور روانہ کیا اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں 5 افراد کو زہر دیکر بیوی نے خود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی پریس کلب کے ممبر لیاقت عباسی کے بڑے بھائی، معروف لکھاری و شاعر ممتاز عباسی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے ان کی ٹویوٹا کرولا GLi (BRG-438) چھین لی۔ واقعہ گلستان جوہر بلاک 11، تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود میں پیش آیا۔ ممتاز عباسی کے مطابق وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بہادرآباد سے گروسری لے کر گھر پہنچے ہی تھے کہ ایک مشکوک گاڑی نے تعاقب کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو آگے آ کر روکا۔ گاڑی میں سوار 3 اسلحہ بردار ملزمان میں سے 2 نے اتر کر انہیں یرغمال بنا لیا اور ان ہی کی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ملزمان تقریباً 20 منٹ...
    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتجاج کےلیے نومبر میں اسلا م آباد آئے گی تو جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا،پی ٹی آئی کےلیے اس بار اٹک پل کراس کرنا بھی مشکل ہو۔  انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اگر احتجاج کےلیے نومبر میں اسلا م آباد آئے گی تو جواب سخت ہوگا، میرا خیال ہے کہ یہ اسلام آباد نہیں آسکیں گے اور انہیں ڈی چوک تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے کےلیے طاقت کا استعمال ہوگا، آنسو گیس ،لاٹھی چارج ہی نہیں...
    جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ باقی ماندہ قیدیوں کی لاشوں کی بازیابی فوری ممکن نہیں ہے۔ یہ راتوں رات نہیں ہوگا۔ اس کام میں وقت لگ سکتا ہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ ان میں سے کچھ لاشیں ہزاروں پاؤنڈ ملبے تلے دفن ہیں اور بعض ایسے مقامات پر ہیں، جہاں ان کا سراغ تک معلوم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے ساتھ اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جیرڈ کُشنر نے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں اور تباہ حال علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے اختتام پر نائب امریکی صدر...
    اکبر ایس بابر اور محمود اچکزئی—فائل فوٹوز پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی اور حکمراں جماعت کا امتحان ہے۔ یہ بھی پڑھیے اکبر ایس بابر نے وفاق سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی، ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے...
    رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روز کیلئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر، 25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیر کیلئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔
    کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روزکے لئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر،25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیرکے لئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا، رن وے کی بندش کا دورانیہ روزانہ دوپہر1 تا سہ پہر3 تک کے لئے ہو گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا،نوٹم
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کے غیر مسلح ہونے کے لیے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی۔ جنوبی اسرائیل میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے امریکی مشن کے تحت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ حماس کو معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، اور اگر وہ عمل نہیں کرتی تو نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ تاہم میں اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں دوں گا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ  جے ڈی وینس منگل کے روز اسرائیل پہنچے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے نازک...
    لاس ویگاس: امریکا کے وفاقی ادارے نیشنل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس اے) جو جوہری ہتھیاروں کو برقرار رکھنے اور جوہری سائنس کے فوجی استعمال کے ذریعے قومی سلامتی کی حفاظت کا ذمہ دار ہے کے تقریباً 1400 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن بتائی گئی ہے جو اَب تیسرے ہفتے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ امریکی وزیر برائے توانائی کرس رائٹ نے نارتھ لاس ویگاس میں نیواڈا نیشنل سکیورٹی سائٹ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیر کوان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز ختم ہوگئے ہیں جو این این ایس اے کی 25 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے۔...
    کراچی : وفاقی حکومت نے مساجد اور مدارس کے امور میں دخل اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ علمائے کرام نے مختلف مسائل پر وزیرداخلہ کواپنا مؤقف پیش کیا۔ وزیرداخلہ نے علما کا مؤقف سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا...
    کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک مخصوص تنظیم کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ تمام مسلح گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بڑے چاہت سے بلاتے ہیں، ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا ہے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، اور انہی کی محنت سے ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں،اب ضرورت...
    سپریم کورٹ کے سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ایک تفصیلی خط میں عدالتی ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ خط چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کیا گیا ہے۔ اہم نکات: دونوں ججز نے خط میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شمولیت غیر موزوں ہے، کیونکہ ان کے خلاف ایک اپیل زیرِ التوا ہے۔ اسی طرح، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف بھی ایک مقدمہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لیے وہ خود بھی ضابطہ اخلاق میں ترامیم...
    علامہ علی حسنین کی سربراہی میں وفد نے سردیوں میں گیس پریشر میں کمی اور دفتر کی بندش سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینجر محمد راحیل سے اہم ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے بیان کے مطابق یہ ملاقات شہریوں کو درپیش گیس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقوں میں عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے بالخصوص مالی باغ...
    ٹرمپ کیجانب سے مودی کیطرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے دعوے اور بھارتی وزارت خارجہ کی تردید کے درمیان تضاد واضح ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں شفافیت اور معلومات کی درستگی پر سوال اٹھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے روسی تیل کے معاملے میں کسی یقین دہانی کی اطلاع دینے سے انکار کیا ہے اور صدر ٹرمپ نے وزارت کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں صدر ٹرمپ نے تین بار ہندوستان کے روس سے...
    امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان اس ہفتے اپنے علاقائی دورے کے دوران قطر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ استعمال شدہ 24 یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی خریداری پر بات چیت کریں گے۔ اس خریداری کا مقصد ترک فضائیہ کی تعمیرنو اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اگرچہ مذاکرات میں...
    سٹی42:   حکومت نے ٹی ایل پی کے زیر اثر  330 مساجد کا انتظام خود سنبھال لیا ہے ، تمام مساجد کھلی ہیں اور نماز کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، ٹی ایل پر پابندی لگانے کیلئے پنجاب حکومت کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، دو تین روز میں پابندی لگ جائے گی۔  بابا جی کی قبر کہیں منتقل نہیں کر رہے ، یہ ہماری پالیسی نہیں  ہے۔ یہ باتیں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے آج نیوز کانفرنس میں بتائیں۔  ایل ڈی اے میں تاخیر سے آنے والے  ملازمین کے متعلق  خبر پر ایکشن عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر95 بینک اکاونٹ نکلے ہیں۔ یہ تمام اکاؤنٹ اور سعد رضوی کی تمام منقولہ...
    ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ نرگس، جو اب ایک تبدیل شدہ زندگی گزار رہی ہیں، حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں۔ اس روحانی سفر کے دوران ان کی ملاقات ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی، جو ان کی زندگی میں تبدیلی کا ایک اہم سبب رہے ہیں۔ نرگس نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ مکمل پردے میں، نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی انداز میں بتاتی ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خوش نصیبی کا لمحہ ہے، کیونکہ اُن کا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ہوا تھا — وہ حج جس نے اُن کی زندگی...
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو اُس کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا۔محسن نقوی نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کی، جس میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، امین الحق اور فاروق ستار موجود تھے۔ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پُرتشدد جتھے کو چندے سے مدد دینے والوں سے متعلق اگلےچند دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، کسی بھی جتھے کو مسلح سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مدارس و مساجد...
    عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلی کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک موجودہ نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ایسے وقت میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے اور صرف باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ہم اس بھنور سے نکل سکتے ہیں۔ کراچی میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور محسن نقوی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ پاکستان کو دہشتگردی کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صنعت سے سیاحت تک، ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے ترقی کی نئی راہیں ہموار ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جب کہ وہ ملک بھر میں فتنۃ الخوارج کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح الفاظ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت مدارس و مساجد کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ یہ بیان انہوں نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پر ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران دیا۔ اس ملاقات میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، اور علمائے کرام نے مختلف مذہبی و سماجی امور پر اپنا موقف وزیر داخلہ کے سامنے رکھا۔ محسن نقوی نے علمائے کرام کی بات نہ صرف توجہ سے سنی بلکہ ان کے تحفظات اور مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
    نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024ء تا 2030ء کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کیلئے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین سے ملنے نہ دیا گیا تو صوبائی کابینہ مختصر رکھیں گے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچنے والے بیرسٹر گوہر کو پولیس نے داہگل ناکے پر روکا تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا تو مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، کابینہ میں توسیع کےلیے بعد میں بانی سے اجازت لی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم خیبر پختونخوا حکومت کو کتنی...
    —سوشل میڈیا ویڈیو گریب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کراچی میں معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔محسن نقوی نے مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علامہ مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان اظہر، مفتی رفیع نورانی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا ( کے پی کے)  جیسی کم عقل قیادت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) جیسی انتہاپسند سوچ والا پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا،  ایسی منفی سیاست ملک کے مفاد، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں،  کے پی حکومت کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دے کر لینے سے انکار کیا حالانکہ یہی گاڑیاں پہلے وزرا استعمال کرتے رہے ہیں، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے اور اگر...
    لیفٹیننٹ گورنر نے دہشتگرد نیٹ ورک کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں برسوں سے جڑیں پکڑ لی ہیں۔ اسلامن ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں کے محنت سے کمائے گئے امن کو برقرار رکھنے کے لئے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ضروری ہے۔ سرینگر کے زیوان میں آرمڈ پولیس کمپلیکس میں یوم پولیس یادگاری تقریب میں منوج سنہا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور خطے کو محفوظ بنانے میں ان کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، اگر آپ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وزیراعلیٰ اپنی گاڑی دے دیتے، یہ گاڑیاں 600 ارب...
    سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیراستعمال رہیں، گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیارکی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پولیس کو وفاق کی جانب سےگاڑیاں نہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے...
    کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اتھارٹی کا فیصلہ کے الیکٹرک کی مالی کارکردگی کو مشکل میں ڈال دے گا۔کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے 2024 تا 2030 چارجز اور کاروبار چلانے کے سابقہ فیصلوں میں ترمیم کی ہے، نیپرا نے پاور جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے ملٹی ایئر ٹیرف منظور کیے تھے۔کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر حتمی فیصلہ جاری کیا ہے، رائٹ آف کلیمز پر نیپرا نے اپنے پچھلے مؤقف کو برقرار رکھا ہے، نیپرا کے باقی امور پر فیصلہ کمپنی کے ٹیرف...
    فائل فوٹو سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ججز ضابطہ اخلاق میں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نام خط لکھ دیا۔دونوں ججز کا خط 11 صفحات پر مشتمل ہے جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر اعتراض کیا گیا ہے۔ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں لکھا گیا تھا۔خط میں کہا گیا کہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم پر اعتراض ہے، مجوزہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور، شفافیت کو محدود اور اختیارات کو ایک شخص تک محدود کیا جارہا ہے، مجوزہ ترامیم بین الاقوامی اقدار کے بھی خلاف ہیں۔خط میں کہا گیا کہ ترامیم خطرناک...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی: خواجہ محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں، یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کے لیے تیار کرتا رہاہے یہ سب کو پتا ہے، اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی، کسی وقت کی...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلیٰ کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود دیکھیں گے کون زیادہ اہل ہے اسے کابینہ میں شامل کیا جائے گا، امید تو یہی ہے ہائی کورٹ کی اجازت سے وزیر اعلی کی ملاقات ہوجائے، اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس اور مسروقہ و غیر مسروقہ جائیداد سیل کر دی گئی ہے، اس مذہبی جماعت کی لیڈرشپ کو تین ٹئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن چل رہا ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے سیلاب زدگان سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے تینتیس موبائل پولیس اسٹیشنز کا افتتاح کر دیا ہے، ان میں سے سات پنک موبائل پولیس اسٹیشنز ہیں، پنک موبائل پولیس اسٹیشنز میں خواتین پولیس اہلکار بیٹھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے شیڈول کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا، علاقے کے...
    سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے غزہ سیزفائر ڈیل کی ’مسلسل خلاف ورزی،‘ قطر کے امیر کی طرف سے اسرائیل کی مذمت سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کو منگل 21 اکتوبر کی صبح ملکی دارالحکومت پیرس کی ایک جیل پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں پانچ سالہ سزائے قید کاٹنا ہے۔ انہیں یہ سزا 2007ء کی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی رقوم کے حصول کی مجرمانہ اسکیم کی وجہ سے سنائی گئی تھی۔ نکولا سارکوزی کے جیل پہنچائے جانے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر پولیس کی حفاظت میں گاڑی میں...
    سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو تنخواہوں کے علاوہ ہر ماہ اربوں روپے بچتے ہیں، اربوں روپے آمدنی کے باوجود یہ کام نہیں کرتے اور کہتے ہیں سب محکمے ہمارے ماتحت کردو ہمارے پاس اختیارات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیئے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں...
    پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل میں موجود ایپلیکیشن سٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن...
    فائل فوٹو خیرپور سٹی کے ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کے بعد بیوی نے شوہر اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
    سلوویکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اُس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔  ابتدا میں اسے “قتل کی کوشش” کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ‌ بند کیا گیا۔ عدالت نے اس کیس میں ریمارکس دیے کہ ملزم نے صرف ایک شہری پر حملہ نہیں بلکہ مملکت کے اعلیٰ سیاسی نمائندے پر کیا، اور اس کا مقصد حکومت کی پالیسیوں کو روکنا تھا۔  عدالت نے 21 سال کی سزا کی...
    کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری  خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں:دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں امن اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے کے لیے ایک جامع سرینڈر پالیسی جاری کر دی ہے جس کا اطلاق خاص طور پر سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے ندی کنارے کے علاقوں پر ہوگا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا مقصد واضح ہے کہ ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے والے عناصر کو سماجی بحالی کے راستے فراہم کیے جائیں، مگر یہ قدم عام معافی کے مترادف ہرگز نہیں سمجھا جائے گا۔حکومتی اعلامیے میں بار بار واضح کیا گیا ہے کہ سرینڈر کرنے والوں کو مقدمات اور قانونی کارروائی کا سامنا رہے گا۔ پالیسی کا مقصد جرم کی سزا کو ختم کرنا نہیں...
    شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
    ---فائل فوٹو  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ لے کر سیکریٹری بار منتخب ہوئے ہیں۔حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے ہیں۔حامد خان گروپ کے نائب صدر، ملک خوشحال خان اعوان سندھ کی نشست پر  منتخب ہوئے ہیں۔حتمی نتائج کے مطابق فنانس سیکریٹری پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی سائرہ خالد راجپوت 2049 ووٹ...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے تھے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ الگ ہے اور آئینی بینچ الگ؟ سپریم کورٹ سے سوموٹو اختیارات واپس لے لیے گئے، مگر بینچ کے پاس سوموٹو کا اختیار ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
    غیر ایرانی سائبر صارفین نے رہبر انقلاب اسلامی کے گذشتہ روز کے اس بیان کیساتھ مکمل اتفاق کیا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے اسلام ٹائمز۔ عالمی سائبر صارفین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس حوالے سے اپنے دلچسپ تبصروں میں عالمی صارفین نے امریکہ کی جانب سے جوہری بموں کے بے دریغ استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے، پرامن ایرانی جوہری پروگرام میں مداخلت سے متعلق اس کی "اہلیت" پر سوال اٹھایا ہے۔   گذشتہ روز گولڈ میڈلسٹ ایرانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی...
    اسلام ٹائمز: سیمینار میں انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈووکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین، آئی او سے ماسٹر سفر علی اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی صاحب نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی اتوار 19 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے کہ سپریم کورٹ اور بینچ الگ الگ ہیں، تو قانون میں تو سپریم کورٹ کا اختیار لیا گیا ہے، بینچ کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو آپ نے اچھی بات کی، بینچ کے اختیارات میں اضافہ کروا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل شبر...
    —فائل فوٹو سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جس کے بعد سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹس کے نرخوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ کی قیمت 4550 روپے سے کم کر کے 1100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈینگی آئی جی ایم کومبو ٹیسٹ 4150 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی بی سی ود اسمئیر (فالو اپ سمیت) کی قیمت 1250 روپے سے کم کر کے 500 روپے...
    امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت (فرلو) پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ سال 2000 میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث فرلو پر بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی حکام نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے لیہ ضلع میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیہہ اپیکس باڈی نے آج ایک پرامن احتجاجی مارچ کی کال دی تھی تاکہ 24 ستمبر کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 4 شہریوں کے اہلِخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی مارچ کا مقصد لداخ کے لیے ریاستی درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔ اس احتجاجی کال کی کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، ضلع مجسٹریٹ رومیل...
    انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...