2025-07-04@15:39:34 GMT
تلاش کی گنتی: 308
«اور افغانستان کے درمیان»:
(نئی خبر)
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔ وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے الزامات پاکستان پر ملبہ ڈالنےکی کوشش ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یو این مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروپ آپریٹ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔ مزید پڑھیں: عالمی برادری افغانستان پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرائے، عبوری افغان وزیر خارجہ انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے اور...
بھارتی ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ نے کھانا چھوڑ دیا ہے۔ کچھ دن قبل روشن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی حالت خراب ہے، جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ شدید کمزوری کا شکار ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گروچرن سنگھ کی دوست بھکتی سونی نے ان کی صحت اور مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے ان کے اور ان کے خاندان سے...
لاس اینجلس:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ کے باعث 12ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں، 2 لاکھ سے زائد افرادکو نقل مکانی کرنا پڑی ہے،کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آگ کے باعث 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت قرار دیا...

سابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا،عہدہ معاون خصوصی کے برابر ہوگا،نوٹیفیکشن جاری
سابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا،عہدہ معاون خصوصی کے برابر ہوگا،نوٹیفیکشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد صادق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان ہوں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے محمد صادق نے پہلے بھی تین سال عہدے پر رہنے کے بعد گزشتہ سال اگست میں استعفی دے دیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے 14 ستمبر...
بیجنگ : نائیجیریا کے صدر ٹینوبو نے ابوجا میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں دس شراکت داری اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،نائیجیریا کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے میں نائیجیریا کی حمایت کرتا ہے۔ ٹینوبو نے...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) غربت اور مساوات کے بارے میں ورلڈ بینک کی حالیہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی قیمتوں کی افراط زر میں اپریل سے جون 2024 تک نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی جس سے غریب، کمزور اور متوسط طبقے کے گھرانوں کے لیے قیمتوں کا دباؤ کم ہوا جو اپنے بجٹ کا 42 سے 48 فیصد خوراک کے لیے مختص کرتے ہیں۔تاہم، توانائی کی افراط زر میں 65 فیصد اضافہ ہوا اور دیہی علاقوں میں نقل و حمل سمیت بنیادی افراط زر بلند رہا، زیادہ بالواسطہ ٹیکسوں نے صارفین کی اشیا اور خدمات کے لیے قیمتوں میں مزید اضافہ کیا، اس سے مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے خاندان بری طرح متاثر ہوئے...