2025-10-04@22:36:33 GMT
تلاش کی گنتی: 337
«ایک اسرائیل نواز»:
(نئی خبر)
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہوں نے اسرائیل کے خاتمے کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔ عرب میڈیا نے شیخ احمد یاسین شہید سے 1999ء میں ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ظلم و جبر کے ذریعے قائم کیا گیا ہے اور ظلم پر مبنی کوئی بھی چیز ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔ شیخ احمد یاسین شہید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت غیر معینہ مدت تک نہیں رہتی۔ اُنہوں نے کہا کہ جس...
کراچی: قائدآباد کے قریب ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی فردوس چالی گل احمد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچایا جہاں دوران سفر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد اللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ شاہ میر ولد غلام...
ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش "شاید" روس کیساتھ جنگ کی وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ناممکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہاتھوں پر کیچڑ ملتے ہوئے کہا کہ نیٹو میں شمولیت، "آپ اسے بھول سکتے ہیں"۔ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش "شاید" روس کیساتھ جنگ کی وجہ تھی۔ واضح رہے یوکرائنی جنگ مارچ 2017 میں امریکی پروپیگنڈے اور یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی دعوت دینے کے وعدوں کے بعد شروع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کہتے ہیں احتیاط علاج سے بہتر ہے،ہم دہشتگردی واقعات رونما ہونے سے قبل اس کا سدباب کیوں نہیں کرتے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ تاریخ دیکھیں تو 1971میں بھی فوجی تنصیبات پر حملے ہورہے تھے،یہاں ایک سیاسی جماعت کسی لیڈر کے گھر، گورنرہاؤس یا کسی تھانے پرحملہ نہیں کررہی،یہاں فوجی تنصیبات پر ایک ہی وقت میں مختلف شہروں پر حملے کئے گئے،اگر...

گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا
گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا تھا، جن کے نام اسماعیل اور انعام اللہ بتائے جاتے ہیں۔ جیل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد واٹر ٹینکروں کا آگ لگنے کے واقعے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، واٹر ٹینکرز کے جلائو گھرائو کا مقدمہ واٹر ٹینکر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا ہے، مدعی کے مطابق مقدمے میں جلاؤ گھیراو اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ رات ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے جیل چورنگی سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں کو آگ لگائی، ہمارے5 واٹر ٹینکروں کو جلایا گیا ہے،...
ذرائع کے مطابق برف باری کے باعث شاردہ کیل تاو بٹ روڈ ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی شاہراہِ نیلم شاردہ تک ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ گریس، شونٹھر، سرگن، جاگراں ویلی میں 5 سے 8 انچ جبکہ پہاڑوں پر ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ برف باری کے باعث شاردہ کیل تاو بٹ روڈ ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی شاہراہِ نیلم شاردہ تک ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال ہے۔ دوسری جانب وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
سندھ رینجرزاوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرکے مغوی خاتون کی لاش برآمد کر لی۔ سندھ رینجرز اوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان وسیم رضااور نکس کو گرفتار کر کے مغوی خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے ملزمان نے تاوان کی غرض سے اغواء کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزکو اطلاع موصول ہوئی کہ چند اغواء کاروں نے ایک سحر فاطمہ نامی خاتون کو گلبرگ ٹاؤن سے اغواء کرکے ایک...

حادثات کیلئے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں، حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں، شرجیل میمن
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی قصور وار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں، حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے،...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو شام کی موجودہ حکومت سے تعلقات قائم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاہم، پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ ان عالمی سازشوں کا ساتھ نہ دے، تو اس کیلئے معاشی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کو ہمیشہ امریکہ، سعودی عرب اور دیگر خائن قوتوں کے سامنے اپنی آمادگی ظاہر کرنا پڑتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں احمد الشرح معروف جولانی کے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے حالیہ دوروں اور سفارتی سرگرمیوں کو ایک منظم و خفیہ سازش قرار دیا، جو فلسطین کیخلاف ایک...
مشہور جنوبی بھارتی فلم پشپا 2 کے اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسپین میں پاکستانیوں نے پہچان لیا اور ان کی مہمان نوازی بھی کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں حیدرآباد میں فلم 'پشپا 2: دی رول' کی کامیابی کا جشن منایا گیا، جس میں ہدایتکار سُکمار، مرکزی اداکار اللو ارجن اور پوری ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر اداکار سنیل، جو فلم میں منگلم سینو کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے ایک دلچسپ واقعہ بتایا کہ جب وہ اسپین میں موجود تھے اور پاکستانیوں نے ان کو پہچان لیا پھر خوب مہمان نوازی بھی کی۔ سنیل نے بتایا کہ وہ حال ہی میں اجیت کمار کی فلم ’گڈ بیڈ اگلی‘ کی شوٹنگ...
چک فرائیلیخ لکھتا ہے کہ فلسطینیوں اور عالمی برادری کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فلسطینیوں کو مکمل آزادی نہیں ملے گی، کم از کم کئی دہائیوں تک۔ حقیقت پسندانہ حل یہ ہے کہ وہ ایک محدود خود مختاری پر اکتفا کریں۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے کی انہیں قیمت چکانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار ہآرتس میں صہیونی مصنف چک فرائیلیخ نے مضمون لکھا ہے، جو صہیونی پروپیگنڈے کا ایک اور نمونہ ہے۔ اس تحریر میں بھی حقیقت کو مسخ کرنے اور فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مضمون میں مزاحمت کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ کسی ممکنہ امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر پیش کیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ“ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی...
غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بم باری تھمنے سے جہاں فلسطینیوں کو سانس لینے کا موقع ملا ہے ، وہاں لازمی طور پر صہیونی حکومت بھی اپنی پالیسیوں کی تجدید اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے جس آپریشن کاآغاز کیا تھا اس کی ایک بڑی وجہ قبلہ اول کی حفاظت کے ساتھ حرمین شریفین کو صہیونی پنجوں میں جکڑنے سے محفوظ رکھنا تھا۔ معاہدہ ابراہیمی کے تحت عرب ممالک اس سرعت سے اسرائیل کی طرف لپک رہے تھے کہ بعید نہیں تھا کہ سعودی عرب اسرائیلی وفد کو ارض مقدس کے دورے کی دعوت دے کر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیتا۔ طوفان...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک، ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، تاہم دونوں بدستور ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما نے 38 درجے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بابر اعظم ساتویں اور محمد رضوان نویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹی 20 بولرز میں عقیل حسین کی واپسی، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین ایک درجے ترقی کے بعد دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی کے) کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کے لیے سفید ہاتھی بن چکا ہے، یہ نہ صرف حکومتی خزانے بلکہ عوام کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہو رہا ہےجبکہ اس کے کئی ذیلی منصوبے حکومت کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی کے حیات آباد، ڈبگری اور چمکنی ڈپو پر تعمیراتی کام تاحال سست روی کا شکار ہے، اگست 2022 میں بسیں تو چلنا شروع ہو گئی تھیں مگر منصوبے میں شامل تجارتی پلازے 7 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے، حکام متعدد بار تکمیل کی تاریخیں دیتے رہے، لیکن ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبہ ادھورا ہے۔ بی آر ٹی ایک منافع بخش...
بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش ایک مشہور بھارتی فنکارانہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ معروف گلوکار نتن مکیش کے بیٹے اور لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے پوتے ہیں۔ نیل خود بھی کئی سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور اپنی دلکش شخصیت اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے خاص طور پر خواتین کے درمیان مقبول ہیں۔ حال ہی میں نیل نے ایک انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس میں وہ نیویارک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیے گئے۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ”نیویارک“ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جس میں وہ جان ابراہیم اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے۔ نیل کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے...
سوشل چیٹ میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں اسرائیلی کمپنی کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم کو روک دیا ہے، اس جاسوسی مہم کے دوران 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور سول سوسائٹی کے کارکن شامل ہیں۔ چیٹ میسجنگ ایپ نے اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنز‘ کی جانب سے سائبر حملوں اور جاسوسی کا فوری سراغ لگاتے ہوئے اس کے آپریشن کو روک دیا۔ واٹس ایپ حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی متاثرین سے رابطہ کر چکے ہیں اور مکمل اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان صارفین کو نہ صرف نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ان کی ڈیوائسز کو بھی...
دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرکے اپنی منفرد کسٹمر سروس کے لیے وائرل ہوگیا ہے۔ ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، بوتلوں والا پانی، چھتری، سینیٹائزرز اور ٹشوز سمیت دیگر اشیا کا ذخیرہ ہے۔ گاڑی میں اشیا کی فراہمی کا مقصد ڈرائیور کا اپنے مسافروں کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربے کو یقینی بنانا ہے۔ شہری کی گاڑی میں ادویات بھی موجود ہیں جس میں درد کو کم کرنے والی ادویات، اینٹی سیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور دیگر شامل ہے۔ مزید برآں ذاتی نگہداشت کی اشیا جیسے حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور جوتوں کی پالش تک بھی اس گاڑی میں ملے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے...
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا جبکہ تین ملزمان کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا جبکہ عمران خان کی فیملی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔ سماعت کے دوران تین ملزمان ناصر محفوظ، سعد سراج اور نوید عمر ستی کی درخواست بریت خارج کی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست پر جیل سپرٹینڈنٹ سے جواب طلب کر لیا۔ سپرٹینڈنٹ سزا یافتہ مجرم کے جیل ٹرائل...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی تجزیہ نگار مہمان: سید کاشف علی ( تجزیہ نگار، صحافی، ماہرِ امورِ مشرق وسطیٰ) میزبان و پیشکش: انجم رضا سید تاریخ: 26 جنوری 2025 اہم نکات: نئے صدارتی حکم نامے جاری بائیڈن کے 78 حکم نامے منسوخ تارکین وطن کے سر پہ تلوار کیا ڈیل آف دی سینچری بحال ہوگی؟ امریکہ کا جمہوری اسلامی ایران سے رابطہ ممکن...

وادی نیلم ،شدید برفباری ، راستے بند، حاملہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں بذریعہ ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
وادی نیلم (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے تعاون سے بحال کیا جارہا ہے۔ ۔کیل سے تاوبٹ تک سڑک بحال ہوتے ہی موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجی گئی ایمرجنسی ریسپانس میڈیکل ٹیم اور میڈیکل سے متعلق سامان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا۔ تین روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سخت سردی سے متاثرہ علاقوں بھیجی تھی۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت عامہ نے میڈیکل ایکیوپمنٹ، الٹرا ساؤنڈ مشین، ڈلیوری ٹیبل، ڈلیوری کیٹس سمیت...
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہماری عوام کی بے مثال مقاومت و بہادری نے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے صیہونی منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "خلیل الحیہ" نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد شمالی غزہ کے لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی اسرائیل کی شکست کے مترادف ہے کیونکہ صیہونی رژیم کا ایک ہدف فلسطینیوں کو بے گھر کرنا تھا۔ خلیل الحیہ نے ان خیالات کا اظہار شهاب نیوز سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہماری عوام کی بے مثال مقاومت و بہادری نے فلسطینیوں کو ان کے گھروں...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیے اور پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے نکلے گا لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو 14 سال سزا ہوئی، کیا کوئی ایک مظاہرہ بھی ہوا؟ ملک میں کہیں بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائی گئی۔ گرفتاری کے خلاف پاکستان میں آگ لگائی گئی، اداروں میں بغاوت...
نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا پر چھ ماہ تک یا سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر 9 ماہ تک رہ سکتے ہیں، آپ وزٹ ویزے پر کام نہیں کرسکتے لیکن آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے: اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔ آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔ اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم نے نان انٹیگریٹڈ انوائسز پر کارروائی کرتے ہوئے شہر اقتدار کے 2 ریسٹورنٹس سیل کر دیے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) نصب نہ کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا ہے۔ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی ٹیم نے چیف کمشنر کی ہدایت پر ان ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی، جو نان انٹیگریٹڈ انوائسز جاری کر رہے تھے۔کارروائی سے قبل ان ریسٹورنٹس کے بارے میں مکمل شواہد اکٹھے کیے گئے...
اسلام آباد: پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم نے نان انٹیگریٹڈ انوائسز پر کارروائی کرتے ہوئے شہر اقتدار کے 2 ریسٹورنٹس سیل کر دیے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں پوائنٹ آف سیل (POS) نصب نہ کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی ٹیم نے چیف کمشنر کی ہدایت پر ان ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی، جو نان انٹیگریٹڈ انوائسز جاری کر رہے تھے۔ کارروائی سے قبل ان ریسٹورنٹس کے بارے میں مکمل شواہد اکٹھے کیے گئے اور پیشگی اجازت حاصل کرنے...
اسلام آباد: رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کےلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ ایک میٹنگ تک نہیں کروا سکتی تو مینڈیٹ کا اندازہ لگا لیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سمت بدلنی ہے اور عوام سے پوچھے بغیر...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ عرب سر زمین سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء کا فیصلہ جلد کیا جانا چاہیئے تاکہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اور اس میں فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کے گئے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خطے میں جاری تشدد اور خوں ریزی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور غزہ کے عوام کے لئے راحت کا سبب...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج کے...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک اور غاصب اسرائیلی رژیم کے درمیان طے پانیوالے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور غاصب صیہونیوں کی "قابض ماہیت" کیجانب اشارہ کئے کہا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطی کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس معاہدے کو فلسطینیوں و "اسرائیلیوں" کے بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے ایک بہتر موقع کے طور پر استعمال کریں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گیوٹریس نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس و غاصب صیہونی رژیم کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور کی دلچسپی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی انتھک جدوجہد رنگ لے آئی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبے پر ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب جیسے میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا،کیتھ لیب کے قیام کے حوالے سے اخبارات میں ٹینڈراشتہار بھی لگا دیا گیاہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی نے کہا کہ اس محنت اور جدوجہد میں حصہ لینے والے ایک عام ورکر خواہ وہ سیاسی...
ویب ڈیسک: لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ گرین لائن 5 اپ 1 گھنٹے 21 منٹ جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن 1 گھنٹہ 08 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تیز گام 7 ڈاؤن 23 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار جبکہ ہزارہ ایکسپریس 2 گھنٹے 21 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 12 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس...
کراچی: شہر قائد میں ایک اور شہری ٹریفک حادثے میں زندگی گنواں بیٹھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ راؤ ناظم نے بتایا کہ حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل...
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ نیلم منیر...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ایشیا کی سب سے بڑی یارن مارکیٹ کی بحالی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی افہام و تفہیم سے کام کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقد ہونیوالے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایک ہی ہونا چاہیے جبکہ سیلز ٹیکس کے بعد ایڈیشنل چارجز کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے علاوہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے نظام میں دو عملی کو ختم کرنے کیلئے اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا...
گزشتہ مضمون میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ فلسطین کی تقسیم اور اسرائیل کی پیدائش کو قانونی جواز دینے سے متعلق اقوامِ متحدہ کی تاریخ کی سب سے نامنصفانہ قرارداد ایک سو اکیاسی کی منظوری کے لیے برطانیہ اور امریکا نے کیا کیا حربے استعمال کیے اور اس کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف ممالک کو کس طرح مجبور کیا گیا۔ آج ہم دیکھیں گے کہ انتیس نومبر انیس سو سینتالیس کو قرارداد ایک سو اکیاسی کی منظوری کے بعد فلسطین میں خونریزی اور لاکھوں افراد کی بے گھری کا جو بحران پیدا ہوا اس کی اشک شوئی کے لیے اسی اقوامِ متحدہ نے اور کون سی کوششیں کیں جنھیں اسرائیل اور اس کے سرپرستوں...