2025-10-05@02:14:37 GMT
تلاش کی گنتی: 35755
«عمران خان کبھی»:
(نئی خبر)
حالیہ دنوں میں کھیلوں میں سیاست کی مداخلت نے پاک بھارت تعلقات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے، خصوصاً کرکٹ کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، ماضی میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ملتے، بات چیت کرتے اور ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے ویڈیو میں سابق کپتانوں، اسٹار...
بولی وڈ اسٹار کاجول نے اپنے ٹاک شو میں بیٹے سے جڑا ایک ایسا لمحہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی اور سوچ پر گہرا اثر چھوڑا۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ٹو مچ کے نئے ایپی سوڈ کی میزبانی بڑے دلچسپ انداز میں کی، جس میں مہمان کے طور پر عالیہ بھٹ اور ورون دھون موجود تھے۔ اس دوران کاجول نے والدین کے تجربات پر بات کی اور جب عالیہ نے ان سے ایک بچوں کی پرورش کی اہم ٹپ پوچھی، تو کاجول نے نہایت سادگی سے کہا، ’بس ان کی سنو… صرف سنو۔‘ کاجول نے وضاحت کی کہ اکثر والدین سمجھتے ہیں بچے زیادہ نہیں جانتے اور ان کی باتوں کو سنجیدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود موسمی سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ادارے کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم ڈپریشن سے بڑھ کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اور آئندہ 12 گھنٹوں میں طوفان میں بدلنے کا خدشہ ہے۔اگر یہ طوفان تشکیل پاتا ہے تو اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا، جو سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مطلب “طاقت” ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم اس وقت کراچی...
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھرغزہ شہر کے تمام شہریوں کو علاقے سے انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ اسرائیلی وزیردفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک پیغام میں وارننگ دی ہے کہ، “یہ غزہ سٹی کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ اس شہر سے نکل کر جنوبی غزہ کی طرف چلے جائیں۔ انہوں نے لکھا کہ، “ اس کے بعد انہیں دہشت گرد اور دہشت گردوں کا حامی تصور کیا جائے گا۔ اور انہیں بھرپور طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ צה”ל השלים בשעות אלה את תפיסת ציר נצרים עד לחוף ימה של עזה ומבתר את עזה בין צפון לדרום. בכך יהודק הכיתור סביב העיר עזה וכל היוצאים...
سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، کمنٹیٹر اور ریئلٹی شو جج نوجوت سنگھ سدھو نے انکشاف کیا کہ کرکٹ ان کا پہلا خواب نہیں تھا بلکہ وہ فوج میں جانا چاہتے تھے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرسدھو نے بتایا کہ وہ بچپن سے فوج میں شامل ہونا چاہتے تھے اور انہوں نے پہلی ہی کوشش میں انڈین ملٹری اکیڈمی(آئی ایم اے) کا امتحان پاس کر لیا تھا۔ لیکن جب وہ جانے ہی والے تھے تو والد نے انہیں روک دیا۔ سدھو کے بقول،’میرے والد نے کہا، ’نہ جا… میں تیرے بغیر جی نہیں پاؤں گا۔ اس دن میں نے اپنا خواب قربان کیا اور والد کا خواب پورا کرنے کے لیے کرکٹ کو اپنا لیا۔‘ لیکن کرکٹ...
معروف امریکی جریدے نے لکھا ہے کہ اسرائیلی رژیم کیلئے امریکہ کی اندھی حمایت مغربی ایشیا میں واشنگٹن کے اثر و رسوخ کو غیر معمولی حد تک کم کر دیگی اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے گیلپ ڈالے اور صنم وکیل کے قلم سے تحریر شدہ؛ "مشرق وسطی جو اسرائیل نے بنایا ہے؛ کیوں واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کی قیمت چکانے پر پچھتائے گا" کے عنوان سے چھپنے والے اپنے مقالے میں خطے بھر میں امریکی موقف و اثر و رسوخ پر تل ابیب کی پالیسیوں کے برے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔ فارن افیئرز نے امریکی سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدامات نے مشرق وسطی کو غیر متوقع طور پر بدل کر رکھ دیا ہے؛ غزہ میں اسرائیلی...
معروف امریکی جریدے نے لکھا ہے کہ اسرائیلی رژیم کیلئے امریکہ کی اندھی حمایت مغربی ایشیا میں واشنگٹن کے اثر و رسوخ کو غیر معمولی حد تک کم کر دیگی اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے گیلپ ڈالے اور صنم وکیل کے قلم سے تحریر شدہ؛ "مشرق وسطی جو اسرائیل نے بنایا ہے؛ کیوں واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کی قیمت چکانے پر پچھتائے گا" کے عنوان سے چھپنے والے اپنے مقالے میں خطے بھر میں امریکی موقف و اثر و رسوخ پر تل ابیب کی پالیسیوں کے برے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔ فارن افیئرز نے امریکی سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدامات نے مشرق وسطی کو غیر متوقع طور پر بدل کر رکھ دیا ہے؛ غزہ میں اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں متاثرین کے نقصانات کا جامع ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور گھر گھر جا کر متاثرین سے تفصیلات حاصل کر رہی ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک 81 ہزار 510 متاثرہ شہریوں اور دیہی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے۔سروے کے دوران 56 ہزار 207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کی معلومات لی گئی ہیں جبکہ 53 ہزار 985 ایکڑ متاثرہ اراضی کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ جڑواں شہروں میں علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر اولے بھی برسے، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کر دیا جس سے سردیوں کے باضابطہ آغاز کا تاثر ابھرنے لگا ہے۔ راولپنڈی شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ رات گئے ضلع باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ...
اسرائیل کی بحریہ نے غزہ کی طرف جانے والی انسانی امدادی فلوٹیلا کے زیادہ تر جہاز روک دیے اور سیکڑوں کارکنان کو حراست میں لے لیا، مگر پولینڈ کی پرچم بردار کشتی ’ Marinette‘ اب بھی غزہ کی طرف رواں دواں ہے۔ ابتدائی طور پر 44 جہازوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا اب صرف ایک فعال جہاز تک محدود ہے۔ Marinette, our prayers and hopes are with you. Sail strong, stay safe, and may you reach Gaza in victory. Break the siege, open the humanitarian corridor, and let this be the beginning of the end of the occupation. Free Palestine ???????? pic.twitter.com/HqtVvyhx6U — |˶˙ᵕ˙ )ノ༄???????? (@kazeverbloom) October 3, 2025 کشتی کے آسٹریلوی کیپٹن ’کیمیرون‘ نے ویڈیو کال میں بتایا کہ...

اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں
فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک کشتی "میرینیٹ" ابھی بھی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ کشتی "میکینو" غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر ایک بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے 42 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد میڈیا اور شائقین کی طرف سے ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر طنز اور مذاق پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیگ افغان ٹیم نے کبھی اپنے لیے نہیں اپنایا، بلکہ پچھلے کچھ عرصے میں بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار فتوحات کے بعد عوامی تاثر کے طور پر سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راشد خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ بنگلا دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے باوجود شکست اور سری لنکا کے ہاتھوں بڑی ناکامی نے سپر فور مرحلے تک پہنچنے کے امکانات ختم کر دیے،...
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں برس ربیع الاول 1447 ہجری کے دوران عمرے کی ادائیگی کا اوسط دورانیہ 115 منٹ رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی ماہ کے دوران 87 فیصد معتمرین نے طواف مسجد الحرام کے مطاف حصے میں ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال اتھارٹی کے مطابق اوسطاً طواف مکمل کرنے میں 46 منٹ جبکہ سعی میں تقریباً 47 منٹ لگے۔ صحن کے مختلف حصوں سے مطاف تک پہنچنے میں اوسطاً 12 منٹ اور مطاف سے مسعیٰ جانے میں تقریباً 10 منٹ صرف ہوئے۔ مزید پڑھیں: عمرہ ایکٹ...
اتر پردیش کے شہر بڑھائیلی میں گزشتہ ہفتے ‘I Love Muhammad’ پوسٹر تنازعہ کی وجہ سے ہونے والے ہنگاموں کے تناظر میں جمعہ کی نماز سے قبل سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل، سڑکیں سنسان اور پولیس کے ساتھ ساتھ صوبائی مسلح کانسٹیبلری (PAC) اور ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے، ‘I Love Muhammad’ مہم کی حمایت میں طے شدہ مظاہرے کی حکام کی جانب سے منسوخی کے بعد مسجد کے باہر تقریباً 2 ہزار افراد اور پولیس کے مابین تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 81 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں اسلام مخالف تقریر کیخلاف احتجاج کرنیوالے...
افغانستان کے کپتان راشد خان ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر مذاق اڑائے جانے سے نالاں ہیں۔ افغان ٹیم ایشیا کپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی اور اسے چیمپیئن بھارت کے بعد فیورٹ سمجھا جا رہا تھا، افغان پلیئرز نے پچھلے چند انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پاکستان اور بنگلا دیش جیسی سائیڈز غیر یقینی نظر آرہی تھیں۔ راشد کی ٹیم بنگلا دیش سے سنسنی خیز میچ اور سری لنکا سے بڑی شکست کے بعد سپر فور مرحلے تک نہیں پہنچ سکی۔ افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک بات میڈیا میں بار بار چل رہی ہے کہ لوگ ہمیں ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہتے ہیں، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا...
کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز 459 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 949 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں تیزی کا رجحان مارکیٹ پر غالب آیا اور 939 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 429 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ...
شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کر کے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹے کے اندر طوفان بننے کا امکان ہے۔ یہ سسٹم اس وقت کراچی سے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور سمندر میں طغیانی کی بھی توقع ہے۔ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار اسلام آباد میں بھی طوفانی بارش اور تھنڈر اسٹورم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے باعث ملکی فضائی سفر متاثر ہوا ہے۔ انتظامی مسائل اور خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروباری سرگرمیوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی اور مارکیٹ 459 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 949 پوائنٹس پر پہنچ گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بحال ہوتا گیا اور مثبت رجحان غالب آ گیا۔ نتیجتاً کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 939 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے یہ سطح بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 429 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔یہ سطح مارکیٹ کے استحکام اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی...
سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ انہیں ابھی حال ہی میں نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جاسکتا ہے لیکن تب تک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کواجاگر کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ بھی کیا۔ وطن واپس پہنچنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ایئر بیس پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوئے، وزیراعظم نے لندن میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، وزیراعظم شہباز شریف تین دن لندن میں موجود رہے، وزیراعظم نے اوورسیز کے مختلف...
بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کمنٹری کے دوران سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ثناء میر کے ایک بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا نے بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ کمنٹری کے دوران ثنا میر نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ رکاوٹ یا الجھن آپ کی زندگی کو آسان بنانے کا موقع ہے۔ اپنے اردگرد کے مناظر میں غرق ہوجائیں، غروب آفتاب اور اڑتے ہوئے پرندوں کو دیکھیں، پانی کی چھوٹی چھوٹی لہروں کو دیکھیں، ان چیونٹیوں کو دیکھیں جو اپنے گھروں تک کھانا لے کر جارہی ہیں۔ اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں جو آپ کے پاس پہلے سے نہیں ہے؟ اور جب آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے پاس سب کچھ موجود ہے، تو آپ ان ترجیحات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے جنہیں زندگی کی بے قابو دوڑ میں شاید نظرانداز کر دیا گیا ہو۔ منفی: آپ کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ...
ملک کے مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور صبح سویرے بادل کھل کر برسے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے خنکی بڑھا دی جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ جڑواں شہروں کے باسی بارش اور اولوں کے ملے جلے موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں اور سیلاب: کلاؤڈ برسٹ، موسمیاتی تبدیلی یا ناقص منصوبہ بندی؟ وفاقی دارالحکومت میں بارش کے ساتھ چند مقامات پر اولے پڑنے سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ رات گئے ضلع باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور...
اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے وہ بھی منظور نہیں کئے تھے۔ ایک انٹرویو میں ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان...
پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر شدید تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، اور اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر مناسب تعلقات رکھتے ہیں۔ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں۔ فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ ایک بار پھر صہیونی وزرا کی دھمکیوں اور قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی لپیٹ میں ہے۔صہیونی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے تازہ بیان میں غزہ کے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے گھروں کو چھوڑ کر جنوبی حصے کی طرف منتقل ہو جائیں، بصورتِ دیگر انہیں دہشت گرد یا دہشت گردوں کے حامی سمجھا جائے گا۔اس اعلان کے بعد غزہ میں پہلے سے جاری قحط اور تباہی کے درمیان نقل مکانی کا ایک اور بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 4 لاکھ فلسطینی شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سڑکوں پر بے یارو...
ویب ڈیسک:عصر حاضر میں لوگ نقد رقم کے بجائے کریڈٹ کارڈ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، کسی کو رقم کی منتقلی یا بلوں کی ادائیگی اب سب اے ٹی ایم کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نقدی رکھنے اور لوٹے جانے کے خطرے بھی بچ جاتے ہیں مگر دنیا کے ڈیجیٹل ہوتے ہی مجرم بھی سائبر کرمنل بن چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جب سے لوگوں نے نقدی کی بجائے کریڈٹ کاڑڈ استعمال کرنا شروع کیا تب سے سائبر کرمنلز نے انہیں لوٹنا شروع کر دیا اور آئے روز ایسی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس میں سائبر کرائمز کے ذریعہ لوگوں کو ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ ...
سرکاری ملازمت کا حصول ہر نوجوان کا خواب ہے بڑی خوشخبری آئی گئی ہے کہ کابینہ نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے اس کی منظوری بھی دےدی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اس کی منظوری دی گئی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپڑ میں ایک گھریلو جھگڑا خونریز انجام تک جا پہنچا۔ بیوی سے معمولی تکرار کے بعد سسرالی رشتہ داروں نے اپنے داماد ’سونو‘ کو نہ صرف بری طرح پیٹا بلکہ ہائی وے پر اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے زہر پلانے کا بھی الزام ہے۔ سونو زخمی حالت میں اسپتال پہنچا مگر علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ جھگڑے کے بعد سسرالیوں کو بلاوا پولیس کے مطابق بدھ کی صبح سونو اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بیوی نے فوری طور پر اپنے والدین کو اطلاع دی اور بلندشہر سے گھر والے ہاپڑ پہنچ گئے۔ وہاں پہنچتے ہی سسرالیوں نے داماد پر حملہ کر دیا۔ ہائی وے پر خوفناک تعاقب عینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹس کی اکثریت رکھنے والی ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔منجمد شدہ فنڈز میں سب سے بڑا حصہ نیویارک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص 18 ارب ڈالر کا ہے، جبکہ 8 ارب ڈالر کے گرین انرجی منصوبے بھی روک دیے گئے ہیں جو کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر 16 ڈیموکریٹک ریاستوں میں جاری تھے۔ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اخراجات شٹ ڈاؤن کے دوران غیر ضروری تصور ہوتے ہیں۔ تاہم ڈیموکریٹس نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اہم ماحولیاتی اور شہری ترقیاتی منصوبوں کو صرف مخالفت کی بنیاد پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی سمیت تقریباً 500 افراد شامل تھے۔فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے قافلے کی 42 کشتیوں پر قبضہ کیا اور ان کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات بند کر دیں۔ تازہ کارروائی میں کشتی “آلکاتالا” کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، جس میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق قبضے میں لی گئی کشتیاں اشدود بندرگاہ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں سے گرفتار کارکنوں کو یورپ...
حکومتِ پاکستان نے نئی پالیسی کے تحت کمرشل بنیادوں پر پانچ سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ اس تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ اس پالیسی کے مطابق گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جو ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم ہوگی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ زرمبادلہ...
ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح بادل برس پڑے، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔اسلام آباد میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر اولے بھی برسے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ رات گئے ضلع باجوڑ ، مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آج مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔دیر، چترال، پشاور، مردان کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں چند مقامات...
غزہ: اسرائیل کی جانب سے عالمی دباؤ اور انسانی حقوق کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہدا میں 13 وہ افراد بھی شامل ہیں جو بھوک، قحط اور امداد کے حصول کی کوشش میں تھے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 66 ہزار 225 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 938 ہو چکی ہے۔ مسلسل بمباری کے باعث طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اسپتالوں تک رسائی ممکن نہیں رہی۔ عالمی ادارے بھی اب اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے آگے بے...
بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ آپ انہیں برسوں بلکہ عشرے گزر جانے کے باوجود بھی نہیں بھول پاتے۔ وہ ذہن میں نقش ہوجاتے اور آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ آج کے کالم میں ’وی نیوز‘ کے قارئین کے لیے ایسا ہی ایک واقعہ اور اس سے جڑی باتیں شیئرکرنا چاہ رہا ہوں۔ یہ میرے کالج کے زمانے کا واقعہ ہے، یعنی خاصا پرانا، لگ بھگ 35 سال پہلے۔ کالج سے واپسی کے راستے میں ایک 60،65 سالہ بزرگ سا آدمی چنے چاول جسے سرائیکی میں چھولے چاول کہتے ہیں، کی ریڑھی لگاتا تھا۔ یہ بظاہرعام سی بات تھی۔ اس بابے میں مگرکوئی بات الگ تھی جو اسے دوسروں سے منفرد کرتی۔ ایک بار جس نے اس کی...
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی 2 بڑی جماعتیں ہیں، جنہیں کبھی ایک دوسرے کی سخت ترین حریف تو کبھی اتحادی کے طور پر دیکھا گیا۔ لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ جب بھی یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ اقتدار میں شریک ہوتی ہیں، کچھ ہی عرصے بعد اختلافات اور کشیدگی جنم لے لیتی ہے۔ حالیہ دنوں میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں نے ایک بار پھر ماضی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ حالیہ اختلافات کی ابتدا 2024 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اقتدار کے لئے ہاتھ ملایا۔ مرکز...
پشاور+اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں۔ وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، اردن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ پہلے ہے وضاحت کرچکے ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ جب آئین کے مطابق چلیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرمیلا فاروقی کے بیانات پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سالہ دور حکومت کے باوجود 17 عوامی فلاحی منصوبے بھی نہیں گنوا سکتی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں۔ مریم نواز نے عوامی خدمت کے کئی انقلابی منصوبے متعارف کرائے ہیں جن میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 90 ہزار گھر، 80 ہزار سکالرشپس، کسانوں میں ساڑھے 9 ہزار ٹریکٹرز کی تقسیم، طلبہ کو 27 ہزار الیکٹرک بائیکس اور جدید ترین لیپ ٹاپس کی فراہمی شامل ہیں۔ مریم نواز کی حکومت کو ابھی دو...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014میں بھی استعفے دئیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔انہوںنے کہاکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے ایم این...
فرانس کے وزیر خارجہ جان نوئل بارو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا موقع اب بھی موجود ہے، اگرچہ اقوام متحدہ کی پابندیاں نافذ ہو چکی ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق العربیہ اور الحدث کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میکانزم آف اسنیپ بیک کو فعال کرنا اس بات کا مطلب نہیں کہ بات چیت کا دروازہ بند ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس اور اس کے شراکت دار مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ تہران سنجیدہ ضمانتیں فراہم کرے۔ یہ گفتگو انہوں نے العلا میں ہونے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے حکومت پاکستان سے بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے، مذاکرات کا مقصد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی فراہمی ہے، پیش رفت کے باوجود اصلاحاتی عمل میں سستی نمایاں ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران حکومت نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا مگر آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل کئی اہم اہداف پر عمل نہ ہونے پر اعتراضات اٹھائے۔ ادارے نے واضح کیا کہ قانون سازی اور اصلاحات میں تاخیر قرض پروگرام کے تسلسل پر سوال اٹھا...
اسلام آباد: فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سی ڈی اے نے ایوان صدر کے عقب میں ہیڈکوارٹر بنانے کیلئے جگہ کی نشاندہی کردی۔ عمارت کی تعمیر بھی اسی سال مکمل ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایف سی کا ہیڈکوارٹر ایوان صدر کے عقب میں بری امام کے قریب بنایا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اراضی کی نشاندہی کردی،فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ اسپیشل کیس کے طور پر عمارت اسی مالی سال میں مکمل کی جائے گی۔ آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری کا دفتر بھی ہیڈ کوارٹر کے اندر ہی بنایا جائے گا۔ سرحدی علاقوں میں امن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوئردیر (آئی این پی )اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پنجاب سے خیبر پختو نخوا کو آٹے پر پابندی غیر ائین اقدام ہے،اگر پنجاب سے کے پی کو آٹا فراہمی اسمگلنگ ہے تو پھر کے پی سے پنجاب کو بجلی اور پانی کی سپلائی بھی اسمگلنگ ہے اس پر بھی پابندی لگانا چاہئے، پنجاب بڑا بھائی ضرور ہے لیکن وہ ہمیں بھی بھائی تسلیم کرے خیبر پختو نخواا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور صوبہ کا کوئی ضلع ایسا نہیں جو دہشت گردی سے متاثر نہ ہوں دہشت گرد کہاںسے آتے ہیں اور انہیں کون تربیت دیں رہے ہیں ۔یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپورکوپاکستان کا مثالی شہر بنانے کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدشہری علاقوں سے غیرقانونی قبضے خالی کرانے اوربھینسوں کے باڑے شہر سے باہرمنتقل کرنے سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کو پاکستان کامثالی شہر بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سٹیزن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرزکے علاوہ معروف تاجر معززین شہرصحافی اور سماج سدھارک تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت میونسپل کمیٹی کے عوام دوست چیئرمین ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے کی ۔اجلاس میں شہر کے مرکزی علاقوں اور سڑکوں کی فٹ پاتھوں سے غیر قانونی قبضے خالی کرانے شہریوں کو وافر مقدار میں پینے کاپانی صاف و شفاف پانی مہیا کرنے گوشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار اسکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مئوثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
اسلام آباد: آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اعلیٰ سطح مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینا خوش آئند اور درست سمت میں اچھا قدم ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی قائدین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی وزیراعظم شہبازشریف آزادکشمیر کے عوام کو 23 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکیج دے چکے ہیں ۔ اب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہ دیا تو اس میں کوئی شک نہیں رہ جائے گا کہ ایکشن کمیٹی کی قیادت کا اصل ایجنڈا کچھ اور ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات نے صوبائی (بارش و سیلاب ایمرجنسی) مانیٹرنگ سیل، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے دوران جاری ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کل 198,407 افراد بے گھر ہوئے، جن میں سے 115,318 اپنے آبائی مقامات پر واپس جا چکے ہیں۔ صوبے بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جبکہ 119 میڈیکل کیمپس میں 151,604 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ 100 لائیو اسٹاک کیمپس بھی قائم کیے گئے جن میں 500,173 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 1,769,162 جانوروں کا علاج و ویکسی نیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت ، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل ِ غزہ و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے تحت اتوار05اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر 3بجے دن ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ، شہر بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں جبکہ علمائے کرام ، آئمہ مساجد ، تاجروں و صنعتکاروں ، وکلاء ، اساتذہ اور مزدوروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے رابطہ اور مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے ، علاوہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-11کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) امریکا موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جو امن معاہدہ امریکا کی طرف سے لانچ کیا گیا ہے وہ ایک طرح کا سیل آؤٹ ہے۔ اس میں امریکا کو مدد چاہیے کہ وہ ابراہم معاہدے کو پاکستان پر بھی لاگو کرے۔ پاکستان نہ صرف خطے میں بلکہ مڈل ایسٹ میں بلکہ عالمی طاقتوں میں بھی کافی اثرانداز رہا ہے او راس کا اظہار پاکستان نے بہت واضح طور پہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی کیا ہے۔پاکستان کو مسابقتی نظریاتی اور سیاسی ترجیحات رکھنے والی دو دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بھی اپنا توازن برقرار رکھنا ہے ۔پاکستان درحقیقت ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جس نے اپنی حدود متعین کرلی ہیں۔ وہ مسابقتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-4چناری ‘مظفر آباد‘اسلام آ باد ‘لندن (آن لائن+اے پی پی +صباح نیوز)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جہلم ویلی بھر میں چوتھے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن،پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند،مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے،جہلم ویلی سے درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سیکڑوں افراد چھٹیاں کے مقام پر پولیس کے ساتھ ہلکی توں،تکرار اور رکاوٹیں ہٹانے کے بعد مظفرآباد روانہ،تعلیمی ادارے کھلے،اکثریتی اسٹاف،طالب علم غیر حاضر،موبائل،انٹر نیٹ سروسز پانچویں روز بھی مکمل بند،صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا،عوام بھی شدید پریشانی سے دوچار،جہلم ویلی بھر میں سخت سیکورٹی،جگہ،جگہ پر پولیس تعینات،چوتھے روز بھی جہلم ویلی بھر میں کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-1 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہیں لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اس کے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہر سطح پر اس طرح مزاحمت ہوگی کہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور واضح اعلان کرے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-2-1ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے ملک بھر کے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے شہری اس فیصلے کے بعد مزید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے آٹے، چینی گھی سبزیوں اور پھلوں سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی پہلے ہی کئی بار اضافہ کیا جا چکا تھا تاہم اب پیٹرول کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعدانھوں نے بھی اپنے کرایوں میں دس سے بیس روپے اضافہ کردیا ہے جب کہ رکشا ڈائیور منی بس والوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کراچی کڈنی انسٹیٹیوٹ بلاک 6 میں شجرکاری کی گئی۔ ڈاکٹر دانیال کی درخواست پر کڈنی سینٹر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ڈاکٹر دانیال نے پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر باغات اسد جاوید، اور یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ساتھ ہی چیئرمین گلبرک ٹاؤن نے الطاف حسین حالی اسکول میں بچوں کے ہمراہ بھی پودے لگائے اور ماحولیات کے حوالے سے بچوں کے فن پاروں کا بھی معائنہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلیے ان میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ’درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے، یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کا جغرافیہ اور آبادی ہاتھی کی طرح ہے مگر بھارت کی ہندو قیادت کا دل، دماغ اور ظرف چیونٹی کی طرح ہے۔ چنانچہ بھارت کی ہندو قیادت نے سیاست کو کھیل اور کھیل کو سیاست بنادیا ہے۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ کرکٹ کا ایشیا کپ پاکستان میں ہونا تھا مگر بھارت نے اعلان کردیا کہ اس کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ چنانچہ ایشیا کپ کو دبئی منتقل کرنا پڑا، لیکن بھارت کی ہندو قیادت یہاں بھی چھوٹے پن سے باز نہ آئی، چنانچہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ حد یہ کہ بھارت نے ایشیا کپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمارے ملک میں لوگوں کو جہاں اور بہت ساری شکایتیں ہیں اس میں سب سے بڑی شکایت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ملتا ہے اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام قائم ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ اپنے ارد گرد کی دنیا پر نظر ڈالیں تو وہ بھی ظلم سے بھری ہوئی نظر آئے گی۔ویسے تو ہندوستان پاکستان کو رسوا کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے لیکن حالیہ جنگ کی ہمارے ہاتھوں اپنی رسوائی کے بعد ان کی یہ خواہش دو چند ہوگئی ہے۔ کھیل کھیل ہے اور سیاست سیاست لیکن ہندوستان جب بہت زیادہ کھسیانا ہو جاتا ہے تو کھیل میں بھی سیاست کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی جانب جانے والے صمود فلوٹیلا کو گھیر کر اس پر دھاوا بول دیا اور صمود فلوٹیلا کی انچارچ گریٹا تھمبرک سمیت سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ صمود فلوٹیلا کے 44 ملکوں کے پانچ سو سے زائد مسافروں کو زبردستی اغوا کرنے کے بعد انہیں زبردستی اشدود بندرگاہ لے جایا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کرسٹو نے اسرائیلی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کی 40 سے زائد کشتیاں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امدادی سامان لے کر غزہ سے 60 کلو میٹر تک قریب پہنچ گئی تھیں تو اسرائیلی ڈرونزکی سرگرمیاں بیڑے کے اوپر اور اس کے ارد گرد بڑھ گئیں۔ فلوٹیلا انتظامیہ نے بتایا کہ وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم موڑ پر رہے ہیں۔ حالیہ امریکی دورہ اس تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات نے سفارتی دنیا میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے کیونکہ دو دنوں میں یہ تیسری باضابطہ ملاقات تھی، جو اپنے اندر کئی پہلو لیے ہوئے ہے۔ ملاقات کا دورانیہ اسّی منٹ سے زائد رہا اور ماحول میں غیر معمولی گرم جوشی اور باہمی احترام نمایاں نظر آیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کو ’’شاندار شخصیت‘‘ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’بہترین انسان‘‘ قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوبہ سندھ پر گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے مسلط کردہ حکومت کے پے در پے سیاہ کارناموں نے اہل سندھ کو تنگ، عاجز اور بے زار کر ڈالا ہے اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اپنے عہد حکومت میں اس وجہ سے سندھ کے ناکام ترین وزرائے اعلیٰ میں سر فہرست ثابت ہوئے ہیں۔ موصوف نے گزشتہ دنوں جس طرح سے پی پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کی منظوری کے بعد ایک بار پھر سے اپنی کابینہ میں جو ایک نیا ردو بدل کیا ہے اسے سیاسی مبصرین اس لیے بھی مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں کہ ماضی کی طرح اب بھی بہ ظاہر محض وزارتوں کے قلمدانوں اورچہروں کی اس تبدیلی کے...
سلطانہ کی عمر ستر سال ہے، شوہر کا انتقال ہو چکا ہے، اپنی بیٹی کے ہاں مقیم ہیں، یہ ایک ایسی خاتون ہیں جو ہر کسی کے کام آتی تھیں، کہیں کسی کے بارے میں سنا کہ وہ بیمار ہے، یہ فوراً وہاں پہنچ جاتی تھیں۔ نہ پیسے کی لالچ نہ کسی اور چیز کی، میرا جب چار سال پہلے ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو اسپتال میں یہی میرے ساتھ تھیں، پھر دو سال پہلے میرا پتّے کا آپریشن ہوا تو بھی میرے ساتھ تھیں، اور انھوں نے میری بڑی خدمت کی، مجھے بستر سے نہیں اٹھنے دیا۔ اسی طرح ان کا دال دلیہ چلتا رہتا تھا، شوہر جب ملازمت کرتے تھے تو ایک آدمی کے کمانے سے پورا نہیں پڑتا...
وزیر خارجہ ، اسحاق ڈار ، کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان سمیت عالمِ اسلام کے 8ممالک نے امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ، کے فلسطین بارے20نکاتی ایجنڈے کا خیر مقدم کیا ہے تو حکومتِ پاکستان کے اِس اقدام کی تعریف کی جائے ، نہ کہ اِس کی تنقیص۔‘‘ ممکن ہے ڈار صاحب درست ہی کہتے ہوں ، مگر جب پاکستانی عوام آئے روز مہنگائی در مہنگائی کی ہلاکت خیز چکی میں پِس رہے ہوں تو عوام کسی بھی حکومتی اقدام کی تعریف کریں تو کیونکر؟ اب دیکھئے اکتوبر کا مہینہ طلوع ہوتے ہی شہباز حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر 4روپے سے زیادہ اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کا جو نیا بم گرایا ہے ، اِس کی...
قطر پر اسرائیل کے حملہ کے بعد عرب ممالک میں بالخصوص یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ امریکا کے اتحادی ہونے کے باوجود اسرائیل ان پر حملہ کر سکتا ہے اور امریکا اس کو نہیں روکے گا۔ عرب ممالک میں قطر سے بڑا امریکا کا کوئی اتحادی نہیں۔ اس لیے سوال پیدا ہوگیا کہ اگر قطر محفوظ نہیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کوئی راز کی بات نہیں۔ گریٹر اسرائیل کا نقشہ خود اسرائیلی وزیر اعظم تقاریب میں پیش کرتے ہیں۔ اس لیے قطر پر اسرائیلی حملہ کے بعد عربوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا۔ ایک رائے بن گئی کہ امریکا کی چھتری کافی نہیں۔ پہلے مرحلہ میں سعودی عرب نے لیڈ کردار...
بھارت کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ایک بار پھر مکیش امبانی 105 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ سب سے آگے نکل گئے لیکن سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان بھی ارب پتی کلب میں شامل ہو گئے۔ ایم تھری ایم ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ خان کی دولت کا تخمینہ 1.4 بلین ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ روپے) لگایا گیا جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا کے امیر ترین انٹرٹینر بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انھیں بین الاقوامی ستاروں جیسے ٹیلر سوئفٹ (1.3 بلین ڈالر)، آرنلڈ شوارزنیگر (1.2 بلین ڈالر)، جیری سائن فیلڈ (1.2 بلین ڈالر) اور سلینا گومز (720 ملین ڈالر) پر...
MUMBAI: بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریا کو ان کے خلاف الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ریتا بھٹاچاریا نے کمارسانو پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے ان پر اور ان کے بچوں کے ساتھ غلط سلوک کیا، انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور حمل کے دوران عدالت میں گھسیٹا۔ ریتا بھٹاچاریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمار سانو کے رویے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ عاشقی فلم سے شہرت ملتے ہیں ان کے تیور بدل گئے تھے، غیرمحفوظ محسوس کرتے تھے اور گھر سے جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ کمار سانو کی...
بالی ووڈ کی فلمیں بھی مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف اکسانے پر مبنی بن رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی آنے والی فلم ’دی تاج محل اسٹوری اپنے ٹریلر کے اجرا ساتھ ہی تنازع کا شکار ہوگئی۔ فلم کے پوسٹر میں اداکار پاریش راول کو تاج محل کے گنبد سے ہندو دیوتا شیو کا مجسمہ نکالتے ہوئے دکھایا گیا۔ جس کے بعد نہ صرف مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے تاج محل کو ایک اور بابری مسجد بنانے کی سازش قرار دی۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اس دعوے کو تقویت دیتی ہے کہ تاج محل کی جگہ پہلے ہندو مندر تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (اسپورٹس ڈیسک)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) فائنلز کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ فائنلز کے ناقابل شکست ٹینس اسٹار کو 50 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ملیں گے، یہ انعامی رقم رواں برس یو ایس اوپن مینز اینڈ ویمنز ایونٹ سے تھوڑی زیادہ ہے۔ کارلوس الکاریز اور ارینا سبا لنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 50 ، 50 لاکھ ڈالرز ملے تھے جبکہ گزشتہ برس اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے پر یانک سنر کو 48 لاکھ 81 ہزار 100 ڈالرز انعامی رقم ملی تھی۔فائنل کی مجموعی ریکارڈ انعامی رقم 15.5 ملین ڈالرز ہے۔ منتظمین نے ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کیلئے بھی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے...
اسلام ٹائمز: ریاستی سکیورٹی کو محض بندوق کی طاقت سے ماپنا ایسے ہی ہے، جیسے دھوپ کے مقابلے میں بغیر چھت کے دیوار کھڑی کر دینا۔ حقیقی تحفظ وہ ہوتا ہے، جو روٹی، روزگار، عزت اور انصاف سے جُڑا ہو۔ سیاستدانوں اور اداروں کو یہ تسلیم کرنا چاہیئے کہ جب عوام اپنے حقوق کا سوال کرتے ہیں تو وہ کسی سے دشمنی نہیں رکھتے بلکہ اپنے قومی وسائل میں اپنی شراکت داری چاہتے ہیں۔ ہمیں سیاسی و قومی سطح پر عوامی احتجاج کو غدّاری کہنے کی روش ترک کرنا ہوگی، ایک تو اس سے ہندوستان کے بیانئے کو تقویّت ملتی ہے اور دوسرے تاریخ ہمیں یہ سبق بار بار دیتی آئی ہے کہ جو قومیں اپنے آئینے توڑ دیتی ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدر کا میدان ہے، آج مسلمانوں کی مختصر سی تعداد، مشرکین کے لشکر جرار کے سامنے صف آرا ہے۔ ایسے موقع پر ایک سپاہی کی طبعی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے دائیں بائیں مرد میدان ہوں، لیکن اس کے برعکس، سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ دیکھتے ہیں کہ ان کے یمین ویسار میں دو انصاری نوجوان معوذ اور معاذ کھڑے ہیں، طبیعت گھبرائی، مگر اچانک وہی نوجوان پوچھتے ہیں، عم محترم! وہ ابوجہل بدبخت کون سا ہے، جو ہمارے نبی پاکؐ سے عداوت رکھتا ہے؟ سیدنا عبدالرحمنؓ نے اشارہ کیا کہ وہ جو صفیں درست کرتا پھر رہا ہے، یہی ابوجہل ہے۔ بس اشارہ ہونا تھا کہ دونوں باز کی طرح اس لعنتی پر جھپٹے اور آن کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ آپؐ نے فرمایا: کیا میں تم کو جنتی عورت کے بارے میں نہ بتاؤں کہ وہ کون ہے؟ ہم نے کہا: ضرور اے الله کے رسول! آپؐ نے فرمایا: شوہر پر فریفتہ، زیادہ بچے جننے والی، جب یہ غصہ ہو جائے یا اسے کچھ بُرا بھلا کہہ دیا جائے یا اس کا شوہر ناراض ہو جائے تو یہ عورت (شوہر کو راضی کرتے ہوئے) کہے میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک نہ سوؤں گی جب تک کہ تم خوش نہ ہو جاؤ“ (ترغیب)۔ اس حدیث پاک میں جنتی عورت کی صفت بیان کی گئی ہے کہ جنت میں جانے والی یہ عورت ہے جس میں یہ اوصاف...
دبئی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اینڈرے فلیچر نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے سیزن 4 پلیئرز آکشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایم آئی ایمریٹس نے فلیچر کو 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کر کے انہیں اب تک کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا۔انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر اسکاٹ کری کو دبئی کیپیٹلز نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں خرید کر بڑا سرپرائز دیا، جب کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن کو گلف جائنٹس نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔یو اے ای کے فاسٹ بولرز کی ریکارڈ مانگمقامی کھلاڑیوں میں یو اے ای کے پیسرز کی مانگ سب سے زیادہ رہی۔جنید صدیقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن: آئرلینڈ کے صدر مائیکل ہیگنز نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں غزہ جانے والی عالمی صمود فلوٹیلا پر حملے اور غزہ سٹی میں اہم شاہراہوں کی بندش کو پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس آئرلینڈ کے صدر نے کہا کہ جب عالمی برادری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو خطے میں امن کا بنیادی حل مانتی ہے تو پھر یہ عہد کہاں کھو گیا ہے کہ امداد لے کر جانے والی کشتی کو بھی اپنے انسانی مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جا رہا۔مائیکل ہیگنز نے کہا کہ کارکنان کی سلامتی اور ان ممالک کے شہریوں کے تحفظ کا معاملہ اب پوری دنیا کا مسئلہ ہے، شمالی غزہ سے نکلنے کے...
کالعدم تنظیم کے سابق سربراہ گلزار امام شمبے نے قومی دھارے میں واپسی کے 2 سال بعد اپنے انٹرویو دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں گلزار امام شمبے نے کہا کہ بی وائی سی اور اس جیسی دیگر طلبا تنظیمیں دراصل بی ایل اے کی نرسری کا کردار ادا کرتی ہیں، جہاں سے نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کر کے بھرتی کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے پکڑا جانے والا گلزار امام شمبے کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے اندرونی اختلافات کے باعث شدت پسند بھی مارے جاتے ہیں، جبکہ ان کی فیملیز کو اصل وجوہات بتانے کے بجائے گمراہ کن بیانیہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن: آئرلینڈ کے صدر مائیکل ہیگنز نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں غزہ جانے والی عالمی صمود فلوٹیلا پر حملے اور غزہ سٹی میں اہم شاہراہوں کی بندش کو پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس آئرلینڈ کے صدر نے کہا کہ جب عالمی برادری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو خطے میں امن کا بنیادی حل مانتی ہے تو پھر یہ عہد کہاں کھو گیا ہے کہ امداد لے کر جانے والی کشتی کو بھی اپنے انسانی مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جا رہا۔مائیکل ہیگنز نے کہا کہ کارکنان کی سلامتی اور ان ممالک کے شہریوں کے تحفظ کا معاملہ اب پوری دنیا کا مسئلہ ہے، شمالی غزہ سے نکلنے کے...
دنیا بھر میں جنگلی حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کی تحریک کی روح رواں ڈیم جین گوڈال 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ڈیم جین گوڈال ایک مطالعاتی دورے پر کیلی فورنیا پہنچی تھیں جہاں مختلف تحقیقی اداروں اور جامعات میں لیکچر دیئے۔ اسی دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دوران علاج چل بسیں۔ جین گوڈال لندن میں 3 اپریل 1934 کو پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی انہیں جانوروں سے بے حد محبت تھی، اور ابتدائی تعلیم و تربیت کے فوری بعد ہی ایک ایسے سفر کا آغاز ہوا جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔ انھوں نے 1960 میں،تنزانیہ کے گومبی اسٹریم گیم ریزرو کی طرف قدم رکھا، جہاں جنگل میں رہنے والے چمپینزیز کی زندگی کا مطالعہ شروع کیا۔ ڈیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے امریکا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے بار بار غلط استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی عالمی کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں چینی مندوب اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ فو کونگ نے کہا کہ اگر امریکا بار بار سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ویٹو نہ کرتا تو غزہ کے بحران پر عالمی ردعمل کہیں زیادہ مؤثر ہوتا۔چینی سفیر نے کہا کہ امریکا کے اسرائیل کو مسلسل بچانے کے باعث نہ صرف سلامتی کونسل کی قراردادیں سبوتاژ ہوئیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی...