2025-11-17@19:33:19 GMT
تلاش کی گنتی: 5106

«فیب لیس»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک : ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ہاتھ سے چالان کاٹنے کا سلسلہ مکمل طور  پر ختم ہوگیا ہے۔   آئی جی سندھ کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔  اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کا باقاعدہ نفاذ کیا جاچکا، روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا قیام ناگزیر ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے زمین کی تبدیلی فیس (لینڈ چارجز) میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری سے تقریباً 20,000 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ کمپنی کی غیرملکی سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر اور برآمدات کا ہدف 400 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور اور قصور کے اسپیشل اکنامک زون میں لینڈ چارجز کی مد میں 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں یہ رعایت دی جائے گی۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست تمام کارروائی اور نگرانی محکمہ صنعت اور محکمہ خزانہ مشترکہ طور پر کریں...
    ّ شاہد سپراء : لیسکو میں اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ آفیسر نے لیسکو چیف سے خریداری کے عمل کا ریکارڈ طلب کر کے چھان بین شروع کر دی۔ لیسکو میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے میٹرز خریداری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،کمپنی نے تین لاکھ پینتالیس ہزار سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل مکمل کیا تھا جس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور من پسند کمپنیز کو نوازنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رمضان بٹ پر خریداری میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے گئے، ہیںپرکیورمنٹ کمیٹی کے سربراہ جنرل مینجر ٹیکنیکل...
    اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور ڈچ سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے   تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں نئی شراکت داریوں کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈچ سفیر نے بتایا...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے جس میں 10 وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ کے اراکین میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان کے علاوہ فیصل خان بھی شامل ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق، نئے وزرا کی سمری گورنر کے پاس موصول ہو چکی ہے اور انہوں نے دستخط کر دیے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نئے وزرا آج سہ پہر 3 بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ( نمائندہ جسارت)سکھر ہائی کورٹ بینچ کے فیصلے کے بعد ضلع شہید بے نظیر آباد میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ اقدام آئینی درخواست نمبر 1592/2025 میں عدالت عالیہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے نجی اسکولوں کو 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا پابند قرار دیا تھا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، سکھر ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن، شہید بے نظیر آباد کی جانب سے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع کے تمام رجسٹرڈ نجی اسکولوں کا مرحلہ وار آڈٹ کریں گی۔ ان ٹیموں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدراباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ حیسکو صارفین کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے صارفین کے تعاون سے حیسکو کی ریکوری میں مذید 10 فیصد اضافہ اور لائن لاسز میں 3 فیصد کمی خوش أئند ہے جبکہ کوالٹی اف بلنگ میں 8 فیصد اور شکایات میں 14 فیصد بہتری آئی ہے وہ معروف سماجی شخصیت محمدنوید شیخ سے گفتگو کررہے تھے فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ وہ اور ان کی ٹیم میں شامل افسران و عملہ حیسکو صارفین کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں تاہم بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ بجلی چوری کرنا اخلاقی اور قانونی جرم ہے جس کے خاتمہ کے لئیے علاقہ...
    سیشن کورٹ لاہور نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمہ نے جیل سے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ، سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد چودھری نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔ ملزمہ نے جیل سے اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو آئین کے مطابق حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، فش ہاربر پر ماہی گیروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ شکار سے لے کر مچھلی مارکیٹ تک انہیں درپیش مشکلات کو ایف سی ایس کے ساتھ بیٹھ کر آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مختصر کابینہ جلد تشکیل دی جائےگی اس پر مشاورت ہو گئی ہے، اگر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں کیے گئے تو وفاق کے ساتھ تعاون کریں گے۔راولپنڈی میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی معاملات دیکھ رہا ہوں، کچھ بریفنگ لی ہیں، کچھ رہتی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق آج بھی ہم بانی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، مگر عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔ بانی سے ملاقات، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خطوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی...
    رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار سلیم خان نے نجی وجوہات پر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا، قبل ازیں رجسٹرار سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے نجی وجوہات پر استعفی دے دیا، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور دیگرججز نے شرکت کیں، رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
     رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار سلیم خان نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے پر سپریم کورٹ میں الوادعی تقریب رکھی گئی، تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی و دیگر جج شریک ہوئے۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار  سلیم خان نے نجی وجوہات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ قبل ازیں رجسٹرار سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔ سابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی۔ تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور دیگر جج شریک ہوئے۔
    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد طلب گھٹنے سے سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 965ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 18ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اس کے علاوہ  فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 59ہزار 106روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 034روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے...
    سٹی42: وفاقی حکومت کے بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان ہے۔ لیسکو اور تمام تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (Quarterly Adjustment) کی بنیاد پر نیپرا میں درخواستیں دائر کر دی ہیں، جس پر نیپرا نے سماعت 6 نومبر کو مقرر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے کوارٹر ٹیرف کی مد میں چھ ارب روپے کے اضافے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ کیپسٹی چارجز، آپریشنز اور مینٹیننس کے اخراجات کے لیے مانگا گیا ہے، جبکہ ٹرانسمیشن چارجز اور دیگر امور کی مد میں بھی اضافے کی درخواست شامل ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز نیپرا...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاکستان اور نیدرلینڈز نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈَچ سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈز زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس وقت پاکستان میں 50 سے زائد ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ سفیر کے مطابق ڈَچ ترقی و مالیاتی ادارہ (FMO) بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں معاونت فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ...
    ویب ڈیسک: نیدرلینڈز کا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ، ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سےپاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے،پاکستان کے وزیر خزانہ اور ڈَچ سفیر کی سرمایہ کاری سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق ہونے والی اہم ملاقات میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کا اتفاق کیا، زراعت ، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی نئی شراکت داری کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی، پاکستان میں سرگرم 50 ڈَچ کمپنیاں، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں توسیع کی خواہاں ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن )ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جا چکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (جسارت نیوز) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللہ کا پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔ جسارت نیوز سیف اللہ
    اسلام آباد:۔ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔ سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جاچکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی کی زیادہ قیمتوں...
    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں سرکاری افسران پر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ مقدمہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے خاندان سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق تفتیشی افسر نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے عوض 60 لاکھ روپے وصول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پشاور جانے والے نوجوان فیض یاب کی جانب سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی اور ای میل و واٹس ایپ ہیکنگ کے الزام کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، متاثرہ نوجوان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ اسے ائرپورٹ پر مبینہ طور پر ایک کمرے میں لے جایا گیا اور وہاں اس کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے۔ فیض یاب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر جلد کارروائی نہ ہوئی تو ائرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ضائع ہوسکتی ہیں۔پولیس کے مطابق فیض یاب کے بیان اور سی سی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کی تسلی تشفی ایک بار ہوچکی، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا  کہ بھارت ہم سے بڑی قوت ہے، معرکہ حق دس بارہ گھنٹہ چلا  اور  پھر ان کو آرام آگیا جب کہ بھارت کی فوج ہم سے پانچ گنا زیادہ ہے، میں فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے متفق ہوں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی ہونا ہیں لیکن جب تک ان کی تسلی تشفی نہیں ہوگی، مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، تسلی تشفی ایک بار ہوچکی ہے، ایک دو...
    نیپرا میں ستمبر 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد امکان ہے کہ بجلی صارفین کو 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملے۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی ہوئی، اور چینہ پاور حب جنریشن کمپنی سے اس دوران بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ CPPA نے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے واضح کیا کہ یہ کمی صرف ایک ماہ کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔ حکام نے بتایا کہ...
    سٹی 42 : رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سلیم خان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ 45 دن کی تعطیل کے بعد کل سپریم کورٹ آئیں گے۔ ذرائع کا  مزید کہنا ہےکہ  رجسٹرار سلیم خان چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مل کر استعفی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ دیگر ججز سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرینِ طب نے اس بات کا گہرا مطالعہ شروع کیا ہے کہ رات کے وقت گھروں، گلیوں اور دفاتر میں استعمال ہونے والی مصنوعی روشنی انسانی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔مختلف تحقیقات سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ رات کے وقت روشنی کے ماحول میں زیادہ دیر تک رہنا جسم کے قدرتی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ نومبر 2022 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، بیرونی مصنوعی روشنیوں میں زیادہ وقت گزارنے سے ذیابیطس کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ مارچ 2023 میں سامنے آنے والی ایک اور تحقیق نے بتایا کہ نیند کے دوران کسی بھی قسم کی روشنی کا استعمال بڑھاپے میں موٹاپے، ذیابیطس اور...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔ گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔
    سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور—فائل فوٹو سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے امیدوار کا اعلان ایک دو روز میں پارٹی قیادت کرے گی۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی: ذرائعذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایوان میں 9 ووٹ ہیں، جبکہ ن...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی بدھ کے روز لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے اسلام آباد اور بیروت کے درمیان شہری سطح پر تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک لبنان کو انتہائی...
    فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، جلد آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے، اپوزیشن سمیت مشترکہ جرگہ بنا کر وفاق کے پاس اپنے حقوق کے لیے جانا چاہیے، پارلیمنٹ کا بھی ایک جرگہ بنانا چاہیے، جیسے ہم نے خیبر کا جرگہ منعقد کیا تھا، زورِ بازو پر ہر چیز حاصل نہیں ہوتی، بات چیت اور رابطے ضروری ہوتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ صوبائی کابینہ بن جائے گی، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، بڑوں کی مشاورت سے ملاقات تک ایک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے، وزیراعلیٰ صاحب نے اور کیا...
    سٹی42: لیسکو میں جلنے اور خراب ہونے والے سنگل فیز میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  ذرائع کے مطابق خراب اور جلنے والے میٹرز کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے تاہم، نیپرا کے قوانین کے مطابق انہیں صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے، لیکن لیسکو نے میٹرز کی جگہ تبدیلی کی بجائے ملبہ صارفین پر ڈالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر کمپنی نے صارفین کو 11 ماہ کی اوسط پر بھاری بھرکم بلز جاری کر دیے ہیں، جبکہ نیپرا کے ضوابط کے مطابق لیسکو کو دو بلنگ سائیکل میں خراب میٹرز کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے گارمنٹس سٹی کی بلڈنگز کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ قائداعظم بزنس پارک میں موجود جدید سٹچنگ یونٹس سرمایہ کاروں کو لیز پر دی جائیں گی۔ گارمنٹس سٹی منصوبے پر مجموعی طور پر 4 ارب 18 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ حکومت نے لیز کی مدت 30 سال مقرر کی ہے اور توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ کرایہ 21 روپے فی مربع فٹ ماہانہ ہوگا، اور لیز کی بولی کے ذریعے مقابلہ کیا جائے گا۔ پاک-چین مشترکہ منصوبوں کے لیے کرایہ میں 50 فیصد رعایت بھی دی گئی ہے۔ کرایہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز...
    ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہورکی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ سےرشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےتین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ درخواستگزار نے ایف آئی اے کودرخواست کی کہ تفتیشی شعیب ریاض اورسرفراز چوہدری نےریلیف کےنام پر رشوت مانگی۔ درخواست گزار نےافسران کودی گئی تمام رقم سےمتعلق تفصیلات بتائیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست میں کرنسی نوٹ کی نوعیت،وقت اور تاریخ درج نہیں،اروب جتوئی نے یوٹیوبر کے...
    چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ایک ملین سے زائد صارفین نے خودکشی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کا انکشاف کمپنی کے ڈیٹا سے ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے پیر کو شائع ہونے والے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 0.15 فیصد صارفین کی گفتگو میں ‘ممکنہ خودکشی کے منصوبے یا ارادے’ کے واضح اشارے پائے گئے۔ کمپنی کے مطابق چونکہ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زائد ہے، اس لیے یہ شرح تقریباً 12 لاکھ افراد کے برابر بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ آئینی بینچ نے شبلی فراز کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شبلی فراز کی خالی سیٹ پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے۔ دوران سماعت، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل شبلی فراز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔آئینی بنچ نے شبلی فراز کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شبلی فراز کی خالی سیٹ پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے۔ بابراعظم...
    برطانوی لیبر پارٹی سے مسلمان رکن پارلیمنٹ نے غزہ کیخلاف بڑے پیمانے پر وحشیانہ حملوں کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم کے حکم پر لندن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض صیہونی رژیم سے تمام تعلقات منقطع کر لے اسلام ٹائمز۔ "اسرائیلی سفیر کو ملک بدر اور اسرائیلی سفارتخانے کو بند کیا جائے" یہ الفاظ؛ غزہ کے خلاف وسیع حملات پر مبنی قابض اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے تازہ حکم پر برطانوی پارلیمنٹ کی مسلمان رکن زارا سلطانہ کا ردعمل تھے۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زارا سلطانہ نے مزید کہا کہ نسل پرست و نسل کش اسرائیلی رژیم کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات بھی منقطع کئے جائیں۔ واضح رہے کہ "غزہ میں موجود...
    سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی کم قیمت میں خریداری سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع پاورڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے بجلی کے نرخوں پر اجلاس ہوا تھاتاہم اس اجلاس میں ان صارفین سے بجلی کم نرخوں میں خریدنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پاورڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق جون2025 میں ای سی سی نے سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی کے نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے تاہم اسٹیک ہولڈرزکے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔
    (ویب ڈیسک)سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی 22 روپے فی یونٹ سےحساب سے خریدی جارہی ہے۔  ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔  پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کے بجلی نرخوں پر اجلاس ہوا تھا، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جون2025 ءمیں ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر  پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات...
    اسلام آباد: ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی خریداری کی موجودہ قیمت 22 روپے فی یونٹ برقرار ہے، جب کہ حکومت نے اس نرخ میں ممکنہ کمی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر غور تو کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے پالیسی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس وقت گھریلو اور کمرشل سطح پر سولر نیٹ میٹرنگ کے صارفین سے 22 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خریدی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ نرخوں کے تعین سے متعلق حالیہ اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، مگر کوئی...
    کراچی سے پی ٹی آئی منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسد امان نے کہا کہ میئر کراچی کو آج پی ٹی آئی کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے خط لکھا ہے، مجھے افسوس اس بات کا ہے آج کرائے دار مالک مکان بننے چلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے میئر کراچی کو منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے خط کا معاملہ، پی ٹی آئی منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسد امان کا بیان سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسد امان نے کہا کہ میئر کراچی کو آج پی ٹی آئی کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے خط لکھا ہے، مجھے افسوس اس...
    پشاور سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بارے میں کل تک کل تک فیصلہ متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پارلیمانی اجلاس میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ممبرانِ صوبائی اسمبلی شریک تھے، جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے گئے۔ اِس حوالے سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا...
    پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی...
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جناح اسٹیڈیم میں ’کتاب میلہ، کھیل اور ثقافتی فیسٹیول 2025‘ کا انعقاد کیا گیا، جو بلوچستان کے نوجوانوں خصوصاً ابھرتی ہوئی جنریشن زی کی تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور ثقافتی شناخت کا مظہر ہے۔ 24 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 30 اکتوبر تک جاری رہے گا، افتتاحی تقریب میں کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی، ایس ایس پی خضدار شہزاد عمر بابر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی نئی نسل امید، استقامت اور ترقی کی نئی پہچان، درست رہنمائی ناگزیر اس موقع پر اساتذہ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلبہ بھی بھرپور جوش و خروش کے...
    حامد میر کی پاکستانی فورسز کی غزہ میں تعیناتی سے متعلق پوسٹ پر اختر مینگل نے کہا کہ پاکستان کے داخلی اور خارجی فیصلے جی ایچ کیوں میں ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان فقط "ربڑ اسٹیمپ" ہے، اصل فیصلے جی ایچ کیوں میں ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی حامد میر کے ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ حامد میر نے پاکستانی فورسز کی غزہ میں ممکنہ تعیناتی سے متعلق ایک رپورٹ شئیر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں اس پر بحث کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ پارلیمان میں اب تک اس پر بات...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کو آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق چلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت یا ہدایت پر حکومتی فیصلے کرنا آئینی طور پر درست نہیں۔  ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت یا مشاورت سے کابینہ کی تشکیل کے اعلانات آئین اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو جس مقصد کے لیے لایا گیا ہے اس سے قبل ہی فارغ ہو جائیں گے، طلال چوہدری کا دعویٰ ان کے مطابق آئینِ پاکستان کسی ایسے شخص کو، جو عدالت سے سزا یافتہ ہو یا...
    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں جاری ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ نئے تنازعات اور الزامات کی زد میں آکر اپنی مقبولیت کھونے لگا ہے۔ ’’بگ باس‘‘ شو میں اس ہفتے گھر سے جس مہمان کو رخصت کیا گیا اس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بگ باس انتظامیہ پر ناانصافی اور جانب داری کے الزامات عائد کیے ہیں۔ بگ باس میں اس ہفتے مقابلہ حسن جیتنے والی نیہال اور ایم ٹی وی روڈیز میں اپنی پہچان بنانے والے بصیر علی کو مقابلے سے آؤٹ کیا گیا۔ صارفین نے بصیر علی کے نکالے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بگ باس انتظامیہ اپنی پسند کے امیدوار کو جتانا چاہتی ہے۔ یاد رہے...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محکمہ موسمیات نے کہا کہ 28 اکتوبر کی صبح کوئٹہ شہر کے مشرقی علاقے کوہ مہردار پر "منفرد لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں آسمان پر نظر آنے والے مختلف رنگوں پر مشتمل بادلوں سے متعلق کہنا ہے کہ شہر میں منفرد "لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کوئٹہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ 28 اکتوبر کی صبح کوئٹہ شہر کے مشرقی علاقے کوہ مہردار پر "منفرد لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر ہوا۔ جو طلوع آفتاب سے قبل ظاہر ہوا، اور 20 منٹ تک برقرار رہا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مختلف...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں نجی بنک کے 12 ارب روپے کے منجمند کردہ شیئرز ڈی فریز کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی قومی احتساب بیورو کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے نجی بنک کے شیئرز ڈی فریز کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل پر سماعت کی۔ عدالت  نے احتساب عدالت کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نیب کیس سے متعلقہ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائے۔ چیف جسٹس نے نیب کو ہدایت کی کہ متعلقہ دستاویزات جمع کروا دیں پھر کیس مقرر کر دینگے، ڈپٹی...
    استعفی تب دینگے جب جیل سے بانی پی ٹی آئی آئے گا: پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف گروپ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے میئر کراچی کو منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے خط کا معاملہ، پی ٹی آئی منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسد امان کا بیان سامنے آ گیا۔پی ٹی آئی منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسد امان نے کہا کہ میئر کراچی کو آج پی ٹی آئی کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے خط لکھا ہے، مجھے افسوس اس بات کا ہے آج کرائے دار مالک مکان بننے چلے ہیں۔ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف...
    پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو حتمی شکل دے دی ہے، جب کہ چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد تیار کر لی ہے جبکہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔مسلم لیگ (ن)، سلطان گروپ اور فارورڈ بلاک نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں 27 ارکان کی حمایت درکار تھی، تاہم مجموعی طور پر 36 ارکان نے حمایت کا یقین...
    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا جائے، تاہم پارٹی نئے قائد ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی رہنما احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امورِ کشمیر کے وزیر انجینیئر امیر مقام بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ...
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی نجی بینک کے 12 ارب روپے کے منجمد کردہ شیئرز ڈی فریز کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔نیب کی نجی بینک کے شیئرز ڈی فریز کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔عدالتِ عالیہ نے استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو کیس سے متعلقہ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ متعلقہ دستاویزات جمع کرا دیں پھر کیس مقرر کر دیں گے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا...
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
    کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کیخلاف مقدمات درج کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہرشہریوں کے  اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری محمد وقاص کی مشرف رسول  کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا ویڈیو میں واضح ہے کہ تین بچیوں اور والدہ کو اغواء کیا گیا۔ بچیوں کے والد نے جو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی لیگل ٹیم کو ریفرنس کی تیاری کی باضابطہ ہدایت جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار عبد القیوم نیازی نے قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد اور دیگر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت کوئی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے تاریخی اقدامات سے عدالتِ عالیہ لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتواء مقدمات میں 11 فیصد کمی ہوگئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی بنانے کے لیے عمل اقدامات کیے اور اس حوالے سے نئی عدالتی اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا گیا جس کے باعث عدالتی اصلاحات اور دیگر اقدامات کے ثمرات سائلین کو ملنے لگے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتواء مقدمات میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جون 2024 میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 1لاکھ 98 ہزار کے قریب تھی، جب کہ رواں...
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ  نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا حتمی اعلان آج متوقع ہے۔ ذرائع  نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے امیدوار کا اعلان کریں گے،  چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کے مستعفی نہ ہونے پر تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی،  مسلم لیگ ن نے تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔  مسلم لیگ (ن) نے حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا،  آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان کی کل تعداد 53، ایک رکن کے استعفے کے بعد 52 رہ گئی۔ حکومت سازی کے لیے 27...
    آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور نئے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین میں سے ایک نام وزارتِ عظمیٰ کے لیے فائنل کیا جائے گا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اسپیکر اسمبلی لطیف اکبر اس دوڑ میں سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیرِاعظم انوارالحق کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔...
    لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل پانچویں اجلاس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیے گئے۔ انہوں نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ( آئی این پی )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئریوسف شاہ خان کی زیر نگرانی آن لائن کچہری کاانعقادکیاگیا۔جس میں کیسکوکے چیف انجینئر (کسٹمرسروسز) مرزااعزازبیگ، فنانس ڈائریکٹر محسن احسان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔آن لائن کچہری میںکوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز کے مختلف علاقوں کے صارفین نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کو اپنے متعلقہ علاقوںکی بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔جس کے ازالے کیلئے انہوںنے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئریوسف شاہ خان نے آن لائن کچہری میں صارفین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیسکوکے زیر انتظام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ مزارِ قائد کے سامنے منعقدہ اس موقع پر تقریب کی قیادت پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فرخ خان، عائشہ رشید سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 ء برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف فوجیں داخل کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-7 کراچی (پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ، جنرل سیکریٹری محمد عمرشر، کراچی زون کے صدرخالدخان نے سندھ لیبرفیڈریشن کے صدرشفیق غوری کی ناگہانی موت پر دلی دکھ کااظہار کیاہے ۔این ایل ایف کے عہدیداران نے کہاہے کہ مزدور تحریک ایک مخلص اور قابل مزدوررہنما سے محروم ہوگئی ہے۔شفیق غوری کی پوری زندگی محنت کشوں کے بنیادی مسائل ،لیبرقوانین پر عملدرآمدکروانے اور محنت کشوںکو ان کے دروازے پر انکا انصاف دلوانے میں گزری ہے۔ ٹریڈ یونینز کی آزادی اورریاستی جنگ اورکالے قوانین کیخلاف شفیق غوری کی جدوجہدکو بھلایانہیں جاسکتا ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطافرمائے۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف مزدور رہنما اور سندھ لیبر فیڈریشن کے صدر شفیق غوری آج طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مدینہ بلاک 17 فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی جس میں عزیز واقارب کے علاوہ ٹریڈ یونین تحریک سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں عمل میں آئی۔ متعدد ٹریڈ یونین رہنماؤں نے شفیق غوری کی محنت کشوں کے لئے غیر معمولی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسٹاف رپورٹر
    وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمی کے امیدوار کا بھی اعلان نہ کیا گیا، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمی کے امیدوار کا بھی اعلان نہ...
    وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی،،،،،رپورٹ کے مطابق معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں، آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4  فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات21 فیصد بڑھیں۔...
    علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس برائے سیاسی عمل و آئندہ انتخابات گلگت بلتستان منعقد ہوا، سیاسی کمیٹی قائم کردی گئی، علامہ شبیر میثمی کمیٹی کے چیئرمین نامزد کئے گئے، مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آو ¿ٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا، معاشی آو ¿ٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات 21 فیصد بڑھی۔ستمبر...
    وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مستعفی ہونے سے انکار پر عدم اعتمادلانے کی تیاریاں مکمل ،پی پی کی ن لیگ کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد /مظفر آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار ہے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانے کے بعد ہوگی۔چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جس گھر میں...
    اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر کا استعفیٰ دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار ہے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانے کے بعد ہوگی۔چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جس گھر میں جنم لیا اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا، میرے چہرے پرکوئی ندامت دکھائی...
    پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز نوشہرو فیروز(آئی پی ایس )سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکووں نے صفایا کردیا۔ایم این اے ذوالفقار علی کے مطابق 4مسلح ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کرگھرمیں داخل ہوئے اور رات ڈھائی سے 5بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکو زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے، اس دوران ڈاکو گاڑی بھی لے گئے جو بعد میں مورو بائی پاس پر چھوڑگئے جب کہ واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکووں کے ساتھی...
    وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق آزاد کشمیر میں وزیراعظم کو تبدیل کرنے کا آخری دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے استعفیٰ دینے کے لیے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ میں شامل وزرا نے پیپلز پارٹی کے نئے قائد ایوان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار بھی موجود ہے، وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی صورت میں صدر اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے ریاستی آئین کے...
    آزاد کشمیر میں وزیراعظم کو تبدیل کرنے کا آخری دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے استعفیٰ دینے کے لیے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ میں شامل وزرا نے پیپلز پارٹی کے نئے قائد ایوان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار بھی موجود ہے، وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی صورت میں صدر اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر...
    لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل پانچویں اجلاس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیے گئے۔ انہوں نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات کی ہدایت کر...
    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ کیا  ہے۔رپورٹ کے مطابق مسافروں اور سٹاف کو ائیرپورٹ پر تمام ترسروسز اب کیش لیس میسر ہوں گی،ائیرپورٹ اتھارٹی سٹیٹ بینک کے اشتراک کے ساتھ تمام ایئرپورٹس پر کیو آر کوڈز کی تنصیب کرے گی۔ائیر پورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود تمام دکانیں اور وینڈرز کیش لیس سسٹم اپنائیں گے ،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔  دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سروس فراہم کی جائے گی ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں ایک منفرد اور قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے باقاعدہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اقدام وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیاہے، جس کا مقصد دینی خدمت انجام دینے والے آئمہ کرام کی معاشی مشکلات کو کم کرنا اور ان کے وقار کو عملی طور پر تسلیم کرنا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں امن و امان سے متعلق اپنے مسلسل پانچویں اجلاس میں کہا کہ امام مسجد نہ صرف دینی رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، اصلاحِ اخلاق اور نوجوان نسل کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محلے یا بستی...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ امام مسجد معاشرے کا قابلِ احترام اور تکریم فرد ہے، اس لیے حکومت ان کی مالی معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محلے میں چندہ اکٹھا کر کے امام مسجد کو ادائیگی کرنا غیر مناسب عمل ہے، حکومت آئمہ کرام کی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیے گئے ہیں، اور وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے...
    —فائل فوٹو نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر ریویو فیصلے کے معاملے پر  ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا ریویو فیصلہ کیا، بعض حلقے نیپرا فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں حق میں ہے، کے الیکٹرک کو کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے۔ آئیسکو، فیسکو، گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں۔پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیپرا ریویو کا فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2000 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، نیشنل گرڈ سے بجلی کے الیکٹرک کے اپنے...
    ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیپرا نے اپنے حالیہ ریویو میں کے الیکٹرک کے ملٹی ایر ٹیرف کا فیصلہ جاری کیا ہے جس پر کچھ حلقے ایک مذموم اور عام عوام کو گمراہ کرنے کیلئے حقائق کو میرٹ کے بر عکس پیش کر رہے ہیں اور جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ کراچی کے بجلی صارفین کے خلاف ہے، حقیقت اس کے بالکل بر عکس ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ حقائق کو عام فہم الفاظ میں کراچی اور پورے ملک کے عوام کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مذموم مہم کا تدارک ہو سکے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک جو کہ ایک پرائیویٹ...
     سعید احمد:  ریلوے ہیڈکوارٹر نے 25 سال بعد قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب لاہور اسٹیشن کے قلی براہِ راست انتظامیہ کے ماتحت کام کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قلیوں کو اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا اور وہ اسٹیشن منیجر کی نگرانی میں کام انجام دیں گے, لاہور ریلوے ڈویژن نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ قواعد کے تحت قلی حضرات مسافروں سے فی پھیرا 70 روپے وصول کریں گے، جبکہ ایک پھیرا میں زیادہ سے زیادہ 40 کلوگرام تک سامان اٹھانے کے پابند ہوں گے۔ یہ اقدام قلیوں کے معاشی استحکام اور ریلوے سسٹم میں شفافیت...
    ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گلبر سرکار غیر فطری تھی، دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ بغیر پارٹی والے رکن اسمبلی کو وزارت اعلی کا منصب دیا گیا ہو، وزارتِ اسی رکن اسمبلی کو ملتی ہے جس کی پارٹی ہوتی ہے، بغیر پارٹی والے کو وزارت اعلی کا منصب دینے کی روایت ہمارے ہاں دیکھی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلبر گروپ مفادات کا ٹولہ ہے، یہ گروپ ٹھیکوں اور نوکریوں کے حصول کیلئے بنایا گیا ہے، یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ بغیر پارٹی والے شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا...
    طیب سیف : پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔مسافروں اور سٹاف کو ائیرپورٹ پر تمام ترسروسز اب کیش لیس میسر ہوں گی،ائیرپورٹ اتھارٹی سٹیٹ بینک کے اشتراک کے ساتھ تمام ایئرپورٹس پر کیو آر کوڈز کی تنصیب کرے گی۔ائیر پورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود تمام دکانیں اور وینڈرز کیش لیس سسٹم اپنائیں گے ،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف  دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سروس فراہم کی جائے گی ۔