2025-06-16@12:14:14 GMT
تلاش کی گنتی: 323

«لیک ہونے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔اسلام آباد میں گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس دوران بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی اور جج طاہرعباس کے درمیان دلچسب مکالمہ ہوا جس میں جج نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیےگئے ہیں، اس پر بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔...
    سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔ سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔ دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب...
    بھارتی اداکار گُرمیت چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے سخت ڈائٹ پر عمل کر رہے ہیں اور صرف اُبلا ہوا کھانا کھا رہے ہیں جس کا کوئی ذائقہ نہیں۔ لافٹر کوئین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے گُرمیت نے اپنے سخت ڈائٹ پلان کے بارے میں مداحوں کو تفصیلات بتائیں۔  انہوں نے بتایا کہ وہ چینی، روٹی، چاول اور بریڈ جیسے کھانوں کو ترک کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور فوڈی، یہ بہت مشکل ہے، لیکن کردار کے مطابق خود کو تیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف صرف اُبلے ہوئے کھانے کھاتے ہیں جیسے اُبلی ہوئی مچھلی،...
    اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا، اس طرح اربوں روپے معاف کرنے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، فراڈ ٹرسٹ کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا، کیسز کے تاخیری حربوں میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کررکھی ہے ، سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ توشہ خانہ لوٹ کر کھا گئے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 190 ملین پائونڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، انہوں...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کا شدیداحتجاج، نشستوں پر کھڑے ہوکر اووو اووو اور ڈیسک بجاتے رہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کامائیک بندکرنے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی نے ایوان میں آکر کورم کی نشاندہی کردی مگرگنتی کرانے پر کورم پورا نکلا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایاہے کہ ملک سے باہر پی ٹی آئی کے نمائندے غیر ملکی ایجنٹوں سے پیسے لیتے ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ یہ مذاکرات کو ڈسٹرب کر رہے ہیںان لوگوں سے بلیک میل نہ ہوں یہ لوگ مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، ہمارے فوجی بڑی بہادری کے ساتھ ٹی ٹی پی کے ساتھ لڑرہے ہیں۔قومی اسمبلی کا...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو۔ زرائع ے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز میں دیکھتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہئے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا میں حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا، چیف جسٹس کا فیصلہ سرعت کے ساتھ ہوا کہ میں نے کچھ سوچا ہوا...
    حیدرآباد پر تعمیر شدہ کروڑوں روپے کے جو فلیٹ تعمیر کیے گئے ہیں ان کی حالت انتہائی خراب ہے جس پر لیبر منسٹر سندھ اور سیکرٹری لیبر سندھ اور سیکرٹری ویلفیئر بورڈ سندھ کی توجہ دلائی گئی ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور یہ فلیٹس تباہی سے دوچار ہیں جس کی تفصیل یہ ہے(i فلیٹس پر بونڈری لائن تعمیر نہیں کی گئی ہے اور چوکیداری نظام بھی ناقص ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہزاروں فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں لیکن اس کی تعمیرات میں ٹھیکیداروں نے ناقص میٹریل استعمال کیا جس کی وجہ سے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں ۔(iiرہائش نہ ہونے کی وجہ سے درواز ے کھڑکی چوری ہو جاتے ہیں(iiiرہائش نہ ہونے...
    میرے خلاف کوئی بولے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا لیکن کسی کو یہ حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے...
    اقتباس، ’’ ایک آدمی ختم نہیں ہوتا جب وہ ہار جاتا ہے، وہ ختم ہو جاتا ہے جب وہ چھوڑ دیتا ہے‘‘ اسٹوک فلسفی ایپیکٹیٹس سے منسوب، لچک اور استقامت کی نوعیت کی ایک طاقتور یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ شکست زندگی کا ایک ناگزیر حصہ ہے، چاہے ذاتی جدوجہد، پیشہ ورانہ کوششوں یا وسیع تر چیلنجوں میں۔ تاہم، اس حکمت کے مطابق، شکست بذات خود کسی کے سفر کے خاتمے کی علامت نہیں ہے۔ یہ تبھی ہوتا ہے جب کوئی فرد مشکل کے سامنے ہتھیار ڈال دیتا ہے اور لڑنا، سیکھنا یا کوشش کرنا چھوڑ دیتا ہے کہ وہ واقعی ناکام ہوتا ہے۔ Epictetus، جو اندرونی آزادی اور خود مختاری پر اپنی تعلیمات کے لیے جانا جاتا ہے،...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بہت بڑا سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیوں نہ ہوسکی۔ خواجہ آصف اور مریم مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں، اسد قیصر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کروائی جائے گی، حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں سنجیدگی ہوتو لیڈرشپ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔ رہنما پی  ٹی آئی شیر افضل مروت  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی  کو کمٹمنٹ دی کہ  مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا  لیکن کسی کو یہ  حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو  ایسی صورت میں کوئی یہ توقع نہ رکھے  کہ میں خاموش رہوں  گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آکر بات کریں گے...
    کراچی: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جائز اور ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں، ان کا واحد مقصد اپنی اتھارٹی قائم رکھنا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی میرے لیے قابل احترام ہیں، وہ میرے گھر ایکٹ سمجھنے آئے تھے، وہ وزیر تعلیم ہیں لیکن میرے گھر زیر تعلیم ہیں۔ مولانا نے سیاستدانوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئین، قانون، اور اصولوں کا کوئی احساس نہیں۔ یہ صرف اقتدار کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری کرنا اہم نہیں، کیونکہ مارشل لا بھی کئی دہائیوں تک...
    مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے تیار ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا: ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنےکےلیےاپوزیشن یاحکومت میں سےکسی نےرابطہ نہیں کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات حکومت نےکرانی ہے وہ میری ذمہ داری نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، فریقین جب کہیں گےایک دو روز کےنوٹس پر اجلاس بلانے...
    بلیک کافی ایک مقبول مشروب ہے جو اپنے مضبوط ذائقے، کم کیلوریز اور فوری طور پر توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت کے لیے معروف ہے۔ یہ وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے پسندیدہ مشروبات میں سے ایک ہے۔ اگرچہ یہ مشروب صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے جیسا کہ بہتر ارتکاز، میٹابولزم، اور اینٹی آکسیڈنٹس اس کے فوائد میں شامل ہیں تاہم کسی بھی شخص کے لیے اس کے ممکنہ مضر اثرات سے آگاہ ہونا بھی ضروری ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی طرف سے شائع رپورٹ کے مطابق بلیک کافی کا زیادہ مقدار میں استعمال یا اس کی اجازت نہ دینے والے مخصوص حالات میں اس کا استعمال جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ملکی عدالتوں میں انصاف نہ ملنے پر کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور یہ ٹارچر کے مترادف ہے۔...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی حکام نے کم از کم 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن خبردار کیا ہے کہ جب تک تفتیش کاروں کے لیے رسائی محفوظ نہیں ہو جاتی تب تک...
    اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات کی 2 نشستیں ہوئی ہیں اور تیسری نشست ہونا ہے۔ تیسری نشست سے پہلے ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے شرط عائد کی تھی کہ ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے، اس کے بعد ابھی تک میٹنگ نہیں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک دم سے جو پریس کانفرنس سامنے آگئی لوگ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے، ان کے خیال میں پریس کانفرنس بڑی سخت تھی، میرا خیال ہے کہ اس سے ماحول تھوڑا خراب ہوا لیکن امید ہے کہ اب اسپیکر واپس آگئے ہیں تو چند دنوں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...
    سابق وزیر کے مطابق حکومت کمزور پوزیشن میں مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہی ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کوہاٹ کے اپنے پہلے دورے میں جرگے کے بغیر فیصلہ کیا اور پھر کابینہ اور اپیکس کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ کئی ماہ تک جاری رہنے والے تشدد کے بعد (جس میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے) یکم جنوری کو متحارب فریقین کے درمیان ایک امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، لیکن لڑائی میں کمی کے باوجود پاراچنار کو صوبے کے باقی حصوں سے ملانے والا راستہ بدستور بند ہے۔ سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کرم کو...