2025-05-14@22:32:40 GMT
تلاش کی گنتی: 384
«پولیس مقابلے»:
(نئی خبر)
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ حملے کے الزام میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج کر کے حملہ میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے خلاف تین مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پہلی ایف آئی آر صبح فائرنگ کے واقعہ پر درج کی گئی جبکہ دوسری ایف آئی آر اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو پر حملے کے حوالے سے سی ٹی ڈی پولیس نے درج کی ہے اور تیسری ایف آئی آر سپاہی عاشق حسین کے قتل کے خلاف سی...
لوئرکرم میں اسسٹنٹ کمشنرپرفائرنگ میں ملوث دو دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارافراد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیے گئے، مزید افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بوشہرہ کےباشندوں پرپاسپورٹ، شناختی کارڈ سمیت تمام سرکاری مراعات بند کردیے گئے۔ فائرنگ واقعات کے ملزمان کے خلاف تین محتلف ایف آئی آردرج کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ پہلی ایف آئی آر صبح کے وقت فائرنگ کی ہے، دوسری ایف آئی آر اے سی ریوینیو آفسرپرحملے کے واقعے پر سی ٹی ڈی نے درج کی۔ تیسری ایف آئی آر سپاہی عاشق حسین کے قتل کے خلاف سی ٹی ڈی نے درج کی۔
ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امن...
ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
پنجاب حکومت کے اس عمل کو نہ سراہنا زیادتی ہوگی دور بْزدار یا دور بْودار کی طرح روزانہ تھوک کے حساب سے تبادلے اب نہیں ہوتے، اْس دور میں تقرریاں و تبادلے باقاعدہ ایک ’’کاروبار‘‘ بن گیا تھا، فیلڈ میں مالی اعتبار سے ہر اچھی تقرری کا ایک ریٹ مقرر ہوتا تھا، بیشمار واقعات کا میں گواہ ہوں جن کی بنیاد پر میں پورے وثوق سے یہ کہہ سکتا ہوں عمران خان اپنے وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کی کرپشن کہانیوں سے بخوبی واقف تھے، اللہ جانے کون سی ایسی مجبوری تھی بزدار کی کرپشن کہانیوں کا کوئی نوٹس نہ لے کر وہ اپنے ایماندارہونے کا تاثر بھی گنوا بیٹھے، اْن کے دور میں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہاؤس باقاعدہ ایک ’’نیلام گھر‘‘...
سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سہراب گوٹھ پولیس نے سپرہائی گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت سعید کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور مابائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
لاہور: پنجاب کی سرحد پر قائم جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر حملے کی کوشش کی، جس کو پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ خوارجی دہشت گردوں نے ایک بار پھر تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جھنگی چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے پولیس آفیسر کو معطل کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ مریم نواز نے ملتان میں پولیس آفیسر کی جانب سے شہری تشدد سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کا موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل مریم نواز نے کہاکہ پولیس آفیسر کی جانب سے شہری پر تشدد کرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پولیس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ شہریوں پر تشدد کرے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کو رویہ اپنائے، کیا صرف پولیس افسران کی عزت ہوتی ہے، عام لوگوں کی کوئی عزت نہیں۔ انہوں نے...
کراچی: کورنگی سیکٹر اڑتالیس میں دو کمسن بھائی لاپتا ہوگئے، فلیٹ کے احاطے سے نامعلوم شخص بچوں کو ساتھ لے گیا، پولیس نے ذاتی دشمنی کا معاملہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر اڑتالیس آٹھ البرک ٹاور کے قریب سے اچانک 2 کمسن بھائی لاپتا ہوگئے، زمان ٹاؤں پولیس نے لاپتا ہونے والے دو کمسن بھائیوں 4 سالہ زین علی اور7 سالہ اعظم کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ مغوی بھائیوں کی والدہ کائنات دختر جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مدعیہ خاتون کائنات نے پولیس کو بتایا کہ 2013ء میں اس کی شادی وسیم عباس سے کے پی کے ہری پور ہزارہ میں ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں...
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے N-3 پمپ کچا پکا روڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، دونوں زخمیوں کی...
کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واحد بخش گبول گوٹھ میں قائم ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے گلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان دیگر 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت انصار علی عرف سیکیورٹی گارڈ عرف...
کراچی کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو پولیس نے نفسیاتی قرار دیتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ امریکا سے آئی خاتون اپنی محبت کی تلاش کیلیے گارڈن میں قائم لڑکے کے اپارٹمنٹ پہنچیں اور انہوں نے وہاں پر دھرنا دیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اپنی منزل کے قریب ہیں اور اب شادی کے بغیر واپسی نہیں جائیں گی۔ کچھ دیر بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اپارٹمنٹ پہنچے جس میں ایس سی ڈی پی او ڈیفنس فائزہ بھی شامل تھیں۔ انہوں نے خاتون سے بات چیت کے بعد کہا کہ مجھے غیر ملکی خاتون کی موجودگی کے حوالے سے ایس پی سٹی کی جانب سے احکامات موصول ہوئے تھے، امریکی خاتون کے...
وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا پولیس سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو ہٹا کر نئے سربراہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے جو تحریک انصاف اور صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سرپرائز سے کم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا وفاقی حکومت نے بدھ کو تبادلوں کے حوالے سے معمول سے ہٹ کر احکامات جاری کیے جو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے تبادلے اور نئے آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے حوالے سے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کا پنجاب سے تبادلہ کر کے خیبر پختونخوا...
بلال کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی عیدگاہ گراؤنڈ سیکٹر فائیو ڈی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی دو ڈاکوؤں کو عبدالرحمٰن اور سید علی وقار جبکہ تیسرے ساتھی کو شاہ زیب کے نام سے شناخت کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، دو موٹر سائیکلیں 125 اور 70 برآمد کرلی جبکہ پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ تیسرے ڈکیت کو تھانے منتقل کر دیا جس سے پوگچھ کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرایا...
ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں ابتدائی طور پر ملزم قرار دیے گئے شخص کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ آکاش کانوجیا نامی شخص کو سیف علی خان پر حملے کے جرم میں دورگ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا، آکاش کے والد کیلش کانوجیا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو اس کی شناخت کی تصدیق کیے بغیر گرفتار کیا اور اس غلطی نے ان کے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھھیں: حملہ اور سرجری، کیا سیف علی خان جھوٹ بول رہے ہیں؟ آکاش کے والد کا...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء) برطانیہ کے شہر لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔قابل اعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا، ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔(جاری ہے) باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے، پولیس نے شریف فیملی کے ارکان...
لندن: شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کا خطرہ لاحق ہونے پر پولیس نے انہیں خبردار کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو اس خطرے کے بارے میں اطلاع دی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹس میں جا کر شریف فیملی کو آگاہ کیا۔ پولیس نے ان سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اپنی آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو ملی تھی۔ چند ہفتے پہلے، گلفام حسین کو ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے فلیٹس کے قریب...
فوٹو: فائل لندن میں شریف خاندان کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پُرتشدد حملے کا خطرہ ہے، میٹ پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو اس حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جاکر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا۔ لندن: نواز، شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام گرفتاراسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر سیاسی مخالفین کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے پرتشدد حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حسن نواز دیوالیہ: ترجمان شریف فیملی کے بیان میں بھٹو دور کو زیربحث لانے پر پی پی کارکنان آگ بگولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان کو خبردار کیا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد پرتشدد حملہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی جانب سے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو شریف فیملی...
لندن میں شریف خاندان کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پُرتشدد حملے کا خطرہ ہے، میٹ پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو اس حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جاکر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں شریف خاندان کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پُرتشدد حملے کا خطرہ ہے، میٹ پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو اس حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا۔جیو نیوز کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جاکر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا۔پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار...
لندن پولیس نے شریف فیملی کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے دعوی کیا ہیکہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملیکے خطرے سے آگاہ کیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے جو نمونے حاصل کیے تھے، وہ مبینہ گرفتار ملزم کے فنگر پرنٹ سے میچ نہیں ہورہے۔ سیف حملہ کیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل ہوگئی ہے اور اب معاملہ فنگر پرنٹس کے گرد گھوم رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس کے سیٹ میں سے کوئی بھی مبینہ ملزم شریف الاسلام سے میل نہیں کھاتے۔ گویا، کہانی میں ایک نیا...
لاہور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم نے شرقپور میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دوسرا ملزم ڈکیتی اور موٹر سائیکلز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق مصری شاہ میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی۔
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو لائن مین گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتا دے رہا ے۔ مذکورہ لائن مین کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہو چکا ہے اور اس پر درجنوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر پولیس کی بھاری نفری کا ضلع جیکب آباد کے علاقے پنہوں بھٹی میں مسلح ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور ٹارگیٹڈ آپریشن دوبدو پولیس مقابلے میں علاقے کے چار خطرناک ڈاکو زخمی جبکہ ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ میں ایک پولیس جوان زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر قنبر شہدادکوٹ پولیس کا ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے منظم گروہوں کے خلاف ضلع جیکب آباد کے علاقے پنہوں بھٹی میں ٹارگٹڈ آپریشن سی آئی اے پاسبان سمیت ضلع کی بھاری نفری نے پولیس موبائلز ، اے پی سی چین اور جدید آلات سمیت آپریشن میں حصہ لیا یہ آپریشن...
کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو مارے گئے 3کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدو د گولیمار فردوس کالونی ثنا ء ٹاور کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، ہلاک ملزمان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ تاہم ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں تعینات پولیس اہلکار 45سالہ بابر ولد برکت ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی...
کراچی: شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی...
— فائل فوٹو ٹانک کے علاقہ گرہ شادہ میں ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے۔ملزمان گھر کو آگ لگانے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار کو اپنے ساتھ اغواء کر کے لے گئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اہلکار جلد از جلد بازیاب ہو جائے گا، مزید تفتیش جاری ہے۔
زمان ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی 6 نمبر سیکٹر 51 سی قبرستان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او عتیق الرحمٰن کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت عبدالرحیم عرف ڈینی کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت تقریباً ایک سال کی جیل کاٹ کر چند ماہ قبل ہی رہا ہو کر...
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو حال ہی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کپل شرما سے قبل اداکار راجپال یادو، سگندھا مشرا اور کریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی اسی طرح کی ای میلز موصول ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: کپل شرما نے اپنا طیارہ خریدلیا، کروڑوں کمانے والے کامیڈین کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ بھارتی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما کی شکایت پر امبولی پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما کو ملنے والی ای میل کے آئی...
کراچی کے علاقے محمود آباد میں آج صبح کے وقت ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا شخص سیدھی فائرنگ کرتا نظر آ رہا ہے جبکہ فوٹیج میں مقابلے کے دوران اسکول جاتے ہوئے بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح 7 بج کر 38 منٹ پر ہوا، مختلف پہلوؤں سے تفیتش جاری ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل اور راہگیر مرد و خاتون اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) خواجہ اجمیر نگری مقابلے میں ہلاک ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے، مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔تینوں ملزمان اجرتی قاتل اور جرائم پیشہ ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا مقدمہ دکاندار یعقوب کی مدعیت میں درج کردیا،سپاری کلر ملزمان کے موبائل فون سے دکاندار اور اس کے بیٹے کی تصاویر بھی سامنے آنے کا بتایا جارہا ہے، واقعے کی تفتیش کا دائرہ کراچی سے لاہور تک پھیلا دیا گیا ہے، 4 ملزمان نارتھ کراچی فائیو سی فور میں باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔
لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کو اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ اور مرکزی ملزم کی سوشل میڈیا پر گفتگو چل رہی تھی، ملزم کی طرف سے طالبہ کا موبائل نمبر بلاک کرنے اور رابطہ منقطع کرنے پر اختلافات ہوئے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھیوں طلحہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتارلاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو...
کراچی: نارتھ کراچی میں ملک شاپ پر فائرنگ کے دوران پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا تیسرا ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ مارے جانے والے تینوں ملزمان اجرتی قاتل نکلے جو دکاندار اور اس کے بیٹے کو قتل کرنے پنجاب سے آئے تھے، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے واقعے کا مقدمہ ملک شاپ کے مالک یعقوب کی مدعیت میں اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت درج کرلیا۔ ہلاک ملزمان عادی جرائم پیشہ تھے اور ان کے خلاف پنجاب میں کئی مقدمات درج ہیں جبکہ مارے گئے 2 ملزمان کے خلاف گزشتہ سال سعود آباد تھانے میں بھی ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے مارے جانے والے ملزمان کے موبائل...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بلاک 2 سے پولیس موبائل کے ذریعے عدیل شیخ نامی شہری کے مبینہ اغوا کے کیس میں ورثا نے گلستان جوہر تھانے میں درخواست دے دی۔مبینہ اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ عدیل شیخ کو گھر سے اٹھا کر لے جایا جا رہا ہے۔درخواست گزار نے کہا ’’میرے بھائی کو 13 جنوری کو اس کے گھر سے غیر قانونی حراست میں لیا گیا، سادہ لباس اہلکار 2 پولیس موبائل اور ایک سفید کار میں آئے تھے، دونوں پولیس موبائل بغیر نمبر پلیٹ کی تھی، موبائل پر کسی تھانے کا نام درج نہیں تھا۔‘‘درخواست گزار کے مطابق غیر قانونی چھاپا مارنے والے افراد ان کے بھائی کو نامعلوم...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے تینوں ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں زخمی تینوں ڈاکو دوران علاج دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان سے 2 پستول اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔
لاہور: لاہور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق، برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور اس دوران تین رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عثمان، وسیم اور طارق شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن، ایک ڈرون، بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان نے پشاور سے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان عثمان، وسیم اور طارق کے خلاف...
خیرپور: ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد کو زخمی کردیا اور 4 بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ خیرپور کے علاقے ببرلوکے قریب گوٹھ جنڈان میں پیش آیا جہاں ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے زخمی افراد سے 4 بھینسیں بھی چھین کر لے گئے۔ واقعے کے خلاف شہریوں نے قومی شاہراہ پردھرنا دے دیا جس سے کراچی اور پنجاب جانےوالا ٹریفک بلاک ہوگیا۔
--- فائل فوٹو شہداد پور میں پولیس کو سڑک کے قریب سے 3 زخمی لڑکے بے ہوش حالت میں ملے ہیں، تینوں لڑکے زخمی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور: پولیس مقابلہ، 3 راہزن زخمی حالت میں گرفتارپشاور کے علاقے کوتوالی میں ہوئےپولیس مقابلے میں 3 راہزن زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں پر تشدد کیا گیا ہے یا یہ حادثے کا شکار ہوئے ہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں زخمی بے ہوش لڑکوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
—فائل فوٹو کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک 2 ملزمان کی شناخت ہوگئیکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں حفیظ،کلیم، صابر، نعیم، ساجد، حفیظ گیلانی اور رؤف شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کلیم، نعیم اور حفیظ آپس میں بھائی ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں صابر اور ساجد بھی آپس میں بھائی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل، 2 منی کلاشنکوفیں، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔
کراچی: خواجہ سرائوں کی جانب سے ملیرشاہ لطیف ٹائون تھانے کے باہر اپنے گرو کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے ان کے گرو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سراؤں نے اپنے گرو کے خلاف شاہ لطیف تھانہ ملیر کے باہر احتجاج کیا اور اپنے گرو کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گُرو ان سے مبینہ طور پر 15 ہزار روپے فی کس ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔ خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی مبینہ بھتہ خوری کےخلاف درخواست بھی جمع کرائی۔ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ گُرو بھتہ خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے، اب برداشت کی حد ختم ہوگئی...
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار عسکریت پسند تربت شہر کے نواح میں پولیس چیک پوسٹ پر پہنچے اور حملہ کیا، حملہ آوروں نے چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ عسکریت پسندوں نے پولیس افسران سے ریڈیو اور دیگر سامان بھی چھیننے کے بعد پولیس چوکی میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ’چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار جائے وقوعہ پر...
سیف علی خان پر حملے کا ملزم چھتیس گڑھ میں گرفتار، ابتدائی بیان بھی دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )بالی ووڈ ہیرو سیف علی خان پر چاقو حملے کے دو دن بعد ایک ملزم کو بھارتی ریاست چھتیش گڑھ میں گرفتار کرلیا گیا، جس کو ممبئی پولیس اپنی تحویل میں لے گی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کیلاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں ڈورگ ریلوے اسٹیشن میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ممبئی پولیس اس کی تصدیق کرے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف کے عہدیداروں نے دعوی کیا کہ ملزم کو ممبئی...
پشاور:وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ دنوں شانگلہ کے علاقے پورن ٹوا میں پولیس چوکی پر حملے میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیمان کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی اہلکار کے حوصلے اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے مالی امداد فراہم کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ہسپتال حکام نے وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام تفصیلی بریفنگ دی ، وفاقی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہر قسم علاج کی ہنگامی بنیادوں پر ہدایت کی۔ انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) بی سیکشن تھانے کی حدود لوہ موری کے قریب پولیس مقابلہ، مسلح ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ مکین نے مسلح ملزمان کو پکڑنے کے موقع پر پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور لوہ موری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، گولی لگنے کے باعث ایک ملزم یونس ولد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی ضمیر ڈاہری زخمی ہو گیا جسے تعلقہ اسپتال میں طبی امداد دینے کے حیدرآباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو نے بتایا کہ مسلح ملزمان ضمیر کا تعلق ہالا جبکہ جاں بحق یونس کا تعلق قاضی احمد سے ہے، جاں بحق ملزم کی لاش تعلقہ اسپتال...
ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ سیف پر حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دَیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے۔ ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کیونکہ دَیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ دَیا نائیک نے 1995...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80تولے سونا لے اڑا،سمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر گھریلوں ملازمہ کے خلاف 80تولے سونا چوری کی شکایت کی گئی ، شکایت موصول ہوتے ہی ملزمان کی سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں سے تلاش شروع کی گئی،کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔(جاری ہے) ابتدائی تفتیش کے مطابق 3خواتین گینگ کے باقی دو ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں، گینگ میں شامل 3خواتین 2مردوں کو رکشہ میں فرار ہوتے ویڈیو میں دیکھا بھی جا سکتا ہے۔سیف سٹی گوجرانوالہ...
سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔ ...
ویب ڈیسک: گجرات کے علاقے موضع کھوہار میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی،ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوا جس کے بعد تعاقب کرنے پر فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔ واضح رہے کہ گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو رواں ماہ اغواء کر کے قتل کر دیا گیا تھا،بچی کی بوری بند لاش ایک ویران مکان سے ملی تھی۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ 13...
بمبئی (نیوزڈیسک) بھارتی معروف اداکار سیف علی خان حملے کے مرکزی ملزم کو ممبئی پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے 16 جنوری کی صبح سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اداکار کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر فائر اسکپ سیڑھی کے ذریعے سیف علی خان کی 11ویں منزل کی باندرہ رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جہاں اس نے سیف علی خان کو چھ بار چھرا گھونپ دیا۔ خون میں لت پت والد کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال پہنچایا، شدید زخمی سیف کی نیوروسرجری کرنی پڑ گئی، ممبئی پولیس کےمطابق یہ خوفناک واقعہ 16 جنوری...
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں دہشت گردوں نے راکٹ کا استعمال کیا جس سے چوکی پر نصب تھرمل گن کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، 20 سے 30 دہشت گردوں نے راکٹ اور دیگر اسلحے سے حملہ کرکے چوکی کو نشانہ بنایا۔حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ...
پنجاب میں گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر گھریلو ملازمہ کے خلاف 80 تولے سونا چرانے کی شکایت کی گئی۔ شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔ کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق 3 خواتین گینگ کے باقی 2 ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔ تینوں خواتین اور 2 مردوں کو ویڈیو میں بھی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف سٹی گوجرانوالہ کے ورچوئل پیٹرولنگ افسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے۔ پولیس نے تلاش کے بعد...
گجرات:سرائے عالمگیر میں چار سالہ بچی زہرہ کا قاتل مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ملزم کوساتھیوں نےپولیس حراست سےچھڑایا اور ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائےعالمگیر میں چار سالہ بچی زہرہ کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس نے بتایا رات گئے ملزم ندیم کو ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑا لیا تھا، جس کے بعد گاؤں کھوہار کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے مفرور ملزم ندیم مارا گیا۔ ملزم ندیم نے چار سالہ زہرہ جنید کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیا تھا،قتل کیس میں پانچ افراد سے تفتیش اور تین کے ڈی این...
محرابپور،محکمہ آبپاشی و پولیس کی ملی بھگت سے مٹی مافیا مٹی فروخت کیلیے لے جارہی ہے
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو گذشتہ رات ایک نامعلوم شخص نے ان کے گھر گھس کر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انھیں لیلاوتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کی ٹیم نے کہا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی اس دوران سیف علی خان کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ اسپتال میں زِیر علاج ہیں۔ کرینہ کپور کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی کہ وہ صبر سے کام لیں اور اس...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں زیرِ تعمیر عمارت کے پلاٹ پر دستی بم حملے کا مقدمہ بلڈر حاجی عبدالوہاب کی مدعیت میں کلاکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بلڈر حاجی عبدالوہاب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میرے پلاٹ کے گیٹ پر دستی بم کے حملے کی وجہ سے سوراخ ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے خاران: صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص دستی بم پھینک کر فرار ہو گیا، اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کا...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا، میٹروول میں گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے۔پولیس کے مطابق دونوں بچے کیماڑی میں رشتے داروں کے گھر سے ملے ہیں، بچوں کے نام ارباز اور شیراز ہیں جن کی عمر 11 اور 9 سال ہے۔ راولپنڈی: گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرارجاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے بتایا ہے کہ والدہ مدرسے جانے کے لیے مارتی تھیں جس کی وجہ سے وہ گھر سے فرار ہوئے۔بچوں سے پولیس مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، اس دوران ڈکیتی کی نیت سے آنے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، ممبئی پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، اس دوران سیف علی خان کی کی چور کی سے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعدازاں، انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص...
سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کو امیر علی جبکہ ساتھی کو عادل کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔لاہور سب انسپکٹر احسن اقبال ایس ایچ او مزنگ تعینات، ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم سب انسپکٹر حسین زبیر ایس ایچ او سرور روڈ تعینات، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔سب انسپکٹر محمد ذکاء ایس ایچ او گجر پورہ تعینات، ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم، سب انسپکٹر شہزاد نعیم ایس ایچ او شادمان تعینات، سب انسپکٹر فہد علی انچارج چوکی اکرم پارک تعینات، ایس ایچ او جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر مستنصر محمود کو اے آرایف رپورٹ کا حکم،...
عابد چوہدری: لاہور میں پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ ان نئے تقرر و تبادلوں کے مطابق مختلف سب انسپکٹرز کو اہم تھانوں میں ایس ایچ اوز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سب انسپکٹر احسن اقبال ایس ایچ او مزنگ تعینات ،ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم ،سب انسپکٹر حسین زبیر کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر محمد ذکاء کو ایس ایچ او گجر پورہ تعینات کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 5ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود حسن اولیاء گوٹھ ندی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ، گرفتار ڈاکو ئوں کی شناخت 24سالہ زاہد حسین عرف بادشاہ ولد نور قادر۔ 26سالہ تنویر ولد فقیر محمدا ورافتخار ولد حبیب الرحمن ے ناموں سے ہوئی ۔
کراچی: شہر قائد میں ایک اور شہری ٹریفک حادثے میں زندگی گنواں بیٹھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ راؤ ناظم نے بتایا کہ حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل...
اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہریوں کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا۔لاہور پولیس کے مطاب ڈاکو رفیق زیر حراست تھا، جسے برآمدگی کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ نشتر کالونی کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم رفیق فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم لاہور، شیخوپورہ اور قصور پولیس کو سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا، جو 6 شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرچکا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش کے بدلے ورثاء سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ تھا اور رقم...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 16 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 18 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 07 موٹر سائیکلیں اور 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 606 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 28 کلو 598 گرام چرس، گرام آئس / کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
رحیم یار خان پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوئوں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے لئے کام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔عثمان چانڈیہ کی مخبری...
—فائل فوٹو رحیم یار خان میں پولیس نے خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ان کا محاصرہ کیا گیا۔اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئیرحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی۔...
راولپنڈی( نمائندہ جسارت ) راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کر کے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا 45لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتا ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابنفیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم...
خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر ڈاکوؤں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔رحیم یار خان پولیس کے مطابق بستی لاشاری پر انڈھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، مرنے والے تمام ہی معصوم شہری تھے۔ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس کےلیےکام کرنے والے عثمان چانڈیو کا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔ڈی پی او کے مطابق گنے کی فصل میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا ہے، رحیم یار خان پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔
راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کرکے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا پینتالیس لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتہ ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابن فیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے فرار ہونے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے چربی پگھلانے والی کڑاہی میں ڈال کر جلانے والا ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، تعاقب پرملزمان نے چھتی قبرستان کےقریب پولیس پارٹی پردوبارہ فائرنگ کی، واقعے میں فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم مہرعلی تھانہ سٹی میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا،...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق مسعود احمد ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان چیف ٹریفک آفیسر پشاور تعینات ہو گئے۔ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا عبد الرشید خان ڈی پی او نوشہرہ مقرر، چیف ٹریفک آفیسر سعود خان ڈی پی او بونیر تعینات کر دیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق محمد اظہر ڈی پی او نوشہرہ سے ڈی پی او صوابی، شاہ حسن ڈی پی او بونیر سے ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے۔پی ایس او ٹو آئی جی پولیس سلیمان ظفر ڈی پی او چارسدہ مقرر، افتخار علی ایس پی انویسٹی گیشن صوابی سے پرنسپل ای پی ٹی سی...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) لنک روڈ ٹنڈو قیصر پر پولیس کے مطابق انہیں خبر ملی کہ یہاں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں جس پر انہوں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی، بلوری شاخ کے قریب ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کے مطابق بدنام ڈاکو نوید عرف نومی نظامی شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کے مطابق اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر بہت سے مقدمات درج ہیں۔