2025-07-26@21:30:13 GMT
تلاش کی گنتی: 335

«کراچی انتظامیہ»:

(نئی خبر)
    کراچی(پ ر)ملیر ٹنکی پر سعودیہ فیملی پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے خلاف اہل محلہ کا احتجاج ڈی اور ایچ ایریا کے عوام سڑکوں پر آگئی ناجائز تعمیرات نامنظور کے نعرے بعد ازاں جماعت اسلامی کے منتخب یوسی4 چیئرمین کریم بخش نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کی تفریح کے لیے پارک و دیگر سہولیات پہلیہی سے کم ہیں اور سعودیہ پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے ذریعے پارک کی حدود کو کم کیا جارہاہیجسے عوام مسترد کرتے ہیں اور جماعت اسلامی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلیے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وارڈ 1کے کونسلر محمد آصف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج غیر ضروری تعمیرات...
     کراچی (آئی این پی )برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سے اے اے نادرشفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی بریفنگ دی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پرقومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پردوہزاربیس سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کردی، اس کارروائی کے دوران سردار انٹرپرائزز نامی کمپنی کے خلاف 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کلکٹر کسٹمز سعدیہ شیراز کے مطابق کمپنی نے نئی مستثنی اشیاء کو غائب کیا اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔ اس دوران ضبط شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 6 لاکھ روپے نکلی جس پر 36 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی تھی۔ سعدیہ شیراز نے مزید بتایا کہ سردار انٹرپرائزز نے ایک اور کنسائنمنٹ میں روئی کی امپورٹ کے نام پر 14...
    فوٹو: فائل کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 کو لیا جائے گا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دلچسپ مطالبہ پیش کر دیا۔ تاجروں نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔ یہ مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا، جہاں کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ اجلاس میں شریک تاجروں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں اور کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دے دیں۔ تاجروں کے اس دلچسپ مطالبے پر وفاقی وزیر احسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیے۔ تاجروں کا مخصوص ٹولا سندھ...
    اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔ اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی...
    قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد  شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ یہ بھی پڑھیں:ففٹی شیڈز آف ملک ریاض قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف نیب کراچی کے اشتہار کا عکس اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب...
    دبئی(نیوز ڈیسک)اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔ امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی...
    معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان دنوں دبئی موجود ہیں، اور دنیا بھر میں ان کے دبئی پراجیکٹ کے چرچے ہیں۔ ملک ریاض نے اس سے قبل برطانیہ میں مہنگی پراپرٹی خریدنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان کے پاس اتنی بھاری رقم کہاں سے آگئی کہ وہ دبئی میں اپنا ہاؤسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے ریکارڈ سے بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے میں سے کتنی رقم وفاق اور کتنی سندھ...
    ---فائل فوٹو  سعودیہ، امریکا، چین، ترکی، زمبابوے، سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک، 48 گھنٹے میں سعودی عرب پہنچے مسافر کو سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر، 1 کو ویزا منسوخ ہونے پر، 1 کو دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر، 1 کو بلیک لسٹ ہونے پر، 3 کو بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کر کے، 17 کو پاسپورٹ گم ہونے پر، 2 کو زائد المیعاد قیام پر، 3 کو کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر، 16 کو کفیل کی شکایت پر، 17 کو مختلف وجوہات کی...
    کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
    اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+کامرس رپورٹر) بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کراچی کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران، انہوں نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین، اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں، انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں، باہمی دوروں اور تربیتی تبادلہ پروگراموں سمیت مختلف ممکنہ شعبوں...
    کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویڑن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈرز سے ملاقات کی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویڑن کے پرنسپل سٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا، ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے 49 پارکس کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے، رواں سال 47 نئے پارکس کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے، کے ایم سی کے تمام پارکوں کے محل وقوع، رقبہ، نقشہ اور فراہم کی گئیں سہولیات کے متعلق مکمل تفصیلات شہریوں کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کی جا رہی ہیں، پارکوں کا ایک چوتھائی حصہ مختلف تفریحات اور دیگر ضروریات کے لیے مختص رہے گا، کراچی کو سرسبز اور صاف ستھرا شہر بنانے کی کاوشیں عام شہریوں اور کاروباری انجمنوں کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے۔
    کراچی (پ ر)جی ایف سی فین کراچی کے ڈسٹری بیورٹر حنیف میمن نے گوجرنوالہ سے آئے ہوئے شعبان فین کے سی ای او محمد شاہد مغل کے اعزاز میں اپنے گھر DHAکراچی میں پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا جس میں کراچی فین مارکیٹ کے معروف بزنس مین اور G-7 گروپ کے سرپرست حاجی عبدالرزاق ‘یوسف لاکھانی مجاہد شبیر محمد حنیف تھارانی آصف بھائی AR الیکٹرک منصور بھائی نور الیکٹرک سپر ایشاکراچی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر احمد علوی یونس فین کراچی کے ڈسٹریبیوٹر فیصل نسیم بٹ کرم فین کے ڈسٹریبوٹر اور عمران ٹریڈر کے مالک اویس صغیر شعبان فین کراچی کے ڈسٹریبیوٹر شاہد لاہور فین کراچی کے ڈسٹریبیوٹر چوہدری رضوان احمد سندھو ،جواد بٹرا ندیم الیکٹرونکس اورنگی عارف بھائی سٹار...
    کراچی: بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر فلیٹ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا، ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورت حال...
    کراچی: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کیلئے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔ جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد افضل کل چار روزہ سندھ کے دورے پر کراچی پہنچیں گے دینی مدارس میں ختم بخاری شریف کے اجتماعات سے خطاب کریں گے 18 جامعہ الاخوان کراچی 19 منصورہ ہالا اور جامعہ حنیفیہ 20 ریاض العلوم حیدرآباد 21 کو صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر علی سمیجو و دیگر ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ حیدرآباد کی مشہور دینی درس گاہ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب 20 جنوری بروز پیر صبح10...
    کراچی: پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کمانڈرائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وارڈ کے حوالے کررہے ہیں
    کراچی: سپر ہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے راہ گیر  بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق  حادثے کے بعد بچی کی لاش کو  قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 6سالہ تانیہ دختر محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔ بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی اپنے والدین کے ہمراہ سڑک پار کررہی تھی کہ نامعلوم  ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے بتایا کہ ڈمپر والا گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ بچی کے والد کے مطابق یہ لوگ پنجاب سے کراچی آئے ہیں اور گڈاپ سٹی میں جھگی میں رہتے ہیں۔ محنت...
    جناح اسپتال کراچی : فوٹو فائل جناح اسپتال کراچی کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر خاتون بےہوشی کی حالت میں ملی، مریضہ کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں  ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔  
    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد جب کہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، سندھ میں ضلعی سطح پر...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے مزید 13 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللّٰہ، سمیع اللّٰہ، احسن اللّٰہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔ قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات اقر این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر سجاد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ویزا سے متعلق سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے اور متعلقہ اتھارٹی سے ویریفکیشن نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔ محمد عمران کو...
    کراچی(جسارت نیوز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی عمارات، پارکس اور کھلے مقامات پر علمی، ادبی و ثقافتی پروگرام یا تقاریب منعقد کی جاسکتی ہیں جس کے لئے انہیں بلدیہ عظمی کراچی کی طرف سے جگہ کی بلا معاوضہ فراہمی کے ساتھ ساتھ بھرپور تعاون بھی فراہم کیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ علمی، ادبی و ثقافتی سرگرمیاں بارہ دری (پولوگراؤنڈ) فریئر ہال، خالق دینا ہال، ڈینسو ہال، کے ایم سی بلڈنگ سٹی کونسل ہال، باغ ابن قاسم، کڈنی ہل پارک، عزیز بھٹی پارک اور کے ایم سی کے زیر انتظام دیگر مقامات پر منعقد کی جاسکتی ہیں، بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے بھی ہر ہفتے کراچی کے حوالے سے مذاکرے...
    کراچی: شہر قائد کے نالوں میں توسیع کے منصوبے کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع اور شدید کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا، احتجاج میں گجر، اورنگی و محمود آباد نالہ متاثرین شریک تھے جنہوں نے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نالہ متاثرین کو فوری طور پر متبادل زمینیں اور تعمیراتی معاوضہ فراہم کیا جائے، مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے 2023 ،2021، اور 2024 کے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پر دھبہ ہے، اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔ سعدیہ جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔
      سعدیہ جاوید— فائل فوٹو  ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح ہو رہا ہے جو دسمبر تک پورے منصوبے کا افتتاح ہو گا۔ سعدیہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے منسوب کرنے کا فیصلہکراچی ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی... انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت  نے مزید کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پردھبہ ہے اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔
    بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے پانچ نمبر طوفان کولڈرنک کے قریب گھر میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔مقتولہ کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ گرفتار شوہر نجی ادارے...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت تو بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی، یہ چاہتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر سے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کا معاملہ بے بنیاد ہے۔...
    اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارا چنار کے امن و امان، کانوائے، غذائی اجناس و ادویات کی ترسیل نیز کراچی کے حالیہ واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے شدید منفی و منافقانہ کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کی جانب سے پاراچنار کے مسئلے اور کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے دباؤ پر پولیس گردی کے نتیجے میں دو شہادتوں، بے گناہ اسیروں، بلاجواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات نیز زخمیوں کے علاج کے حوالے سے پاکستان کے جید علماء کرام کا ایک مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا نعیم الحسن کے علاوہ...
    کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
    کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے موقع پر اراکین اسمبلی شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر کا گروپ فوٹو