2025-09-18@21:18:32 GMT
تلاش کی گنتی: 312
«کیریئر ایکسپو کا»:
(نئی خبر)
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی نئی تصاویر جاری کردیں۔شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا۔جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔ اب اپنی شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر ثنا جاوید نے شادی کی تقریبات کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ‘شادی کا ایک سال مبارک ہو میری محبت، زندگی آپ کے ساتھ انتہائی خوبصورت ہے۔ان تصاویر میں نکاح کی تقریب کے علاوہ مایوں کی تقریب کی تصویر بھی...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد سال 2024 میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی۔ انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کی رہائشی بچی کے نمونے 31 دسمبر کو لے گئے جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر اُسے پولیو کی تصدیق ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پایا گیا۔ اس کے بعد ڈی آئی خان میں گزشتہ سال کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر...
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ نیلم منیر...
محراب پور (جسارت نیوز) سندھ کی بدنام زمانہ رسم کارو کاری نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، واقعہ نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں یوسف بھنبھرو میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور سیاہ کاری (کارو کاری) کے الزام میں نوجوان انیس بھنبھرو ولد محمد قابل بھنبھرو اور مسمات عزت خاتون کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انیس بھنبھرو زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
محراب پور(جسارت نیوز)زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، واقعہ گاؤں راہب مورو میں پیش آیا جہاں ایک گھر کی تعمیرات کے دوران کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین مزدور دب گئے جنہیں مقامی افراد نے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر ڈاکٹر نے غلام حسین میبجو نامی مزدور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ زخمی دو مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب موٹر سائیکل تصادم میں 3 نوجوان زخمی، اسپتال منتقل، حادثہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں ٹھارو...
سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل...
اسلام آباد: کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، بڑھتی ہوئی آئی ٹی سکیورٹی کی ضروریات اور تقاضوں میں عالمی سطح پر کمپنیوں کی اکثریت پیداواری صلاحیت میں کمی، پیچیدہ ٹیکنالوجی کے ماحول کو محفوظ بنانے، اور ڈیٹا کے تحفظ کو فعال کرنے کے بنیادی چیلنجز سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں ڈیٹا کا تحفظ ایک اہم کاروباری چیلنجہے، جبکہ کاروباری عمل آؤٹ سورسنگ کے مسائل کو بھی کاروباری اداروں کی جانب سے سامنے رکھا گیا ہے۔ کاسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس رپورٹ ہر سال بجٹ میں تبدیلیوں، مسائل اور آئی ٹی سیکیورٹی کے فیصلہ سازوں کو متاثر کرنے والے کاروباری چیلنجوں کا تجزیہ کرنے کے لیے جاری کی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ مختلف سائز اور صنعتوں کیے اداروں...
ملک میں سال 2024ء میں ڈبلیو پی وی ون کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 21 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے سے گزشتہ سال کے کیسز کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کراچی کے ضلع شرقی سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کی ہے۔ لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کیس کو گزشتہ سال کی تعداد میں شمار کیا...
میرپورخاص، ٹاسک فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد ملزم شراب سمیت پولیس کی حراست میں میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود ڈی آئی جی ٹاسک فورس کی کارروائی جرواری شاخ کے قریب شراب سے بھری گاڑی پکڑ لی ایک شخص گرفتار 500 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 100 سے زائد بیئر کے ٹین ضبط کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈی آئی جی محمد زبیر آحمد دریشک کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی جرواری شاخ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے جس میں بڑی مقدار میں شراب اور بیئر برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم پریم کمار رہائشی سلطان آباد ٹنڈوالٰہیار کو گرفتار کرلیا ٹیم کے مطابق شراب کی...
کراچی: پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا، بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔ قومی ادارہ صحت کے پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ای او سی کے مطابق حالیہ کیس کی علامات 21 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، 2024 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 ہوگئی۔ ای او سی کے مطابق یہ پولیو کیس 2024 میں ہی رپورٹ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق کراچی شرقی میں 2024 کے دوران دو پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 2024 کے دوران پولیو وائرس کے کیسز میں شدت دیکھنے میں آئی۔ ای او سی کے مطابق 2024 میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 21، سندھ سے...
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی اپوزیشن سے مذاکرات کررہی ہے، دونوں اطراف میں جو بھی طے پائے تحریری شکل میں ہو اور عوام کو مکمل باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ایکسیرپس نیوز کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد 2024 میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 27 بلوچستان، 21 خیبرپختونخوا، 20 سندھ اور...