2025-09-18@09:57:52 GMT
تلاش کی گنتی: 410
«اسکولز کے»:
(نئی خبر)
صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ صدر ایپسما شمالی پنجاب کے مطابق 13 جنوری بروز پیر سے تمام پرائیویٹ اسکولز ریگولر شیڈول پر عمل کرتے ہوئے کھلیں گے۔ ابرار احمد خان نے واضح کیا کہ تعطیلات میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو یقین دلایا کہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ وقت پر دوبارہ شروع ہوں گی۔
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام کو بڑھا کر 25ملین ڈالر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے 2020میں اس حوالے سے 15ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس میں اب دس ملین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وینزویلا کی حکومت سے وابستہ اہلکاروں پر پابندیوں کا حصہ ہے۔امریکی حکومت نے وینزویلا میں جولائی 2024میں ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان انتخابات میں صدر نکولس مادورو کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیاتھااور ان انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیا تھا۔ امریکی...
وینزویلا کے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیردفاع کی گرفتاری پر بھی 15، 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2 ٹنڈوجام سٹی میں ٹرمینل امتحان پاس کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد عظیم ابڑو،ٹیچر راؤ تسلیم، رشید راجپوت، شیر محمد مری، حنیف خانزادہ، سید عابد شاہ، نبی عالم شیخ، عامر قائم خانی، نعیم راجپوت، بختیار راجپوت، مختار راجپوت سمیت دیگر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ اسکول کے طلباء مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے محنت و لگن سے ٹرمینل امتحانات میں پوزیشن حاصل کی ہے، ٹرمینل امتحانات کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا تاکہ طلباء سالانہ امتحانات میں بہتر...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2024ء )پنجاب کے اسکولوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آنے پر والدین اور بچے یہ جاننے کیلئے کوشاں تھے کہ آیا اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟۔ اس حوالے سے اب پنجاب کے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیروٹو نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکول پیر 13 جنوری کو کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ...
فوٹو: اسکرین گریپ چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر لیا گیا ہے۔
ناظم جامعہ نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ جمعیت پنجاب یونیورسٹی میں پرامن ماحول میں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں پچھلے 75 سالوں سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ مہنگائی اور فیسوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ پنجاب میں ایک کڑور ستر بچے سکول نہیں جاتے، جن کو سکول ہونا چاہیے۔ یونیورسٹیز میں بھی تعلیم آئے روز مہنگی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لاء کالج میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں پنجاب کے روایتی کھانوں کے علاوہ دیگراشیاء کے سٹالز لگائے گئے، جن میں طلبہ وطالبات نے غیرمعمولی...
گلگت بلتستان کے علاقہ پندہ کھرمنگ سے بہتے دریائے سندھ کو خود ساختہ دیسی کشتی کے ذریعہ عبور کرنا یہاں کے بچوں کا معمول ہے۔ پل گاؤں سے دور ہونے کی وجہ سے مہدی آباد پندہ سے تعلق رکھنے والے یہ بچے یہ خطرناک سفر روزانہ کرتے ہیں۔ طالب علم ریحان علی روزانہ اسی طرح دریا عبور کر کے اسکول آتے جاتے ہیں، وہ اپنے کلاس کے دوران بھی یہ سوچتے ہیں کہ وہ واپس صحت باحفاطت گھر پہنچ جائیں۔ نور زمان بھی مہدی آباد ہائی اسکول کے طالب علم ہیں، وہ بھی یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں گر نہ جائیں۔ محمد علی کا تعلق اسی گاؤں پندہ سے ہے، وہ کہتے ہیں جب صبح بچے اسکول کے لیے...