2025-09-21@10:48:08 GMT
تلاش کی گنتی: 404

«اوپن ٹرائل»:

(نئی خبر)
    لاہور: پاکستان کی شان سہیل عدنان برٹش جونئیر اوپن اسکواش میں چیمپئن بننے کے بعد ملک واپسی پرلاہور پہنچ گئے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب اور چیئرمین پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل نے قومی ہیرو کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا اور پنجاب اسکواش کمپلیکس میں چیمپئن سہیل عدنان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سہیل عدنان کے والدین، اہل خانہ، کوچز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب اسکواش کمپلیکس پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سہیل عدنان نے کہا کہ ٹف میچز کھیل کر مزہ آیا اور جیت کر بہت خوشی ہے، 18...
    سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ  نے دعویٰ ہے کہ انہیں 2022 میں آسٹریلیا میں حراست کے دوران زہر دیا گیا تھا۔ عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ  نے میلبورن کے ہیرالڈسن اخبارکو بتایا کہ انہیں 2022 میں  آسٹریلین اوپن ویزا کیس کے دوران حراست میں لیے جانے کے بعد میلبرن کے ہوٹل میں زہریلی خوراک دی گئی، جس کے باعث سربیا واپسی پر انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر نوواک جوکووچ شدت جذبات سے رو پڑے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات کبھی کسی کو نہیں بتائی لیکن پتا چلا کہ میرے جسم میں کافی دھات اور مرکری پائی گئی تھی، وہ اب بھی 3...
    24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نواک جوکووچ نے ملیبرن کے ہوٹل میں 2022 میں زہر دینےکا دعوی کر دیا۔ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل میں قیام کے دوران زہر دیے جانے کا دعوی کیا ہے۔نواک جوکووچ کو 2022 میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، ویکسین کے مسئلے پر جوکووچ نے غلط دستاویز پیش کیں جس کے بعد ان کا ویزہ منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا، اس دوران نواک جوکووچ کو تحویل کے دوران میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ واک جوکووچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے محسوس کیا...
    24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن سربیا سے رکھنے والے نواک جوکووچ نے میلبرن کے ہوٹل میں 2022ء میں خود کو زہر دیے جانے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل میں قیام کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نواک جوکووچ کو 2022ء میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، کورونا ویکسین کے معاملے پر جوکووچ نے غلط دستاویزات پیش کی تھیں جس پر ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ اس دوران نواک جوکووچ کو تحویل کے دوران میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ نواک جوکووچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے...