2025-11-23@20:44:21 GMT
تلاش کی گنتی: 10552

«بھارت کا حصہ»:

(نئی خبر)
    ہانگ کانگ سکسز میں بھارت کو کویت، یو اے ای اور نیپال کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پول سی کے میچ میں کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی 5.4 اوورز میں 79 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ Kuwait seals a strong win in style! A thrilling Pool C encounter that had everything — pace, power, and pure passion. #HK6s #HongKongSixes #MatchResult #IndiaVsKuwait #CricketCarnival #CricketFever #M品牌 #大型體育活動事務委員會 #政府資助計劃 #MMarkEvents… pic.twitter.com/WnLpQHgs4T — Hong Kong Sixes (@HongKongSixes) November 8, 2025 ???? Big win for Kuwait against...
    ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی نریندر مودی حکومت میں بھارت فرقہ واریت اور مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن چکا ہے بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے ہندوتوا نظریے پر کاربند ہونے کے نتیجے میں بھارت فرقہ واریت اور مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن چکا ہے۔ فاشسٹ بھارتی فوج بھی ہندوتوا کے انتہا پسند غنڈوں کے ساتھ مل کر مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے میں مصروف  ہے اور ریاستی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو، مسلم مخالف مذہبی فسادات بڑھانے کے لیے نفرت انگیز بیان بازی میں سرگرم ہیں۔ ہندوانتہاپسند رہنما یتی نرسنگھانندگری نے اشتعال انگیز بیان بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دنیا میں اسلام نہیں رہے گا ،...
    جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے این سی سی آئی اے کرپشن میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کا 2 دن جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے باقی ملزمان کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔ این سی سی آئی اے کرپشن میں ملوث افسران کو لاہور ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں، این سی سی آئی کے 7 افسران کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایڈوکیٹ علی اشفاق نے ملزمان کی جانب سے دلائل دیے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔ وکیل علی اشفاق نے کہا کہ بغیر شواہد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کتوں کو ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں رکھا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 5 کروڑ 25 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں، جن میں سے 8 لاکھ مختلف پناہ گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔ صرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 لاکھ سے زائد آوارہ کتے پائے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    سابق سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو نے انکشاف کیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کے کہوٹہ یورینیم پلانٹ پر حملے کا خفیہ منصوبہ بنایا تھا تاکہ اسلام آباد کے ایٹمی پروگرام کو روکا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف رچرڈ بارلو کے مطابق اُس وقت بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی نے یہ منصوبہ مسترد کر دیا تھا، جسے انہوں نے ’افسوسناک فیصلہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کارروائی ہو جاتی تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے تھے۔ ڈی کلاسیفائیڈ رپورٹس کے مطابق حملے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ایران کو ممکنہ منتقلی روکنا تھا۔ بارلو...
        اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان...
    دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دے دیے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان...
    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ بارش کے باعث ادھورا رہ گیا۔ محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ پاکستانی بولنگ کی کارکردگی پاکستان کے محمد شہزاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم بھارتی بیٹرز نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ پاکستانی اننگز اور بارش کی مداخلت ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے تھے کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔ میچ...
    اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے اور من گھڑت دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت کے مطابق بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی حالیہ رپورٹس سراسر جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اپنی گمراہ کن رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے غزہ امن مشن میں تعیناتی کے بدلے اسرائیل سے مالی تقاضا کیا۔ فرسٹ پوسٹ نے الزام عائد کیا کہ امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن میں پاک فوج نے اسرائیل سے 10 ہزار ڈالر فی فوجی کا مطالبہ کیا، جب کہ نیوز18 نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان مبینہ...
    بھارتی شہر گوا میں شراب کی ایک دکان کے سائن بورڈ پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے دیکھے گئے جس پر بھارت میں ہلچل مچ گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی گوا کے علاقوں باگا اور اپورا میں دو الگ الگ واقعات میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے ظاہر ہونے لگے۔ یہ بھی پڑھیں: آن لائن ہیکرز کا اراکینِ پارلیمنٹ پر دھاوا، لاکھوں روپے ہتھیانے کا انکشاف اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شراب خانہ جس کے سائن بورڈ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے ...
    —فائل فوٹو پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد سمری پنجاب اسمبلی بھیج دی گئی۔سمری کے متن کے مطابق موٹر وہیکل آرڈیننس میں 20 ترامیم کی منظوری دی گئی ہے، موجودہ چالان کی شرح 200 روپے سے لے کر 1 ہزار روپے تک ہے جبکہ چالان کی نئی شرح 2 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔سمری میں اوور اسپیڈ پر موٹرسائیکل پر 2 ہزار، دو ہزار سی سی کار تک 5 ہزار اور دو ہزار سی سی سے زیادہ والی کار پر 20 ہزار روپے جرمانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔کمرشل اور پبلک سورس وہیکل کو اوور اسپیڈ پر 15...
    ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔
    ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس (DLS) سسٹم کے تحت 2 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، اس وقت پاکستان نے 3 اوورز میں 41 رنز پر ایک کھلاڑی کھویا تھا اور فتح کے لیے مزید 18 گیندوں پر 46 رنز درکار تھے۔ جب میچ روکا گیا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس فارمولا کے تحت بھارت کو معمولی برتری حاصل تھی، جس کی بنیاد پر مین اِن بلو کو فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے خواجہ نفی نے 9 گیندوں پر 18 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، جن میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ معاذ صداقت نے 3 گیندوں پر 7...
    سندھ ہائیکورٹ نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر کی جانب سے ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزیوں پر ای چالان بھیجے جا رہے ہیں، مگر کراچی کی سڑکوں پر نہ زیبرا کراسنگ موجود ہے اور نہ ہی اسپیڈ لمٹ کے واضح سائن بورڈ نصب ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کی خستہ حال سڑکیں اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات شہریوں کو متبادل یا غلط راستے اپنانے پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی جانب سے پھیلائی گئی من گھڑت اور گمراہ کن رپورٹس مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فرسٹ پوسٹ نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن کے تحت اسرائیل سے فوجی تعیناتی کے بدلے 10 ہزار ڈالر مانگے۔ اسی طرح نیوز18 نے اپنی رپورٹ میں پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔ وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ نہ پاکستان، نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے ایسی...
    خطے میں ایک خطرناک اور مبینہ سازش آشکار ہوئی ہے جس میں بعض حلقے اسرائیل، بھارت اور افغان طالبان کی باغی قیادت (TTA) کو ایک محوری کردار میں جوڑنے کی بات کررہے ہیں، اور یہ الزام تب زور پکڑا جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ طے پایا جس نے پاکستان کو «محافظِ حرمینِ شریفین» کا مرتبہ دیا۔ اس منظرنامے کے حامی سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا 17 ستمبر کو طے پانے والا معاہدہ محض اتفاقی تبدیلیاں لا رہا تھا، یا اس نے اُن قوتوں کو متحرک کر دیا جو اس اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ اُن کے مطابق مندرجہ ذیل خام نکات قابلِ غور ہیں: مبینہ سفارتی رابطے اور اس کے بعد پیش آنے...
    انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے...
    اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق 30ویں کانفرنس (COP30) میں قریباً 200 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں عالمی رہنما، سائنس دان، غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs)، مقامی کمیونٹیز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ کانفرنس اقوامِ متحدہ کے تحت منعقد ہونے والی سالانہ عالمی بیٹھک ہے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات پر پیشرفت ہے۔ کانفرنس کا انعقاد برازیل کے شہر بیلم (Belém) میں کیا جا رہا ہے، جو ایمیزون کے جنگلات کے قریب واقع ہے۔ یہ اجلاس 6 سے 21 نومبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں 7 نومبر کو عالمی رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس ’بیلم کلائمیٹ سمٹ‘ منعقد ہوگی، جبکہ 10 سے 21 نومبر تک رسمی مذاکرات ہوں...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ  کی یکطرفہ معطلی کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام ایک ایسے نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے جو برصغیر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت دیتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو ختم یا معطل کرنا نہ صرف خطے کے ماحولیاتی توازن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی برادری کے اعتماد کو بھی کمزور کرتا ہے، جو...
    ریاض احمدچودھری قیام پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد 29 اکتوبر 1947 کوبھارت نے کشمیر پر لشکر کشی کی اور ریاست ہائے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جما لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔ 6 نو مبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے۔ اس دن مظلوم اورمجبور ریاستی مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی۔ 6 نومبر یوم شہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا سنگ میل ہے ۔لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت ، بھارت...
    بھارت کے شہر گوا میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کو دیکھ کر ہلچل مچ گئی جس کے بعد 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات شمالی گوا کے علاقے باگا اور ارپورہ میں 2 مختلف واقعات پیش آئے جس میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دکھائی دیئے۔ پولیس کے مطابق 9 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ 9 بجکر 50 منٹ پر جبکہ دوسرا 10 بجکر 18 منٹ پر پیش آیا۔ View this post on Instagram A post shared by Logkyakahenge (@log.kya.kahenge) پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست...
    سرگودھا کے علاقے شاہ پور صدر میں 3 نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ شاہ پور صدر میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف گرلز اسکول کے گارڈ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے لڑکوں کو اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کیا تھا۔ پرنسپل نے کہا کہ ملزمان کے تشدد سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
    قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حسن رضا نے کہا ہے کہ میرے بھائی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے تاکہ خود گرفتاری پیش کریں۔ راستے میں اسلام آباد کے علاقے ڈی-12 کے قریب پولیس نے ان کی گاڑیاں روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں تھے، اور گرفتاری کی وجوہات سے...
    دوحہ: معروف عالمی جریدے الجزیرہ نے بھارتی گودی میڈیا کے منظم جھوٹ، سنسنی خیزی اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی کے تحت میڈیا کو ہندوتوا نظریہ کے فروغ اور پڑوسی ممالک کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، بھارتی میڈیا پر اعتبار کا بحران سب سے زیادہ خود بھارت کے اندر محسوس کیا جا رہا ہے، جہاں میڈیا ادارے بتدریج سیاسی اور کارپوریٹ اتحادیوں کے قبضے میں جا رہے ہیں۔ بھارتی صحافی مینا کشی راوی نے کہا کہ "ہندوستانی میڈیا اب آزاد صحافت کا ذریعہ نہیں بلکہ پروپیگنڈا ٹول بن چکا ہے، جو پڑوسی...
    بالی وُوڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سُلاکشنا پنڈت جمعرات کی شام دل کا دورہ پڑنے سے 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بھائی اور مشہور موسیقار لالت پنڈت نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ لالت پنڈت کے مطابق، سُلاکشنا کو جمعرات کی شام سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔ انہوں نے بتایا  کہ شام تقریباً 7 بجے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ہم انہیں ناناوتی اسپتال لے جا رہے تھے، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی چل بسیں۔ سُلاکشنا پنڈت کا فنی سفر  سُلاکشنا پنڈت نے 1975 میں فلم ’الجھن‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے سنجیو کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ...
    ہانگ کانگ سپر سکسز 2025 کے نئے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کے مشہور و معروف کرکٹرز ایک منفرد انداز کے مقابلوں میں حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا ایک کامیاب آغاز کیا ہے۔ رواں سال کے مقابلوں میں ایک بار پھر دُنیا کے دو بڑے حریف، بھارت اور پاکستان، مدِ مقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کو ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز 2025 کے پول ’سی‘ میں رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پچھلے سال کے ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ نہایت سنسنی خیز رہا تھا، جب آصف علی کی دھواں دار اننگز، 14 گیندوں پر 55 رنز،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا پاکستان ہائی کمشن نئی دلی نے بابا گرونانک کی سالگرہ  تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کئے چار نومبر کو 1932 یاتری اٹاری میں داخل ہوئے بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزہ ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور  بلا رکاوٹ رہا چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر نہیں کیا گیا پاکستان ہمیشہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میامی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیارے گرائے جانے کی تعداد کے متعلق پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے۔ میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے، ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے، دونوں ایٹمی ممالک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی، دیکھتے ہیں زہران ممدانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( کاٹی ) کی جانب سے مشہور صنعت کار ایس ایم تنویر کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشایئے میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ اس موقع پر صنعت کاروں کو درپیش مسائل سمیت صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور حکومت سندھ کے صنعتی ترقی کے لئے کئے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے پر تکلف عشائیہ دینے اور صنعت کاروں کو ایک جگہ مل بیٹھ کر مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع دینے پر کاٹی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے سیکولر اور لبرل دانش ور اور صحافی اسلام، مسلمانیت اور اسلامی پاکستان سے اتنے متغیّر ہیں کہ ان کو پاک بھارت تعلقات کی خرابی کا ذمے دار پاکستان اور ہندو مسلم تعلقات کی خرابی کے ذمے دار مسلمان نظر آتے نہیں۔ ایاز امیر ایک سیکولر اور لبرل دانش ور اور صحافی ہیں روزنامہ دنیا میں انہوں نے اس حوالے سے کیا لکھا ہے انہی کے الفاظ میں ملاحظہ کیجیے۔ لکھتے ہیں۔’’ایک خطہ ٔ زمین پر دو قوموں کا تشکیل پانا کوئی عجیب بات نہیں۔ اور اس امر کی بنیاد پر اس خطہ ٔ زمین کا بٹوارا ہو جانا یہ بھی کوئی انوکھی بات نہیں۔ ایسی کتنی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ لیکن ایسی تقسیم کی بنیاد...
    میامی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ  کیا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مختصر فوجی تصادم میں آٹھ طیارے "عملاً" مار گرائے گئے۔امریکن بزنس فورم میں بدھ کی رات خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "میں نے آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں ختم کیں، جن میں کوسووو اور سربیا، کانگو اور روانڈا، اور پاکستان و بھارت کے درمیان تنازع بھی شامل ہے۔"انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے بیچ میں تھا کہ اچانک اخبار کے پہلے صفحے پر خبر دیکھی کہ دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر ہیں۔ بتایا گیا کہ سات طیارے مار گرائے گئے اور ایک بری طرح...
    پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1932 یاتری چار نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔ ترجمان کے مطابق داخلے سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1932 یاتری چار نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔ ترجمان کے مطابق داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر...
    کرشنگری(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کرشنگری میں خواتین کے ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کرنے کے الزام میں ایک خاتون اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹاٹا الیکٹرونکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ویمنز ہاسٹل میں پیش آیا، جس میں 11 منزلہ عمارت کے 8 بلاکس میں 6 ہزار سے زائد خواتین ملازمین مقیم ہیں۔ ملزمہ کی شناخت 22 سالہ نیلو کماری گپتا کے طور پر ہوئی ہے جو اڑیسہ کی رہائشی ہے اور مذکورہ کمپنی میں کام کرتی تھی۔ اس نے اپنے دوست سنتوش کے اکسانے پر 2 نومبر کو ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کیا۔ کیمرے نصب کرنے کی خبر سامنے...
    جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے این سی سی آئی اے کرپشن میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کا 2 دن جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے باقی ملزمان کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔ این سی سی آئی اے کرپشن میں ملوث افسران کو لاہور ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں، این سی سی آئی کے 7 افسران کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایڈوکیٹ علی اشفاق نے ملزمان کی جانب سے دلائل دیے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔ وکیل علی اشفاق نے کہا کہ بغیر شواہد کے ایف آئی اے نے افسران کو...
    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے اضافے سے 4 لاکھ23 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3122 روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار707 روپے ہوگیا ہےاس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس ہے۔
     وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے چندروز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر ،کرائم نیکسس کو شواہد کےساتھ بے نقاب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت و ترسیل جرائم پیشہ عناصراور سیاسی سرپرستی میں ہوتی ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں منشیات کی فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے، ویڈیو میں واضح ہے کہ منشیات کی فصل کو کٹائی کے بعدگاڑیوں میں لاد کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا...
    ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول ہوگئے۔ذرائع نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے ملزمان کے استعفے دو دن پہلے وزارت داخلہ کو بھجوائے، وزارت داخلہ نے اب تک ان استعفوں کی منظوری نہیں دی۔گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا۔گرفتار آٹھ میں سے سات افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپیکٹرز شامل ہیں، ملزمان کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔
    بھارتی ریاست بہارکی اسمبلی کے اہم اور فیصلہ کن انتخابات جمعرات کے روز شروع ہوگئے ہیں، جہاں پہلے مرحلے میں صبح 11 بجے تک تقریباً 28 فیصد ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ریاست کی 243 نشستوں میں سے 121 پر ووٹنگ جاری ہے، جو حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور دوبارہ اُبھرنے والے مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلے کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ VOTE CHORI ALERT ???????? Approximately 8 million voters are missing in Bihar after the SIR, and the Election Commission claims the election will be fair. The Election Commission has prepared the ground for a BJP victory. – @_YogendraYadav pic.twitter.com/BzeOAqQtY5 — Ravinder Kapur. (@RavinderKapur2) November 1, 2025 پہلے مرحلے میں کئی...
    بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج صوبائی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ریاست کی 243 نشستوں میں سے 121 پر آج جبکہ بقیہ نشستوں پر منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ انتخابات حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ایک بڑا سیاسی امتحان سمجھے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ جنگ میں ناکامی اور اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی ملک گیر تنقید نے پارٹی کی مقبولیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مزید یہ کہ امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی حکومت کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ معیشت سست روی کا شکار ہے، دیہی علاقوں میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج...
    میامی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران پاک بھارت جنگ سے متعلق حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں مجموعی طور پر آٹھ طیارے تباہ ہوئے تھے۔ میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے مختلف اخبارات میں رپورٹس دیکھی ہیں جن میں بعض نے سات اور بعض نے آٹھ طیارے گرنے کی خبر دی۔ انہوں نے کہا کہ “میں کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا کیونکہ ان میں سے زیادہ تر جعلی خبریں شائع کرتے ہیں، تاہم میرے ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران آٹھ طیارے گرائے گئے تھے۔” ٹرمپ نے ایک بار پھر اس جنگ کو رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں اب صارفین اپنے ڈیبٹ کارڈ کے بغیر صرف موبائل فون اور UPI ایپ کے ذریعے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکال سکیں گے۔نئے نظام میں اے ٹی ایم پر موجود QR کوڈ اسکین کر کے رقم درج کی جاتی ہے اور UPI پن کے ذریعے ٹرانزیکشن مکمل ہوتی ہے، جس کے بعد اے ٹی ایم نقد رقم جاری کر دیتا ہے۔اس نئے طریقہ کار کے تحت صارفین کو پہلے قریبی اے ٹی ایم پر جانا ہوگا، وہاں موجود کیو آر کیش یا اسکینر آپشن کو منتخب کر کے اسکرین پر دکھائے گئے QR کوڈ کو اپنے موبائل میں موجود UPI ایپ سے اسکین کرنا ہوگا۔ اسکین کرنے کے بعد وہ رقم درج کریں جو نکالنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور نیویارک میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی بحران کی وجوہات کو مزید واضح کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی بھارت کی اعلیٰ ترین سطح پر کی گئی تھی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اس بات پر حیران رہ گئے...
    دبئی :بھارت کے معروف ریسلر اور کامن ویلتھ ہیوی ویٹ چیمپئن سنگرام سنگھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یورپ کی معروف لیولز فائٹ لیگ (LFL) میں فتح حاصل کرنے والے پہلے بھارتی فائٹر بن گئے ہیں۔ایم ایم اے کے مقابلے LFL 20 میں، جو ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوا، سنگرام سنگھ نے تیونس کے تجربہ کار فائٹر حکیم تربلسی کو دوسرے راؤنڈ میں سبمیشن (Tap Out) کے ذریعے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ابتدائی لمحات سے ہی سنگرام نے فائٹ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔ اپنی اعلیٰ ریسلنگ مہارت، درست پوزیشننگ اور سوچ سمجھ کر کیے گئے حملوں سے انہوں نے تربلسی کے جارحانہ حملوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔ سنگرام نے فائٹ کو کلنچ...
    میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کرکے امریکا کی خود مختاری کھو دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیارے گرائے جانے کی تعداد کے متعلق پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے۔ میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔  امریکی صدر نے دنیا بھر میں اپنے تجارتی اور سفارتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت و پاکستان کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک بزنس فورم میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاتھ میں ایک معاہدے کی دستاویز تھی، جب انہیں خبریں موصول ہوئیں کہ “سات یا آٹھ طیارے مار گرائے گئے”۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاہدے کو اس لیے رک گئے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس دوران دونوں پڑوسی ملک جنگ کی راہ اختیار کریں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کی پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘، یہ سرزمین ہمیشہ محبت او ر بھائی چارے کی علامت رہی ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، ہمدردی، اخوت اور برداشت کے عظیم علمبردار تھے۔ ان کی تعلیمات پُرامن معاشروں، برداشت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کے فلسفے پر مبنی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت سکھ زائرین کو جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں موسم سرما کے دوران بجلی کی فراہمی کو 10 گھنٹے تک محدود کرتے ہوئے اس سے زیادہ بجلی فراہم کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہیں کاٹ دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ ریاستی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اب کسانوں کو دن میں صرف طے شدہ وقت تک بجلی فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس اور کسان تنظیموں نے ریاستی کمپنی کے اس فیصلے کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فصل کاشت کرنے والے کسان مشکلات کا شکار ہوں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور کے علاقے منشی محلے کا رہائشی نوجوان سیف اللہ شیخ ولد کلیم اللہ شیخ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سائدہ گوٹھ کی رہائشی خاتون آرم زوجہ بابو بڑدی نے اپنی رشتہ دار رابعہ بڑدی سے شادی کرنے کے بہانے کروڑوں روپے میرے سے ٹھگ لئے ہیں خاتون نے مختلف وقتوں پر سامان اور نقدی رقم لی اسکے ثبوت میرے پاس موجود ہیں یہ خاتون اس سے قبل بھی کئی نوجوانوں سے جعلی سازی کے ذریعے پیسے لے چکی ہے اور اس خاتون کا جرائم پیشہ عناصروں سے رابطے ہیں جو مجھے قتل کرنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں انھوں نے ایس ایس پی خیرپور سے سامان اور پیسے واپس کروانے اور تحفظ فراہم...
    لاہور: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے جن کا واہگہ بارڈر پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی جہاں دنیا بھر سے آئے ہزاروں یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے، بھارت سے تقریباً 2400 یاتری اس سال جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے جن میں نوّے سالہ سردار کندن سنگھ بھی شامل ہیں جو 1947 میں ہجرت کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے واپس آئے ہیں۔ سردار کندن سنگھ کا تعلق شیخوپورہ کے نواحی علاقے سے تھا۔ وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ...
    خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوائے جانے والے بھارت کی قلعی کھل گئی۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ ہریانہ انتخابات میں ووٹر لسٹ میں برازیل کی ماڈل کی تصویر والے مختلف ناموں سے 22 ووٹرز لسٹ میں موجود ہیں۔ راہول گاندھی نے بتایا کہ یہ سب ایک منظم منصوبے کے تحت کیا گیا تاکہ کانگریس کی یقینی جیت کو شکست میں بدلا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہریانہ میں تقریباً 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے جن میں ہزاروں ووٹ ماڈل اور اداکاروں کی تصویروں کے ساتھ رجسٹر تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک بی جے پی رہنما کے گھر پر 500 ووٹر درج ہیں جب کہ کچھ کے پتے ہاؤس نمبر زیرو نکلے۔ دوسری جانب الیکشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شہری کو موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر بھاری جرمانہ کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کی کارروائی زیرِ بحث آ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع ہاپوڑ کے علاقے گڑھ مکتیشور میں پیش آیا، جہاں ٹریفک پولیس معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی،  دورانِ چیکنگ ایک شخص موٹرسائیکل پر چھ بچوں کو بٹھائے گزر رہا تھا، جس پر اہلکاروں نے اسے روک کر 7 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 22 ہزار 269 پاکستانی روپے) کا چالان کر دیا۔پولیس کے مطابق شہری نے نہ صرف اپنی بلکہ معصوم بچوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالا، جس...
      نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ہندوستانی فوج جسے ایک منظم، شفاف اور حب الوطنی کا مظہر قرار دیا جاتا ہے، حقیقی طور پر اپنی خواتین افسران کو جنسی ہراسانی، جسمانی حملوں اور دھمکیوں سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس کے اندرونی نظام کی خرابی اچھے ماحول کی حامل فوج کی دعویدار اقدار کا خاتمہ کرتے ہیں اور اس کی ملٹری قیادت میں گہری اخلاقی و ادارہ جاتی کمزوریوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ سنہ 2025 میں پٹیالہ کے 1 آرمڈ ڈویژن میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک خاتون میجر نے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا، قانون کے مطابق “جنسی ہراسانی کے خاتمے، روک تھام...
      اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومتی دعووں اور حقائق میں کھلا تضاد ہے، حکومت معیشت سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کر رہی ہے۔ ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسوں کا بھاری بوجھ معاشی تباہی کا راستہ ہے، حکومت 2028ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 18 فیصد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالنا چاہتی ہے، کمزور معیشت پر بھاری ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ گوہر اعجاز نے اقتصادی استحکام کا روڈ میپ دے دیا سابق وزیر نے مزید کہا کہ بزنسز سے ٹیکس وصولیاں 2 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 5 اعشاریہ 3...
    بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی...
    بھارتی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہریانہ ریاست میں تقریباً 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے جو کہ کل 2 کروڑ ووٹروں کا تقریباً 12.5 فیصد بنتا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کئی کانگریس امیدواروں نے انتخابات کے بعد شکایت کی کہ ووٹنگ میں گڑبڑ ہوئی ہے۔ ان کے مطابق تمام ایگزٹ پولز نے کانگریس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی مگر نتیجہ بی جے پی کے حق...
        بھارتی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو بھارت کے معروف تحقیقی ادارے بھابھا ایٹمی تحقیقی مرکز (BARC) کا سائنس دان ظاہر کر رہا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ شخص ایران کی کمپنیوں کو مبینہ ایٹمی ڈیزائن فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: جعلی سائنسدان گرفتار، حساس ایٹمی معلومات اور 14 نقشے برآمد بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ اختر حسینی قطب الدین احمد اور اس کے بھائی عدیل حسینی (59) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں نے ’سائنسی تعاون‘ اور ’تحقیقی شراکت‘ کے نام پر ایک مبینہ لیتھیئم-6 ری ایکٹر کا ڈیزائن بیرونِ ملک بھیجنے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے وہ وی...
    بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اوٹاوا(آئی پی ایس ) کینیڈین حکومت نے عارضی ویزہ درخواستوں کو بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے کے اختیارات دینے پر غور شروع کردیا ہے، جس سے بھارت اور بنگلادیش کے شہری زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اس کا مقصد ایسے معاملات میں فوری کارروائی ممکن بنانا ہے جہاں فراڈ، جعلسازی یا نظام کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہوں۔ دستاویزات کے مطابق مجوزہ قانون...
    بھارتی سازش 1947 نومبر 6 مسلمانوں کا جموں میں قتل عام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز سید منظور احمد شاہچیرمین اتحاد اسلامی جموں و کشمیر جموں و کشمیر 1947 اکتوبر تک ایکشاہی ریاست تھی جس پر ایک ہندو مہاراجہ، ہری سنگھ، مسلم اکثریتی آبادی پر حکومت کرتا تھا۔ برطانوی انخلاء اور ہندوستان و پاکستان کے قیام کے ساتھ، شاہی ریاستوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ یا تو کسی ایک ملک کے ساتھ الحاق (accede) کر لیں یا آزاد رہیں۔ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، بھارت حکومت نے ہر طرح سے راجہ ہری سنگھ پر دباو ڈالا کہ وہ بھارے کے ساتھ الحاق کرے ۔اس مقصد کے لیے کبھی بھارت اپنے...
    مقبوضہ جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والی انڈین ہیون پریمیئر لیگ (IHPL) اچانک ختم ہو گئی جب منتظمین راتوں رات فرار ہو گئے، اپنے پیچھے ادھار کے بل اور غیر ادا شدہ رقوم چھوڑ کر۔ اس صورتحال میں کھلاڑی اور امپائرز ہوٹلوں میں پھنس گئے جبکہ ایونٹ مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ یہ لیگ، جس کا مقصد مقامی کرکٹ اور سیاحت کو فروغ دینا بتایا گیا تھا، میں بین الاقوامی کرکٹرز جیسے کرس گیل، جیسی رائڈر، اور تھیسارا پریرا نے شرکت کی تھی۔ تاہم، ایونٹ کے خاتمے نے کھلاڑیوں کو حیرت اور مایوسی میں مبتلا کر دیا۔  ایونٹ کا پس منظر IHPL کا آغاز 23 اکتوبر کو کیا گیا تھا اور اسے 7 نومبر تک جاری رہنا...
    کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہریانہ میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے ثبوت کے طور پر ایک برازیلی ماڈل کی تصویر پیش کی۔ راہول گاندھی نے ماڈل کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ مختلف ناموں سے ہریانہ میں 22 مرتبہ ووٹ ڈال چکی ہے۔ کانگریسی رہنما نے بتایا کہ اس ماڈل کی تصویر ہریانہ  کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر مختلف ناموں سیما، سویٹی، سرسوتی، رشمی اور ولما کے ساتھ ووٹر فہرستوں میں موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صرف ایک غلطی نہیں بلکہ ’مرکزی سطح پر منظم آپریشن‘ کا حصہ ہے جس کا مقصد...
    ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری بڑی تعداد میں بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اجازت دی جاتی ہے تاکہ سکھ اپنے روحانی پیشوا کے مزار پر پیش ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کر سکیں۔سکھ یاتریوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ننکانہ صاحب جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔پاکستانی امیگریشن حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے 12 ہندؤں کو واپس بھارت بھیج دیا۔امیگریشن حکام کے مطابق ان 12 ہندؤں کی جائے پیدائش سندھ تھی، اب وہ بھارتی شہریت لے چکے ہیں۔حکام کا کہنا...
    ایک نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو بھا گیا، نوجوان کو انگلینڈ کی شہریت دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو’لاسٹ مین اسٹینڈز‘ ٹورنامنٹ میں نلوا واریئرز اور ڈھاکا اسنائپرز کے درمیان میچ کی ہے۔ نلوا واریئرز کے بولر سپندیپ سنگھ کا بولنگ انداز اس قدر مختلف اور مشکل ہے کہ بلے باز کے لیے آخر تک سمجھ پانا مشکل ہوتا ہے۔ Does Supandeep Singh of Nalwa Warriors have the BEST ACTION in Last Man Stands? Try describe it in three words or less! ???? #cricket #lastmanstandst20cricket #t20cricket #startlocalgoglobal pic.twitter.com/LU8gYjPevK — Last Man Stands (@LastManStands) November 4, 2025 سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساب انگلش...
    پشاور: اے این ایف نے خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او گروہ کی تھیں جو آفریدی قبیلے کے معروف منشیات اسمگلروں پر مشتمل ہے۔ اسمگلرز رات کی تاریکی میں یہ منشیات پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقام پر چھاپہ مارا اور 144 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، اخوت اور رواداری کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی ایک پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ بابا گرو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے، ہمدردی، صبر اور انسان دوستی کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا...
    اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے عارضی ویزہ درخواستوں کو بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے کے اختیارات دینے پر غور شروع کردیا ہے، جس سے بھارت اور بنگلادیش کے شہری زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اس کا مقصد ایسے معاملات میں فوری کارروائی ممکن بنانا ہے جہاں فراڈ، جعلسازی یا نظام کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہوں۔ دستاویزات کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت حکومت کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ مخصوص حالات جیسے جنگ، فراڈ یا صحت عامہ کے بحران میں بیک وقت بغیر ہر درخواست...
    لاہور ( نیوزڈیسک) ڈکی بھائی کے معاملے میں رشوت کے الزام میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسروں کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسریٹ نعیم وٹو نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔ تحریری حکم کے مطابق ملزمان پر فراڈ اور بھاری رقم ہتھیانے کا الزام ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ہتھیائے، ایف آئی اے نے مزید شواہد اور دستاویزات کی فراہمی کیلئے ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ عدالتی حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق 7 لاکھ ارسلان رضا، 99 لاکھ زوار، 19 لاکھ 48 ہزار یاسر،...
    لاہور، ننکانہ صاحب (خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کے موقع پر تقریباً 2100 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ واہگہ بارڈر پر اکال تخت کے جتھہ دار کلدیپ سنگھ گرگاج نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان میں ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا جاتا ہے،  پاکستان میں ہمارے گورو دوارے محفوظ اور اصل حالت میں موجود ہیں جس کے لیے وہ حکومت...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دیں۔پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رؤف کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کردیا گیا ہے ،انہیں میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ،2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیئے گئے ہیں۔اسی طرح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ کا 30 فیصد جرمانہ، 2ڈی میرٹ پوائنٹ دیے گئے ہیں ،پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ بھارتی فورسز نے ڈرون نما چیز کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران  4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد...
    ریاض احمدچودھری انڈین اٹاامک انرجی ریگولیشن بورڈ نے براہموس میزائلوںکی سٹوریج سائٹ پر پاکستان کے حملے کے بعد وہاں سے جوہری مواد سے تابکاری کا الرٹ جاری کیا ہے۔بھارتی حکومت نے انڈین نیشنل ریڈیولاجیکل سیفٹی ڈویژن کے ذریعے، بیاس، پنجاب کے قریب 10مئی کو برہموس میزائل اسٹوریج سائٹ پر پاکستان کے حملے کے بعد 3سے 5کلومیٹر کے دائر ے میں مقیم لوگوں کو تابکاری کے اخراج کی وجہ سے فوری طورپر انخلاء کرنے گھرسے باہر نہ نکلنے ، کھڑکیاں بند کرنے، زیر زمین پانی کے استعمال سے گریز کرنے اور باہر نکلنے کی صورت میں حفاظتی ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس تشویشناک صورتحال سے واضح ہوتاہے کہ بھارت کا جوہری پروگرام غیر محفوظ ہے جس سے خطے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بظاہر یہ خبر پریشان کن ہے مگر حقیقت میں پاکستان کے لیے خوشخبری ہے۔ دیکھنے میں سونے جیسی چمک مگر اندر سے کھوکھلا کوئلہ ہے۔ یہ اس ڈھول کی مانند ہے جو دور سے خوش نْما سنائی دیتا ہے مگر قریب جا کر کان پھاڑ دیتا ہے۔ یہ خبر دراصل پاکستان کی امریکا کی غلامی سے آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور شاید امریکی استعمار کے تابوت میں آخری کیل بھی۔ خبر یہ ہے کہ بھارت اور امریکا نے ایک پرانے دفاعی معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔ بظاہر یہ قدم پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھا جا رہا ہے مگر دراصل یہ خبر پاکستان کے حق میں ہے۔ اس لیے کہ اب ہمارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ملازم صدام حسین نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 9طلبا کو مختلف میڈیکل کالجز میں داخلے کا جھانسہ دیکر 4کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:۔ ایشیا کپ میں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کے فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ ٹرافی کے حصول کو ترس گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت آئی سی سی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائے گا۔دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چار روزہ اجلاس بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سمیر سید کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: کانگریس نے امریکا کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے HIRE ایکٹ کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندوستانی معیشت کو تباہ کر دے گا۔ اس ایکٹ کا سب سے زیادہ اثر ہندوستان پر پڑے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد اس ایکٹ کے ذریعے امریکی کمپنیوں کو دوسرے ممالک کے کارکنوں کو آئوٹ سورس کرنے سے روکنا ہے۔کانگریس نے منگل کو کہا کہ امریکی سینیٹ میں پیش کردہ ایک بل، جس میں کسی بھی امریکی شخص پر آئوٹ سورسنگ ادائیگی کرنے پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، اگر یہ حقیقت بن جاتی ہے تو ہندوستانی معیشت کو آگ لگا دے گی۔حزب اختلاف کی پارٹی نے کہا کہ یہ بل امریکا...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز نے ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی، جس میں سیکورٹی فورسز نے انتہائی مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد بلوچستان میں مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران  4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاکہ ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں...