2025-09-18@06:46:18 GMT
تلاش کی گنتی: 434

«ذو معنی جملوں کا استعمال»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ3 اہم حقیقی اقتصادی شعبوں میں سے 2 زراعت و صنعت میں سکڑا ہدف کے مقابلے میں سست معاشی نمو کا اشارہ ہے تاہم کہا ہے کہ کہ آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ پالیسی اصلاحات ، مالیاتی نرمی اور مالی استحکام کی وجہ سے پاکستان رواں سال میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے. رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے اپنی ششماہی اسٹیٹ آف اکانومی رپورٹ میں گزشتہ مالی سال میں فصلوں کے شعبے میں ہائی بیس ریٹ اور بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی کو زراعت میں سست نمو کی وجہ قرار دیا ہے وزارت خزانہ نے کہا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر اوربیرسٹر صلاح الدین میں تلخ جملوں کا تبادلہ  ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محمد علی  مظہر نے کہاکہ تاثر مل رہا ہے آپ یہاں سنجیدہ نہیں ہیں،بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ آپ میری ساکھ پر سوال اٹھائیں گے تو ویسا ہی جواب دوں گا، جسٹس امین الدین نے کہاکہ بات کسی اور طرف جا رہی ہے، ایسے نہ کریں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ آئینی بنچ میں کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی،آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13اور16جنوری کے آرڈر واپس لے لئے۔ آئینی بنچ نے نذرعباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ...
    علما اور عوام نے عاملوں پر شکنجہ کسنے کا مطالبہ کردیا، قائمہ کمیٹی میں جادو ٹونے پر قانون سازی کی بات ہوئی، بحث کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔عاملوں میں کچھ 50 ہزار روپے لے کر قرض واپس مانگنے والوں کو خاموش کروانے کو تیار ہیں تو کچھ عامل بابا دشمن کو راستے سے ہٹانے کے دعویدار ہیں۔ملک بھر میں عملیات کی آڑ میں پیسہ چھاپنے والوں کی کمی نہیں، علما اور عوام مطالبہ کیا کہ جادو ٹونے کے نام پر لوگوں کی جان اور مال سے کھیلنے والوں پر شکنجہ کسا جانا چاہیے۔ قائمہ کمیٹی میں جادو ٹونے پر قانون سازی سے متعلق بات ہوئی، مگر بحث کا نتیجہ نہ نکلا۔
    رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی عظیم پیغمبر اعظم جنگی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ آئی آر جی سی کی بحریہ کے کمانڈر ایئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بتایا کہ فورس کے سسٹمز اور آلات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، مشقوں کے دوران بحریہ نے سطح سے سطح تک مار کرنے والے مختلف بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک...
      برازیل میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ساؤ پاؤلو میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل تیان یو زین اور برازیل کے متعدد محکموں کے سربراہان نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔تقریب میں برازیل کی سیاسی شخصیات ،تعلیمی اداروں اور میڈیا سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب...
    عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ ہندوستان پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما نے ہی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی...
    ذرائع کے مطابق ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے آج کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو سے گفتگو کے دوران...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) آل سندھ ٹریڈ یونین فیڈریشن نصیر ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے کسانہ موری آفس میں لوئر اسٹاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بھاری اکثریت سے مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں رہنماؤں نے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمارے لیے ماں کی مانند ہے اور افسران والدین جیسے ہیں، لیکن بدقسمتی سے لوئر اسٹاف کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ رہنماؤں نے شکایت کی کہ بیلدار، ٹنڈیل، خلاصی، داروغہ، مالی اور نائب قاصد جیسے ملازمین ہمیشہ بڑے افسران کے نشانے پر رہتے ہیں، ان کے خلاف بلاجواز تبادلے کیے جاتے ہیں اور تعیناتی...
    لانڈھی ٹائون کے عبدالجمیل‘ محمد عمران ،نعیم گوہر اور سیداقبال سعید طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں کراچی (پ ر)نوجوانوں کو ٹیکنیکل علوم سے آراستہ کررہے ہیں ۔نوجوان آئی ٹی کورسز میں مہارت حاصل کریں ۔موجودہ دور آئی ٹی کادور ہے ۔نوجوان زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں ۔تعلیم انسان میں شعوراور آگہی پیدا کرتی ہے ۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون کے تحت ,,بد؛لو اپنا کل ،،پروجیکٹ میں آئی ٹی اور انگلش لینگویج کورسز مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین لانڈھی ٹائون محمد عمران ،ڈائریکٹر یوتھ ایمپاورامنٹ نعیم گوہر اور لانڈھی ٹائون چیئرمین کے کوآرڈینٹرسید اقبال...
    خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم حماد خان نے ریسائیکلنگ کے مسئلے کا حل پیش کرنے کے لیے ایک منفرد پروجیکٹ تیار کیا ہے جس میں سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ جیسے 2 بڑے ویسٹ میٹیریلز کو استعمال کر کے ایک پائیدار اور ورسٹائل میٹیریل ’ماربولس‘ تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ میٹیریل بہترین ہیٹ انسولیٹرز میں سے ایک سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ کو انفیوز کر کے بنایا گیا ہے۔ ’ماربولس‘ کو انٹیریئر ڈیزائن، فرنیچر، ٹائلز اور دیگر متعدد ایپلیکیشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف ویسٹ میٹیریلز کو دوبارہ قابل استعمال بناتا ہے بلکہ ماحول کو صاف رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین کے لیے انقلابی...
    تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے گزشتہ سال ملک میں تقریباً 50ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظفرکندی نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہونے والی اموات میں سے 12.56 فیصد فضائی آلودگی کے باعث ہوئیں ۔فضائی آلودگی سے ملک کو تقریباً 12 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔ ملک بھر میں سال میں اوسطاً 247 دن آلودہ آب و ہوا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تہران میں فضائی آلودگی شہر کی غیر موزوں ہوا ، آبادی کی کثرت اور پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔
    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دور کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی تجویز دے دی، کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے7 یوم میں رائےطلب کرلی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیپرا نےجون 2024 میں کنزیومر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی...
    قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے کے اعلان کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے تھے جلوس شہر کے مختلف روڈوں سے نعرے بازی کرتا ہوا قنبر کے مین بھٹو چوک پر پہنچا جہاں ایک جلسے کی صورت اختیار کرگیا۔ اس موقع پر علی رضا پھلپوٹو برکت میرجت، حبیب پتوجو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ پر پنجاب میں 6 نئے کینال نکالنے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کرکے صدر آصف زرداری نے سندھ کی تباہی...
    برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی شو کے ایک سیگمنٹ میں ذو معنوں جملوں کا استعمال کرنے پر میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کو تنقید کا سامنا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے شو پر پابندی کا مطالبہ بھی کرتے دکھائی دیے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں متھیرا کے شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔ اسی پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں دونوں اداکاراؤں نے کھیل کے دوران ذو معنی جملوں کا استعمال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سیگمنٹ کے دوران متھیرا نے وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی...
    میرپور ماتھیلو (پ ر) کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کراچی کی خاتون مسمات ماہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ قبل ملزمان قربان سولنگی، اختر سولنگی، پرویز سولنگی و دیگر نے مجھے اغوا کیا تھا، میرپور ماتھیلو تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس وجہ سے ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، آئی جی سندھ و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    واشنگٹن: امریکا کے وزیرِخارجہ انتھونی بلنکن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر جو انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اُن میں اُنہوں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جمعہ کو انتھونی بلنکن کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے شدید احتجاج کیا۔ ایک صحافی کو بریفنگ سے بزور نکال باہر کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے صحافی کا کہنا تھا کہ انتھونی بلنکن کو ایسا عفریت قرار دیا جاسکتا ہے جو جنگ کا خواہش مند تھا۔ بلنکن نے اسرائیل کی بھرپور مدد کی۔ اسرائیل کو اُن کی رضامندی سے ہتھیار فراہم کیے جاتے رہے اور یہ ہتھیار فلسطینی بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے قتلِ عام میں استعمال کیے...
    گرفتار دہشتگرد عبداللہ محسود کمانڈر محمد امیر محسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار دہشتگرد کا تعلق فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان مفتی نور ولی عرف ابو عاصم گروپ سے ہے، گرفتار دہشتگرد وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ دہشتگرد عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، دہشتگرد جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کی متعدد کارروائیوں میں شامل...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم عبداللّٰہ محسود کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے سال 2024، رینجرز اور پولیس کے سنگین جرائم کیخلاف 102 مشترکہ آپریشنز، 142 پروفائل ملزمان گرفتار گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا ہے اور وہاں آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی شفٹ ہو گیا تھا۔ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
    کراچی: رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتارملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نورولی عرف ابوعاصم گروپ سے ہے، گرفتارملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم جنوبی وزیرستان کے کمانڈرمحمد امیرمحسود کے گروپ میں شامل ہوا اوروزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم کمانڈر محمد امیرمحسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔ گرفتارملزم وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک اوربعد ازاں کراچی ہزارہ...
    کراچی (آن لائن)سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں نادرا، سی آر او، سی آر ایم ایس ٹرمینلز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے جب کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے۔ ایس ایچ اوز کو جاری...
    چینی صدر کی جانب سے چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14 ویں قومی کانگریس کی تیاری کے لئے ایک اہم سال ہے۔ فریقین کو اعلیٰ سطح کے...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14 ویں قومی کانگریس کی تیاری کے لئے ایک اہم سال ہے۔ فریقین کو اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے سیاسی قائدانہ کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ باہمی فائدہ مند تعاون میں مزید...
    کراچی: سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہواہے۔ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری  کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں نادرا، سی آر او، سی آر ایم ایس ٹرمینلز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے جب کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے۔ ایس ایچ اوز کو جاری کیے گئے مراسلے میں...
    سکھر ،امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید و دیگردارالعلوم تفہیم القرآن کا دورہ کررہے ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے دارالعلوم تفہیم القرآن سکھر کا دورہ کیا اور زیر تکمیل نئی درسگاہ کے اکیڈمک بلاک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ قیم صوبہ محمد یوسف، نائب قیمین صوبہ امداداللہ بجارانی، الطاف احمد ملاح سمیت دیگر قائدین بھی ساتھ تھے ۔
    اسد قیصر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  اسد قیصر کا  کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کو القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا پہلے سے معلوم ہے۔خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے،  یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کو القادر ٹرسٹ کیس کا پتہ ہے کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے، یہ ادارہ منافع بخش نہیں اور نہ اس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ملا۔ کیس میں شفاف ٹرائل نہیں ہوا، نہ...
    گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے تعاون سے ڈی ایف او وائلڈ لائف لوئر چترال فاروق نبی کی سربراہی میں غیر ملکی شکاری نے گہریت گول میں  مارخور کا کامیاب  شکار کیا۔ محکمہ جنگلی حیات لوئر چترال کے مطابق آج لوئر چترال میں واقع مارخور پوائنٹ گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے حدود میں کشمیری مارخور کا کامیاب ٹرافی شکار ہوا۔ اسپین کا باشندہ کرسٹین پبلو آبیلو گامیزو نے کشمیری مارخور کا پرمٹ شکار کیا، اسپین کے شکاری نے مارخور کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر فیس جمع کی تھی جو پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار روپے بنتے ہیں،  شکار شدہ مارخور کی عمر 9 سال تھی اور  سینگوں کی لمبائی 41.5 انچ تھی۔ واضح رہے...
    ڈپٹی کمشنر نے لوئر کرم گاؤں خار کلی اور بالش خیل میں بنکرز ختم کرنے کا حکم جاری کردیا، بنکرز ختم کرنے پر کل سے کام شروع ہوجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے  متعلقہ اداروں کو حکم نامہ جاری کر دیا، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر و لوئر کرم کو موقع پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، مورچے ختم کرنے کے لیے ضروری اوزار اور ورکرز لے جانے کی بھی ہدایت کی گئی۔حکمنامے کے مطابق  ابتدائی طور پر دونوں فریقین کے ایک ایک گاؤں سے بنکرز ختم کیے جائیں گے، دونوں گاؤں میں بنکرز ختم کرنے کیلئے 14 رکنی سرکاری ٹیم جائے گی۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ...
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...