2025-09-18@05:16:31 GMT
تلاش کی گنتی: 407

«سربراہ پاک فضائیہ نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نسل پرستانہ بیانات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی خلوص، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والا یہ تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں پر محیط ہیں، 17 لاکھ سے زائد برطانوی پاکستانیوں کی موجودگی دونوں...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے معاہدے پر دستخط کیے۔ترجمان مذہبی امور کے معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے. پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی.نرخ بھی کم ہوں گے.وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت امور حج کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا ، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کئے۔عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے ، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان کے مطابق سفر حج کو آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے ، ...
    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشریف سے فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ ملاقات کررہی ہیں
    اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارا چنار کے امن و امان، کانوائے، غذائی اجناس و ادویات کی ترسیل نیز کراچی کے حالیہ واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے شدید منفی و منافقانہ کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کی جانب سے پاراچنار کے مسئلے اور کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے دباؤ پر پولیس گردی کے نتیجے میں دو شہادتوں، بے گناہ اسیروں، بلاجواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات نیز زخمیوں کے علاج کے حوالے سے پاکستان کے جید علماء کرام کا ایک مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا نعیم الحسن کے علاوہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ اپنے بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں کے ساتھ کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔امریکی سفیر نے کہا کہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں مدد کی فراہمی شامل ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوا۔انہوں نے کہا کہ چائے پر گپ شپ اور...
    وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت...