اسلام آباد:پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر کے سلسلے کی پندرہویں مشق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔
کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری جہازوں پی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس یرموک کے ہمراہ رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں جزان اور حائل نے زمین سے سطح زمین اور فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فائر کیے اور اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
یہ مشق جدید بحری آپریشنز پر مشتمل تھی جس میں شریک دونوں بحری افواج کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں جن میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے، مشق کے ذریعے باہمی ہم آہنگی، دو طرفہ تعاون میں اضافہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی کثیر القومی مشق امن 25 میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے جبکہ مشق نسیم البحر XV میں فائر پاور کا مظاہرہ پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کا مظہر ہے۔
مشق نسیم البحر ہر دو سال بعد منعقد کی جانے والی دو طرفہ آپریشنل مشق ہے جو اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ کے لئے دونوں بحری افواج کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مشق نسیم البحر پاک بحریہ میری ٹائم

پڑھیں:

فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد

فرانس میں قائم ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیرمعمولی طریقہ اختیار کیا ہے، جہاں مریضوں کے ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں سے گھرا ویل ایورارڈ اسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ حالیہ سیشن کے دوران بھی متعدد مریضوں نے گدھوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار کیا۔

60 سالہ مریضہ نیتھلی کے مطابق گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ذریعے ہونے والا یہ علاج ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے اور وقتی طور پر تمام پریشانیاں ختم دیتا ہے۔

فرانس کے سرکاری نظامِ صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ عموماً ہر مریض کو ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف ہو سکیں۔

اس یونٹ میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق نیتھلی کی حالت میں چند ملاقاتوں کے بعد ہی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ جسمانی معذوری کے باعث وہیل چیئر سے نکلنے پر آمادہ نہیں تھیں، لیکن گدھے کے ساتھ تعلق نے ان میں اعتماد پیدا کیا اور اب وہ نہ صرف چیئر سے اٹھتی ہیں بلکہ اپنے جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہوتی ہیں۔

دوسری جانب  52 سالہ مریض جیروم کا کہنا ہے کہ اس منفرد پروگرام نے ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے