2025-07-26@14:06:16 GMT
تلاش کی گنتی: 413

«سوشل میڈیا کمپنیوں»:

(نئی خبر)
     ایم یو جے کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سنو نیوز چینل نے ملتان، فیصل آباد اور آزاد کشمیر سمیت متعدد بیورو آفس بند کر دیے اور کئی ورکرز بے روزگار کر دیے گئے جبکہ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بھی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) نے سنو نیوز چینل اور روزنامہ 92 سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اس حوالے سے ایم یو جے کے صدر روف مان اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے اپنے بیان کہا ہے کہ سنو نیوز ملتان اور روزنامہ 92 سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز...
    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر حماس کی منظوری کے بعد دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا، منظوری سے پہلے حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کا جائزہ لیا۔ جنگ بندی جمعرات سے شروع ہونے پر قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے نتیجے میں غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ آئے گا، معاہدہ سے دونوں طرف کے قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں آئے گی، فائر بندی معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، فائر بندی...
    DOHA: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے عہدیداروں نے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے منظوری کو تحریری شکل میں پیش نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے اور معاہدے کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ قبل ازیں بین الاقوامی خبرایجنسیوں نے بھی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ...
    “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے متعلقہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موجودہ مقابلے کا مقصد متحرک اور باصلاحیت نیوز ہوسٹ ٹیلنٹس کو تلاش کرنا اور چائنا میڈیا گروپ کو آل میڈیا ٹیلنٹ ہائی لینڈ کی تخلیق میں تیزی لانے میں مدد کرنا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق 14 جنوری کی شام سات بجے “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کے لئے رجسٹریشن باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 1 ہزار 10 ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حکومت نے منظوری بھی دے دی ہے۔ ایف بی آر 1 ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کرے گا جبکہ  باقی رقم اس وقت ادا کی جائے گی جب 500 گاڑیوں کی ترسیل مکمل ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، وصولی کے لیے نظام بنایا جارہا ہے، چیئرمین ایف بی آر۔ ایف بی آر کے اس فیصلے پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے، وہاج سراج نامی صارف نے لکھا کہ تقریباً 6 ارب روپے ٹیکس دہندگان کی محنت کی کمائی سے جن میں تنخواہ دار طبقہ...
    اسلام آباد (آئی این  پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکائونٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور جے آئی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور...
    یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ’فیک‘ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
    امریکا کی بڑی اشتہاری کمپنیوں کے پاکستان میں جعلی ’سوشل میڈیا‘ اکاؤنٹس بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بڑے کریک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے چار پاکستانی پبلشرز کے اکاؤنٹس بند کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پاکستانی پبلشرز نے خود کو ووگ، پیپل میگزین، بل بورڈ، رن وے میگزین، اور گریزیا سمیت بڑے میڈیا برانڈز کے نمائندوں کے طور پر پیش کر کے جھوٹا دعویٰ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مسئلے نے بڑی کمپنیوں اور ان کی اشتہاری ایجنسیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اشتہارات دینے سے قبل ان آؤٹ لیٹس کی اسناد کی تصدیق کرنے میں ناکامی پر ان کمپنیز کو لوگوں کی تنقید کا...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 ) اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ممکنہ قانونی کارروائی کے پیش نظر اپنے فوجیوں کی میڈیا کوریج پر نئی پابندیاں عائد کر دیں غیرملکی ادارے کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام حالیہ پیش آنے والے واقعے کے بعد اٹھایا ہے جب برازیل کے جج نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے تھے.(جاری ہے) اسرائیل کی ریزرو فوج میں بھرتی ہونے والا یہ اہلکار سیر و تفریح کی غرض سے برازیل گیا ہوا تھا جب ایک جج نے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا اسرائیلی فوج کی جانب سے عائد نئے قواعد و ضوابط کے...