2025-10-15@17:21:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7284

«سیرین ایئر کو»:

(نئی خبر)
    آزاد کشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر بٹل میں عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمولینس میں موجود مریض جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عوامی ایکشن...
    ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایت پر سخت احتجاجی حکمت عملی اختیار کی ہے اور قومی اسمبلی میں احتجاج سمیت تمام فورمز پر اٹھانے اور قانونی آپشن اختیار کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل بی اے ناصر نے آج ساؤتھ زون کراچی کا دورہ کیا، جہاں ریجنل کمانڈر منیر احمد شیخ، زونل کمانڈر اصغر علی یوسفزئی اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے دفتر کے احاطے میں یادگار کے طور پر ایک پودا لگایا۔دورے کے دوران آئی جی بی اے ناصر کو ساؤتھ زون کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ حکمت عملی، روڈ سیفٹی اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، پیشہ ورانہ معیار اور شفافیت کو ہمیشہ...
    لاہور: فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ ارسلان گھر سے اسکول گیا تھا اور اسکول یونیفارم میں ہی راستے میں جھولے پنگوڑے سے کھیلتا رہا اور واپس گھر نہ پہنچا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد ممتاز احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری مخلوط حکومت کا آغاز ہی سے یہ مؤقف رہا ہے کہ بلوچستان کے اہم معاملات پر وسیع تر اتفاق رائے قائم کیا جائے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی واضح ہدایات دی ہیں کہ صوبے کے اہم مسائل پر اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کی ہائیکورٹ میں آئینی درخواست، قانون کو عوام دشمن قرار دیدیا وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جب مائنز اینڈ منرلز بل بلوچستان اسمبلی میں آیا تو حکومت نے کسی بھی...
    ایران نے اپنے ہی شہری بہمن چوبی کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پھانسی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بہمن چوبی کو اسرائیل کے سب سے اہم جاسوسوں میں سے ایک اور اہم ترین قرار دیا۔ ایرانی عدلیہ کے ویب سائٹ میزان کے مطابق بہمن چوبی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو ملک کی اہم ترین حساس معلومات فراہم کیں۔ عدالت کے بقول بہمن چوبی ایران میں درآمد ہونے والے الیکٹرانک آلات کے راستوں سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کرتا رہا تھا۔ جن کے باعث دشمن ملک کو ایرانی سرکاری ڈیٹا سینٹرز میں نقب اور اہم اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہوئی تھی۔ ایرانی عدالت کے مطابق موساد کا بنیادی مقصد ان معلومات سے ایرانی سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس کو ہیک...
    حکومت سندھ نے دسمبر میں پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ای اوی ٹیکسی کی لانچنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار اپنی ٹیکسی سروس...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے اور اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے  ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کی اور اُن کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے اور یہاں کے تمام اعشاریے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلبا کو مفصل جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے اور اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر سے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست...
    کراچی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے خطیر انعامی رقم سے نوازا گیا۔ فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو اے سی سی کی جانب سے 3 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ پاکستان کو 75 ہزار امریکی ڈالر ( 2 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بطور انعام ملے۔ فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز تلک ورما کو "مین آف دی میچ" قرار دیا گیا، جنہیں 5 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 14 لاکھ پاکستانی...
    آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج ریاست بھر میں ہڑتال ہے، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جگہ جگہ سے راستے بند کیے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کے علاقے بٹل میں ایمبولینس کو راستہ نہ دینے پر شہری اسپتال نہ پہنچ سکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی اس کے علاوہ مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ????آزاد...
    لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم  نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے اور صوبے میں ایک متوازی حکومت قائم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس مؤقف پر آج بھی قائم ہیں کہ حکومت کوئی اور چلا رہا ہے جبکہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام پر لیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم، وزیراعلیٰ کو تبدیل کرکے تحقیقات کی جائیں، اپوزیشن لیڈر عباداللہ شکیل خان نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر کوئی رٹ موجود نہیں اور وہ ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    کراچی کے شہری حالیہ دنوں ایک نئے فراڈ کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ مختلف نمبروں سے شہریوں کو ’’ٹریفک چالان‘‘ کے جعلی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں، جن میں بظاہر ٹریفک پولیس کے نام پر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت مختلف ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان جعلی پیغامات کا سرکاری اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایس ایم ایس دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد شہریوں سے پیسے ہتھیانا ہے۔ پولیس کیا کہتی ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کسی بھی شہری کو پرسنل نمبر سے چالان کا ایس ایم ایس...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی، دونوں کے معافی مانگنے پر عدالت نے فیصلہ واپس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ جج نے علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز کی تعمیل نہ کرانے پر سخت ترین نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد اور اے ایس آئی تعمیلی کو 6 چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔ ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے معافی مانگنے پر جج...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 افراد کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق کیس میں عدالتی حکم عدولی پر سخت ایکشن لے لیا۔ عدالت نے تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او ندیم عباس اور اے ایس آئی شکیل کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو 6، 6 ماہ قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں پولیس افسران نے احتجاج کیس کے چالان کی تعمیل میں غفلت برتی، جس پر پہلےتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا** تھا۔ تاہم بعد ازاں ان کے جوابات...
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ اب یہ سوال زیرِ بحث ہے کہ ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا۔ تقریب میں بھارتی کھلاڑیوں نے صرف انفرادی انعامات وصول کیے اور فوراً اسٹیج چھوڑ دیا جبکہ ٹرافی انتظامیہ اپنے ساتھ لے گئی۔ یہ فیصلہ بھارتی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) کی ہدایات پر مبنی تھا۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم آئی سی سی سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے، راشد لطیف بھارتی کرکٹ بورڈ...
    ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب اس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب فاتح بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے انکار کے بعد ٹرافی کسی اور کے ذریعے دینے کی اجازت بھی نہ دی گئی۔ بھارتی ٹیم ٹرافی کے انتظار میں موجود رہی، لیکن چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور اصولی موقف پر قائم رہے۔ جس کے بعد ایوارڈ تقریب ٹرافی تقسیم کیے بغیر ہی ختم کر دی گئی، اور بھارتی ٹیم بغیر ٹرافی لیے میدان سے واپس چلی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مودی...
    اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا، جس سے ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا اور تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت دی کہ وہ 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کریں اور ان کے تحفظات سنیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ تمام فریقین...
    نیویارک: اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث دوبارہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی اور دیگر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔  یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد کیا گیا ہے۔ یورپی ممالک نے سلامتی کونسل میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں ہے۔ پابندیوں کے تحت ایران پر یورینیم افزودگی، بیلسٹک میزائل سرگرمیوں، اور حساس جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندی ہوگی۔ ساتھ ہی درجنوں ایرانی شہریوں اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی کابینہ سے منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کی گئی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔ نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اورنان کی قیمت مقررکرنے کےنوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی سےروک دیاگیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنرکو نانبائی ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کےوکیل نےمؤقف اپنایا تباہ کن سیلاب کےبعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےخدشات سننےسےانکار کیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم میں کہاضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرے اورڈپٹی کمشنر منگل تیس ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملیں۔ بعدازاں عدالت...
    پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم...
    ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی شکست پر گہرا دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور تنقید کی۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے محسن نقوی کی قیادت اور بورڈ کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘ پاکستان کی شکست نے کرکٹ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔ سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔   ’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان...
    اسلام آباد: روٹی اور نان کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ نانبائی ایسوسی ایشن کی طرف سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے خدشات سننے سے انکار کیا۔ عدالت کی کیس یکم اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
    ایشیا کپ 2025 کی فائنل تقریب اس وقت متنازعہ بن گئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم اختتامی تقریب میں ٹرافی کے بغیر گراؤنڈ سے رخصت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس رویے کو کھیل کے آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں اس کامیابی کو بھارتی فوجی کارروائی ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ دے دی۔ نریندر مودی نےانڈین ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور۔ یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی رہا، انڈیا جیت گیا، ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔ #OperationSindoor on the games field. Outcome is...
    ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی کیونکہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے آج میچ کے دوران ٹاس اور میچ کے بعد بھی پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ اسی لیے وہ پاکستانی شخصیت سے ٹرافی وصول نہیں کرنا چاہتے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا ادھر بتایا جا رہا ہے کہ ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بھارت نے تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایشیا کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ صاحبزادہ فرحان اور فخر...
    ایشیا کپ فائنل میں نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا  ۔پاکستان کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک  اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،3بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے، 2کھلاڑیوں نے ایک ایک رن بنایا۔ ایک موقع پر پاکستان کے 112 رنز پر ایک کھلاڑی آئوٹ تھا لیکن آخری 9 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں ،پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جس میں 3 چھکے ، 5 چوکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 14 رنز بنائے ، انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد حارث کھاتہ...
    ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان...
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کیا۔ تو حارث رؤف کی نقل اتارتے ہوئے ہاتھ سے جہاز گرنے کا اشارہ کر دیا۔ جسپرت بمرا نے اپنے طور پر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کا جشن منایا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ وہ اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسپرت بمرا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مذاق بن گیا۔ سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ...
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفی نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ آئی سی سی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف ارفہ فیروز زکی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے کیونکہ بمراہ نے اپنے ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔ انہوں نے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اب بھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف درکار ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز شاندار تھا اور ابتدائی اوورز میں فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ دونوں اوپنرز نے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ فاران نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی رہی۔ پاکستان کے مڈل آرڈر...
    اقوام متحدہ نے ایران پرعالمی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے سلامتی کونسل میں اس مؤقف کے بعد اٹھایا گیا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ اس اقدام سے ایران پر پابندیوں کے حوالے سے 2006 سے 2010 کے درمیان منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی پرانی قراردادیں دوبارہ نافذ ہو گئیں۔ یورپی وزرائے خارجہ نے کہا کہ ایران اور تمام ممالک کو ان قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالس نے بھی اعلان کیا کہ یورپی یونین...
    کراچی: کراچی میں نوسر بازوں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہونے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض نوسر باز عناصر کی جانب سے شہریوں کو ایزی پیسہ سے منسوب ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے...
    ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی بڑی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک کے تمام ٹورنامنٹس میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق 1984 کے پہلے ایشیا کپ میں یہ اعزاز کسی کھلاڑی کو نہیں دیا گیا، تاہم 1986 میں سری لنکا کے ارجنا راناٹنگا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ اسی طرح 1988 اور 1995 میں بھارت کے نوجوت سنگھ سدھو نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کے محمد یوسف نے سال 2000 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ 2010 میں شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔ حالیہ برسوں میں بھی یہ ایوارڈ...
    ویتنام نے سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ،ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز ویتنام نے سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ ،ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ویتنام میں طوفان کےخطرے کے پیش نظر 4ایئرپورٹس بند،کئی پروازیں معطل کردی گئیں،حکام نے ڈھائی لاکھ افراد کے انخلا کے احکامات جاری کردیئے۔حکام کی جانب سے 15ہزار سےزائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا،سمندری طوفان بوالوئی فلپائن میں 12افراد کی جان لے چکا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت اپنی سرزمین کسی...
    سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت...
    ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) کرکٹ ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1.3 کروڑ روپے (تقریباً 150,000 امریکی ڈالر) انعام ملے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو بھی نوازا جائے گا۔ ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا انعام 12.5 لاکھ روپے ہے۔ روزانہ...
    ویب ڈیسک:  شہریوں کو جعلی ای چالان ایس ایم ایس موصول ہونے کے واقعات پر سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کر دیا ہے۔  ترجمان سیف سٹی کے مطابق ادارہ کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں سے بینک تفصیلات یا کسی بھی مالی معلومات کا تقاضا نہیں کرتا۔ ای چالان صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی نمبر سے موصول ہونے والا پیغام جعلی تصور کیا جائے۔ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلساز افراد شہریوں کو کسی لنک پر کلک کروانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان سے رقم لوٹ سکیں۔ شہریوں کو...
    اسرائیل کی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کی تحقیقات کر رہی ہے، جن میں انہیں عبرانی زبان میں ریکارڈ شدہ پیغامات کے ساتھ کالز کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں ایرانی ایجنٹوں کے طور پر بھرتی کیا جا سکے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی خبر رساں ادارے وائی نیٹ کی رپورٹ کہتی ہے، ان ریکارڈنگز میں سے ایک کا دعویٰ تھا کہ یہ کال ایرانی انٹیلی جنس کی طرف سے کی گئی ہے اور ایجنٹ بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ریکارڈنگ میں یہ الفاظ شامل تھے، ’ایرانی انٹیلی جنس سرکاری ایجنٹوں کی تلاش میں ہے۔ پرکشش تنخواہ اور جامع...
    ایشیا کپ 2025 اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور کرکٹ کے شائقین 28 ستمبر 2025 کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فائنل کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: پاک انڈیا ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے اردو میں کیا ہدایات جاری کردیں؟ اس تاریخی میچ کے ساتھ نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی بڑھ گئی ہے بلکہ فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے، جو ٹورنامنٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور...
    صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں ایشیا کپ کے ایک شاندار فائنل کا منتظر ہوں۔ ایشیا کپ کے فائنل سے قبل اپنے بیان میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ مجھے فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایشیا کپ میں کرکٹرز نے شاندار مہارت اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کے جنون، ایشیائی ٹیموں میں مقابلے کا جذبہ اور میدان میں بہترین کارکردگی نے اسے ایک یادگار ایونٹ بنا دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہمیں ناظرین کی ریکارڈ تعداد ملے گی جو براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت...
    دبئی میں دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلجنس سسٹم پر مبنی مسافروں کے کوریڈور نے کام شروع کردیا، پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس کے بغیر امیگریشن چند سیکنڈز میں مکمل ہونے لگا۔ اسمارٹ کوریڈور سے بیک وقت 10 مسافر گزر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں اسمارٹ کوریڈور کا منصوبہ ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایئرپورٹ کو مزید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ Post Views: 2
    یورینیئم افزودگی کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران انتہائی افزودہ یورینیئم کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی دیوار بہت بلند ہے۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ان کا ملک اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو عالمی قوانین کے تحت شفاف بنانے پر تیار ہے، لیکن دباؤ اور دھمکیوں کو قبول نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر...
    دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے دنیا کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اسمارٹ کوریڈور متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے امیگریشن کا عمل صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے۔ جدید نظام کے تحت مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک وقت میں 10 افراد اس کوریڈور سے باآسانی گزر سکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال ٹرمینل تھری کے بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔   دبئی حکام کے مطابق اسمارٹ کوریڈور خاص طور پر فیملیز کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے وقت کی بچت اور سہولت دونوں حاصل ہوں گی۔ مستقبل میں اس سہولت کو ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ حکام...
    سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایشیا کپ فائنل میچ دکھانےکا اعلان کیا ہے۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرکھیل سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں...
    امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بڑے کرائے کے قتل کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے جس میں بھارتی سرکاری اہلکار نکھل گپتا ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا گیا، جہاں اس پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکھل گپتا بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار کے کہنے پر اس منصوبے میں شامل ہوا اور قتل کے لیے روابط اور مالی لین دین کا بندوبست کیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران اس نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں “آئی لو محمد ﷺ” کہنا جرم قرار دینے کی مبینہ کوشش پر مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محض محبت کا اظہار جرم نہیں ہوسکتا، جبکہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے ایسے پوسٹرز پر پابندی خطرناک پیغام دیتی ہے۔4 ستمبر کو بھارتی شہر کانپور کی سڑکوں پر “آئی لو محمد ﷺ” کے بورڈز آویزاں کیے گئے تھے، جنہیں ہندو تنظیموں نے اشتعال انگیزی قرار دیا۔ اس کے بعد 9 ستمبر کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسلمان نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔رکن اسمبلی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ایک مسلمان کا ایمان اس وقت...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا۔ چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پْرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور...
    حکومت کی جانب سے گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ختم کرنیکی یقین دہانی آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے حکومت سے بجلی چوری روکنے، نقصانات اور کیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی کی وجوہات اور لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) کو گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کبھی ہماری تعریف نہیں کر سکتی، مجھے معلوم ہے کہ ان سب کو یہ تکلیف ہے کہ کے ایم سی اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمیں منفی چیزوں سے نکلنا ہوگا، کراچی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، جب تک کراچی والے ایک پیج پر نہیں آئیں گے کھیچا تانی چلتی رہے گی۔مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا لاہور میں پی آئی ڈی سی ایل کام کرتے ہوئے نظر آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد پہلی بار لیاری اور ملیر ندی کو بہتے...
    تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا دبئی میں دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلجنس سسٹم پر مبنی مسافروں کے کوریڈور نے کام شروع کردیا، پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس کے بغیر امیگریشن چند سیکنڈز میں مکمل ہونے لگا۔ اسمارٹ کوریڈور سے بیک وقت 10 مسافر گزر سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں اسمارٹ کوریڈور کا منصوبہ ہے۔امیگریشن حکام کے مطابق ایئرپورٹ کو مزید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کریں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (جسارت نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)نے حکومت سے بجلی چوری روکنے، نقصانات اور کیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔میڈیارپور ٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی کی وجوہات اور لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔حکومتی ٹیم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ برلن، جوہری معاملے پر تہران کیساتھ نئے معاہدے تک پہنچنے کو تیار ہے! اسلام ٹائمز۔ جرمن وزیر خارجہ جوہانس وڈفل نے دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جرمنی، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کے حل کے لئے مذاکرات و سفارتکاری کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جوہانس وڈفل نے کہا کہ جرمنی کا موقف واضح ہے؛ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے! جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سفارتکاری کے راستے پر یقین رکھتے ہیں اور ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے لئے بات چیت کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے...
    گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اسکلز ایجوکیشن سنٹر کا قیام تعلیم اور عملی مہارتوں کے درمیان موجود خلا کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے ایک وژنری اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہنرمندی کی تعلیم کے ذریعے طلبہ میں ملازمت، کاروباری صلاحیت اور تخلیقی مہارتیں بڑھائی جائیں گی تاکہ وہ نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈال سکیں بلکہ بیروزگاری کم کرنے اور اپنی کمیونٹی میں پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی کردار ادا کریں۔ گورنر بلوچستان ژوب کے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں یونیسف اور یورپی یونین کے تعاون سے قائم “اسکلز ایجوکیشن سنٹر” کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول۔: ترک صدر طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ ترک صدر طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے نسل کش ٹولے کے فوری ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے استنبول میں منعقدہ بوسفرس ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک صدر نے غزہ کی تباہی پر سو ارب ڈالر اسرائیلی حکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آہیں نیتن یاہو کو ایک دن ضرور پکڑیں گی۔ترک صدر نے کہا کہ متعدد ریاستوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے کام لیا...
    معروف اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔ دبئی میں موجود مومل شیخ نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ اگرچہ مصروفیات کے باعث وہ پاک بھارت کے پچھلے میچز نہیں دیکھ سکیں، لیکن اس بار فائنل میں وہ پاکستان کی جیت کی منتظر ہیں۔ صحافی شاہد ہاشمی نے جب ان سے پوچھا کہ اگر کرکٹ پر کوئی ڈرامہ بنایا جائے تو وہ کن اداکاروں کو کاسٹ کریں گی؟ تو مومل شیخ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چونکہ انہیں کرکٹ کا زیادہ شوق نہیں، اس لیے کرکٹ پر ڈرامہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی۔یہ قرارداد چین اور روس نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی جسے 15 رکنی کونسل میں صرف چار ووٹوں کی حمایت ملی۔ نو ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں جوہری معاہدے 'مشترکہ جامع عملی منصوبہ عمل اور اس کی توثیقی قرارداد 2231 (2015) کو آئندہ اپریل تک توسیع دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں اس میں ایران اور جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے)...
    اقوام متحدہ:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی، جس پر پاکستان، روس اور چین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ 9ممالک (ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرالیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 2 ممالک (گیانا اور جنوبی کوریا) نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ماہ قبل معاہدے پر دستخط کرنے والے تین...
    قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ہے، تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے لیکن اس طرح کی مثال کرکٹ میں کبھی سامنے نہیں آئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف صرف اور صرف ٹائٹل جیتنا ہے، میدان میں اسی مقصد کے ساتھ اتریں گے، باہر لوگ کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے،...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے پلان بنالیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہے، انشاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے، ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتے ہین۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام کھلاڑی بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گا، دو میچز میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے بھارت سے شکست ہوئی کل وہ غلطیاں نہیں دہارائیں گے۔ انہوں نے ٹرافی فوٹو شوٹ کیلیے بھارتی کپتان کے انکار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان کی جو مرضی کریں ہم پروٹوکول کو فالو کریں...
    عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے حکومت سے بجلی چوری روکنے، نقصانات اور کیپسٹی چارجز میں کمی کیلیے تجاویز طلب کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی کی وجوہات اور لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) کو گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ حکومتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نےبرطانیہ،فرانس اور جرمنی میں تعینات اپنے سفیر فوری طور پر واپس بلا لیے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے ہفتے کے روز جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے تنازع کے سلسلے میں مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔تہران نے ای تھری کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کے چند گھنٹے قبل اپنے پہلے عملی اقدام کے طور پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے طلب کیا، یہ اقدام اس احتجاج کے طور پر کیا گیا کہ ان ممالک نے ’’ٹرگر میکانزم‘‘ کا عمل شروع کیا ہے۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب روس اور چین کی جانب سے ایران پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی میزبانی میں منعقد ہونے والے چوتھے 4 فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پاکستان، چین، ایران اور روس نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر ایک اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ چاروں ممالک افغانستان کو ایک آزاد، متحد، خودمختار اور پُرامن ریاست کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرے کا قیام پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔اس موقع پر افغان حکام پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچوں کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ نہ صرف افغانستان...
    بالی ووڈ کے پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی حکومت اور میڈیا پر کڑا طنز کرتے ہوئے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ پر لگنے والی پابندی کو غیر منطقی قرار دیا۔ دلجیت نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ان کی فلم پر تو پابندی لگ گئی، لیکن ایشیا کپ 2025 جاری ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’میری فلم ’سردار جی 3‘ فروری میں شوٹ ہوئی تھی، جبکہ پہلگام واقعہ اپریل میں ہوا۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ مجرموں کو سزا ملے، لیکن فرق صرف یہ ہے کہ میری فلم حملے سے پہلے بنی تھی، جبکہ کرکٹ میچ تو اس وقت بھی کھیلے جا...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )پاکستان، چین، ایران اور روس نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اعلامیہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی دعوت پر منعقد ہوا.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنا خطے کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے فریقین نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچے کو...
    تہران نے ہفتے کے روز جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو “مشاورت کے لیے” واپس بلا لیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ اقدام اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک — جنہیں ای تھری (E3) کہا جاتا ہے — کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ سے کچھ ہی گھنٹے قبل تہران نے پہلا عملی ردِعمل دیتے ہوئے اپنے سفیروں کو واپس بلایا۔ یہ اقدام ایران کی جانب سے بطور احتجاج اٹھایا گیا، کیونکہ ان تینوں یورپی ممالک نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے لیے’’ٹرگر میکانزم‘‘ کا استعمال کیا ہے۔ یہ پیش...
    ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق انکوائری سے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ کے آئی ٹی ونگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے امتحانی نتائج میں جعلسازی اور ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انکوائری سے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ...
    ---فائل فوٹو  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کبھی ہماری تعریف نہیں کر سکتی، مجھے معلوم ہے کہ ان سب کو یہ تکلیف ہے کہ کے ایم سی اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمیں منفی چیزوں سے نکلنا ہوگا، کراچی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، جب تک کراچی والے ایک پیج پر نہیں آئیں گے کھیچا تانی چلتی رہے گی۔مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا لاہور میں پی آئی ڈی سی ایل کام کرتے ہوئے نظر آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد پہلی بار لیاری اور ملیر ندی کو بہتے دیکھا، پہلے مینگروز پارک...
    ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باجود جہاں پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے وہیں شائقین کرکٹ سمیت حکمران اور سیاست دان بھی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی میچ سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دے دیے۔ فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے کھاؤ، اس سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل گیم کھیلو، تمہارے اندر بہت پوٹینشنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمہاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی جانے والی دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر فروخت کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ظہیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کے والدین اور پنجاب پولیس سے رابطہ کر لیا ہے، پولیس نے دونوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کر دیا ہےایئرپورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ظہیر نے بتایا کہ والدین اور پنجاب پولیس کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کر کے انہیں اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا، دونوں لڑکیاں بھاگتے ہوئے ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس پہنچی تھیں اور انہوں نے بتایا کہ ایک...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کوئی نیا اضافہ نہ کرنے کی شرط رکھ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان پاور سیکٹر کے گردشی قرضے اور معاشی اصلاحات پر اہم مذاکرات ہوئے، جہاں وفد کو بریفنگ دی گئی کہ حکومت نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے 3 سے 6 سالہ منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بتدریج بہتری لائی جائے گی، اجلاس میں آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کسی قسم کا نیا اضافہ نہ ہونے دیا...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےنے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی،جس پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ 9 ممالک (ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرا لیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا) نے مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 ممالک (گیانا اور جنوبی کوریا) نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ماہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران...
    لبنان: حسن نصراللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا اجتماع اور تناؤ میں اضافہ ایران نے تین یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا لبنان: حسن نصراللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا اجتماع اور تناؤ میں اضافہ لبنانی تنظیم حزب اللہ آج ستائیس ستمبر بروز ہفتہ اپنے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی پہلی برسی منا رہی ہے، جنہیں 27 ستمبر 2024 کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ وہ حملہ تھا، جس نے ایک ایسی جنگ کو جنم دیا، جس میں حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچا اور لبنان کے بڑے حصے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔ حسن نصراللہ تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اس ایران نواز تنظیم کے روح رواں...
    کراچی: پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی لاکر مبینہ طور پر فروخت کی گئی دو لڑکیوں کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔ ایئر پورٹ تھانہ کے ہیڈ محرر ظہیر کے مطابق پولیس نے ان لڑکیوں کے والدین اور پنجاب پولیس سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ پنجاب پولیس اور والدین کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کرکے ان دونوں لڑکیوں کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق ایس ایس یو اور مددگار 15 کی مشرکہ کاوشوں سے دو لاوارث لڑکیاں حفاظتی تحویل میں لی گئیں۔ 26 ستمبر کو ایئر پورٹ کے قریب 19 سالہ طیبہ اور 17 سالہ حمیرا بھاگتی ہوئی ایس ایس...
    تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بد اعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے۔(جاری ہے) مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار ییں۔اِن کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی عدم پھیلا ئومعاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
    ایران نے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق ایک بڑی پیشرفت میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یہ فیصلہ تینوں یورپی ممالک کی جانب سے ’’ٹرگر میکانزم‘‘ فعال کرنے کے ردعمل میں بطور احتجاج کیا گیا۔ ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے E3 اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ٹرائیکا کی شرائط ناقابل قبول ہیں۔ ہم دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران یورپی رہنماؤں سے مذاکرات کیے لیکن وہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تھے۔ دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے...
    مصطفی حسن عہدے پر رہتے ہوئے 8کروڑ 32لاکھ سے زائد کی مراعات وصول کرچکے ایڈمنسٹریٹر کو عہدے سے ہٹانے ،حکومت کو چار ہفتوں میں اہل امیدوار کی تقرری کا حکم این آئی سی وی ڈی میں پلمبر کو ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سید مصطفی حسن کو عہدے سے ہٹانے اور صوبائی حکومت کو چار ہفتوں میں اہل امیدوار کی تقرری کا حکم دے دیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وکیل درخواست گزار ارشد خان تنولی نے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سید مصطفی حسن...
    لاہور: پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا. یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے جو موسم کی صورتحال اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ یہ سسٹم لاہور، فیصل آباد سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے تحت شہریوں کے لیے ہفتہ وار رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر بتایا کہ نیا نظام ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جو ونڈی اوریورو جیسے بین الاقوامی ماڈلز کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔ روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران پر پابندیوں کی بحالی کو...
    محکمہ داخلہ پنجاب میں انسدادِ منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین اے ایم ایل/سی ایف ٹی اور سابق آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی احسان صادق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کیا اور عالمی قواعد و ملکی قوانین کے تحت انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے اقدامات کیے۔ اجلاس میں اوقاف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹس کی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔...