2025-07-03@19:18:11 GMT
تلاش کی گنتی: 8617
«رقم بھیجنے کے»:
(نئی خبر)
سندھ حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی معطل رہیں گے، اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے میں ڈرون ہیلی کیم ،اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کا اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کے مبینہ اغوا کا معاملہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بچہ مل گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچہ خود سے گوادر روانہ ہوا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی شروع کر دی تھی۔واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے سعود آباد میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ عبدالباسط مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا...
سئیول(نیوز ڈیسک) ویسے تو یہ تصور کرنا ہی مشکل محسوس ہوگا کہ کسی ٹرین ڈرائیور کو کسی ملک کی حکومت اچانک وزیر بنا دے۔مگر جنوبی کوریا میں ایسا انوکھا اور منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ٹرین ڈرائیور کو وزیر محنت و ملازمت کا عہدہ اچانک دے دیا گیا۔ درحقیقت 57 سالہ کم یونگ ہون کو وزارت کے عہدے پر اس وقت تعینات کیا گیا جب وہ بوسان اور Gimcheon درمیان چلنے والی ایک ٹرین کو چلا رہے تھے۔23 جون کو جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے کم یونگ بون کو کابینہ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تو وہ ٹرین چلا رہے تھے اور ان کا موبائل فون بند تھا تو انہیں اس کا علم...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا ہے۔ لاہور میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی وقار عظیم نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار شہزاد سلطان کے مطابق ’را‘ نیٹ ورک پاکستان میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا، را نیٹ ورک کے 3 ایجنٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیے گئے جن میں بہاولنگر کا اعظم عرف ججی، منظور عرف قاری، اور پاکپتن کا...
گرفتار ملزمان سجاول سے پاکستانی سرحد عبور کرکے سمندر کے راستے بھارت بھی گئے اور وہاں جا کر بی ایس ایف کے کیمپ نمبر 59 میں رپورٹ کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر قائد آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار مرکزی ملزم 20 مرتبہ اور ایک ملزم 6 مرتبہ بھارت جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں محمد خان بریو عرف گلو ولد سونڈ خان، جمین ملاح عرف جمن ولد لونگ، اختر عرف فوجی اور غلام...
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سائیڈ لائن پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پہلی بار ملاقات متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک پہلی بار کسی اجلاس میں ایک ساتھ شریک ہورہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ممالک کا کوئی بھی اعلیٰ عہدے دار اپنے ہم منصب کا سامنا کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگ بھی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کے ہم منصب بھی شرکت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس چین میں ہوگا...
شہدا کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ان کا خون قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہدا کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پائی۔ترجمان...
خیبرپختونخوا پولیس نے میلوں دور سے دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بنانے والی جدید اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولیس اینٹی ڈرون سسٹم سے میلوں دور دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بناکرگرا سکےگی، اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اورعمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ دہشتگردوں نےشمالی وزیرستان اورجنوبی اضلاع میں دہشتگردی کیلئےڈرونز استعمال کیےہیں، پاک بھارت کشیدگی کےدوران بھی انڈیا نےپاکستان پرحملوں میں ڈرونز استعمال کیےتھے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کہا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں، پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کر رہے ہیں، اینٹی ڈرون سسٹم کو محرم کےجلوسوں میں سیکیورٹی کیلئےبھی استعمال کیا...
کراچی: صنعتی شعبے نے سندھ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 42 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کہا ہے کہ یہ تجویز سندھ کی معیشت، روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ حکومت کو معیشت کی اصل صورتحال اور زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد سے زیادہ نہیں تو کم از کم اجرت میں اتنا زیادہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کم از کم اجرت 37 سے 40 ہزار روپے کے درمیان ہے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر پارک کیجون نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا و بحرالکاہل) عمران احمد صدیقی کی طرف سے سفیر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ بھی دیا گیا۔(جاری ہے) سیکرٹری خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سفیر پارک کیجون کی کوششوں کو سراہا اور پاک کوریا تعلقات میں مسلسل پیشرفت کی امید کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری عمران احمد صدیقی نے بھی سفیر کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جمہوریہ کوریا کے آنے والے سفیر پاک کوریا تعلقات کی...
آسٹریلیا کی معروف خاتون صحافی انتوئنیٹ لطوف نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن(اے بی سی) کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔ آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے قرار دیا ہے کہ لطوف کو ان کے سیاسی خیالات اور غزہ جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر غیر منصفانہ طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ لطوف، جو لبنانی نژاد ہیں، کو دسمبر 2023 میں ABC ریڈیو پر بطور عارضی میزبان کام کرنے کے دوران اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے ہیومن رائٹس واچ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت کا فیصلہ فیڈرل کورٹ کے جسٹس ڈیرل رنگیاہ نے اپنے فیصلے میں کہا ’لطوف کی برطرفی کی وجوہات...
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے آج بروز بدھ جنگِ کوریا کے آغاز کی 75ویں برسی پر ملک میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے بچنا ہی سب سے مؤثر حفاظتی تدبیر ہے۔ اب صرف عسکری طاقت پر انحصار کا دور گزر چکا ہے۔ صدر لی جے میونگنے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جنوبی کوریا کو ایسا ملک بنائیں گے جو دوبارہ کبھی جنگ کا سامنا نہ کرے، یہی ان بے شمار قربانیوں کا درست جواب ہے جو ہمارے بزرگوں نے دی ہیں۔ انہوں نے کہا ’سب سے محفوظ وطن وہ ہوتا ہے جہاں جنگ کی نوبت ہی نہ آئے یعنی...
وفاقی حکومت نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پراجیکٹ کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے، منصوبے میں ایک اسپتال، سڑک، اسکول اور پارک شامل ہیں۔ وفاقی وزیر سمندری بحری امور جنید انور چوہدری کی زیر صدارت گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈانی میں جدید اور ماحول دوست شپ بریکنگ یارڈ کی ترقی کے لیے 12 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی نجی پورٹ ٹرمینل پر کارروائی، غیرقانونی شپ بریکنگ کا انکشاف اس موقع پر وفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے کہا کہ موجودہ شپ بریکنگ یارڈ کو ماڈل گرین یارڈ میں تبدیل کیا جائے گا، جس کا مقصد...
چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور برانچ رجسٹری میں آٹومیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم اعلامیہ کے مطابق، چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کیا جو وکلا اور سائلین کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرے گا۔ چیف جسٹس نے وکلا کو ڈیجیٹل فائلنگ سسٹم اپنانے کی بھی ترغیب دی۔ مزید برآں چیف جسٹس نے مالی مشکلات کے شکار سائلین کو سرکاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں ویزا فری انٹری، مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس اور مصنوعی ذہانت سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔وزارت خارجہ کے مطابق یہ 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کی۔اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، صحت، تعلیم، دفاع اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جب کہ بین الوزارتی روابط کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔پاکستان اور یو اے ای نے ڈپلومیٹک ویزا میں استثنیٰ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت، وزارت خارجہ، تمام متعلقہ اداروں اور قومی سلامتی کمیٹی نے ایک نہایت پیچیدہ صورتحال کو بڑے ہی اچھے طریقے سے ہینڈل کرکے قومی مفادات کا تحفظ کیاہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی (جیو) کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی بلاجواز جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اسرائیل کے ایران پر حملے نے خطے اور دنیا میں نئی سنگین صورتحال پیدا کر دی تھی۔ جنگ کے ذریعے بھارت نے جو آگ لگائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دیا، بیرون ملک قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لا کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ آئینی بینچ نے ریمارکس دیے کہ ایس ایم...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں انڈین ایئر فورس نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرنے والے کو گرفتار کرنے والے میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 11 خارجی دہشت گردوں کوہلاک کرنے کے آپریشن میں میجر معیز شہید ہوئے۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ میجر معیز نے آبی نندن کو جہاز سے گرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ایوان میں میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ پاک فوج کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدلقادر پٹیل نے کرائی۔ یاد رہے کہ سال 2019 میں ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پائی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، ضلع چکوال کے رہائشی) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں چیف...
سترہ سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی، کیونکہ ثنا نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثنا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے قاتلانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے محض ایک روز بعد ایرانی حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے مبینہ روابط کے الزام میں تین افراد کو سزائے موت دے دی، یہ سزائیں ایران کے شمال مغربی شہر ارومیہ میں علی الصبح نافذ کی گئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک میں حساس شخصیات کو نشانہ بنانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ممنوعہ سامان اسمگل کرنے کی کوشش کی، اور صہیونی ریاست کے لیے خفیہ تعاون فراہم کیا۔ایرانی عدلیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد نہ صرف اسرائیل کے...
پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں تین دن سے لاپتہ نو سالہ بچی مریم کی لاش پڑوسی الطاف کے گھر سے برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد اینٹوں اور چھری کے وار سے قتل کیا اور لاش کو صندوق میں چھپایا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم الطاف مریم کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرنے کا ڈرامہ کرتا رہا اور خود کو معصوم ظاہر کرتا رہا۔ مقتولہ کے چچا کا کہنا ہے کہ الطاف نشے کا عادی تھا ہمسایہ ہونے کی وجہ سے اُسے کھانا بھی دیتے اور ضرورت پڑنے پر مالی مدد بھی کرتے تھے۔ کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا کہ...
طاقت سے امن یا امن کے بغیر طاقت؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال انسانی تاریخ درحقیقت ایک طویل داستانِ تصادم و تسخیر ہے۔ انسانی وجود کے آغاز سے ہی، جب بقا کا انحصار شکار اور قبائل کے درمیان دفاع پر تھا، ہتھیاروں کی ایجاد اور ترقی تہذیبوں کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ جرمنی میں دریافت ہونے والے تقریباً چار لاکھ سال پرانے لکڑی کے بھالوں سے لے کر، انسان نے ہتھیاروں کو بتدریج زیادہ مہلک، دقیق اور سیاسی اثر رکھنے والے اوزاروں میں تبدیل کیا۔ جوں جوں تاریخ کا دھارا بدلتا گیا اور انسان نے قدرتی عناصر پر قابو پانا سیکھ لیا، اسی طرح اس کے ہتھیار بھی ترقی کرتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) دنیا کو بڑھتے ہوئے بحرانوں، شدت اختیار کرتی عدم مساوات اور عالمی اداروں پر اعتماد کے خاتمے جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان حالات میں اقوام متحدہ نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی استعداد کار کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔یو این 80 اقدام نامی اس منصوبے کا اعلان رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کیا تھا۔ اس کے تحت ادارے کے کاموں کو باترتیب بنایا جائے گا اور ان کے اثرات میں بہتری لائی جائے گی۔ یہ منصوبہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں اقوام متحدہ کی اہمیت کی توثیق کرے گا۔پالیسی امور کے لیے اقوام متحدہ...
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوئی نہیں پوچھ رہا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکا میں اسرائیل لابی بہت توانا ہے، میڈیا بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، مستقبل میں بھی جنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، میرے خیال سے ایران نے یورینیم کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا ہوگا۔ Post Views: 2
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25جون سے یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورت حال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ این ڈی ایم اے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25...
ایرانی ایٹمی سائنسدان ’مصطفیٰ ساداتی ارمکی‘ کی موت کی خبر — جو اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ اسرائیلی حملے میں مارے گئے، کسی بھی سخت دل منصوبہ ساز کو بھی چونکا دینے کے لیے کافی ہونی چاہیے۔ یہ صرف ایک درست نشانہ نہیں تھا، بلکہ ایک پورے خاندان کو چن کر مارنے کی کارروائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟ ساداتی ارمکی کوئی اعلیٰ عہدیدار نہیں تھے، وہ درمیانے درجے کے انجینئر تھے جو ایران کے جوہری منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ ممکن ہے اسی وجہ سے انہیں ہدف بنایا گیا ہو، لیکن کسی بھی منطق سے ان کے بچوں کو ان کے گھر میں قتل کرنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) میانمار میں آنے والے شدید زلزلے سے تین ماہ بعد بھی ملک میں 60 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس آفت نے کئی سال سے جاری مسلح تنازع سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو مزید شدید بنا دیا ہے۔28 مارچ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی جس میں کم از کم 3,800 افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔زلزلے کے نتیجے میں منڈلے، ساگینگ اور میگوے جیسے بڑے شہروں میں عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ 2021 میں ملک پر فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد 32 لاکھ...
ری پبلکن رہنما اور امریکی کانگریس کی رکن مارجری ٹیلر گرین نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل ممکنہ طور پر اسرائیل کے جوہری پروگرام کی مخالفت سے جڑا ہوا تھا، ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا ان کی اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جان کو بھی اسی نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں مارجری ٹیلر گرین نے لکھا کہ کبھی ایک عظیم صدر ہوا کرتا تھا جسے امریکی عوام بہت چاہتے تھے۔ ’۔۔۔وہ اسرائیل کے جوہری پروگرام کا مخالف تھا اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔‘ BREAKING: US Representative Marjorie Taylor Greene claims that President...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ نامزدگی ریپبلکن رکنِ کانگریس بڈی کارٹر کی جانب سے کی گئی، جنہوں نے نوبیل کمیٹی ناروے کو خط لکھا ہے۔ بڈی کارٹر نے اپنے خط میں لکھا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل و ایران کے درمیان مسلح تنازعے کو ختم کرنے میں صدر ٹرمپ کا غیر معمولی اور تاریخی کردار قابلِ ستائش ہے، اس لیے انہیں نوبیل امن انعام دیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کردی یاد...
امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ایک قرارداد کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا، جس میں 128 ڈیموکریٹس نے بھی ریپبلکنز کا ساتھ دیا۔ پہلے مرحلے پر سوال یہ تھا کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی ہونی چاہیے؟ 344 کے مقابلے میں صرف 79 ارکان ’ہاں‘ مواخذے کے حق میں سامنے آئے، یوں مواخذے کی اس قرار داد کو یہاں پر ہی ختم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ قرارداد ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جنہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کو غیر قانونی اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ...
جب اسرائیل نے 2 ہفتے قبل ایران پر حملہ کیا تو چین، جو ایران کا پرانا دوست ہے، فوری طور پر متحرک ہوا، مگر صرف بیانات کی حد تک۔ چین نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی، صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر جنگ بندی پر زور دیا، اور چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے بات کی۔ لیکن چین نے ایران کو کسی قسم کی عملی یا فوجی مدد فراہم نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم کے درمیان چین کہاں کھڑا ہے؟ چین نے معمول کے مطابق صرف بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی، لیکن کسی قسم کا ہتھیار، مالی امداد یا جنگی تعاون نہیں دیا۔ چین اگرچہ امریکا...
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کے پی بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، آج امکان تھا بانی سے کوئی واضح ہدایات مل جاتیں، جب تک ممکن تھا ہم بجٹ روک سکتے تھے ہمارے پاس 30 جون تک وقت تھا تب تک بانی کی ہدایات بھی آجاتیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 25 مارچ کے بعد عمران خان سے میری صرف دو ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتیں نہ کرانا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بانی کے بنیادی حقوق کا کسی کو کوئی پاس نہیں ہے، عدالتی احکامات کا بھی کسی کوئی پاس نہیں، عدالتیں خود اپنے احکامات پر عمل کرانے سے گریزاں ہیں۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سرسی جی جہانگیر کاؤس جی سائیکاٹری ہسپتال (مینٹل ہسپتال) میں آر او پلانٹ کا افتتاح کیاگیا، یہ آر او پلانٹ پانچ ہزار لیٹر پانی کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے اس میں اگر کوئی کسی قسم کے کوئی جراثیم ہوتو اس کو صاف کرانی کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ سر سی جی ہسپتال میں 12وارڈ ہیں جہاں پر پانچ سو کے قریب دماغی امراض کے مرد و خواتین افراد صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، ہینڈز نے اس آر او پلانٹ کا افتتاح ہوا جس میں ڈاکٹر شیخ تنویر احمد، وسیم شاہ اور غوث پیرزادہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے بھی اس میں شرکت کی اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25جون سے یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورت حال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ جاری ایڈوائزری کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں چترال، دیر،...
مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر عالمی طاقتوں کی نظریں اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ یہ خطہ جو صدیوں سے تہذیب کا مرکز رہا ،آج عالمی سیاست سامراجی مداخلت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحرانوں کا مرکز بن چکا ہے۔ ایران اور اسرائیل کا حالیہ تصادم اس خونی بساط کا تازہ باب ہے، ایک ایسا باب جس میں ہدف صرف فوجی تنصیبات یا سائنسدان نہیں بلکہ پورے خطے کی خودمختاری اس وقت داؤ پرہے۔ ایران پر حالیہ حملے کو محض ایک دفاعی کارروائی کہنا سیاسی بددیانتی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایرانی سائنسدانوں، عسکری اداروں اور حتیٰ کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا ایک کھلی جارحیت ہے جس کی پشت پر امریکا اور اس کے اتحادی کھڑے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام خصوصاً نوجوان انقلاب کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ جماعت اسلامی ہی وہ نظریاتی قوت ہے جو انہیں اس منزل کی طرف لے جا سکتی ہے۔ وہ پیر کو نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی علاقہ فاروق اعظم شادمان کے تحت عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ ناظم علاقہ خرم مبین اور محمد علی قدسی نے بھی خطاب کیا۔ سید وجیہہ حسن نے مزید کہا کہ عمر کوٹ کے حالیہ ضمنی انتخاب نے سندھ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، ان حملوںمیں یوکرین کے مزید 18افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے میزائل حملوں میں یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے دنیپرو پیٹروسک میں 18افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے واضح کیا ہے کہ حملے میں دارالحکومت دنیپرو میں ٹرین کی بوگیاں تباہ ہوگئیں جبکہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ریاستی میڈیا کے مطابق دنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور مقام پرواقع علاقے سابر میں بھی 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مذکورہ...
سٹی42: نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفر آباد میں اربن فلڈ کی پیش گوئی کی ہے اور بچنے کے لئے شہریوں کو نصیحت جاری کر دی ہے۔ ڈیزاسٹر سے بچنے کے اس اہم قومی ادارہ کا دعویٰ ہے کہ آج 25 جون سے یکم جولائی تک چھ دن کے دوران ان شہروں میں بارش سے سیلاب کی سورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ پاکستان میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ یہ ہے کہ آئندہ پانچ دن کے دوران کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آئیں گے اور کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی چیئرمین کو صوبائی بجٹ پر بریفنگ دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو بجٹ پاس کرنے کے حوالے سے آگاہی دی۔بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین کو بجٹ سے متعلق قانونی اور آئینی پیچیدگیوں کے ساتھ راہ میں حائل اپوزیشن کی چالوں سے بھی آگاہ کیا۔مشیر اطلاعات نے عمران خان کو گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کی سازشی بیٹھک اور بجٹ کی منظوری نہ دینے کی صورت میں اپوزیشن کے لائحہ سے متعلق بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ پر آئینی ماہرین کی رائے لی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی بجٹ کی...
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو 2019 میں زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ...
چین 3 ستمبر کو جاپان کی دوسری جنگ عظیم میں ہتھیار ڈالنے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ منعقد کر رہا ہے ، جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔ صدر شی جن پنگ، جو کہ فوج کے سربراہ بھی ہیں، اس موقع پر خطاب کریں گے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی سینیئر افسر وو زیک کے کا کہنا ہے کہ پریڈ میں جدید طرز کی جنگی سازو سامان پیش کی جائیں گی، جن میں ہائپرسونک ہتھیار اور مختلف اقسام کے الیکٹرانک آلات شامل ہوں گے۔ پیپلز لبریشن آرمی دنیا کی سب سے بڑی مستقل فوج ہے، جس کے اہلکاروں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد...
ترجمان نے مزید بتایا کہ سی اے او کی جانب سے جن متبادل ایپس کی سفارش کی گئی ہے ان میں بھی اس طرح کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کا نظام موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میٹا کے ترجمان نے اس فیصلے سے سخت اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ دیگر منظور شدہ ایپس کے مقابلے میں زیادہ مضبوط سیکیورٹی فراہم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں واٹس ایپ کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولیوشنز نے درجنوں صارفین کو نشانہ بنایا، جن میں صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے۔ ایوانِ نمائندگان اس سے قبل بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر دیگر ایپس، جیسے کہ 2022 میں ٹک ٹاک پر سرکاری ڈیوائسز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جون 2025ء) خواتین و لڑکیوں کے خلاف تعصب اور نفرت پر مبنی 'مینوسفیئر' کے نام سے بڑھتا ہوا آن لائن کمیونٹی نیٹ ورک صنفی مساوات کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے جو اب لوگوں کے طرزعمل، رویوں اور سرکاری پالیسیوں پر بھی اثرانداز ہونے لگا ہے۔خواتین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' نے کہا ہے کہ دنیا میں 5.5 ارب لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور ان میں تقریباً تمام ہی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس نے لوگوں کے باہمی رابطوں میں مرکزی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم خواتین کے خلاف نفرت اور تعصب پھیلانے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل اور ایران کے درمیان گھمسان کی جنگ جو مزید طویل، وسیع، اور شدید ہونے جا رہی تھی لیکن گزشتہ شب اچانک اور غیر متوقع طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرکے صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی حلقوں کو بھی سرپرائز دیا۔امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے سے متعلق اپنی کابینہ کو بھی اُس وقت بتایا جب تک وہ خود سب کچھ فائنل کرچکے تھے۔انھوں...
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہیں کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج دشمن کے الفاظ پر کوئی اعتماد نہیں، اور ان کی انگلیاں ہمیشہ ٹریگر پر رہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ بندی کے بعد بھی دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے الرٹ رہیں گی۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں پر جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق مؤقف پیش کیا۔ بیان کے مطابق ایرانی عوام کی یکجہتی...
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فضایہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود تین جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکی فوج کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر کیا جانے والا یہ پہلا حملہ ہے۔ امریکہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات پر کھلے عام حملے کرکے ایک بہت بری مثال قائم کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی فوج کی براہ راست شمولیت سے ایرانی جوہری مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی ۔ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےبات چیت اور مذاکرات ہی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے بغیر مشاورت خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں وہ ضروری تبدیلیاں کرنی ہوں گی جو میں چاہتا ہوں۔ عمران خان سے جیل میں عظمیٰ خان اور نورین خان نے ملاقات کی، تاہم علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ یہ بھی پڑھیں ’لگتا ہے مائنس عمران ہو ہی گیا ہے‘، علیمہ خان نے بڑی بات کہہ دی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کے بعد علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے بجٹ پاس کرنے کو یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جون سے یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری کردی۔ این ڈی ایم اے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفر آباد میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 یکم 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور،...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت دو ہفتوں کے طویل وقفے کے بعد روپے کے مقابلے میں کم رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کی جانب سے رات گئے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملوں کے ساتھ ہی دیگر مصنوعات کے علاوہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد کی کمی، عالمی سطح پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 0.03فیصد کی کمی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں 2ہفتے کے وقفے کے بعد ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ امریکی صدر کی جانب سے ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی پر آمادگی اور فریقین کی عسکری کارروائیاں روکنے کی...
غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ بمباری منگل کی صبح مختلف رہائشی علاقوں اور جنوبی وادی غزہ میں امدادی سامان کے منتظر شہریوں کے اجتماع پر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہجوم پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 51 فلسطینی شہید میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع صبرہ محلے میں ایک مکان پر بمباری کی گئی...
سعودی عرب کے معروف طبی ادارے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ماہر ٹیم نے ایک پاکستانی حاجی کی جان بچا لی، جس کا دل حج کے دوران پانچ مرتبہ بند ہو گیا تھا۔ 42 سالہ حاجی کو انتہائی تشویشناک حالت میں عرفات کے مشرقی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران اس کا دل بار بار بند ہوا اور حالت نازک ترین ہوگئی۔ مکہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق حاجی کی حالت اس قدر بگڑ چکی تھی کہ فوری طور پر ای سی ایم او (ایکسٹرا کارپوریئل میمبرین آکسیجینیشن) مشین پر منتقل کیا گیا، جس کا مقصد جسم کے اہم اعضا خصوصاً دل اور پھیپھڑوں کو آکسیجن کی فراہمی جاری رکھنا تھا تاکہ وقتی طور پر ان کے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، چین کی جانب سے مالی اور اقتصادی مدد سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی جس کے نتیجے میں ملک کے میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں سی پیک ٹو کی افغانستان تک توسیع، ثمرات سے بھرپور لیکن خدشات سے گھرا ہوا منصوبہ وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے لیے نیک خواہشات اور...
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں پیک شدہ دودھ اور پاؤڈر دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ ڈیرہ سیکٹر میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی رکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیری کمپنیوں کی طرف سے کسانوں سے دودھ کی خریداری کیلئے قائم 500 کے لگ بھگ ملک کلکشن پوائنٹس بھی ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں ڈیری سیکٹر پر 18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد رواں مالی سال میں ڈیری سیکٹر سے حاصل ہونیوالے ٹیکس ریونیو میں تین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) کے عملے کو اب سرکاری ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ پابندی کانگریس کے چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر (سی اے او) کی جانب سے 23 جون کو جاری ہدایات کے تحت عائد کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ سائبر سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔Axios کی رپورٹ کے مطابق سی اے او کی ای میل میں واضح کیا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان کے لیے مقرر کردہ سائبر سیکیورٹی آفس نے واٹس ایپ کو نا قابل قبول قرار دیا ہے، کیونکہ یہ ایپ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے واضح مؤقف نہیں رکھتی اور اس میں اسٹور کیے گئے ڈیٹا...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے اسلام آباد میں دی گئی دعوتِ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ان نے مؤقف اختیار کیاکہ پی ایس بی کی جانب سے دیے گئے سفری اخراجات ناکافی ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے صرف 5 ہزار 600 روپے فراہم کیے، تاہم کپتان نے اس رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ یہ رقم تو بمشکل ٹول ٹیکس ہی پورا کرتی ہے۔ اس...
دنیا کے 110 سے زائد ممالک اب تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات کا حصہ بن چکے ہیں، تاہم پاکستان اس فہرست میں تاحال شامل نہیں ہو سکا۔ البتہ اس سے قبل پاکستانی بیج محدود پیمانے پر صرف چینی خلائی سٹیشن پر تجربات کے لیے بھیجے گئے تھے۔ تاہم اب یہ تاریخ بدلنے جا رہی ہے کیونکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سپیس انجینیئر مہد نیئر جو ان دنوں امریکہ میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، ایک ایسے منصوبے کا حصہ بنے ہیں جس کے تحت پہلی بار پاکستان کی گندم کے بیج جلد ہی خلا میں تجربے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ...
ایک حیران کُن حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ ہفتہ وار ڈراؤنے خواب مرنے کے خطرے میں تین گنا اضافے کا باعث ہو سکتے ہیں، خاص طور پر پر 70 سال کی عمر سے پہلے۔ حالیہ جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 183,000 بالغوں اور 2,400 بچوں پر مشتمل تحقیق میں پایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراؤنے خواب دیکھتے تھے، ان میں 70 سال سے پہلے موت کا خطرہ 3 گنا زیادہ پایا گیا۔ ایسے افراد میں ڈی این اے کی حفاظتی جِلد telomeres کی لمبائی بھی کم ملی جو خلیاتی بڑھاپے کا انڈیکیٹر ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب کے دوران کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کے جاری ہونے سے جسمانی اور دماغی نظام متاثر ہوتا ہے۔ نیند کا نظام متاثر ہو کر...
اسلام آباد سفر کیلئے 5600روپے دینے پر ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ظہرانے کی دعوت ٹھکرا دی۔اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے سفر کے 5600 روپے ادا کیے جس پر عماد شکیل نے شکریہ کے ساتھ دعوت مسترد کردی۔عماد شکیل نے دعوت کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ اتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ظہرانے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جن میں سفیان خان، رانا وحید ،عبداللہ، منیب الرحمان اور...
کے پی حکومت نے بجٹ پاس کرنے کیلئے عمران خان کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو بجٹ پاس کرنے کی کیا جلدی تھی، بجٹ میں بانی سے کیا چھپایا گیا ہے اسے پاس کرنے کیلئے بانی کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہمیں روکنا ہے تو روک لے ہم ہم نہیں ڈرتے، ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کریں، ایف آئی آر دینی ہے دے دیں، انہیں خوف ہے کہ...
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز- فوٹو فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِصدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لیے اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کر لیے ہیں۔ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خلاف ورزی پرزیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ دعا ہے سالِ نو عوام کیلئے خوش حالی کی نوید ہو: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعا ہے سال نو عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی کی نوید ہو۔ وزیرِ اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے بینرز، پوسٹر آویزاں کرنے اور وال چاکنگ...
پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کے وفد نے منگل کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا دورہ کیا، اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے سپیکر نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا تعارف کروایا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے گرمجوشی کا اظہار قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے اس سعودی وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے ایک ممتاز رکن میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن بن سہیت العربی کر رہے ہیں۔ During the National Assembly Budget Session 2025, Leader of the opposition, Mr. Omar Ayub Khan warmly welcomed the high-level parliamentary delegation of...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کرلیے،کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا،انہوں نے صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنانے اورڈرون اڑانے پر پابندی کی خلاف ورزری پر فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی صدر ٹرمپ کی بیان کردہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل نے تہران پر شدید حملے کیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ۔(جاری ہے) حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلا کی نئی وارننگ جاری کی گئی ۔دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے ۔دو مرحلوں میں ایران سے میزائل داغے گئے، اسرائیل کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں جنگ کے سائرن بجتے رہے۔
معروف پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ ثناء نواز نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل دور کے بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ ثناء جنہیں لوگ ثنا فخر کے نام سے جانتے ہیں، نے 2000 کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی۔ حالیہ دنوں میں ثنا کی ذاتی زندگی میں شدید مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے شوہر فخر سے طلاق لے لی۔ ثنا اور فخر کے 2 بیٹے بھی ہیں۔ طلاق کے بعد ثناء نواز برطانیہ منتقل ہو گئیں ہیں جہاں وہ کچھ پاکستانی منصوبوں پر بھی کام کریں گی۔...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔ یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔ Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.#TheCurrent #EnglishCounty #sports...
— فائل فوٹو شہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 37 اور جمعرات کو 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ مون سون کا پہلا اسپیل کب سے کب تک؟ محکمہ موسمیات نے بتادیامحکمہ موسمیات نے 24 جون سے 2 جولائی تک مون سون کے پہلے اسپیل کا امکان جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،...
— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی طاقت سے اسرائیل کے ذریعے رجیم تبدیل کرواتا ہے۔ لطیف کھوسہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست کو ان لوگوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم کر دیا ہے، پارلیمنٹ کو بے وقعت کر کے رکھ دیا ہے، کوئی قانون نہیں ہے کوئی آئین نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے اسے تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیے مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ اُنہوں نے...
ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اب اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے غزہ میں بھی فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینٹر-لیفٹ ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ "اب وقت ہے کہ مشن مکمل کیا جائے: تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، غزہ کی جنگ ختم کی جائے، اور اسرائیل کو کمزور، تقسیم شدہ اور غیر محفوظ بنانے والی بغاوت کو روکا جائے۔" اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی اسی نوعیت کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹائمز آف اسرائیل سے بات کرتے ہوئے کہا، "اور اب غزہ... اب وہاں بھی کام مکمل کرنا ہوگا۔ یرغمالیوں کو واپس لائیں، جنگ ختم کریں۔ اسرائیل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔" یہ مطالبات...
جنگلی لومڑیوں اور نایاب جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی بانی اور مشہور یوٹیوبر مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی۔ یہ اندوہناک خبر ان کے شوہر ایتھن رینز نے 23 جون 2025 کو Save A Fox کے یوٹیوب چینل پر جاری ایک دلگداز ویڈیو پیغام میں دی۔ مکائیلا رینز جنگلی لومڑیوں اور دیگر نایاب جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے دنیا بھر میں معروف تھیں۔ ان کا کام لاکھوں لوگوں کے لیے امید اور محبت کا پیغام تھا۔ تاہم اپنی نجی زندگی میں وہ شدید ذہنی دباؤ، ڈپریشن، آٹزم، اور بارڈر لائن پرسنالٹی ڈس آرڈر جیسے مسائل کا شکار تھیں۔ یہ بھی پڑھیے کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے جانور کو کیسے ریسکیو کیا...
اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تل ابیب: ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔یرغمالیوں کےاہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کرے، جو ایران کےساتھ جنگ بندی کراسکتا ہے وہ غزہ جنگ بھی ختم کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان...
چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 176 گرفتار کر لیے گئے، 20 روز گزرنے کے باجود 48 قیدی گرفتار نہ ہو سکے۔جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ سے عمل میں آئی ہیں۔کچھ قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر بھی گرفتاری پیش کی، ان کے اہلِ خانہ خود لے کر انہیں ملیر جیل پہنچے اور جیل حکام کے حوالے کیا۔قیدیوں کے فرار کا واقعہ 3 جون کی رات پیش آیا تھا، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، متعدد زخمی جبکہ جیل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔واقعے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت درجنوں اہلکار معطل کر...
خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ایئر کی دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ لاہور سے شارجہ، مسقط، ریاض کی 5 پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ قطر ایئر ویز کی لاہور کی 2، اسلام آباد...
تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ کسی کی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران کی تاریخ سے واقف ہے کہ وہ جھکنے والی قوم نہیں، ماضی گواہ ہے ایرانی لوگوں کو شکست نہیں دی جا سکتی، ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ واضح رہے کہ ایران نے شام کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے، دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 میزائل داغے گئے ہیں۔ فضا میں شعلے بلند ہوتے بھی دکھائی دیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دھابیجی(نمائندہ جسارت)پاک سول سولجر آرگنائزیشن سندھ کے صدر ندیم سیال,نائب صدر میر باز خان،سید ریاض شاہ،عمر گوگا،سردار محمد عبداللہ،غلام نبی شیر خانی،حنیف منان،ظفر علی وارثی کا ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ دورہ کے موقع پر دھابیجی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ضلع ٹھٹھہ کے صدر عمران آرائیں،شکیل افضل بھٹی،ایاز احمد بھٹو،ندیم اشرف انصاری،نادر مری اور مولانا عامر انصاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دھابیجی میں منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر ندیم سیال،غلام نبی شیرخانی،سردار محمد عبداللہ،میرباز خان کا کہنا تھا کسی بھی مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کی عوام کو پاک سول سولجر کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ پاک سول سولجر کوئی سیاسی جماعت نہیں...
فیصل آباد پولیس کی سال 2025 کی کارکردگی پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں جرائم کی روک تھام، فوری ردعمل اور مؤثر قانونی کارروائی کے میدان میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سال 2024 کے مقابلے میں 2025 کے دوران سنگین جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو شہریوں کے لیے ایک محفوظ ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈکیتی رابری مع قتل کے واقعات نصف ہوگئے، جب کہ صرف ڈکیتی کی وارداتوں میں 59 فیصد اور راہزنی میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔ گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کے جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی: کار چھیننے کے واقعات میں 62 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے میں 24...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت حسین آبادیوسی 7، فیڈرل بی ایریا بلاک 3 میں’’ خاتون ِ جنت پارک‘‘ کا افتتاح کردیا، پارک کے افتتاح پر علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا اور اظہار تشکر کیا ، خاتون جنت پارک میں گھاس، پودے اور اس کی دیواریں ازسر نو بنائی گئیں ہیں ۔ اس موقع پر خاتون جنت پارک کی جماعت اسلامی کی کوششوں سے تعمیر ِ نو سے قبل اسکرین پر دکھایا گیا جبکہ اب پارک منفرد منظر پیش کررہا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور علاقہ مکینوں...
ایران کے معاملے پر انقرہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی وزراِ خارجہ اجلاس نے وہی کیا جس کے لیے وہ چھپن برس سے مشہور ہے۔یعنی ایران کے خلاف جارحیت رکوانے کے لیے ایک رابطہ گروپ کا قیام جو بین الاقوامی برادری سے رابطہ کر کے کوئی حل نکالے۔کانفرنس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بھی ’’شدید تشویش‘‘ ظاہر کرتے ہوئے ’’ خبردار ‘‘ کیا کہ اس مہم جوئی سے علاقے میں تناؤ اور بڑھے گا۔ میں کئی برس سے سوچ رہا ہوں کہ اگر اردو میں ’’شدید تشویش‘‘ کی اصطلاح نہ ہوتی تو مسلمان دنیا کس اصطلاح کو بطور تکیہ استعمال کرتی؟ وہ یورپی ممالک جنھوں نے یوکرین کے ایک جوہری بجلی گھر پر...

ایران اپنی کارروائی مکمل کرچکا، امید ہے اب امن کی جانب بڑھے گا : قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور امید ہے کہ اب ایران امن کی جانب لوٹے گا، اسرائیل کو بھی امن کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید پر حملے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب کمزور تھا، جس کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی، اور امریکا نے اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے‘، امریکی سیکیورٹی اہلکار...

ہمارا ہدف امریکی ایئربیس تھا، برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے قطر میں واقع امریکی العدید ایئربیس پر میزائل حملے کے بعد ردعمل میں واضح کیا ہے کہ ایرانی کارروائی سے نہ تو قطر کو اور نہ ہی قطری شہریوں کو کوئی خطرہ لاحق ہے، کیونکہ حملہ مکمل طور پر عسکری ہدف پر مرکوز تھا۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو تم پر حملہ کرے، تم بھی اس پر ویسا ہی حملہ کرو۔ بیان کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملے کے ردعمل میں ایرانی مسلح افواج نے العدید ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟ سپریم کونسل نے کہاکہ یہ حملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر کیوں...
ایران کے خلیجی ریاستوں میں واقع امریکا کے فوجی اڈّوں پر میزئل حملوں کے بعد حفاظتی تدابیر کے تحت متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاع عالمی پروازوں کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم فلائٹ ریڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر دی۔ اس پوسٹ میں فلائٹ پیٹرنز اور ایئر ٹریفک کنٹرول آڈیو کی بنیاد پر فضائی بندش کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ اقدام قطر کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا، جب قطر نے خطے میں جاری کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے...
سعودی عرب نے ایران کی جانب سے قطر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، ردعمل کا حق رکھتے ہیں، دوحہ کی مذمت سعودی وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں ایران کی جانب سے قطر پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی جارحیت کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی عرب نے اپنے بیان میں ریاستِ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہرِ قائد میں پینے کے آلودہ پانی کے استعمال سے شہریوں میں جلدی، نظامِ انہضام اور آنکھوں کی مختلف بیماریوں اور الرجی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔کراچی سمیت پورے سندھ میں آلودہ پانی کی فراہمی ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بن چکی ہے۔ ہر سال لاکھوں افراد اسکن، پیٹ اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جن کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق، آلودہ پانی ملک بھر میں ہر سال تقریباً 50 ہزار بچوں اور بڑوں کی موت کی وجہ بنتا ہے، جنہیں اسہال اور دیگر پیٹ کی بیماریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، پاکستان میں 70 فیصد...
ایران نے جوابی حملے میں قطر میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے الحدید پر 6 میزائل داغ دیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ ایسا ایران کے دوحہ میں واقع امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کی وجہ سے ہے۔ ایران نے کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔ خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں قطر نے...
جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب رکن اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑنا شروع کردی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں جمشید دستی نے عجیب حرکت کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔گفتگو کے بعد جمشید دستی...

آئی جی سندھ کی زیرصدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر شیعہ مکتب فکر کے علما و اکابرین کے ساتھ اجلاس
اجلاس سے خطاب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران شیعہ مکتبہ فکر اور پولیس کے درمیان مثالی تعاون رہا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ کسی بھی شرپسندی کا شکار نہ ہوں، قانون کو اپنا کام کرنے دیں، ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے اور انشاللہ اب بھی دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر شیعہ مکتب فکر کے علما و اکابرین کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے شیعہ مکتب فکر کے علما و اکابرین، ڈی...

9 مئی کےبعد پی ٹی آئی پر دھاوا بولا گیا اور تمام قوتیں پارٹی اور بانی کو ختم کرنے پر لگ گئیں، علی امین
خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی اور ثابت کیا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ یہ ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی ایک بہانہ تھا جس کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر دھاوا بولا گیا، تمام قوتیں پارٹی اور چیئرمین کو ختم کرنے پر لگ گئیں۔ پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی اور ثابت کیا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ یہ ملک...
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب رکن اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑنا شروع کردی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں جمشید دستی نے عجیب حرکت کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔ گفتگو کے بعد جمشید دستی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے، جمشید دستی نے بیرسٹرگوہر اور عمر ایوب کے سامنے کئی بار زمین پر...