2025-10-29@08:11:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10854

«ٹینڈرز کے»:

(نئی خبر)
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔ پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر لڑا ہے۔ پاکستان نے ہر طرح سے فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا۔ وفاقی وزراء محسن نقوی، سردار محمد یوسف، وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر فلسطینی سجدہ ریز ہوئے۔ مہذب دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔ وزیر اطلاعا ت نے کہا کہ لندن، اٹلی، برطانیہ میں احتجاج کے دوران ایک گملہ نہیں ٹوٹا۔ فلسطین کے حق میں یہ کیسا احتجاج ہے جس میں جدید...
    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ راولپنڈی میں علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، جبکہ دیر سے انصاف ملنا دراصل انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھٹے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور مسلسل ناانصافی کا شکار ہیں۔ پاکستان میں 23 لاکھ سے زائد کیسز...
    کراچی: شہر قائد میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، کراچی رینج میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار حیدر جعفری کو ڈی ایس پی سیکیورٹی زون ون کراچی رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حسین کو ہائی کورٹ بلڈنگ کراچی کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے)کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفا ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفا وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور افراد کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹریڈ سینٹر میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ایکزیبیشن GITEX 2025 جاری ہے۔ اس سال پاکستان سے بھی 100 سے زائد کمپنیوں اور 1 ہزار سے زائد افراد کے وفد نے بھی اس ایکزیبیشن میں شرکت کی ہے۔ GITEX 2025 ایگزیبیشن کے دوران پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن(PASHA) اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ اماراتی کمپنی HUB47 کے ڈائریکٹر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کے منصوبے کے خالق تھے، جنرل باجوہ اور عمران خان اس منصوبے میں ان کے ساتھ شریک تھے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے جنرل فیض کو کور کمانڈر پشاور لگایا گیا۔  پی ڈی ایم حکومت کے دوران جنرل باجوہ آرمی چیف تھے جبکہ جنرل فیض کور کمانڈر پشاور برقرار رہے۔انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان واپس ٹرانسپورٹ کیا،۔جنرل فیض نے کالعدم ٹی...
    جامعہ کراچی میں تقریبا تین دہائیوں قبل قائم ہونے والا شعبہ ویژول اسٹیڈیز اپنی سلور جوبلی گزارنے کے بعد    طلباء و طالبات کا متلاشی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک دوسر میں اس شعبے میں داخلے کے لیے 1200 سے 1500 تک طلبہ درخواست دیتے تھے اور رجحان زیادہ ہونے کی وجہ سے aptitude ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کلاس کا حصہ بنتے تھے تاہم حکومتی حلقوں کی جانب سے مسلسل داخلوں کی سفارش کی وجہ سے اب یہ تعداد بتدریج کم ہوکر 300 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اس برس شعبہ ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ میں ڈھائی سو سے زائد طلبہ شریک ہوں گے، جو شعبہ اور یونیورسٹی کی اتھارٹی کے لیے تشوشیناک صورت حال سے کم نہیں ہے۔ شعبہ...
    بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار تو حاصل کیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد ایک بھی چناوُی وعدہ نظر نہیں آرہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی جانب سے بڈگام اور نگروٹہ سیٹوں کے لئے آج امیدواروں کا اعلان کیا گیا وہیں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی بڈگام کی نشت پر اکثریت سے کامیابی درج کرے گی۔ موصوف آج جنوبی کشمیر کے ترال میں "آتم نربھر بھارت" پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ایک سال کے اندر ہی عوام میں بے نقاب ہوچکی ہے...
    ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالےسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ملاقات ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ???? Ticket prices announced for the Pakistan vs South Africa T20I and ODI series ????️ Lahore and Rawalpindi will...
    سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔  آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری بہرصورت یقینی بنائیں گے۔شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان آئی جی پنجاب  نے   تنبیہ کرتے ہوئے کہا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت...
    اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سعودی عرب کی الفیصل یونیورسٹی کے 14 محققین کو دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ سالانہ فہرست ’اسکوپس‘ ریسرچ سائٹیشن ڈیٹا بیس پر مبنی ہے جو دنیا بھر کے ان محققین کو تسلیم کرتی ہے جن کا سائنسی کام نمایاں اثر اور اعلیٰ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ یہ فہرست تعلیمی برتری اور تحقیقی اثر پذیری کی ایک معتبر عالمی پیمائش سمجھی جاتی ہے۔ مذکورہ فہرست 2 مرکزی زمروں میں تقسیم کی گئی ہے جن میں طویل المدتی اثرات (محقق کے کیریئر کے دوران سائنسی خدمات کو مد نظر رکھنے والی) اور...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیان بازی روکنے پر متفق پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری نے کی، جبکہ وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے...
    اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل، پنجاب حکومت کی جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں جماعت کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران بھارہ کہو، سواں اور دیگر مقامات پر ٹی ایل پی کے دفاتر کو بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے اس انتہا پسند جماعت کے خلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت...
    استنبول کی بلدیہ کونسل نے غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی ایک قرارداد اور استنبول و غزہ پٹی کو ’سسٹر سٹی‘ قرار دینے کے معاہدے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ نائب اسپیکر گوکھان گوموشداغ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اس اقدام کی حمایت کی۔ سسٹر سٹی کا مطلب 2 شہروں کے درمیان طویل المدتی شراکت قائم کرنا ہے تاکہ ثقافتی تبادلے، باہمی تعاون، انسانی ہمدردی کی امداد، شہری ترقی اور سماجی منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر...
    اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے Supporters of the banned Islamist political party Tehrik-e-Labaik Pakistan (TLP) chant slogans during a protest demanding the release of their leader and the expulsion of the French ambassador over cartoons depicting the Prophet Mohammed, in Lahore, Pakistan October 22, 2021. REUTERS/Mohsin Raza WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل...
    امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غلط انجینیئرنگ اور ناکافی ٹیسٹنگ وہ بنیادی عوامل تھے جن کے باعث 2023 میں نجی آبدوز ٹائیٹن ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہوگئی۔ بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک تباہ کن امپلوژن (اندرونی دھماکہ) کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا یہ رپورٹ امریکی کوسٹ گارڈ کی اگست میں ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں آبدوز کے آپریٹر اوشن گیٹ کی سنگین کوتاہیوں اور ٹائیٹن سبمرسیبل کے ڈیزائن میں موجود خامیوں...
    —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور وفد کا خیرمقدم کیا۔پیپلز پارٹی کے وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل ہیں۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، ملک احمد خان، احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔
    راجہ پرویز اشرف اور اسحاق ڈار—فائل فوٹوز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی رابطے بحال ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور ندیم افضل چن، جبکہ ن لیگی وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفتذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ تعاون کی...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر سیل کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کیے گئے۔ لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیےگئے۔ مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی،...
    پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جاری بیان بازی اور سیاسی تناؤ کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کا مقصد باہمی اختلافات کا جائزہ لینا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی جن میں بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔...
    اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔ مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو سیل...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    آغا خان یونیورسٹی کے معروف ماہرِ اطفال، پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی، ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کی یہ متاثرکن کہانی یاد دلاتی ہے کہ ساتھ اور خوشی زندگی کے کسی بھی مرحلے پر مل سکتی ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 سال کی عمر میں شادی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں...
    فتنہ الخوارج کی سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے، خفیہ اطلاع پر پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کی، جس میں 45 سے 50 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی خوارج زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 13 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کررکھا ہے، آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے، اس دوران فائرنگ...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیارمسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان...
    وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر اور مساجد/مدارس کے خلاف کاروائی کا معاملہ، وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس سیل کر دیا گیا ، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو سیل کردیا گیا، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی،یوسی لیول دفتر ٹی ایل...
    فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 34 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آراسلام آباد ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل... سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں بھی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن...
    لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
    پنجاب میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور زیرِ زمین پانی کے تحفظ کے لیے ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) نے نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے جب کہ اب صوبے میں کسی بھی نئی ہاؤسنگ اسکیم کو اس وقت تک منظوری نہیں دی جائے گی جب تک وہ اپنے لے آؤٹ پلان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص نہیں کرے گی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق یہ فیصلہ ماحول اور انسانی صحت دونوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہو چکا تھا کیونکہ بیشتر ہاؤسنگ سوسائٹیز بغیر ٹریٹمنٹ گندا پانی چھوڑ رہی تھیں، جو نہ صرف زمین بلکہ قریبی آبی ذخائر کو بھی آلودہ کر رہا تھا۔ ان...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 34 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، حکام نے اطلاع دی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور انہوں نے تاکید کی کہ دہشتگردی کے...
    سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے...
    مودی حکومت پر امریکی ٹیرف کا دباؤ بھاری پڑ گیا، بھارت نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو کر روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روسی تیل کی خریداری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روس سے تیل لینے پر خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت فوری طور پر روسی تیل کی خریداری روکنے کے قابل نہیں، مگر جلد ہی یہ سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ یاد رہے...
    نئی دہلی / واشنگٹن: امریکی دباؤ اور بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے آخرکار روس سے تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی امریکا کو کرادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روسی تیل خریدنے کی پالیسی سے خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی درآمد بند نہیں کرسکتا، تاہم جلد ایسا کر دے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے روسی تیل کے سودوں پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر...
    افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔ وہ کسی بھی مکمل رکن (Full Member) ٹیم کے ایسے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ڈھاکا میں تاریخی اننگز منگل کے روز ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد نبی نے شاندار ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت افغانستان نے 200 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ Mohammad Nabi is the oldest player from a Full Member nation to score a fifty in men’s ODIs, breaking...
    الجبیل(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں جاری جے سی ایل ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ کل جمعے کے دن ایونٹ کے دو فائنل میچز کھیلے جائیں گے، جن میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے جذبے سے سرشار اور بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔ جے سی ایل ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پریمیئر ڈویژن کا فائنل نقی الیون اور اے ایل سی سی الیون کے درمیان ہو گا جبکہ پرائم ڈویژن کا فائنل شاہین الیون اور ایگل سی سی الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پریمیئر ڈویژن کی 14 اور پرائم ڈویژن کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا، جس سے واضح ہے کہ الجبیل میں...
    تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی شخص نے گولیاں...
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان دیوار پھلانگ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں نوجوان نے آسانی سے دیواری پھلانگی اور پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کرحیران ہو گئے، کھلاڑیوں کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بابراعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا، نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے) کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘ اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذمہ داری نبھانے پر اظہارِ تشکر اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ریاست نیویارک میں ایک دلچسپ و عجیب اور متاثر کن واقعہ پیش آیا جہاں جدید ٹیکنالوجی نے ایک بے زبان جانور کی زندگی بچا لی۔ایک بلی کا بچہ حادثاتی طور پر ایک زیرِ زمین پائپ میں جا پھنسا، جہاں تک انسانوں کا پہنچنا تقریباً ناممکن تھا۔ بلی کی مسلسل میاؤں میاؤں نے اردگرد کے لوگوں کی توجہ کھینچ لی اور مقامی ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو عملے نے فوری طور پر ایک ریموٹ کنٹرول کار کو ریسکیو مشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کھلونے کی اس کار میں ایک چھوٹا کیمرہ اور تیز روشنی نصب کی تاکہ پائپ کے اندر بلی کا پتا لگایا جا سکے۔ویڈیو دیکھیں: https://www.facebook.com/share/v/1BZ6XNQKd4/کار کو احتیاط سے...
    اسلام آباد+ کراچی+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق  سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد  انتقال کر گئے۔ آغا سراج درانی کو ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بدھ کو  ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور اور یونیورسٹی آف دی پنجاب (پی یو) لاہور کیدرمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغہ امتیاز) اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں جامعات کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات، تحقیق اور ٹیکنالوجی کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گی۔ترجمان یو ای ٹی لاہور کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کی تیار کردہ تحقیقی مصنوعات اور وسائل کو اکیڈمک، تحقیقی اور ترقیاتی مقاصد کے لئے استعمال کر سکیں گے۔یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر محمد شبیر قریشی کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کی کابینہ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔پی ٹی آئی کراچی ڈویڑن کی تمام قیادت کی جانب سے محمد شبیر قریشی سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ عزوجل شبیر قریشی کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور سرکردہ کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لاہور سے ساڑھے 13 سو رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور کو دی گئی ہیں۔شیخوپورہ ڈویژن سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-11-15 شکارپور (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم پی اے آغا سراج خان درانی مختصر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے زیرِ علاج تھے۔ ان کے انتقال کی خبر نے سندھ کی سیاست، پیپلز پارٹی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑا دی۔ انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے آبائی گاؤں گڑھی یاسین میں سوگ کا سماں چھا گیا تحصیل گڑھی یاسین کی تمام مارکیٹیں بند ہو گئیں۔ صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شھباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان دیوار پھلانگ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں نوجوان نے آسانی سے دیوار پھلانگی اور پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔تاہم ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کرحیران ہوگئے۔ کھلاڑیوں کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بابراعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا۔ نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔...
    ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کولمبو(آئی پی ایس )آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی گرین شرٹس ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور صرف 78 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرگئیں۔تاہم بارش کے باعث میچ متاثرہ ہوا اور اسے 31 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔...
    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔میڈیا ذرائع کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔نورین...
    نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ،وزیر اعلی کا عمران خان سے ملاقات کے لئے کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ ،وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضے اور پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے  کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگیا۔ روسی ساختہ ٹی ففٹی فائیو ٹینک درحقیقت  افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔ دوسری طرف افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب موجود حصہ ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی۔پاک فوج کی سخت اور شدید جوابی کارروائی  نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکست خوردہ افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ ’’فرد جرم پر نہ میرادستخط ہے نہ ہی میرا انگوٹھا‘‘ علیمہ خان کا تہلکہ خیز...
    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد کہا ہے کہ کی اصل چیلنج تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 93 رنز سے جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، مگر اب اصل امتحان تسلسل کے ساتھ ایسی ہی کارکردگی دکھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شان مسعود نے کہا کہ ٹیم معیاری حریفوں کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، مگر ہمیں تسلسل کے ساتھ میچز جیتنے کی ضرورت ہے،...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔ کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان اور ٹی ڈی ایف کے میگنیفائی سائنس سینٹر کے اشتراک سے سائنس فلم فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سائنس کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،  تقریب میں شرکاء کو فلم کے ذریعے سائنس اور تخلیقی سوچ کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔تفصیلات کےمطابق اس سال کے فیسٹیول کا موضوع گرین جابز رکھا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول دوست ٹیکنالوجی، پائیدار ترقی اور سبز معیشت سے وابستہ ماہرین کے خیالات اور تجربات کو اجاگر کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں فواد سومرو، چیف ایگزیکٹو آفیسر داؤد فاؤنڈیشن، ماہا جعفری (گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان) اور جرمن قونصلیٹ کی نمائندہ آنیا کلوس نے شرکت کی اور...
    فائل فوٹو  توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کئی گھنٹوں تک اڈیالہ جیل میں جاری رہی، وکیل سلمان صفدر نے مزید دلائل کیلئے عدالت سے کل تک کا وقت مانگ لیا۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے حتمی دلائل دیے، وفاقی پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید ملک ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں سماعت کے دوران موجود تھیں، سینیٹر مشال یوسفزئی اور بیرسٹرسیف بھی سماعت میں شامل ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے 2 وکلاء ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی نے دلائل...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگنڈ کارروائی کی گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے اور انہیں کامیابی سے تباہ کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ مزید :
    پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی حالیہ سرحدی جارحیت کے بعد مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے قندھار، کرم، سپن بولدک اور چمن میں اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں طالبان کی ”بٹالین نمبر 4“ اور ”بارڈر بریگیڈ نمبر 6“ سمیت متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے.جس میں درجنوں افغان اور خارجی شدت پسند ہلاک ہوئے۔اسی طرح کرم سیکٹر میں 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک تباہ ہوئے، جبکہ چمن اور سپن بولدک میں تقریباً 15 سے 20 دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے دیہات اور معصوم شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور پاک افغان دوستی گیٹ کو نقصان پہنچایا، تاہم پاک فوج کی...
    پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے 2 ہزار 716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاہور میں 39 سمیت پنجاب بھر میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پو لیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد...
    پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی تشکیل کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک گروہ کو علاقے میں تعینات کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ بریکنگ پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے...
    اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایکس پر جاری بیان میں خیبر پختونخوا میں حکومت کی پرامن منتقلی پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔ عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا بیان میں عمران خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس کے کارکنوں کو محض اختلافِ رائے کی بنیاد پر ’غدار یا ریاست دشمن‘ قرار دینا خطرناک رجحان ہے۔ ’سیاسی اختلاف کو ملک دشمنی سے جوڑنا جمہوری...
    ایس ایچ او شیخوپورہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے قتل کے چار مقدمات میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور ملزمان کو 29 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد ہو گیا ہے۔ ملزماں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ شہزاد جھمٹ کی شہادت اور قتل و اقدام قتل کے چار مقدمات میں گرفتار  تحریک لبیک کے 97 ملزم کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے آغا سراج درانی کی سیاسی، پارلیمانی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔گورنرسندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم ملکی سیاسی و معاشی امور زیر غور آئیں گے۔  ایوان صدر میں ہونے والی اہم بیٹھک میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ واضح رہے  کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف مختلف سیکٹرز میں بھرپور جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کئی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کے شدید جواب کے سامنے افغان طالبان پسپا، بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا کارروائیوں کے دوران کئی طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ افغان طالبان کو جانی اور مالی دونوں لحاظ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک...
    حکومتِ نے ٹی ایل پی واقعے پر فیک نیوز نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کالعدم یا متنازعہ خبروں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے جعلی مواد کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے، حکام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے۔ حکام کے مطابق ٹی ایل پی واقعے سے جڑی فیک نیوز نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے لیے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے دونوں گول سفیان خان نے اسکور کیے، تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔پاکستان ٹیم اب اپنا اگلا میچ 17 اکتوبر کو مضبوط حریف آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی جونیئر ٹیم نے بھارت کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 3-3 گول سے میچ برابر کیا تھا۔ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے اگلا میچ ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا...
    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فتح کے ساتھ آغاز ہمارے لیے اچھا شگون ہے۔ لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 93 رنز سے فتح کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی اچھی رہی، کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل لائیں۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے پچھلے سرکل میں غلطیاں کیں جس وجہ سے آگے نہ جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کے لیے سیٹ ہونا مشکل تھا۔ دونوں اننگز میں ہماری آخری وکٹیں جلدی گریں جس پر قابو پانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امام...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایم پی اے اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی پارلیمانی اور پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ہمیشہ جیالوں کے دلوں میں زندہ جاوید رہیں گے انہوں نے کہا کہ سیاست کے افق پر بعض شخصیات اپنے کردار، وقار اور خدمات کے باعث ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتی ہیں سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج...
    پشاور پریس کلب میں ٹرانس جینڈرز کمیونٹی آرگنائزیشن کی صدر فرزانہ ریاض نے کمیونٹی کی نائب صدر ماہی گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتوں میں مقدمات زیر التوا ہونے کے باوجود بھتہ خور، اغوا کار اور 195 خواجہ سراؤں کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں نے پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر ضلع بدر کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور کہا ہے کہ آئے روز بھتے کے لیے کالز آرہی ہیں جبکہ بھتہ نہ دینے پر اب تک 195 خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ پشاور پریس کلب میں ٹرانس جینڈرز کمیونٹی آرگنائزیشن کی صدر فرزانہ...
    الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ڈبلیو ٹی او میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی کے بھارتی اقدامات کے خلاف چین کے مقدمے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے متعلقہ اقدامات درآمدی متبادل سبسڈی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کی طرف سے واضح طور پر ممنوع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کی ملکی صنعتوں کو غیر منصفانہ مسابقتی برتری دیتے ہیں اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین چینی صنعتوں کے...
    اپنے تعزیتی بیان میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص کارکن تھے بلکہ وہ جمہوری روایات کے علمبردار بھی تھے، ان کی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزری۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے...
    — اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے حلف کو روکنے کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ آج اللّٰہ تعالی کے فضل سے آئین کے دشمن کی ایک اور کوشش ناکام ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، آج نئی حکومت ہوگی، وزیراعلیٰ حلف اٹھائیں گے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں، ہم عوام اور قانون کی پاسداری کے لیے لڑیں گے۔ پشاور: گورنر نے وزیر اعلیٰ...
    ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔   محسن نقوی نے  کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔  چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے...
    لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی...
    اسلام آباد: جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈا مہم کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے 2 نومبر 2024 کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جس میں ٹرائل کورٹ کو اس معاملہ کے فیصلے تک روکا گیا۔ بعدازاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر2025 کو رٹ پٹیشن خارج کر دی اور...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کی اسپن بولدک چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نےجنگ بندی کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز کو بے بنیاد اور من گھرت قرار دے دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے ہتھیارقبضے میں لینےکی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور اسپن بولدک چمن سیکٹر...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید قتل کیس کے مجرم محمد عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اس پر ہم آرڈر جاری کریں گے۔ درخواست گزار مجرم محمد عرفان کی جانب سے وکیل نوید ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل قتل کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ متعدد بار سپرنٹنڈنٹ جیل کو سپیریئر کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دی گئی لیکن کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ وکیل نوید...
    آج 15 اکتوبر کی ابتدائی ساعت میں افغان طالبان اور گروپ فتنہ الخوارج نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے علاقے میں چار مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا جسے پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔ اسپن بولدک پر حملہ اور نقصان آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ مقامی دیہات میں تقسیم شدہ قبائلی علاقوں کے ذریعے کیا گیا، جہاں عام شہریوں کی پروا نہ کی گئی۔ حملے کے دوران افغان جانب سے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جو باہمی تجارت اور قبائلی سہولتوں کے بارے میں ان کے طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان مارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے طویل مدت تک اسپیکر رہنے والے آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو تقریباً ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم چند روز قبل ان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، اور آج ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ایوان صدر کی جانب سے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے، اور ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت...