2025-05-11@22:09:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1558
«پرچم لہرا کر شکست تسلیم»:
(نئی خبر)
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ کے تحت سولر صارفین سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت کم کردی۔ نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، تاہم اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے موجود صارفین پر نہیں ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کیا گیا۔ ای سی سی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ ای سی سی کا کہنا ہے کہ سولربجلی کی وجہ سے گرڈ کی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی سستی کرنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2025 میں مہنگائی میں کمی کے رجحان پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس سے گرڈ صارفین پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے۔ درآمد اور...
ویب ڈیسک : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ کے تحت خریدی جانے والی بجلی کی قیمت کم کردی۔ سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ میں خریدی جائے گی تاہم اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کیا گیا۔ای سی سی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی ای سی سی کا کہنا ہے کہ سولربجلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) علیحدگی پسند عسکری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے جنگجوؤں نے منگل کے روز بلوچستان کے دور دراز پہاڑی علاقے میں واقع ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کے بعد ایک مسافر ٹرین پر دھاوا بول دیا تھا، جس میں 450 کے قریب افراد سوار تھے۔ سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ انہوں نے دو روزہ ریسکیو آپریشن میں 340 سے زائد مسافروں کوبازیاب کرایا۔ سکیورٹی اداروں کی یہ کارروائی بدھ کو رات دیر گئے ختم ہوئی تھی۔ اس کے بعد جمعرات کو محاصرے میں مارے گئے اکیس یرغمالیوں سمیت کم از کم پچیس افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم...
پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں کمی واقع ہوگئی۔ پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 07 مارچ 2025ء کو 15,928.9 ملین ڈالر تھے۔ زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات یہ ہیں: الف۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 11,097.9 ملین ڈالر ہیں۔ ب۔ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر: 4,831.0 ملین ڈالر ہیں۔ ج۔ زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر: 15,928.9 ملین ڈالر ہیں۔ 07 مارچ 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کے باعث 152 ملین ڈالر کی کمی سے 11,097.9 ملین ڈالر رہ گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...

جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا
جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب...
اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پولین بلوچ نے کہا ہے کہ آج بلوچستان کا کوئی رکن قومی اسمبلی اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کا کوئی رکن قومی اسمبلی اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، جب تک بلوچستان میں حقیقی الیکشن کراکے نمائندگی عوامی نمائندوں کو نہیں دی جائے گی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اگرچہ میرا مخالف ہے مگر کیا امن و امان صرف اس اکیلے کی ذمہ داری ہے؟ آج مان لو بلوچستان کی جنگ سرداروں کے ہاتھوں سے نکل کر بلوچ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں منتقل ہوچکی ہے اور آج بلوچ سردار بے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کاتحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے شیر افضل مروت سے ملاقات میں تحریک انصاف میں ان کی عزت نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ۔ جس پر شیر افضل مروت نے انکار نہیں کیا . بلکہ کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعتیں ہیں جن میں کارکنوں کو عزت ملتی ہے جبکہ بدقسمتی سے تحریک انصاف میں قربانی دینے والوں کو وہ عزت نہیں ملتی جس...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مسلح جتھے ریاست پرحملہ کریں گے تو کارروائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مذاکرات پر یقین رکھنے والا شخص ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حقوق دینے میں اگرچہ کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی، جب کوئی طاقت کی زبان استعمال کرتا ہے تو پھر یہ لڑائی ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھی اپنے لوگ نہیں ہیں۔ جن کا کام سیاست ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے...
قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کے واقعہ پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام بلاتفریق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو جائیں، تمام شکلوں میں انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی ہے۔ قراردا وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پیش کی۔ قرارداد پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ قرارداد میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے والی دہشت گردی...

مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، انجینئر سخاوت علی
دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے، دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام شازش ہے، ہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے...
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کو جنسی استحصال اور نامناسب رویوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" آگاہی شامل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایک جامع اور مؤثر آگاہی مہم کی ضرورت محسوس کی گئی ہے تاکہ بچوں کو اپنی حفاظت کے بارے میں تعلیم دی جا سکے اور وہ نامناسب رویوں کو پہچاننے اور رپورٹ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ محکمہ داخلہ نے تجویز دی ہے کہ ابتدائی کلاسز کے نصاب میں ایک خصوصی ماڈیول شامل کیا...
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، اگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر وحید الرحمٰن پرا نے کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر میں سیاسی اور سماجی و مذہبی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رکن اسمبلی وحید الرحمن پرا نے آج جموں و کشمیر اسمبلی میں دو مقامی دینی تنظیموں پر عائد پابندی کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاہم اسمبلی کے اسپیکر نے ان کو مزید بولنے کی اجازت نہیں دی اور مائک بند کردیا۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے کل غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (آئی یو ایم) پر...
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بندوق اٹھانے والے کا ریاست ہر صورت قلع قمع کریگی۔ عام بلوچ کو ریاست گلے لگائے گی۔ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک ایک خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ چھوٹی پر جانیوالے نہتے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ لڑنے کا شوق ہے تو چھاؤنیاں ہیں، یہاں آ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن اور اسمبلی سے باہر شخصیات اگر کسی ڈائیلاگ کے ذریعے بلوچستان کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں تو حکومت ان کا...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کرنے والے مٹھی بھر لوگ ہیں جنہیں ختم کرنے کی صلاحیت ہماری سیکیورٹی فورسز کے پاس موجود ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ ان خاندانوں کیساتھ اس مشکل وقت میں اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز ان معاملات کو اچھے طریقے سے ڈیل کر رہی ہیں، جب کوئی شخض مسلح ہو کر بات کرے تو اس سے سیاسی بات نہیں ہوسکتی، مسلح لوگوں کیساتھ طاقت سے ہی بات ہوسکتی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کریں ڈائیلاگ نہیں...
نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر ٹریلر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ۔پولیس کے مطابق پٹرول بم حملے کے باعث ٹریلر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ۔ ٹریلر پر حملہ کرنے والے مبینہ 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھرا ئوبھی کیا۔
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکولوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں آگاہی شامل کرنے کی سفارش کردی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت اور جسمانی حدود کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جماعتوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں معلومات شامل کرنے سے بچوں میں شعور پیدا ہوگا جس سے وہ نامناسب رویے کو پہچان سکیں گے اور بروقت رپورٹ کر سکیں گے۔ والدین اور اساتذہ کو بھی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کالج فارگرلز ایف سکس ٹو میں کیپٹل ٹاک کے خصوصی شو میں فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے شرکت کی۔سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں نہ صرف تعلیم اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے۔محی الدین احمد وانی نے دوران شو انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے القادرٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واشنگٹن: امریکی محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سال 2025 کے آغاز میں محکمہ تعلیم میں 4,133 ملازمین کام کر رہے تھے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محکمہ برائے تخفیف اخراجات (DOGE) کے تحت کیا گیا، جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 572 ملازمین نے خود نوکری چھوڑنے کی پیشکش قبول کی، تاہم اس کے باوجود محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد افراد کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کیا۔ مزید برآں، محکمہ میں آزمائشی بنیادوں پر رکھے گئے درجنوں ملازمین بھی فارغ کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے...
نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر ٹریلر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیٹرول بم حملے کے باعث ٹریلر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ٹریلر پر حملہ کرنے والے مبینہ 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ Post Views: 1
امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم میں اس سال کے آغاز پر 4 ہزار 133 ملازمین تھے۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محکمہ برائے تخفیف اخراجات (DOGE) کے اقدامات کے تحت محکمہ تعلیم کے صرف 572 افراد نے نوکری چھوڑنے کی پیشکش قبول کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ تعلیم نے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مزید برآں محکمہ تعلیم میں آزمائش پر رکھے گئے درجنوں ملازمین بھی فارغ کردیے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد:اسکول وین کھائی میں گرگئی، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام آباد (خبر نگار +آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پورے ملک میں یکساں تعلیم ہونی چاہیے۔ آئندہ سال سی ایس ایس امتحان میں تبدیلی نظر آئے گی۔ بڑی تعداد اس وقت بچوں کی کیمبرج تعلیم اے لیول او لیول حاصل کر رہی ہے۔ منگل کو سینٹ اجلاس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت شروع ہوا، ایجنڈے میں2 توجہ دلائو نوٹسز شامل تھے۔ اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات میں جوابات دینا کابینہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مسلسل رابطہ قائم رکھا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے موثر آپریشن کی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا...
بازیاب مسافروں کو لے کر ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچی - فوٹو: اسکرین گریب بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وزرائے اعلیٰ بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، بلوچستان حکومت کا فوری ایمرجنسی کا نفاذ موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا، ٹرین میں موجود مسافروں کے تحفظ کیلیے دعاگو ہوں۔ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 104...
قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وزیر داخلہ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024ء منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی نقول پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت کل صبح 11:30 بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ ایجنڈے کے مطابق ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کے لئے میکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025ء...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا عزم دہرایا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے، حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے،خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، دشمن سن لے! بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں، بچ کر کوئی نہیں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے میں ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ منصوبے کے تحت 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمیننس اسٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا بھی اعلان کیا جبکہ لاہور کے 338 اسکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی اجرا کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئےکہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے، طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا...

جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے، حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائےگا۔ دشمن سن لے! بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: جعفر ایکسپریس کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری، 80 مسافر چھڑا لیے انہوں نے کہاکہ ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، ہم دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء) پنجاب میں فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔ پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے” سی ایم ایجوکیشن کارڈ “ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرز کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔ 5863 پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68 ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مجموعی طور پر تقریبا 450 افراد پر مشتمل ہے جنہیں ایک مخصوص جدولِ مراتب میں رکھنا ممکن نہیں،پارلیمنٹ ملک کا سب سے سپریم ادارہ ہے، اور تمام ریاستی ادارے اپنی طاقت پارلیمنٹ ہی سے حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں پارلیمنٹ کی حیثیت اور ارکان کے جدولِ مراتب سے متعلق ایوان بالا کو بتایا کہ اعلی ترین عہدوں پر تقرریاں بھی پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہوتی ہیں، اس لئیاس کی حیثیت سب سے بلند ہے۔پارلیمنٹ کا رکن ہونا ہی سب سے بڑا اعزاز ہے، لہذا جدولِ مراتب میں ارکان پارلیمنٹ کی حیثیت کا فیصلہ...
پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کے لیے ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا کو سی ایم ایمی ننس، اسٹار کارڈ ملے گا، پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدید اسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک اسکول آف ایمی ننس بنے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا اور کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں...

جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث، وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے...
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کا اجلاس21مارچ بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔منگل کوقومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو21 مارچ2025 بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔قومی اسمبلی کے 14 اجلاس میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خطاب پر بحث کے علاہ وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزا رانا تنویر حسین، طارق فضل...
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب خان نے سماعت کی۔ عدالت نے افتخار مشوانی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اگلی پیشی پروزارت داخلہ سمیت متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن اسمبلی ہیں اوراومنی بس چاہتے ہیں۔ جسٹس صاحب زادہ...
نئی دہلی _ بھارت نے محدود صلاحیتوں کے حامل جنگی طیاروں کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے لائٹ کمباٹ ایئر کرافٹ(ایل سی اے) MK1A کی تیاری کے لیے ایک رپورٹ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کی ہے اور انہوں نے کمیٹی کی سفارشات کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلکے جنگی طیاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کی خدمات کا فیصلہ خود انحصاری کی جانب ایک قدم ہو گا اور اس سے فوج کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے ایک...
پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس آج رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ آج کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی...

60فیصد سندڈ ی پر سپرسیڈ ر فراہمی کا تیسرامراحلہ شروع ‘ لوگوں کو شعورآگیا ‘ مسائل کا حل چاہتے ہیں مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔ 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس تکمیل کے قریب ہے۔ تیسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی فراہمی اکتوبرمیں گندم کی بوائی...
اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی...
اسلام آباد ہائیکورٹ: داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ہدایات کے ساتھ درخواست مسترد کردی۔عدالت نے سیکرٹری تعلیم کو 6 ماہ میں مدارس ریگولیشن کے لیے قانون سازی کی تجویز بھیجنے اور ضوابط بنانیکی ہدایت کی ہے۔ داڑھی چھوٹی ہونے پر وفاق المدارس کے درجہ ثانوی کے امتحان سے روک دیا گیا، طالبعلم عدالت پہنچ گیافیصلے میں کہا گیا ہیکہ ڈی جی مذہبی تعلیم اور وزارت تعلیم مدارس کے لیے...

حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے، صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ مین غیر معمولی مطالبہ
سٹی42: آج پاکستان میں پارلیمنٹ کے نئے سال کا آغاز ہوا تو روایت کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے 8 ویں بار خطاب کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں جو سب سے اہم بات کہی وہ یہ تھی کہ حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے۔ ریاست کے سربراہ کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران یہ سٹریت فارورڈ مطالبہ آنا وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے لئے متوقع نہیں رہا ہو گا۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر اس روایتی اجلاس کے روایتاً طے شدہ ایجنڈا کے مطابق صدر مملکت کے خطاب...

آصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کی ہلڑ بازی، کیا عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آصف زرداری بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی ہلڑ بازی صدر مملکت عمران خان مستقبل وی نیوز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا، ''اس طرح کے بیانات لاقانونیت کا اعتراف اور انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف ہیں، کیونکہ ایرانی قوم کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیوں کا کوئی جواز یا قانونی بنیاد نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ''صریحاً غیر قانونی‘‘ ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی ''دھمکی‘‘ کے تحت بات چیت نہیں کرے گا۔ تہران کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیے گئے اس اعلان کے تناظر میں سامنے آیا ہے کہ وہ عراق کو اپنے پڑوسی ملک ایران سے بجلی خریدنے کے لیے دی گئی چھوٹ ختم کر رہے ہیں۔ نئی امریکی...
بیجنگ :بیجنگ میں جاری دو اجلاسوں کے دوران معاشی موضوع پر مبنی ایک عمومی پریس کانفرنس سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کے موضوع پر پوچھے گئے سوالات کی وجہ سے چین کے میڈیا میں کافی وائرل ہوئی۔ اس دوران چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین وو چھینگ نے ڈیپ سیک کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ “معاشی موضوع پر پریس کانفرنس سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوع کی پریس کانفرنس بنتی جا رہی ہے”۔ یہ جملہ ایک واضح حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم انجن ہے، بلکہ ترقی کے مسائل کو حل کرنے کا ایک بہتر طریقہ بھی...

زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند لیکن ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب
سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ہمیں پاکستان کے بہترمستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے، ہمیں ملک میں گڈ گورننس اورسیاسی استحکام کوفروغ دینا ہے اور اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیےمل کرکام کرنا ہے۔ زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند لیکن ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اور مہمانوں کی گیلری میں موجود شخصیات نے بہت توجہ سے سنا تاہم پی ٹی آئی کے ارکان اپنے معمول کے مطابق آج بھی پارلیمنٹ مین شور شرابا کرتے رہے جس پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں...
پشاور: خیبرپختون خوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں...
---فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے میں نیب ریفرنسز میں آئینی اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔جسٹس آغا فیصل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں ہو گی۔ ریفرنسز میں ہائیکورٹ کادائرہ کار پر ریفری جج آج فیصلہ سنائیں گےریفرنسز میں ہائی کورٹ کے دائرہ کار کے معاملے سے متعلق ریفری جج جسٹس فیصل آغا آج فیصلہ سنائیں گے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواستیں آئینی بینچ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں، درخواستوں کی مزید سماعت کے لیے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیجا جاتا ہے۔ فیصلے کے مطابق چیف جسٹس سندھ...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ اس لیے کر رہا ہے، تاکہ قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے غاصبانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ حماس کی جانب...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے پاکستان کو واپس کیے گئے منی لانڈرنگ کے 190 ملین پاؤنڈزجواس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان کی تحویل میں ہیں کو دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکے قیام سمیت تعلیمی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان 54 ارب روپے کے برابر اسی رقم کے القادر ٹرسٹ کی آڑ میں نجی استعمال کی وجہ سے 14 سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اب اس رقم کو تعلیمی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اس پر رضامندی کا اظہارکیا ہے۔ لہذا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس رقم...
کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی حکمران اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کرسکتا، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینوں کا ہے کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ فلسطین کے فیصلے کرے، اسی طرح پاکستان اور بھارت کو کوئی حق نہیں کہ وہ کشمیر کا فیصلہ کریں۔ بانی پاکستان نے جو کچھ اسرائیل کے لئے کہا وہ سب کے سامنے ہے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار ہے...
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول...
چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔ نیوزی لینڈ...
آئی سی سی چئمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے فائنل تک پہنچنے کے سفر میں بغیر کسی شکست کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارت کے خلاف گروپ اسٹیج میں شکست کے باوجود، نیوزی لینڈ نے تمام شعبوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھرپور فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہاں روہت شرما کی ٹیم...
پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت اور جراتمندانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ترجمان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا۔ حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی اور وہ راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحے سے لیس تھے۔تاہم، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔ پولیس نے تھرمل امیج کیمروں...
ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ بٹگرام، کرم، باجوڑ، مہمند، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس کے باعث وہاں اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پیر سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں باران رحمت کی پیشگوئی کی گئی...
چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا،8 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی جنگ اب 2 سائیڈز تک سمٹ آئی، نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں، دونوں میں سے ایک سائیڈ مقدر کی سکندر ثابت ہوگی. کیویز نے حریف ٹیم کی پارٹی اجاڑنے کی ٹھان لی، اسپن کے ساتھ پیس اٹیک سے بھارت کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو گی، راچن رویندرا، ڈیوون کونوے اور ول ینگ کے کندھوں پر توقعات کا بوجھ ہے، کین ولیمسن کا تجربہ بھی کام آئے گا. دوسری جانب دبئی کی ہوم گراؤنڈ جیسی موافق کنڈیشنز...
دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا ، دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔نیوزی لینڈ اور بھارت 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔ نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا ۔بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان...
کراچی: چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا،8 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی جنگ اب 2 سائیڈز تک سمٹ آئی، نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں، دونوں میں سے ایک سائیڈ مقدر کی سکندر ثابت ہوگی. کیویز نے حریف ٹیم کی پارٹی اجاڑنے کی ٹھان لی، اسپن کے ساتھ پیس اٹیک سے بھارت کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو گی، راچن رویندرا، ڈیوون کونوے اور ول ینگ کے کندھوں پر توقعات کا بوجھ ہے، کین ولیمسن کا تجربہ بھی کام آئے گا. دوسری جانب دبئی کی ہوم گراؤنڈ جیسی موافق کنڈیشنز بلو شرٹس کااعتماد آسمان پر پہنچا رہی ہیں،اسپن ہتھیار ایک بار پھر کیوی بیٹنگ کو چھلنی کرنے کیلیے بے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )اپوزیشن راہنماﺅں نے پیر سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع بھرپور احتجاج کا کیا ہے اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان نے احتجاج کے بارے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا جبرفسطائیت کادورختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے.(جاری ہے) اپوزیشن راہنماﺅں نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماﺅں کا اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سیکرٹری اطلاعات بی این...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ کے لیے پچ وہی ہوگی جو 23 فروری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ اے لیگ میچ کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ یہ پچ سست اور تھوڑی کم رفتار والی ہوگی، جو اسپنرز کو خاص مدد فراہم کرے گی اور اس کا فائدہ بھارتی ٹیم کو پہنچے گا۔ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور بھارتی باؤلرز کے دباؤ میں آ گئے، جہاں اسپنرز کلدیپ یادیو، اکسر پٹیل اور رویندرا جدیجا نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس وقت تک ورون چکرورتی کا کردار سامنے نہیں آیا تھا۔ دبئی کی پچیں عموماً باؤلرز کے لیے بیٹسمینوں کے مقابلے میں زیادہ مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کا...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ بنانے کے دیرینہ مسئلے کے لیے ان کی آواز بننے کا اعلان کردیا ۔ اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر سحری کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے پاس جا کر حل کروانے کی یقین دہانی کروادی ۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ شہر کا دوسرا بڑا مسئلہ پانی کا ہے، جس کے حل کے لیے کل ہی ایم ڈی واٹر بورڈ کو بلا کر کہوں گا کہ جتنا پانی دوسرے علاقوں کو...

پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، افغانستان کے 3 اہلکار ہلاک، پاکستان کے 8 ایف سی اہلکار زخمی
خیبر میں پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آج پندرہویں روز بھی بند ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز سے فائرنگ کا سلسلہ تھم چکا ہے، تاہم سرحدی راستہ بدستور بند ہے، جس کے باعث پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ افغان فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ کی بندش سے ملک یومیہ اوسطاً 3 ملین ڈالرز کی دو طرفہ تجارت سے محروم ہے۔ افغانستان سے یومیہ اوسطاً 1.6 ملین ڈالرز کی درآمدات اور 1.4 ملین ڈالرز کی برآمدات ہوتی ہیں، جبکہ گزشتہ 14 روز میں تقریباً 42...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)اپوزیشن قائدین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع بھرپور احتجاج کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں حکومت کو سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں کا آئینہ دکھایا جائیگا، اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان نے احتجاج کے بارے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے ،حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا۔ جبرفسطائیت کادورختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔ اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے۔اپوزیشن قائدین نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماو¿ں کا اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد...
اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا سے باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟جسٹس مندوخیل نے سوال کیا، کیا آپ سے...
اپوزیشن قائدین کا کہنا تھا حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے، جعلی حکومت روز بروز بدنام اور کمزور ہو رہی ہے، حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا، جبر و فسطائیت کا دور ختم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان کا احتجاج کے بارے مشترکہ بیان سامنے آگیا۔ اپوزیشن قائدین نے پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کا سامنا ہے۔ دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں نے اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ سمیت 50 سے زائد کارکنان اور قیادت...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کے بارے میں ہمیں صرف بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کا انتظار ہے۔انہوں نے جے یو آئی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں الیکشن آڈٹ کے مطالبے پر کہا کہ ہم سے بھی پشاور میں سیٹیں چھینی گئیں، جو چاہتا ہے آئے اور پشاور میں الیکشن آڈٹ کرا لے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات ہوجائے گی،...
حکومت کا کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کا کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی نے توشہ خانہ سے متعلق نئی سفارشات تیار کرلیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران تحائف لینے پر جلد پابندی عائد کردی جائے گی۔توشہ خانہ اسکینڈلز سامنے آنے کے بعد حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا، کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت اس ضمن میں توشہ خانہ کے قوانین تبدیل کرے گی۔وفاقی وزیر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہے۔ مزیدپڑھیں:شادی کے...
ویب ڈیسک : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججز کے ساتھ تبادلہ ہو کر آنے والے اسٹاف کی جانب سے سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان انکوائری کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے سامنے رکھا تھا۔ مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ سائلین سے رشوت طلب کرتا ہے، جسٹس بابر ستار کا رجسٹرار کو خط جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا سے باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟جسٹس مندوخیل...

نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنانے کا فیصلہ، بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 27 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 28 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔یہ بات جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 15.87 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.62 ارب ڈالر رہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 28 فروری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 249.5 ملین ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے بعد ٹرانسفر ہو کر ساتھ آئے اسٹاف کی سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات سامنے آ گئیں، جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے ان کی ہدایت پر شکایات کے ازالے اور انکوائری کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نے مبینہ رشوت ستانی کے ازالے کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا،۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کرکے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے ، خط میں کہا گیا ہے...
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کی ری پولنگ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے متعلق محفوظ شدہ آج فیصلہ سنا دیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی گئی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن...
— فائل فوٹو بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کی ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا اور جے یو آئی ف کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کر دی۔پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔علی مدد جتک کے خلاف نصر اللّٰہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی اور الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن...
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بارے میں نجومی نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے اور اس جوڑے کی ڈیڑھ سال میں طلاق ہو جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے 2010 میں اپنے بلاگ میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ سیف اور کرینہ کی شادی کامیاب نہیں ہوگی اور ان کے معاملات بھی حل نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما نجومی کا کہنا تھا کہ سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال...
جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا حامد الحق شہید کے جانشین مولانا عبدالحق ثانی اور بھائی مولانا راشد الحق سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈا پور نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔تحقیقات...
سینیٹ کے پارلیمانی سال کے دن مکمل کرنے کیلئے حکومت کا سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس 6 مارچ کو طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کردی گئی،سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔ سینیٹ کے پارلیمانی سال کے 110 دن پورے کرنا آئینی تقاضا ہے ،جاری پارلیمانی سال میں ابھی تک صرف 105 روز اجلاس منعقد ہوا ہے ،بارہ مارچ کو سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف برقرار رکھا تو وہ امریکا کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اور بجلی پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ جواب میں ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی کینیڈین بجلی پر 25 فیصد سرچارج لگائیں گے۔ ڈگ فورڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے محصولات میں مزید اضافہ کیا تو وہ ان تینوں امریکی ریاستوں کو مکمل طور پر بجلی کی سپلائی بند...
ٹرمپ کے ٹیرف کا جواب، کینیڈین صوبے کا امریکی ریاستوں کو دی جانیوالی بجلی پرٹیکس لگانیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اوٹاوہ (سب نیوز )کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف برقرار رکھا تو وہ امریکا کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اور بجلی پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ جواب میں ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی کینیڈین بجلی پر 25 فیصد سرچارج لگائیں گے۔ ڈگ فورڈ نے دھمکی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی...
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، شہر قائد کی عوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے یہ اقدام شہر کے طلبہ کے لئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے طلبا کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ اپنے اعلان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین اعلی تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) اور کامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام...