عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی 2023جلا وگھیراو کے کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان اور والد سہیل امیر بھی کمرہ عدالت پہنچے۔شاہ ریز کے وکیل رانا مدثر نے عدالت میں دلائل دیے اور موقف اپنایا کہ شاہ ریز پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنان کو اکسایا ہے، ہر قسم کی تفتشی کی گئی ہے اس مقدمہ میں ہر شحص کی جیو فنسنگ کی گئی۔
انہوں نے استدلال کیا کہ شاہ ریز کے خلاف ایسا کوئی ثبوت بھی صفحہ مثل پر موجود نہیں، چالان میں سب چیزیں واضح ہیں، اس میں نامزد ملزمان، نامعلوم ملزمان کا ذکر موجود ہے، لیکن شاہ ریز کا کہی بھی ذکر نہیں کیا گیا، کسی تفتشی نے بھی کوئی بیان نہیں دیا۔اپنے دلائل میں وکیل نے مزید کہا کہ 28 ماہ بعد انہوں نے گرفتار کیا اور ملزم کی والدہ، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں جو اپنے بھائی کی رہائی کی اواز اٹھاتی ہیں، ان کی اواز دوبانے کے لیے یہ گرفتاری کی گئی۔رانا مدثر نے کہا کہ شاہ ریز چترال میں موجود تھا، تمام لوگوں کے بیان حلفی موجود ہیں کہ شاہ ریز 6 سے 12 مئی تک وہاں موجود تھا، شاہ ریز اکسورڈ کا طالب علم ہے۔
عدالت نے کہا کہ اپ جلدی دلائل مکمل کریں، میں نے جیل جانا ہے، یا آپ باقی دلائل جیل آکر دے دیں۔رانا مدثر نے کہا کہ کھیلنے کے لیے بیرون ملک جانا تھا، 28ماہ بعد جاکر شاہ ریز پر ایک ٹنڈا ڈال دیا گیا ہے، آج تک کسی افسر نے طلب نہیں کیا، اسی کیس میں 500ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ وائری فیکشن نہیں ہوسکی ابھی تک، شاہ ریز کے دوستوں کی فیس بک سے تصویر لی گئی ہیں، اس کی اپنی فیس بک پر کوئی تصویر نہیں ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا عالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7افراد جاں بحق بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری ملتان، ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف سریاب خودکش حملہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی،حمزہ شفقات محبوبہ کا فون مسلسل مصروف، لڑکے نے غصے میں آ کر پورے گائوں کی بجلی کاٹ دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت فیصلہ محفوظ کہ شاہ ریز کہا کہ خان کی کی بہن

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع