2025-09-19@00:28:29 GMT
تلاش کی گنتی: 728
«پاکستان کی سلامتی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کےمطابق مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں اور 13 لاشوں کی شناخت کے عمل کے دوران ان کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا۔مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ملنے والی 13 لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر دستاویز تھیں، اب جلد ان 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کاعمل شروع کیاجائے گا، جلد شناخت شدہ لاشوں کی فہرست...
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے بتایا گیا ہے کہ اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا۔سندھ اسمبلی نے زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ان ٹیکسز پر تحفظات ہیں، اراکین اپنی ترامیم پیش کریں، ہم اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔ زرعی ٹیکس پر وزیرِ اعلیٰ کو سخت مخالفت کا سامنا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیسندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران زرعی ٹیکس نفاذ کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،...

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت ملنے والے تجارتی فوائد کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ 2014 میں تجارتی اسکیم کے اجرا سے اب تک یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات میں ایک سو آٹھ فیصد اضافہ ہوچکا۔ اعلامیے...
ویب ڈیسک: پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان،بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات...

گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے اہم ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کے ادویاتی پودوں کا شعبہ غیر استعمال شدہ ہے ادویات کی صنعت کے لیے عرقوں یا قیمتی پودوں کے مختلف حصوں کی زیادہ مانگ کے باوجود پاکستان میں ان کی تجارتی کاشت کبھی نہیں کی جاتی.(جاری ہے) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کے نیشنل میڈیسن ، آرومیٹک اور ہربل پروگرام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نوٹ کرتی ہیں کہ زیادہ تر مناسب انفراسٹرکچر، آگاہی، بہترین تبلیغ کے طریقوں کا تعارف، تحقیق اور ترقی کی کمی کی وجہ سے دواوں کے پودوں کی پائیدار کاشت میں رکاوٹ ہے...
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ٹی ٹی پی کے ہاتھوں پاکستان میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی خطے کی سلامتی کیلئے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا...

حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
ویب ڈیسک: پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
پاکستان کے ہائی کمشنر محمد عمران نے کہا ہے کہ پاک۔بنگلہ دیش تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ کاروباری شراکت داری کو مضبوط کیے بغیر کوئی متبادل نہیں ہے۔ پاکستانی تجارتی وفد کے ہمراہ چٹاگانگ میں مقامی کاروباری کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دوطرفہ تعلقات کے باوجود تجارتی خسارہ موجود ہے جس کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے ہائی کمشنر نے زور دیا کہ پاکستان سے برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے بھی برآمدات بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے چاہیے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معارف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں تجارت اور معیشت کے تعلقات کو مزید مستحکم...

پاکستان میں فری لانسرز کی دنیا کی تیسری بڑی آبادی موجود ہے اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہوگا ،وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری لانسرز کی دنیا کی تیسری بڑی آبادی موجود ہے اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہوگا چینی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیر برائےخزانہ محمداورنگزیب نےچائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے پہلے ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انشیٹو کا اجرا بڑے اعزاز کی بات ہے پاکستان فری لانسرز کے حوالے سے دنیا کی تیسری بڑی آبادی ہے۔ وزیر برائےخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی،چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں کہا کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہو جائے گا جس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک پاکستانی شخص کو سن 2020 میں شارلی ایبدو کے سابق دفاتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 29 سالہ ظہیر محمود کو ستمبر 2020 ء میں مذہبی انتہا پسندی کے تحت حملے میں قتل اور دہشت گردی کی کوشش کا مجرم پا یا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے فرانسیسی ٹیچر کا قتل: مقدمہ شروع ظہیر محمود کا خیال تھا کہ وہ پیرس میں طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر کے چار بچوں کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی ، پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چار بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بچوں تک رسائی کے لیے خطوط لکھ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے آئی ٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ فری لانسرز کی تیسری بڑی آبادی کا پاکستان سے ہونا ہماری خوش قسمتی ہے۔ پاکستان ڈیجیٹل ایف ڈی آئی انشی ایٹو کا نفاذ کرنے والا پہلا ملک ہے۔ دسمبر میں آئی ٹی برآمدات 384 ملین ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئیں۔ ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کے تعاون سے آئی ٹی شعبے کو مضبوط بنایا جائے گا۔ سپیشل ٹیکنالوجی زونز کو آپریشنلائز کیا جائے گا۔ نجی شعبے کو ملک کی...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر صحافیوں نے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں کی کوریج کے علاوہ حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس کا بھی علامتی بائیکاٹ کیا جائے گا‘ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس یہاں ہوا‘ اور اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی۔
نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم عوام فلسطینی عوام کے اپنے حق خود ارادیت اور ریاست کی جدوجہد کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مشرق وسطیٰ کے چہرے کو بدل کر رکھ دینے کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی روح کو تبدیل نہیں کیا ہے اور نہ ہی کر سکتا ہے۔
مراکش کشتی حادثہ کے حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ و سیکرٹری داخلہ شریک ہوئے نائب وزیراعظم نے مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کشتی حادثہ کے پاکستانی متاثرین کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسحاق ڈار نے مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جس میں متعدد افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ نے حکومتی ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے بھی...
چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین نے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان پی آر ایس سی-ای او 1 سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کو بیک وقت کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ چینی میڈ یا نے بتا یا کہ بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کے روز دن 12بج کر 7منٹ پر سیاروں کو خلا میں بھیجا گیا۔دوسرے دو مصنوعی سیاروں میں تھیان لو-1 سیٹلائٹ اور بلیو کاربن 1 سیٹلائٹ شامل ہیں۔تینوں سیٹلائٹس مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے بحران کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات کی اپیل کردی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں یمن کے تنازع میں شامل تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کے پر امن حل کے لیے یمن کے عوام کی شمولیت سے سیاسی عمل کو ترجیح دیں.(جاری ہے) پاکستان نے اقوام متحدہ اور علاقائی کوششوں، خصوصا سعودی عرب اور عمان کی جانب سے یمن کے تنازع کو طے کرنے کے لیے متفقہ فریم ورک کے تحت سیاسی حل کی حمایت کی ہے یمن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان...
لاہور:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ "ٹرمپ کو اپنے دماغ میں جگہ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ امریکی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے صدر کا انتخاب کریں، مگر ہماری ترجیح ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ہونی چاہیے۔” لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ "ہم نے ہمیشہ اصولوں کے مطابق مذاکرات کیے ہیں اور کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ملک کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، اور سب سے پہلے عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں، لیکن میں ہمیشہ کہتا...
پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی...
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔
اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم ’’کھس فار جسٹس‘‘ کے جنرل کونسلر، گرپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے، پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کیلیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔گرپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حالیہ بیان جس میں آپ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تائید کی، بروقت اور قابل ستائش ہے‘‘ پاکستان...
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر ہے. اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی پیشرفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے. ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے جو مستحکم ہو۔سلامی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب نے عبوری حکومت کے رہنماؤں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا خیر مقدم بھی...
خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...