2025-11-05@00:30:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2436
«پولیس ملازم»:
(نئی خبر)
لوئر دیر: دہشت گردوں کے پولیس چوکی پر حملے م یں اہل کار شدید زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوع...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ شہدا پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے بہادر افسران و جوان ہر موسم، ہر چیلنج کے باوجود اپنے پیاروں سے دور، فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔ آج ہم ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے عظیم اہلخانہ کو سلام جو ہماری خاطر اپنا...
لاہور: ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بھی یومِ شہداء پولیس 4 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس کے عظیم سپوت ہمارے ہیرو ہیں، جنہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ “اپنے لختِ جگر وطن پر قربان کرنے والی ماؤں کو بھی میرا سلام ہے، جنہوں نے اس قوم کو ایسے عظیم بیٹے دیے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس کے 1700 سے زائد بہادر افسران...
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔مقتولہ سدرہ عرب کو 17 جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، اس کی لاش کو قبرستان لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ کو مل گئی۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ فوٹیج میں مقتولہ کو لوڈر رکشہ میں قبرستان لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بارش...
کراچی: معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار تقدیر اعظم آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں ان کے خلاف کیس کو بے بنیاد اور ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فریقین میں صلح کرائی تھی لیکن مقتول نے فیصلے کے باوجود قانونی کارروائی جاری رکھی۔ پولیس اہلکار تقدیر آفریدی نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر ایک شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کے مطابق اصل ملزم ہے۔ تقدیر آفریدی نے کہا کہ ایف آئی آر میں ان سمیت ان کے خاندان کے 7 بے...
سٹی 42: پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شمعیں روشن کرکے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیاگیا،آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسروں نے تقریبات میں شرکت کی ،شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی، شہریوں کی بھی کثیر تعداد شریک تھی شہداپولیس کی یادگاروں،مختلف مقامات پرشمعیں روشن کرکےخراج عقیدت پیش پیش کیا گیا ، ملک بھرمیں4اگست یوم شہداءپولیس کےطورپرمنایاجاتاہے، کوہستان؛ برف پوش پہاڑوں سے 28 سال قبل گمشدہ ہونیوالی لاش صحیح حالت میں برآمد آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداءپولیس کی لازوال قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،شہداءپولیس جرات وبہادری اورملک وقوم سےوفاکےپیکرہیں ،شہداءپولیس کی فیملیزکی فلاح وبہبود،ویلفیئرکاخیال رکھاجارہاہے۔
پولیس نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں پولیس نے چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب کہ اس دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 03 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جب کہ کئی دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کہ کارروائی کے...
پولیس کی پھرتیاں، سعودی عرب میں 3 سال سے مقیم رہائشی کے خلاف مجرا کرانے کے الزام پر ایف آئی درج کرالی ۔ تھانہ صدر دنیا پور پولیس کی ”کمال ہوشیاری“ سامنے آگئی دو روز قبل درج کیے گئے مقدمہ نمبر 237/25 میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ مخبر کی اطلاع پر اڈا امیر شاہ میں ایک مجرہ پارٹی پر چھاپہ مارا گیا جہاں ایک شخص محمد اعجاز پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس کا یہ موقف اسوقت مذاق بن کر رہ گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ محمد اعجاز تو سال 2022 سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کر رہا ہے۔ اعجاز کو مقدمے کی اطلاع ملی تو اس نے فوراً ایک وڈیو بیان ریکارڈ...
ناگپور(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈیا کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک یا دو نہیں بلکہ آٹھ بار شادی کرنے اور پیسوں کے لیے آٹھ شوہروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ خاتون کے خلاف ناگپور کے تین پولیس سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی اور پاوانی کے تھانوں میں بھی ایسے ہی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ خاتون کے پہلے شوہر سے لے کر اُن کے آٹھویں شوہر تک سبھی نے مل کر عدالت میں ایک حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں کس طرح دھوکہ دیا گیا۔ ’میں طلاق یافتہ ہوں، دوبارہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں‘ گٹی کھادن پولیس...
سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے معاملے پر سندھ بار کونسل نے 4 اگست کو صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔سندھ بار کونسل نے پیر کو صوبے میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نامزد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل عمران آفریدی کا باپ نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار اور مقتول خواجہ شمس الاسلام کی سکیورٹی پر تعینات تھا۔پولیس نے سینئر وکیل کو قتل کرنے والے عمران آفریدی کے 2 رشتے داروں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔واضح رہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک جنازے میں شرکت کے...
ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان 2 ہفتے قبل روس کے بزنس ویزہ پر ماسکو پہنچا جہاں سے وہ بیلاروس روانہ ہوا اور وہاں سے غیرقانونی طور پر پولینڈ کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تاہم ایک ہفتہ قبل وہ پولینڈ بارڈر پر گرفت میں آیا اور مبینہ طور پر بارڈر پولیس کے شدید تشدد کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں وہ بیلاروس کے جنگلات میں دم توڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستقبل کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے بیلاروس کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والا ایک اور پاکستانی نوجوان مبینہ طور پر پولینڈ بارڈر پر پولیس کے تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ خالد...
شہر قائد کے علاقے بفرزون میں تیز رفتار منی بس نے کمسن راہ گیر بچے کو روند کر ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بفرزون سیکٹر 16 کے سامنے ڈبل روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے قریب منی بس نے راہ گیر بچے کو کچل دیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فراز نے بتایا کہ راہ گیر بچے کی عمر 8 سال کے قریب ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میرسلام کو گرفتار کر کے منی بس اپنے قبضے میں لے لی...
اسلام آباد میں ایرانی صدر کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ممکنہ ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق کورال، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ ہوٹل، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں سست روی اور عارضی تعطل...
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل میں ملوث ملزم عمران آفریدی نے ایک ویڈیو بیان میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل کے پیچھے چھپی وجہ بتادی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کر لیا، ملزم کا کہنا ہے کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغواء کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل کردیا، وکیل اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا جو ماضی میں تنازع کی بنیاد بنا تھا۔عمران آفریدی نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا، ’ناصرف اس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات...
انوشہ جعفری: کراچی میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی، ایڈیشنل آئی جی نے قاتل کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دیں، ملزم کے دورشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا، ساؤتھ زون پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ملزم کےقتل کے بعد جاری ہونے والے ویڈیو بیان نے پولیس کو مزید گھما کر رکھ دیا، ویڈیو بیان کس کو بھیجا گیا ؟ ملزم کہاں ہیں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ایڈشنل آئی جی نے ملزم کی گرفتاری کے...
احسن عباسی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا, ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔ عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو...
کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے جی پی او چوک پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت روشن ولد سلمان اور راشد ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع سے دو پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی، جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق گلبرگ کے...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی سے بدھ کے روز 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بچیوں کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے تصدیق کی کہ دونوں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے:...
—سینئر وکیل پر مسجد میں فائرنگ کا منظر، چھوٹی تصویر مقتل خواجہ شمس الاسلام کی ہے—ویڈیو گریب/فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے ملزم عمران آفریدی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کا والد نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق نبی گل سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کی سیکیورٹی پر تعینات تھا، 2021ء میں تھانہ بوٹ بیس کی حدود سے نبی گل کو اغواء کر لیا گیا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ اغواء کے چند روز بعد نبی گل کی لاش ٹھٹہ سے ملی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نبی گل کے اہلِ خانہ نے اس کے قتل کا الزام خواجہ شمس الاسلام...
کوہٹہ : پاکستانی شہریوں کو قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لائسنس کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔یہ اتھارٹی اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد ملک میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ برس سے اتھارٹی نے...
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں جنازے کے دوران فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں گولی لگی، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مسجد کے باہر موجود تھا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر...
ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
ویب ڈیسک: پاکستانی شہریوں کو قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لائسنس کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے،یہ اتھارٹی اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد ملک میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی ہے۔ جرمنی: بلدیہ کا مسجد گرانے کا حکم،مسلم کمیونٹی کا انکار ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا...
راجن پور: کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125سال سے تعینات بارڈر ملٹری پولیس میں تبدیلی، پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125سال سے تعینات بارڈر ملٹری پولیس میں تبدیلی کردی گئی۔پہلی مرتبہ بارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کو سیکیورٹی پر تعینات کردیا گیا ہے۔خواتین پولیس اہلکاروں کو اسلحہ چلانا اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ کرنے کی مکمل ٹریننگ دی گئی ہے۔خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری تعیناتی سے یہاں کی خواتین اپنے مسائل کے لیے باہر نکل سکتی ہیں۔
اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ...
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں کم از کم 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے کمانڈوز نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جس کا ہدف میریان تھانے کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، یہ کارروائی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق فضائی حملے کے دوران کواڈ کاپٹر نے تھانے پر دھماکہ خیز مواد گرایا جس سے دھماکا...
قصور(نیوز ڈیسک) قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 2
رحیم یار خان: کچہ کے علاقے میں واقع شیخانی پولیس چوکی پر درجنوں ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، ڈاکوؤں حملے کے بعد فرار ہو گئے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور کچہ کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے اور ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، حملہ آور درجنوں ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس تھے جنہوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد ڈی پی او عرفان علی...
احتجاج کیس ، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔واضح رہے کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی...
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی...
پولیس کے مطابق مقتولین کی عمریں تقریباً 3 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں بچیوں کو منہ میں کپڑا ٹھونس کر اور سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دو معصوم بہنوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ بچیوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے مقتولہ بچیوں کے والدین کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچیاں سگی بہنیں تھیں، جن کی شناخت یسریٰ اور میرب کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں تقریبا 3 سے 5...
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کوغیر پارلیمانی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر 15 اسمبلی اجلاسوں کیلئے معطل کر دیا، ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیاگیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے30 منٹ کی تاخیر سے قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پانچ اگست کو ہماری جماعت نے احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔دو دن سے پولیس ہمارے ورکرز کو ہراساں کر رہی ہے۔ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی سے بدھ کے روز دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں سفاکی سے سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو فوری طور پر قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے پوسٹ مارٹم کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق بچیوں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
کراچی: گھگھر پھاٹک کے قریب سے ایک مرد، عورت اور بچے کی تشددزدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گھگھر پھاٹک سے تین لاشیں ملی ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین یونٹ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاشیں ایک مرد، عورت اور کمسن بچے کی ہیں، جائے وقوع سے دو کلہاڑی، ایک بیلچہ اور مردانہ چپل اور ایک جوتا ملا ہے، ممکنہ طور پر کلہاڑی کے وار سے انہیں قتل کیا گیا ہے، ملنے والے شواہد سے شبہ ہوتا ہے کہ ملزمان کی تعداد ایک سے زائد ہے، مقتولین کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں...
—فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خاتون کے قتل کے واقعے میں پولیس نے خاتون کی لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار ذرائع نے بتایا ہے کہ شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مطابق قبرستان میں 15 سے زائد افراد موجود تھے۔ شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں انتظار کرتے رہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کر...
’بلوچستان حق دو مارچ‘ کے شرکاء اور پولیس کے درمیان منصورہ کے باہر اس وقت تصادم کی کیفیت پیدا ہو گئی جب مظاہرین نے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، جس پر صورتحال کشیدہ ہو گئی، تاہم قائدین کی مداخلت پر وقتی طور پر تصادم رک گیا ہے۔ مارچ کے قائدین نے شرکاء کو اگلے لائحہ عمل تک پیچھے ہٹنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تاحال منصورہ کے اطراف تعینات ہے۔ مذاکراتی عمل جاری دوسری طرف پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم مسلسل دوسرے روز بھی منصورہ پہنچی، جہاں مظاہرین سے بات چیت جاری ہے۔ مذاکراتی ٹیم کی قیادت سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی...
حسن علی :جماعت اسلامی کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر منصورہ میں کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے بعد منصورہ میں حالات کشیدہ ہو نے لگے ، جماعت اسلامی کے کارکنوں کی مرکز سے باہر نکلنے کی کوشش پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان دھکم پیل، ملتان چونگی سے منصورہ کی طرف آنے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ۔ ہائیکورٹ نے بیان قلمبندکرانےکیلئے ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی پولیس کی بھاری نفری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کے باہر تعینات کر دی گئی ،پرزن وینز اور واٹر کینین بھی منصورہ کے باہر موجود ہے ۔
کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں فیڈرل بی ایریا بلاک 22 لیاری ندی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزمان سہیل عرف نظام اور رحیم شاہ عرف بریال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی۔ ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ...
اسلام آباد، جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جیل کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے وفاقی پولیس سے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جیل کے لیے 8انسپکٹروں سمیت 295 افراد کی نفری ڈیپوٹیشن پر لگائی جائے گی اور جیل ڈیوٹی کے لیے افسران اور اہلکار 3سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر آئیں گے۔اسلام آباد جیل کے لیے 8 انسپکثر، 5 اے ایس آئی، 25 ہیڈکانسٹیبلز اور250 کانسٹیبلز مانگے گئے ہیں اور سیکیورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو نفری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے مخصوص شرائط...
کراچی: سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہے اور قتل ہونے والے ساجد کا والد بھی کراچی پہنچ گیا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے، باپ کے بیان کے بعد اب قتل کے...
اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی دارالحکومت کی نئی ماڈل جیل ایچ 16 کو فعال کیے جانے کے بعد جیل کی سکیورٹی کیلئے پولیس نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر تعیناتی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو پولیس نفری فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی مخصوص شرائط کے تحت ڈیپوٹیشن پر کی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف وہی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو جسمانی و ذہنی طور پر مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ پچاس سال سے زائد...
لاہور: لاہور سے اغوا کی گئی گیارہ سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا۔ سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی آیت کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق آیت اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لاہور سے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ بچی کو ٹرین میں اکیلا چھوڑ...
گدھے کا گوشت ملنے کا واقعہ،تفتیش مکمل،مقامی سطح پر بیچنے کے ثبوت نہیں ملے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔ پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز...
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔ پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز میں صرف 15 گدھے کاٹے گئے، تمام گدھوں کو کاٹنے کے بعد گوشت اور کھالیں گوادر پورٹ کے ذریعے بھجوانی تھیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ...
گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے،ابتدائی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز میں صرف 15 گدھے کاٹے گئے،...
جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کی لاش کو قبرستان منتقل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ گورگن اور سیکریٹری قبرستان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا ہے، جو ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے خاتون کی لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقل کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا پولیس کے مطابق ملزم...
پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی : پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ گرفتار ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نے لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقلی کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ جرگہ سربراہ کی ہدایت پر لاش منتقلی کے لیے رکشہ منگوایا گیا تھا جسے خاتون کی لاش منتقلی کے...
تصویر بشکریہ جیو نیوز وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے 72 طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے آئے طلباء گرفتار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے پاس ملاقات کے لیے جارہے ہیں تاکہ معاملات حل ہوسکیں۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل...
فائل فوٹو قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل نمبر 6، 8، 9 اور 11 کو مکمل خالی کرا لیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے طلباء کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے طلباء کو ہاسٹل 21 جولائی تک خالی کرنے کے احکامات دیے تھے۔ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹل بند کرنے کا کہا تھا، 13 جولائی 2025 سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا تھا۔ ہاسٹلز...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کردیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کر کے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ آج صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ واردات کی اطلاع آس پاس کام...
بنوں (نامہ نگار) علاقہ نورڑ میں دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش پر ایکشن لیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو نقصان پہنچایا۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ نورڑ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی بروقت اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ کارروائی کے دوران ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور ان کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔ دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی پی...
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول چار بچوں کا باپ، عمر کوٹ کا رہائشی اور کراچی میں چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا.پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر 36 سال کا کریم جاں بحق ہوگیا۔مقتول کریم چائے کے ہوٹل پر گزشتہ تین سال سے ملازمت کر رہا تھا اور پندرہ سال قبل کراچی آیا تھا، وہ چار بچوں کا باپ تھا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں واقع خضراء مسجد کے قریب ایک گھر سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی حسین اپنے چھوٹے بھائی سلمان کے ہمراہ کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ صبح جب سلمان کام پر گیا تو حسین گھر پر سورہا تھا، تاہم شام کو واپسی پر حسین مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی حسین پان کا کیبن چلاتا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔ اہل...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے گھر پولیس کی آمدورفت خروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایکس پیغام میں کہا " میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد۔ تین پولیس کے ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گجھ کرتے رہے۔" واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح حماد اظہر بھی روپوش تھے، والد کے انتقال کی وجہ سے وہ منظر عام پر آئے۔ ان کے والد این اے 129 سے ایم این اے تھے۔ تحریک انصاف نے حماد اظہر کو یہاں سے ضمنی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے یہ چہ میگوئیاں بھی کی جاتی رہیں کہ حماد اظہر کو ن لیگ کی طرف...
ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سڑک پر بم نصب کرنے کی کوشش کی، تاہم فوری اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ کرکے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے نورڑ میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے آئی ای ڈی (بم) نصب کرنے کی کوشش کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سڑک پر بم نصب کرنے کی کوشش کی، تاہم فوری اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے انہیں صوبے میں امن و امان، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات اور ترقیاتی کاموں پر آگاہی دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کے لیے آئے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان خواجہ نے کی جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی ڈی آزاد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے شرکاء کو امن امان سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ سندھ میں پولیس کی کل نفری ایک...
پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کر دیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کرکے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پیر کی صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل...
پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات میں مصروف ہے اور رواں سال کے دوران 48 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،چالانوںکی مد میں 4 ارب 52 کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی 22 ہزار 276 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے بھرپور کارروائیاں کیں۔ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2,349 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟ رپورٹ کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1,655 موٹر سائیکلیں اور 694 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ لین کی خلاف ورزی پر 805 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، جب کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 114 افراد کو روکا گیا۔ غیر قانونی پارکنگ اور...
لاہور: ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.5 کلو اور ثوبیہ کے بیگ سے 4.4 کلوگرام چرس نکلی۔ دونوں خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ یہ منشیات بنوں سے بذریعہ بس لاہور لائی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے...
اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکوال کے قریب موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔جاں ہونے والوں میں 35...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن چڑیا گھر کے قریب ناملعوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے چڑیا گھر ٹریفک پولیس چوکی بیٹری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع سے پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول ملے ہیں ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ،...
کراچی: شہر قائد میں مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 5 آئشہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ غلام رسول ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔
راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں چلی گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام...
ویب ڈیسک : بنوں کے علاقہ میریان میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ڈرون اپنے ہی ساتھیوں پر گرگیا جس کے باعث متعدد دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔ آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گرد موجود ہیں، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران بکتربندگاڑیاں، ڈرون اور تھرمل ویپن و دیگر ہتھیار آپریشن میں استعمال کر رہے ہیں۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے آرپی او کے مطابق آپریشن میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جار ہا ہے، پولیس اسٹیشن میریان پر دہشت گردوں کا کواڈکاپٹر حملہ ناکام...
گزشتہ شب اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گدھوں کے گوشت کی غیرقانونی فروخت کے انکشاف نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں کھالیں، درجنوں زندہ گدھے اور 25 من کے قریب گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کا معاملہ: غیر ملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج ذرائع کے مطابق گرفتار غیر ملکی کا نام زونگ وی ہے، جو حال ہی میں 90 دن کے ویزے پر پاکستان آیا تھا۔ تفتیشی ٹیموں کو فارم ہاؤس سے کوئی قانونی دستاویز، اجازت نامہ یا گوشت کی ترسیل کا ریکارڈ نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق...
اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج، ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقدمہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں درج کیاگیا۔مقدمے کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی فروخت کاکام کیاجارہاہے، پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو 25من گدھے کا گوشت برآمد ہوا، فارم ہاوس سے 45 کے قریب زندہ گدھے بھی ملے۔ ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے گدھے کے گوشت کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ اورنہ ہی کوئی سرکاری اجازت نامہ برآمدہوا، جائے وقوعہ سے چینی نماشخص پایا...
آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی جان لے لی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، جو چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چناری پولیس اسٹیشن کے اہلکار عبد الواحد کے مطابق 8 سالہ جویریہ بنت غلام مصطفیٰ اعوان دوسری جماعت کی طالبہ تھی، اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک چیتا نمودار ہوا اور اسے اٹھا کر لے گیا۔ جویریہ کے اچانک لاپتہ ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش...
جویریہ کے اچانک لاپتا ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تین گھنٹے تک قریبی کھیتوں اور جنگلات میں تلاش جاری رکھی، بالآخر بچی کی لاش گھر سے تقریباً نصف کلومیٹر دور ایک گھنے جھاڑیوں والے علاقے سے ملی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر جاویریہ کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔اس واقعے نے پورے علاقے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور خوف کے باعث کئی دیہاتی گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی...
اسلام آباد: دارالحکومت میں 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی تحقیقات میں پولیس اہم تفصیلات سامنے لے آئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ گدھوں کی کھالیں گوادر لے جا کر بیرون ملک برآمد کی جاتی تھیں، گرفتار غیر ملکی شہری حال ہی میں پاکستان آیا ہے اور اس کا 90 دن کا ویزا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گدھے پنجاب کے مختلف علاقوں سے لا کر لوگ فروخت کرتے تھے. فروخت کیلیے لانے والے تمام افراد موقع سے فرار ہوئے، گوشت بنانے والی جگہ کا غیر ملکی مالک بیرون ملک ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری کی زبان سے ناواقفیت تفتیش میں میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے.مترجم بلوانے کے باوجود وہ حاطر خواہ...
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔ بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری...
اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں درج کیاگیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی فروخت کاکام کیاجارہاہے، پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو 25من گدھے کا گوشت برآمد ہوا، فارم ہاؤس سے 45 کے قریب زندہ گدھے بھی ملے۔ ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے گدھے کے گوشت کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ اورنہ ہی کوئی سرکاری اجازت نامہ برآمدہوا، جائے وقوعہ سے چینی نماشخص پایا گیا۔ چینی نماباشندے نے فارم ہاؤس کے مالک کا نام جانگ لیانگ بتایا جو کہ چین میں رہتاہے، جائے وقوعہ سے 1000کلوگرام گدھے...
کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والے جماعت اسلامی بلوچستان کے لانگ مارچ کو پولیس نے مظفر گڑھ میں روک لیا۔ لانگ مارچ کے شرکا آج صبح لورالائی سے روانہ ہوکر ڈیرہ غازی خان سے ہوتے ہوئے ملتان جارہے تھے جہاں پولیس نے لانگ مارچ کے شرکا کو روک لیا۔ پولیس نے جماعت اسلامی بلوچستان کے دو نائب امیروں سمیت 11 کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے جماعت اسلامی بلوچستان کا اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ دو روز قبل کوئٹہ سے صوبائی امیرجماعت اسلامی و رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں روانہ ہوا تھا۔
اسلام آباد کی طرف رواں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈرز کھول کر 35 لاکھ بے روزگار افراد کو روزگار و قانونی کاروبار کا موقع دیا جائے۔ سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دیئے جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بارڈرز کھول کر 35 لاکھ بے روزگار افراد کو روزگار و قانونی کاروبار کا موقع دیا جائے۔ سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دیئے جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف جانے والی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حقوق بلوچستان لانگ مارچ قافلے صوبائی...
ایس ایچ او کو معطل، جبکہ ملزمان کیلئے پولیس کارروائی کی مخبری کرنے والے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع میرپورخاص کے دیہی علاقے میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کرکے کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں، 286 مقدمات میں نامزد 34 سے زائد ملزمان کے خلاف مزید 21 مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ لیتے تھے، ملزمان ٹندوجان محمد ٹاؤن اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران علاقے میں ملزمان کے گھر اور اوطاق کو مسمار کرکے چار...
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع میرپور خاص کے دیہی علاقے میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کر کے کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ 286 مقدمات میں نامزد 34 سے زائد ملزمان کے خلاف مزید 21 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ لیتے تھے، ملزمان ٹندوجان محمد ٹان اور قریبی گاں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران علاقے میں ملزمان کے گھر اور اوطاق کو مسمار کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو...
کوئٹہ: بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شاہراہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نامعلوم افراد نے مقتولین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا، جن کی شناخت عبدالمجید، عطاالرحمن اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق خضدار ہی سے بتایا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو...
---فائل فوٹو سوات کے علاقے پارڑئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اور محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں اجمل، وقاص اور عبدالغفار شامل ہیں۔دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کے لئے سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور مکمل کاغذات کا ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ ٹریفک پولیس اس حوالے سے خصوصی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی روابط میں بہتری آ رہی ہے، جس کا تازہ ثبوت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے حکام کے لیے ویزا فری داخلے کا معاہدہ ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بنگلہ دیش میں عبوری حکومت نے محمد یونس کی قیادت میں عنانِ اقتدار سنبھالا ہے، اور دونوں ممالک تعلقات کو ازسرِنو استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس معاہدے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ اور ’دی پرنٹ‘ جیسے ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویزا فری رسائی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں، بالخصوص آئی ایس آئی، کے لیے آسانی پیدا کر سکتی ہے۔...
رحیم یار خان: نواز آباد کے علاقے میں سرکاری اسپتال کے نزدیک ڈاکوؤں نے ایک خوفناک واردات کے دوران گھر میں گھس کر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو اغوا کر لیا۔ مغویوں میں رانجھا تھوری، کنہیا لال اور رمیش تھوری شامل ہیں۔ متاثرہ خاندان کے مطابق درجن بھر مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور گھر میں گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد تین افراد کو زبردستی اغوا کر کے کچے کے علاقے کی طرف لے گئے۔ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بھونگ کی سربراہی میں پولیس کی...
سٹی 42 : ہنگو میں دوآبہ کے علاقے تورہ وڑی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ویب ڈیسک : دارالحکومت میں پہلی بار”پولیس اسٹیشن آن ویلز” اور "آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن” متعارف کرائے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے، یہ موبائل پولیس اسٹیشن پورے اسلام آباد کی حدود میں کام کرے گا اور اس کے پاس کسی بھی تھانے کی حدود میں ایف آئی آر درج کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس خدمات فراہم کرنا ہے، خاص طور پر خواتین، بزرگ شہریوں اور دفاتر یا اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری ...
زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے مقدمے کی کارروائی پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شبلی فراز بلانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔لاہور کینٹ کچہری میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی. جہاں عدالت نے شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور رہنما پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی.جنہوں نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔عدالت نے اسی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن جاری کئے ہیں، جو عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باعث بذریعہ جیل روبکار بھجوائے گئے ہیں. عدالت...
---فائل فوٹو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہے جبکہ سیاح نوجوان جو ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکو کیا جارہا ہے۔
گھوٹکی (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش ملی ہے جسے لوڈر رکشے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا یا۔یہ بات صحافی خرم اقبال نے بتائی۔ ادھر نجی ٹی وی چینل سما ءکے مطابق ٹک ٹاکر کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا گیاہے۔ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، لاش کو لوڈر رکشے پر اسپتال منتقل کیا گیا، ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔۔!! pic.twitter.com/Wh5k972B4B — Khurram Iqbal (@khurram143) July 25, 2025 پولیس نے پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور...
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر...