2026-07-24@16:21:30 GMT
تلاش کی گنتی: 8457

«چینی کا»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، چیزیں ان کے ہاتھ سے نکل چکی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں شفیع جان اور ن لیگی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کی۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جس طرح خوش آمدید کہا اس پر شکرگزار ہیں، ایئرپورٹ سے باغ جناح اور کراچی پریس کلب تک ہمیں کہیں نہیں روکا گیا۔  ایئرپورٹ سے باغ جناح پہنچنے میں 6 گھنٹے لگے سڑکوں پر اتنے لوگ موجود تھے۔ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثناء اللّٰہوزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی...
    شبیر میر کافی عرصے سے ملک کے انگریزی اخبارات کیلئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری کا کیس بھی اپنے ویب چینل اور ایک انگریزی اخبار میں سب سے پہلے ہائی لائٹ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینئر صحافی شبیر میر کو نگراں وزیر اعلیٰ کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ شبیر میر کافی عرصے سے ملک کے انگریزی اخبارات کیلئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس بھی اپنے ویب چینل اور ایک انگریزی اخبار میں سب سے پہلے ہائی لائٹ کیا تھا۔ انہیں گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2009ء کے...
    چین کا پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستانی طلبہ کے لیے چین میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع آگیا، چین کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا گیا۔پاکستانی طلبا کے لیے چین جاکر اعلی تعلیم حاص کرنے اور اپنا مستقبل روشن کرنے کا ایک اور موقع آگیا۔ چینی حکومت کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فری ٹیوشن، رہائش، میڈیکل اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔ اسکالر شپس کے لیے انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل...
    امریکا میں چینی سفارت خانے نے چین کی معاشی اور تکنیکی کامیابیوں کو ’’خطرہ‘‘ قرار دینے والے مغربی بیانیے پر طنزیہ ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ ویڈیو میں اس سوچ کا مذاق اڑایا گیا ہے جس کے تحت چین کی ترقی کو دنیا کے لیے خطرہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں الیکٹرک گاڑیوں، سولر پینلز، بیٹریوں اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چین کی نمایاں برتری کو دکھایا گیا ہے، جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ اگر چین واقعی خطرہ ہے تو پھر مغربی ممالک، خصوصاً امریکا، چینی مصنوعات پر اتنا انحصار کیوں کرتے ہیں۔ چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایک طرف امریکا چین کی ترقی سے خوف ظاہر کرتا ہے، تو دوسری جانب...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پاکستانی طلبہ کے لیے چین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع آگیا، چین کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی طلبا کے لیے چین جاکر اعلیٰ تعلیم حاص کرنے اور اپنا مستقبل روشن کرنے کا ایک اور موقع آگیا۔ چینی حکومت کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فری ٹیوشن، رہائش، میڈیکل اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔ اسکالر شپس کے لیے انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز کے طلبہ اہل قرار پائیں گے، درخواستوں کا عمل ایچ ای سی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، اسکالرشپ کے لیے آخری تاریخ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی کارروائی کا اختیار ان کے پاس ہے، اور ان کی ’اپنی اخلاقیات‘ ہی واحد حد ہے جو انہیں روک سکتی ہے، میں کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹروہو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے بین الاقوامی قوانین سے محدود نہیں ہیں، امریکا کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے وہ کسی بھی ملک میں کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں، میری اپنی اخلاقیات، میرا اپنا فیصلہ ہے یہی وہ چیز ہے جو مجھے روکتی ہے۔امریکی صدر نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور اقدامات...
    موثر سفارت کاری کے باعث پاکستان کا علاقائی و عالمی سطح پر اسٹرٹیجک کردار نمایاں ہوگیا ہے۔ عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مؤثر اور متوازن سفارت کاری کے ذریعے خطے میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے اور عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار اور واضح سفارتی مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی راہ میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں، دی ڈپلومیٹ کی چشم کشا رپورٹ رپورٹ کے مطابق حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کا قومی معاملات پر یکساں اور دوٹوک مؤقف پاکستان کے لیے عالمی پذیرائی کا سبب بنا ہے۔...
    کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں کارروائی کے لیے آزاد ہوں: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی کارروائی کا اختیار ان کے پاس ہے، اور ان کی اپنی اخلاقیات ہی واحد حد ہے جو انہیں روک سکتی ہے، میں کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا۔نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹروہو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے بین الاقوامی قوانین سے محدود نہیں ہیں، امریکا کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے وہ کسی بھی ملک میں کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں، میری اپنی اخلاقیات، میرا اپنا فیصلہ ہے...
    دہشتگردوں کے خلاف کاروائی،پاکستان سے تعلقات بہتر کیے جائیں,چین کا طالبان سے مطالبہ طالبان کا سرکاری ملازمین کے لئے عام معافی کا اعلان، خواتین کوسرکار میں شمولیت کی دعوت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد /بیجنگ(آئی پی ایس )پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اور ابھرتے ہوئے عالمی کردار کی دنیا معترف ہوتی جا رہی ہے، جب کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی کے مثبت ثمرات بھی واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کی جانب سے قومی معاملات بالخصوص دہشت گردی کے خلاف یکساں اور دوٹوک مقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جسے پاکستان کی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ ریاستی پالیسی کا مظہر قرار دیا...
    چین کی مصنوعی ذہانت کی ابھرتی ہوئی کمپنی اور شنگھائی میں قائم اے آئی یونیکورن  ’منی میکس‘ نے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی دن شیئرز کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ اس شاندار کارکردگی نے چین کی ایک اور اے آئی کمپنی Zhipu AI  کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس کے بعد سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے منی میکس کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ منی میکس کی جانب سے کی گئی ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے کمپنی نے مبینہ طور پر 4.8 ارب ہانگ کانگ ڈالر اکٹھے کیے جنہیں تحقیق اور ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ اس سے ایک روز قبل Zhipu AI کے شیئرز...
    پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس نافذ کرنے کے بعد صوبے میں چینی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈھائی روپے سیس شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے، یکم جنوری سے شوگر سیس کے نفاذ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، اکبری منڈی میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، چینی کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ 6 ہزار750 ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی کا ایکس مل ریٹ 135روپے فی کلو ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 160روپے ہے،...
    پاکستان کی متوازن، حقیقت پسندانہ اور اصولی خارجہ پالیسی کے مثبت اثرات اب عالمی سطح پر نمایاں طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جہاں مختلف عالمی حلقے پاکستان کو ایک ذمہ دار، سنجیدہ اور مؤثر ریاست کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ برسوں میں حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کی جانب سے قومی معاملات بالخصوص دہشت گردی کے خلاف یکساں اور دوٹوک مؤقف نے پاکستان کے بیانیے کو عالمی سطح پر مضبوط کیا ہے، جسے بین الاقوامی جریدے اور سفارتی ماہرین کھلے الفاظ میں سراہ رہے ہیں۔ عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایک نہایت محتاط اور دانشمندانہ سفارتی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے بیک وقت امریکا کے...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 1,35,000 نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں شامل ہوئے۔ یہ کامیابی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی وژن اور مربوط سہولت کاری کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے، جس نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری مارکیٹ کو مستحکم کر کے عالمی سطح پر اہم مقام دلایا ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی عالمی سطح پر شاندار پرفارمنس پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے عالمی سطح پر دوسری بہترین پرفارمنس دینے والی مارکیٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان کے بہتر سرمایہ کاری ماحول میں اعتماد...
    واشنگٹن ڈی سی میں قائم چینی سفارت خانے نے ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں امریکا پر چین کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں دوہرے معیار اپنانے کا طنز کیا گیا ہے۔ خبر کی اہمیت چین اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک کشیدگی بدستور برقرار ہے، جس میں تجارت سے لے کر تائیوان تک متعدد حساس معاملات شامل ہیں۔ واشنگٹن نے چین کی جانب سے بھاری سرکاری سبسڈی کے تحت برآمد کی جانے والی مصنوعات، خصوصاً الیکٹرک گاڑیوں، پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کمزور اندرونی طلب کے باعث عالمی منڈی میں رسد کا شدید دباؤ پیدا ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے قومی سلامتی کے خدشات کے تحت...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے خیال میں تائیوان چین کا حصہ ہے، تائیوان پر چین کی جانب سے کسی کارروائی سے خوش نہیں ہوں گے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین تائیوان میں کیا اقدام کرتا ہے یہ چینی صدر پر منحصر ہے۔ امریکی صدر نے امریکا روس جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ امریکا روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونے دیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے، امریکا، روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔ مظاہرین کیخلاف کارروائی...
    پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اور ابھرتے ہوئے عالمی کردار کی دنیا معترف ہوتی جا رہی ہے، جب کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی کے مثبت ثمرات بھی واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کی جانب سے قومی معاملات بالخصوص دہشت گردی کے خلاف یکساں اور دوٹوک مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جسے پاکستان کی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ ریاستی پالیسی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیک وقت امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات اور چین کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو متوازن انداز میں آگے بڑھا کر ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ کے مطابق بہترین سفارت...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی ممکنہ نیلامی سے متعلق بھی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی تھیں۔ اس حوالے سے فرنچائز کے مالک محسن نقوی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک باقاعدہ چیلنج قبول کیا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا اور مسلسل تنقید ہو رہی تھی کہ ملتان سلطانز نقصان میں چلنے والا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز کی پوری ٹیم نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عملی طور پر ثابت کریں گے کہ یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے، اس کا مکمل ریکارڈ عوام کے...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی متوازن اور دوراندیش خارجہ پالیسی کے مثبت ثمرات واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان نے ایک جانب امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات اور دوسری جانب چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو متوازن انداز میں آگے بڑھا کر ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ کے مطابق بہترین سفارت کاری کے باعث پاکستان خطے میں مرکزِ نگاہ بن چکا ہے جبکہ آئرن برادر چین نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے مؤثر علاقائی کردار اور کامیاب سفارت کاری کو بھرپور انداز میں سراہا ہے، جریدے کے مطابق چین پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک تصور کرتا ہے۔...
    پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبر پختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا، میڈیا اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی آج تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جس کے بعد وہ کراچی اور حیدرآباد میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبر پختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا، میڈیا اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10 جنوری کو...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا اور کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے۔محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا اور بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی سکواڈ کو بھرپور داد دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وہیکلز سکواڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کیلئے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے، نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے نیوکلیئر ریگولیٹری ادارے کے ایک اہلکار سے چین میں اسمارٹ فون گم ہو گیا ہے، جس میں حساس نوعیت کی سرکاری رابطہ معلومات موجود تھیں۔ جاپانی حکام کے مطابق واقعہ نومبر میں پیش آیا، تاہم اس کا انکشاف حالیہ دنوں میں کیا گیا۔ نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ گم ہونے والا فون سرکاری استعمال کے لیے دیا گیا تھا اور اسے قدرتی آفات، جیسے بڑے زلزلوں کے دوران رابطے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اہلکار کے مطابق فون میں نیوکلیئر ڈیٹا تک رسائی موجود نہیں تھی، تاہم اس میں ادارے کے نیوکلیئر سیکورٹی ڈویژن کے عملے کے نام اور رابطہ نمبر محفوظ تھے۔ جا پانی میڈیا کے مطابق یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک ) چین نے نئی عملی منصوبے کے تحت اپنے بنیادی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے کے مالیاتی حجم کو 2سال کے اندر 10 کھرب یوآن (142.5 ارب امریکی ڈالر)سے زیادہ کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔ اس منصوبے کے تحت حکام اے آئی صنعت کے مختلف شعبوں کو ہدف بناتے ہوئے 9بڑے اقدامات متعارف کرائیں گے جن میں تکنیکی جدت پر خصوصی زور دیا جائے گا۔منصوبے میں اعلیٰ صلاحیتوں کو راغب کرنے، طویل مدتی سرمایہ کو متحرک کرنے اور اوپن سورس ایکو سسٹم کی حمایت کے لیے اقدامات بھی شامل ہیں۔ دیگر اہداف میں ایک لاکھ سے زائد چپس کی گنجائش کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ اے آئی کمپیوٹنگ کلسٹر کی تعمیر، 10 سے...
    پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کل تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جس کے بعد وہ کراچی اور حیدرآباد میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبرپختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کل کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا، میڈیا اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10جنوری کو کراچی تا حیدرآباد ریلی، بار ایسوسی ایشنز، پریس کلبز اور اسٹیک ہولڈرز سے خطاب بھی وزیراعلی کے شیڈول میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری دیں گے، یوتھ ونگ موبلائزیشن اور میڈیا انٹریکشن بھی کیا...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کل تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جس کے بعد وہ کراچی اور حیدرآباد میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبرپختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کل کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا، میڈیا اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10جنوری کو کراچی تا حیدرآباد ریلی، بار ایسوسی ایشنز، پریس کلبز اور اسٹیک ہولڈرز سے خطاب بھی وزیراعلی کے شیڈول میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری دیں گے، یوتھ ونگ موبلائزیشن اور میڈیا انٹریکشن بھی کیا جائے...
    جاپان کے نیوکلیئر ریگولیٹری ادارے کے ایک ملازم کا سرکاری اسمارٹ فون گم ہو گیا ہے، جس میں حساس نوعیت کی رابطہ معلومات موجود تھیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ فون ممکنہ طور پر چین میں گم ہوا۔ یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین کی جانب سے جاپان پر دباؤ بڑھ رہا ہے، خصوصاً اس بیان کے بعد جس میں وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی نے نومبر میں کہا تھا کہ اگر تائیوان پر حملہ ہوا تو جاپان عسکری ردِعمل دے سکتا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور طاقت کے ذریعے قبضے کے امکان کو مسترد نہیں کرتا۔ یہ بھی پڑھیے: جاپان: دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی پاور پلانٹ 15 سال بعد بحالی کے...
    بھارت کا دہشت گردی پر من گھڑت بیانیہ حقائق کو نہیں چھپاسکتا، ترجمان دفترخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جے ایف 17کے معاہدے پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع دفاعی تعلقات ہے، جے ایف 17 طیاروں کے معاہدے سے متعلق کوئی علم نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وقت آنے پر بتائیں گے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لیے پانچ جنوری کو حق خودارادیت کا دن منایا گیا، ہندوستان کشمیری لیڈر شپ کو خاموش کرنے میں لگا ہے، ہزاروں کشمیری لیڈران...
    چین نے سنہ 2027 تک بنیادی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجیز کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی یقینی بنانے اور اپنی صنعتی وسعت اور عالمی مسابقت برقرار رکھنے کا ہدف مقرر کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اے آئی کلاڈ کا کمال، سال کا کام گھنٹے میں، گوگل انجینیئرنگ ٹیم بھی حیران جمعرات کو جاری ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 8 سرکاری اداروں نے مشترکہ طور پر ایک حکمت عملی جاری کی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کس طرح صنعتی جدید کاری کو فروغ دے گی اور اعلیٰ معیار کی مینوفیکچرنگ کو نئی سطح تک لے جائے گی۔ منصوبے کے تحت 100 اعلیٰ معیار کے صنعتی ڈیٹا سیٹس تیار کیے جائیں گے اور 500 نمائشی استعمال کے...
    ماری انرجیز لمیٹڈ نے گیس کی الاٹمنٹ اور قیمتوں کی تفصیلات کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ضلع گھوٹکی میں واقع غازیج اور شوال گیس فیلڈز سے مختلف کھاد فیکٹریوں کو گیس کی الاٹمنٹس جاری کر دی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پورٹ قاسم پر واقع ایف ایف سی کو یومیہ 104 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 80 ایم ایم ایس سی ایف ڈی پروسیسڈ گیس فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان اسی طرح شیخوپورہ میں فاطمہ فرٹیلائزر کو روزانہ 68 ایم ایم...
    چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز ) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چین پاکستان وزرائے خارجہ کے ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔فریقین نے تزویراتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور 2026 میں چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کی یادگاری سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین میں بیجنگ  پولیس کالج کا دورہ کیا جس کے دوران  انہوں نے بیجنگ پولیس کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے،پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور  تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس  کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور  تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔ محسن نقوی نے اعلی کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی اسکواڈ کو بھرپور داد دی، انہوں نے کہا کہ وہیکلز سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے   کہا کہ نیشنل پولیس...
    امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ سے ملاقات کی،ملاقات  کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سال نو کی مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر پاکستان نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چیئرمین برائن ماسٹ کی قیادت، کاوشوں اور مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس عزم کا حوالہ دیا کہ دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی تعاون پر مبنی طویل مدتی اور پائیدار شراکت داری میں ڈھالا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سال 2026 کو عمل کا سال...
    جاپان کے نیوکلیئر ریگولیٹری ادارے کے ایک اہلکار سے چین میں ممکنہ طور پر ایک اسمارٹ فون گم ہو گیا ہے، جس میں حساس نوعیت کی سرکاری رابطہ معلومات موجود تھیں۔ جاپانی حکام اور مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نومبر میں پیش آیا، تاہم اس کا انکشاف حالیہ دنوں میں کیا گیا۔ نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی (NRA) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گم ہونے والا فون سرکاری استعمال کے لیے دیا گیا تھا اور اسے قدرتی آفات، جیسے بڑے زلزلوں کے دوران رابطے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اہلکار کے مطابق فون میں نیوکلیئر ڈیٹا تک رسائی موجود نہیں تھی، تاہم اس میں ادارے کے نیوکلیئر سکیورٹی ڈویژن کے عملے کے نام اور رابطہ نمبرز محفوظ تھے۔...
    پاکستان اسٹاک ایکسچین میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں جمعرات کے روز 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز کے بعد ہی 850 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ صبح 11:20 بجے تک، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 187,374.83 پر تھا، جو 856.12 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد کے اضافے کے مترادف تھا۔ اہم شعبوں میں خریداری کی دلچسپی دیکھی گئی، جن میں سیمنٹ، کیمیکل، تجارتی بینک، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، تیل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یو بی ایل سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی بن گئی، اسٹاک ایکسچینج 186000 پوائنٹس کی نئی بلندی پر اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان آئل فیلڈز...
    کوئٹہ: بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے، نمبرز میں اضافے کے الزام پر 34 طلبہ کے نتائج کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کا قیام بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے تحت کیا گیا ہے۔ بلوچستان تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محمد اسحاق نے کمیٹی کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر سیکرٹری بلوچستان تعلیمی بورڈ ضیا الرحمن اور ممبران کے طور پر ڈپٹی سیکرٹری محمد شفیع اور محمد ہارون نامزد کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق، نمبرز میں اضافہ کے الزام میں شامل 34 طلبہ کو ذاتی سماعت کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 276 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 242 کی بلندی پر ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 265 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا، جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 937 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین میں بیجنگ  پولیس کالج کا دورہ کیا جس کے دوران  انہوں نے بیجنگ پولیس کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس  کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور  تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔ محسن نقوی نے اعلی کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی اسکواڈ کو بھرپور داد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہیکلز سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے...
    اسلام  آباد (عترت جعفری) حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے نئے سٹرکچرل بنچ مارک کے تحت چینی کے سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے جون سے پہلے چینی کی قومی  پالیسی کا اعلان کرے گی اور آئی ایم ایف کے ساتھ اس پالیسی کو شیئر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے چینی کے سیکٹر میں اصلاحات اور چینی کی قومی پالیسی کی تیاری  کو پاکستان کے حکام کے لیے ایک امتحان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چینی کے سیکٹر میں جزوی یا ٹکڑوں میں کی جانے والی کوششوں سے بچا جائے، چینی کے سیکٹر میں اصلاحات کے لیے آئی ایم ایف نے جو شرائط حکومت پاکستان کو دے رکھی ہیں، ان میں کاشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لیے ایک خصوصی حفاظتی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محسن نقوی نے یہ بات چین کے پبلک سیکورٹی کے وزیر وانگ ژیاؤ ہونگ سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کی وزارتِ عوامی سیکورٹی کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں محسن نقوی کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور فوری ردعمل کے نظام کی تیاری پر اتفاق کیا، جس میں پولیس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تربیتی پروگراموں کی توسیع بھی شامل ہے۔ ژیاؤ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260108-08-3 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے فارچون 500 چینی کمپنی شیامن سی اینڈ ڈی کے نمائندوں سے ایک اہم ملاقات کی، جس کے دوران کمپنی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (ای پی زیڈ اے) فریدون اکرم شیخ اور ای پی زیڈ اے کے بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران شیامن سی اینڈ ڈی نے پاکستان کے آٹوموبائل، اسٹیل اور آئرن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ شیامن سی اینڈ ڈی ایک عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جو عالمی سپلائی چین، اسٹیل، معدنیات، آٹوموٹو، رئیل اسٹیٹ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    چین میں والدین اپنے بچوں کو شادی کے لیے راضی کرنے کے واسطے اے آئی ویڈیو کا سہارا لینے لگ گئے۔ چینی وزارت کے مطابق 2024 میں 61 لاکھ 6 ہزار شادیوں کی رجسٹریشن ریکارڈ کی گئی تھی، جو کہ اس سے پچھلے سال کی نسبت 20 فی صد کم تھی۔ اس مسئلے سے سب سے زیادہ پریشان والدین ہیں اور نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈویِن (ٹِک ٹاک کا چینی ورژن) اور ویئبو جیسے چینی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز پر اے آئی سے بنائی گئی ویڈیوز کی بھرمار ہے۔ ان ویڈیوز میں ایسے بوڑھے افراد دِکھائے گئے ہیں جو اس بات پر پچھتا رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کی...
    چین میں سائنس دانوں نے فیوژن انرجی سے متعلق اہم کامیابی حاصل کرلی۔ یہ پیشرفت آئندہ جنریشن کی توانائی کے ذرائع کے فہم میں حائل رکاوٹوں میں سے ایک کو عبور کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے مطابق ان کے تجرباتی نیوکلیئر ری ایکٹر (جس کا نام مصنوعی سورج رکھا گیا ہے) نے پلازمہ کی وہ کثافت حاصل کرلی ہے جو پہلے ناممکن سمجھی جاتی تھی۔ نیوکلیئر فیوژن کا عمل نقصان دہ فضلا خارج کیے بغیر تقریباً لا محدود توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مزید پڑھیں ’آٹو فوکس‘ کرنے والا اسمارٹ چشمہ متعارف یہ بالکل اسی قدرتی عمل کی نقل کرتا ہے جو سورج میں وقوع...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، دونوں ممالک درحقیقت صرف امریکا سے خوفزدہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ ختم کرانے کی کوششیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر پیوٹن سے پھر ٹیلیفونک رابطہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو آج پورا یوکرین روس کے قبضے میں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیٹو کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چاہے نیٹو ممالک امریکا کے ساتھ نہ بھی ہوں۔ امریکی صدر کے مطابق ان کی مداخلت کے بعد نیٹو ممالک نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا اور امریکا نے عالمی سطح پر...
      لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، صوبائی حکومت نے چینی پر شوگر سیس نافذ کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس عائد کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شوگر سیس پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکس میں ڈھائی روپے شوگر ملز جبکہ ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ شوگر سیس سے حاصل ہونے والی رقم شوگر ملز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اور بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ دوسری جانب شہریوں نے شوگر سیس کے نفاذ پر تشویش کا اظہار...
    پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انعامی رقم کا کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ2026  کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا، عالمی انڈر23 چیمپین اور عالمی نمبر 38 نور زمان نے اپ سیٹ  فتح حاصل کرلی، وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے سابق قومی چیمپین ناصر اقبال  شکست کھا بیٹھے،محمد اشعب عرفان بھی ناکامی سے دوچار ہوکر ایونٹ سے باہر ہو گئے، ہانگ کانگ کے ایلیکس لیو نے بھی اپ سیٹ کیا،دیگر تمام سیڈڈ کھلاڑی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری2لاکھ 43ہزار5سو ڈالرز کی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ میں سابق عالمی چیمپین قمر زمان کے پوتے نور زمان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر 15 اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:   پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (PQFTL) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی اور واحد فیملی تکافل کمپنی بن گئی ہے۔ یہ پیش رفت ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے دوران سرمایہ کاروں کے غیر معمولی اور بھرپور اظہارِدلچسپی کے بعد ممکن ہوئی ہے۔یہ تاریخی کامیابی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شاندار اعتماد پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کی مضبوط مالی بنیادوں، دوراندیش حکمتِ عملی اور شریعہ کے اصولوں کے مطابق اعلیٰ معیار کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ بلکہ پاکستان کے مجموعی اسلامی مالیاتی خدماتی نظام کے لیے بھی ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔آئی پی او کے بک بلڈنگ کے...
    کراچی: جونیئر انڈر 17 قومی اسنوکر چیمپین شپ سے متعلق فیصلہ ہوگیا۔ پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کو 0-4 سے مات  دے کر تیسری جونیئر انڈر 17 قومی اسنوکر چیمپین شپ جیت لی۔ مزید پڑھیں لاہور ہائی کورٹ نے اسنوکرکلب کے کاروبارکو جائز اور قانونی قرار دیدیا  جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس پر سیمی فائنل میں پنجاب کے موسی تنویر  اور ایم کاشان کو ناکامی اٹھانی پڑی۔ دریں اثنا جمعرات سے قومی انڈر 21 اسنوکر چیمپین شپ کا آغاز ہوگا۔
    شوگر سیس نافذ کرنے کے بعد پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس عائد کیا گیا ہے. جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق شوگر سیس پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکس میں ڈھائی روپے شوگر ملز جبکہ ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔حکومت کا مؤقف ہے کہ شوگر سیس سے حاصل ہونے والی رقم شوگر ملز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اور بہتری پر خرچ کی جائے گی۔
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک خصوصی حفاظتی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔وزارت داخلہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محسن نقوی نے یہ بات چین کے پبلک سیکیورٹی کے وزیر وانگ ژیاؤ ہونگ سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کی وزارتِ عوامی سیکیورٹی کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں محسن نقوی کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور فوری ردعمل کے نظام کی تیاری پر اتفاق کیا، جس میں پولیس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تربیتی پروگراموں کی توسیع بھی شامل ہے۔ژیاؤ ہونگ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف...
    کراچی: دہشت گردی صرف بارود، دھماکوں اور خونریزی کا نام نہیں بلکہ یہ ایک زہریلی سوچ اور ایک خاموش جنگ ہے، جو ذہنوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور آج کی جدید دنیا میں یہ جنگ بندوق سے زیادہ موبائل فون، سوشل میڈیا اور نفرت انگیز مواد کے ذریعے لڑی جا رہی ہے، پاکستان بالخصوص سندھ اور بلوچستان اس ہائبرڈ وار کا طویل عرصے سے نشانہ بنے ہوئے ہیں۔  جہاں دشمن قوتیں براہ راست حملے کے بجائے معصوم ذہنوں کو ورغلا کر استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہیں، گزشتہ دنوں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سندھ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے ایک کمسن بلوچ بچی کو خودکش حملہ آور بننے سے...
    اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ: ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بازار حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں 1704 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 766 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھا جاری رہا اور انڈیکس ایک...
    پاکستان میں کیپٹیل مارکیٹ کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹوکنائزیشن اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو اپنانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل فنانس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تکنیکی مہارت رکھنے والے بین الاقوامی کاروباری گروپس سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے ون گروپ کے چیئرمین سید ذیشان شاہ کی قیادت میں آئے ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد سے ملاقات کی، ون گروپ عالمی سطح پر ریئل اسٹیٹ اور وینچر کیپیٹل کے شعبے میں سرگرم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘ لائسنس جاری وزارت خزانہ کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا غیر معمولی سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی بازار حصص میں شاندار ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کے اظہار نے مارکیٹ میں مثبت فضا کو مزید مضبوط کیا، جس کے اثرات پورے کاروباری سیشن کے دوران نمایاں رہے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں معاشی اشاریوں میں بہتری، مستقبل کی پالیسیوں سے متعلق توقعات اور مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی دستیابی نے سرمایہ کاروں کو متحرک کر رکھا ہے۔کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بازار حصص میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں بدھ...
    ایشیا کی 2 بڑی معیشتوں کے درمیان سفارتی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جاپان نے دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمدات پر چین کی جانب سے پابندی کو ’بالکل ناقابلِ قبول اور نہایت افسوسناک‘ قرار دیا ہے۔ دوہری استعمال کی اشیا سے مراد وہ سامان، سافٹ ویئر یا ٹیکنالوجیز ہیں جو شہری اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ان اشیا میں بعض نایاب زمینی عناصر بھی شامل ہیں جو ڈرونز اور چپس بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ تنازع گزشتہ سال کے آخر میں اس وقت شروع ہوا جب جاپان کی وزیرِ...
    اسلام آباد میں راک کلائمبنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان اور انٹرپروونشل کوآرڈینیشن ڈویژن کے اشتراک سے ایک شاندار راک کلائمبنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس نے ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ اس مقابلے میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پاکستان کے تمام صوبوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی غیر معمولی مہارت، طاقت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ یہ چیمپئن شپ راک کلائمبنگ اور کوہ پیمائی کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں خود اعتمادی، برداشت اور چیلنج قبول کرنے کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2026/01/Rock-climbing-video.mp4 الپائن کلب آف پاکستان کے چیئرمین میجر جنرل (ر)...
    افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع چاہ آب میں چینی کمپنی اور مقامی لوگوں کے درمیان تصادم کے دوران کم از کم تین مقامی باشندے اور ایک کمپنی محافظ کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب چین افغانستان ڈایولونگ زیرن مائننگ اینڈ پروسیسنگ کمپنی کی گاڑی کو احتجاج کے دوران آگ لگا دی گئی۔ تخار صوبہ افغانستان کے شمالی اور وسطی علاقوں خاص طور پر چاہ آب ضلع میں سونے کے اہم ذخائر کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کی سونے کی کان کا ٹھیکہ وزارت معدنیات اور تیل نے ایک چینی کمپنی کو دیا ہے جس کے افغان شراکت دار بھی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق، جھڑپیں...
    امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وینزویلا مزید تیل نکالنا چاہتا ہے تو اسے روس، چین، ایران اور کیوبا کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات ختم کرنے ہوں گے۔ اے بی سی  نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے مطالبہ کیا ہے کہ وینزویلا کو صرف امریکا کے ساتھ تیل کی پیداوار میں شراکت کرنی چاہیے اور خام تیل کی فروخت میں امریکا کو ترجیح دینی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: وینزویلا رجیم چینج، کیا امریکا ایک گہری دلدل میں پھنس رہا ہے؟ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کی رات ایک آپریشن کے دوران امریکی کمانڈوز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو اغوا کر لیا، جسے وینزویلا نے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔...
    تقریب کے آغاز میں کشمیر کمپین گلوبل پیٹربورو کے چیئرمین راجہ اعجاز شیخ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری عالمی برادری کی طرف سے کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے کی یاد دلاتا ہے کہ انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی کے مطابق کرنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر کمپین گلوبل کے زیراہتمام پیٹربورو کونسل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکاء میں سابق رکن پارلیمنٹ اور کیمبرج کے موجودہ میئر پال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260107-01-15 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ صحافی نے پوچھا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے، کیوں؟ اور نیا چیئرمین کون ہوگا؟۔اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین ماننے سے انکار کردیا اور جواب دیا کہ پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور کوئی نہیں، ہمارے ساتھ جو الیکشن کمیشن کا رویہ ہے وہ جبر کے ضابطے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن خوانی ہمارے دین کا حصہ ہے، گندا پانی پھینکا جانا شرم کی بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سائنس و آئی ٹی علی راشد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی اور متبادل توانائی سے متعلق ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سائنس و آئی ٹی علی راشد نے پیر کو چینی انورٹر مینوفیکچرر ‘ہومائلز’ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت توانائی کے شعبے میں ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے دیگر صوبوں سے آگے ہے۔ بجلی کی صوبائی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جاری ہے جبکہ اور ٹرانسمیشن کمپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (PSX) نے اعلان کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سابق چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر کے افسوسناک انتقال کے بعد بورڈ کی بقیہ مدت کے لیے روحیل محمد کو چیئرمین بورڈ منتخب کر لیا ہے۔ روحیل محمد کا انتخاب (PST) منعقدہ بورڈ اجلاس میں متعلقہ قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کے مطابق کیا گیا۔ بورڈ نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ بورڈ نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی بطور چیئرپرسن شاندار قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے ریکارڈ کا حصہ بنایا۔ بورڈ نے ڈاکٹر اختر کی پالیسی سازی اور اسٹرٹیجک اقدامات میں دوراندیشانہ خدمات کو بھی سراہاان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں بورڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس اور چین نے وینزویلا پر امریکی چڑھائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روسی مندوب نے کہا کہ کراکس میں امریکی جرائم کا کوئی جواز نہیں، امریکا کو یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ خود کو کسی قسم کا اعلیٰ ترین منصف قرار دے اور کسی بھی ملک پر حملہ کرے۔روسی مندوب کا کہنا تھا کہ لا قانونیت کے دور اور طاقت کے زور پر امریکی بالادستی کی واپسی کا پیش خیمہ ہے۔اس کے علاوہ چینی مندوب نے کہا کہ کوئی بھی ملک نہ تو دنیا کا پولیس مین بن سکتا ہے اور نہ ہی...
    پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی انعامی رقم کا کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ2026 منگل سے ڈی اے کریک کلب میں شروع ہوگیا، وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے سابق قومی چیمپین ناصر اقبال نے عالمی نمبر 45 مصطفی السترے کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا،عالمی انڈر 23 چیمپین نور زمان 20 سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہو گئے، وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے طیب اسلم اور دونوں پاکستانی خواتین کھلاڑی شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں، مجموعی طور پر2 لاکھ 42 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم  کا پی ایس اے کا گولڈ ایونٹ 11 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت کراچی  اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز دلچسپ انداز...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کرنے سے متعلق سلمان اکرم راجا سے سوال پوچھ لیا گیا۔ صحافی نے استفسار کیا کہ بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کردیا گیا، نیا چیئرمین کون ہوگا؟ اس پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پارٹی چیئرمین صرف بانی پی ٹی آئی ہیں اور کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو الیکشن کمیشن کا رویہ ہے، وہ جبر کے ضابطے ہیں۔
    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ صحافی نے پوچھا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے، کیوں؟ اور نیا چیئرمین کون ہوگا؟۔اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین ماننے سے انکار کردیا اور جواب دیا کہ پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور کوئی نہیں، ہمارے ساتھ...
    پاک بحریہ کے تعاون سے پاک چین مشترکہ سمندری سائنسی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی، نیشنل ہائیڈروگرافک آفس کے ذریعے پاکستان اور چین کی مشترکہ سمندری تحقیقاتی مہم میں معاونت فراہم کر رہی ہے، یہ تحقیقاتی مہم نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیانوگرافی پاکستان اور چین کے سیکنڈ انسٹیٹیوٹ آف اوشیانوگرافی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کی چین میں کامیاب لانچنگ اس سائنسی تحقیقی مہم میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کا سروے ویسل پی این ایس بحر مساح تعینات کیا گیا ہے، جو ملک میں بحری آگہی کے فروغ اور سمندری سائنسی تحقیق کی سرپرستی کے لیے پاک بحریہ کے عزم...
    راولپنڈی: تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ یہ بات انہوں ںے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ صحافی نے پوچھا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے، کیوں؟ اور نیا چیئرمین کون ہوگا؟ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین ماننے سے انکار کردیا اور جواب دیا کہ پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور کوئی نہیں، ہمارے ساتھ جو الیکشن کمیشن کا رویہ ہے وہ جبر کے ضابطے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ قرآن خوانی ہمارے دین کا حصہ ہے، گندا پانی پھینکا جانا شرم کی بات ہے،...
    نائب چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سینیٹ وفد 20 سے 25 جنوری تک سرکاری دورے پر امریکا جائے گا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب 2025 کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جس میں اعلیٰ سطحی روابط، اسٹریٹجک ازسرنو ترتیب اور خطے میں اہم پیش رفت شامل رہی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کا نیویارک کمرشل آؤٹ ریچ دورہ،برآمدات بڑھانے پر بات چیت سینیٹ سیکریٹریٹ نے اس دورے کو پاکستان اور امریکا کے پارلیمانی تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوطرفہ روابط میں ایک نئے ادارہ جاتی باب کا آغاز ہے۔ بیان کے مطابق یہ...
    سابق صدر فیصل آباد چیمبرآف کامرس ڈاکٹر خرم طارق کی ملائیشین ہائی کمشنر سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر خرم طارق نے ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان سے ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان کے موجودہ اقتصادی ماحول، بشمول کاروباری کمیونٹی کے سامنے موجود چیلنجز، میکرو اقتصادی رجحانات، اور صنعتی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر خرم طارق نے پاکستان کے صنعتی اور صادراتی شعبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی، خاص طور پر فیصل آباد کے صنعتی مرکز کے کردار پر زور دیا۔ گفتگو میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور اس کے...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے تعلیم  کے اجلاس میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں، یونیورسٹی بل اور این جی اوز پر بحث ہوئی۔ ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر اعظم الدین زاہد لکھوی کے بعد بھی کمیٹی کا تسلسل برقرار رکھنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین کے بعد بھی اس کمیٹی کو جاری رکھا گیا تاکہ تعلیمی شعبے سے متعلق اہم معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ اجلاس میں کمیٹی کی سابقہ سفارشات، ان پر عمل درآمد کی صورتحال اور جامع رپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس...
    اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران رجیم چینج کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری نے اسرائیلی اور امریکی حکام کے ایران کے بارے میں حساب کتاب بدل دیے ہیں اور اب وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی سے قبل زیادہ تر اسرائیلی حکام یہ سمجھتے تھے کہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف احتجاج اتنا وسیع نہیں کہ وہ حکومت کا خاتمہ کر سکے۔ تاہم مادورو کی...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے جب کہ انڈیکس  نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مندی کا شکار ہے۔ بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز 1346 روپے کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 754 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مزید پڑھیں اسٹاک ایکس چینج میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری 10سال کی بلند ترین سطح پر اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم؛ انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نئی سطح پر بند پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا؛ سرمایہ کاروں کی تعداد بلند ترین...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے جب کہ انڈیکس  نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مندی کا شکار ہے۔بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز 1346 روپے کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 754 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں مندی کا رجحان آیا، جس کے باعث بتدریج 606 اور 853 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 81 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 4210 کی تاریخی تیزی کے ساتھ بڑھ...
    چین فضائی سفر کرنے والوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، 2025 میں چین میں سول ایوی ایشن ٹرپس کی کل تعداد 5.5 فیصد اضافے کے ساتھ 770 ملین تک جا پہنچی اور کارگو اور ڈاک کی ترسیل کا حجم 13.3 فیصد اضا فے کے ساتھ 10.172 ملین ٹن رہا ۔ فضائی سفر کرنے والوں کی کل تعداد نے 50 کروڑ سے تجاوز کیا اور یوں چین فضائی سفر کرنے والے افراد کی فہرست میں سب سے بڑا ملک بن گیا ۔ 2025 میں، چین کی شہری ہوا بازی کی صنعت نے بنیادی ڈھانچے کی...
    تحریر: کلثوم جہاں نیشنل گیمز 2025 کی کم عمر ایتھلیٹ کائنات خلیل نے سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے 10,000 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستان کی نو سالہ یہ ایتھلیٹ نہ صرف نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں بلکہ مختلف میراتھن مقابلوں میں بڑے رنرز کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ اپنی محنت، حوصلے اور عزم کی بدولت کائنات خلیل آج نوجوان ایتھلیٹس کے لیے ایک روشن مثال بن چکی ہیں۔ کائنات خلیل تیسری کلاس کی طالبہ ہیں اور ایک سال سے مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ٹریننگ سے زیادہ دوڑنے میں مزہ آتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ زیادہ...
    بیجنگ میں ہونے والے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان پر ایک ایک بار پھر زور دیا گیا ہے کہ افغان سرزمین دوسرے ملکوں میں دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ پاکستان اور چین کا یہ کہنا کہ افغانستان مسلح گروہوں کو ختم کرے اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ دونوں ملک افغانستان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں کہ وہاں پر کوئی مسلح گروہ نہیں۔ پاکستان اور چین دونوں فریقوں نے چین، افغانستان اور پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مکالمے کے طریقہ کار سے مسلسل استفادہ کرنے اور اس کے ذریعے نئے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے پر آمادگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی نے’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘ نمائش میں بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں الخدمت کراچی اور بنو قابل پروگرام کے اسٹالز لگائے گئے ۔ایکسپوسینٹر میں ہونے والی 2روزہ نمائش میں الخدمت اور بنو قابل پروگرام کے اسٹالز پر شہریوں کاجم غفیر امڈ آیا ۔طلبہ ،اساتذہ ،مختلف مکتب فکر کے افراد اور شہریوں نے الخدمت کے اسٹال میں گہری دلچسپی لی جبکہ بنو قابل پروگرام کے اسٹال پر بھی ہزاروں نوجوانوں نے فری آئی ٹی کورسزکے حوالے سے معلومات حاصل کیں ،طلبہ کو جلد شروع ہونے والے سیشن 5.0اور ان میں کرائے جانے والے کورسز کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔ الخدمت کے تمام شعبہ جات کے ذمے داران اور منیجرزنے پروگرام سے متعلق قائم خصوصی ڈیسک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260106-02-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آبادکی جانب سے اساتذہ کے لیے ٹائم اسکیل کا تاریخی اقدام کیا گیا۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی اور میونسپل کمشنر اطہر سعید خان کی قیادت میں تعلیمی شعبے کے لیے15 برس بعد عملی پیش رفت کی گئی۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آبادکی جانب سے شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے لیے ٹائم اسکیل کے لیٹرز کی تقسیم کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخی اقدام کی قیادت چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کی، جس پر اساتذہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا...
    رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2016ء کے بعد سال 2025ء کے دوران میوچل فنڈز کی جانب سے بڑی نوعیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری 10 سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے مطابق کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کی ریکارڈ تیزی کے پشت پر میوچل فنڈز کی بھرپور خریداری سرگرمیاں شامل ہیں، این سی سی پی ایل کے مطابق میوچل فنڈز کی نیٹ خریداری 29 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84 ارب روپے...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چین اور روس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ چین اور روس نے وینزویلا میں امریکی مداخلت کی سخت مذمت کی اور اس کے نتائج پر تشویش ظاہر کی۔ مزید پڑھیں: وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ چین کے مندوب نے کہاکہ امریکا نے لاطینی امریکا اور کریبیئن کے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اس غنڈہ گردی کو عالمی برادری کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ چین نے امریکا سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرنے کا...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری 10سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے مطابق کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کی ریکارڈ تیزی کے پشت پر میوچل فنڈز کی بھرپور خریداری سرگرمیاں شامل ہیں، این سی سی پی ایل کے مطابق میوچل فنڈز کی نیٹ خریداری 29کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال 2016 کے بعد سال 2025 کے دوران میوچل فنڈز کی جانب سے بڑی نوعیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔ ڈیٹا کے مطابق میوچل فنڈز کا سرمایہ بینکوں میں  ڈپازٹس اور بانڈز سے...
    اسٹاک ایکس چینج میں میوچل فنڈز میں 84ارب کی سرمایہ کاری کراچی:(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری 10سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے مطابق کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کی ریکارڈ تیزی کے پشت پر میوچل فنڈز کی بھرپور خریداری سرگرمیاں شامل ہیں، این سی سی پی ایل کے مطابق میوچل فنڈز کی نیٹ خریداری 29کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال 2016 کے بعد سال 2025 کے دوران میوچل فنڈز کی جانب سے بڑی نوعیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔ڈیٹا کے مطابق میوچل فنڈز کا...
    پاکستان اور چین نے افغانستان میں ایک جامع اور نمائندہ سیاسی نظام کے قیام پر زور دیتے ہوئے افغان سرزمین سے سرگرم تمام دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے واضح اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان: سونے کی کان کنی پر طالبان اور مقامی آبادی میں جھڑپیں، متعدد زخمی یہ بات پیر کے روز بیجنگ میں ہونے والے پاکستان چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7ویں دور کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی۔ اعلامیے میں دونوں ممالک نے خطے کے استحکام، ترقی اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹیکس چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ٹو نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جعلی ٹریک اینڈ ٹریس اسٹیمپس لگی چینی سے بھرے تین ٹرک تحویل میں لے لیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی کی جانب سے ضبط کی گئی کھیپ میں مجموعی طور پر تقریباً 1,800 بوریاں شامل ہیں، جو غیرقانونی طریقے سے مارکیٹ میں سپلائی کیے جانے کی کوشش کی جا رہی تھیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق یہ کارروائی ان لینڈ ریونیو انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی، جہاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹرکوں کو روکا گیا اور جانچ پڑتال...
    پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خاتمے، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد، بیجنگ(آئی پی ایس )پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں ایک دوسرے کی مکمل حمایت، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ ہوئے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدارت کی، اس کے مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان نے ایک چین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے شمال مغربی علاقے شن جیانگ میں دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جو تیان شان شینگلِی کے نام سے جانے جاتی ہے۔ یہ منفرد انفراسٹرکچر منصوبہ نہ صرف ملکی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ایک سنگِ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی نوعیت کا سب سے بڑا شاہکار تصور کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرنگ کی کل لمبائی تقریباً 22.13 کلومیٹر ہے اور یہ براہِ راست پہاڑی سلسلے کے نیچے سے گزرتی ہے۔ منصوبے میں دو علیحدہ سرنگیں شامل ہیں، ہر ایک میں دو لینیں موجود ہیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی رفتار تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ برقرار رکھی جا سکتی ہے۔اس سے قبل...
    چین اور پاکستان کا سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز چینی صدر پا کستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں، چینی وزیر خا رجہبین الاقوامی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے ، وانگ ای کی پاکستانی ہم منصب کے ساتھ گفتگوپاکستان ایک چین کے اصول پر کاربند ہے، اسحاق ڈاربیجنگ ()چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتویں چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی ۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقوانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطحی...
    ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی نے جعلی ٹریک اینڈ ٹریس اسٹیمپس والی چینی کی  1,800 بوریوں  سے لدے ہوئے  تین ٹرک ضبط کرلئے۔ ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی ان لینڈ ریونیو انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کے اشتراک سے کی گئی۔ انفورسمنٹ کی یہ کارروائی  ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹرکوں کو فوری طور پر  تحویل  میں لے کر آر ٹی او ٹو کراچی کے نیپا احاطے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔