خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، چیزیں ان کے ہاتھ سے نکل چکی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں شفیع جان اور ن لیگی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جس طرح خوش آمدید کہا اس پر شکرگزار ہیں، ایئرپورٹ سے باغ جناح اور کراچی پریس کلب تک ہمیں کہیں نہیں روکا گیا۔  ایئرپورٹ سے باغ جناح پہنچنے میں 6 گھنٹے لگے سڑکوں پر اتنے لوگ موجود تھے۔

پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی طور پر ختم ہوگئی، اس کے پاس کوئی وژن نہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ چیزیں ان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ان کے پاس کچھ نہیں، اس لیے پہلے 9 مئی اور اب پہیہ جام ہڑتال پر بات کر رہے ہیں، ہمارے پہیہ جام میں کوئی تشدد یا زبردستی نہیں ہوگی۔

خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا ہے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی تو لبرٹی اور دیگر علاقے بند کرنے کی ضرورت کیوں پڑی، یہ خیبر پختونخوا میں آتے ہیں تو ہم ان کو سہولیات فراہم کریں گے۔

شفیع جان نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی کے دورے سے متعلق پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا، پنجاب میں ہم سیاسی سرگرمیوں کے لیے جارہے تھے۔ پنجاب اسمبلی سے 500 میٹر دور اتارا گیا،صرف سی ایم کی گاڑی جانے دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری کے کہنے پر 9 صحافیوں کو پنجاب اسمبلی میں داخل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟