Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:43:52 GMT

پنجاب میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

پنجاب میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس نافذ کرنے کے بعد صوبے میں چینی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈھائی روپے سیس شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے، یکم جنوری سے شوگر سیس کے نفاذ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، اکبری منڈی میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، چینی کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ 6 ہزار750 ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کا ایکس مل ریٹ 135روپے فی کلو ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 160روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 10روپے بڑھا دی گئی ہے، چینی کی قیمت 150روپے ہونی چاہیے تھی۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق چینی عام دکانوں پر 150روپے پڑتی ہے اور چینی وافر مقدار میں مارکیٹ میں موجود ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں چینی کی قیمت مارکیٹ میں

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے