ایشیا پیسیفک: ٹاپ 10 بینکوں میں 6 پاکستانی بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کی تازہ رپورٹ میں پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی غیر معمولی کارکردگی سامنے آئی ہے، جس نے ایشیا پیسیفک کے مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو نمایاں مقام دلا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطے کے سرفہرست 10 بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں میں سے 6 کا تعلق پاکستان سے ہے، جو نہ صرف ملکی مالیاتی اداروں کے استحکام کا ثبوت ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک آف پنجاب نے 2025ء کے دوران سرمایہ کاروں کو 333.
دیگر پاکستانی بینکوں کی کارکردگی بھی قابلِ ذکر رہی، جہاں عسکری بینک نے 194.2 فیصد مجموعی منافع فراہم کیا جب کہ بینک آف خیبر نے 177.4 فیصد ریٹرن کے ساتھ اپنی مضبوط موجودگی ثابت کی۔
اسی طرح یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 3.8 ارب ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 143 فیصد منافع دیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑے نجی بینک بھی عالمی معیار کے مطابق بہتر نتائج دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مکرمہ بینک نے 140 ملین ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 119 فیصد ریٹرن فراہم کیا جب کہ فیصل بینک نے 500 ملین ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 115 فیصد مجموعی منافع حاصل کیا۔
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں کی یہ کارکردگی خطے میں ایک مثبت مثال بن چکی ہے، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس مسلسل تیسرے سال تیزی کے ساتھ 2025 میں 51.2 فیصد اضافے کے ساتھ تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی معیشت نے بھی 2025 میں 10.5 فیصد کی نمایاں شرح نمو حاصل کی، جس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی کی ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 2024 میں 12.6 فیصد رہنے والی مہنگائی 2025 میں کم ہو کر 3.2 فیصد تک آ گئی۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق مہنگائی میں کمی، معیشت کی تیز رفتار بحالی اور بینکنگ سیکٹر کی مضبوط کارکردگی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، جو مجموعی طور پر پاکستان کے مالیاتی مستقبل کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصد مجموعی منافع مارکیٹ کی کے مطابق کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔