حیدرآباد:مارکیٹ پولیس کی کارروائی، پتنگیں اور ڈور برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260109-08-17
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) مارکیٹ پولیس نے ضلع میں نافذدفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی، ملزم فرار ہوگیا۔ میں پتنگیں اور ڈور برآمد،ملزم فرارہوگیا۔ خفیہ اطلاع پر مارکیٹ پولیس نے میراں اسکول ہیرآباد کے قریب کارروائی کی، جہاں ایک شخص پتنگ بازی کا سامان لیے سواری کے انتظار میں کھڑا تھا۔ ملزم رئیس پتنگ والا سکنہ افندی ٹاؤن، جس کی دکان قلعہ چوک پر واقع ہے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم سامان موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے موقع سے 9 کارٹن جن میں 9,900پتنگیں اور 3 پلاسٹک کے تھیلے جن میں 1,173 عدد گٹیاں (پتنگ ڈور میں استعمال ہونے والا کیمیکل ملا مانجھا) برآمد کر لی ہیں۔فرار ملزم کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔