جعلی مقابلہ ، جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت10اہلکاروں کوقید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دادو( مانیٹرنگ ڈیسک )جعلی پولیس مقابلے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔سیشن کورٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا یافتہ بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او پر 10 لاکھ روپے اور اے ایس آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے ایس ایچ او
سمیت 10 اہلکاروں کو 7، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی۔پولیس کے مطابق سزا کا حکم سننے کے بعد تمام پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے پولیس اہلکاروں پر 2022 ء میں ایک شخص کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کا الزام تھا، بی سیکشن تھانے کے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے