بی جے پی جعلی ووٹ بنانے کے مشن پر گامزن ہے، اکھلیش یادو
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
لکھنؤ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بوتھ لیول پر جا کر اپنے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ضرور چیک کریں تاکہ انکے ووٹ پر کوئی اثر نہ پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں خصوصی جامع نظرثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن–SIR) کے دوران 2 کروڑ 89 لاکھ ووٹروں کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کئے جانے کے بعد بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ریاست میں جعلی ووٹ بنانے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔ لکھنؤ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بوتھ لیول پر جا کر اپنے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ضرور چیک کریں تاکہ ان کے ووٹ پر کوئی اثر نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے ووٹ کی حفاظت کریں اور بی جے پی کے جھوٹے بیانیے میں نہ پھنسیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی لیڈر خود ایس آئی آر کو لے کر پریشان ہیں، وہ ووٹروں کی تعداد بڑھانے کی بات کر رہے ہیں اور انتظامی افسران پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی جعلی ووٹ بنانے کی کوشش کرتی ہے تو سماج وادی پارٹی کے کارکن، جنہیں انہوں نے "پی ڈی اے پرہری" قرار دیا، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اتنی بڑی تعداد میں ووٹ کٹنے کے بعد پوری بی جے پی جعلی ووٹ بنانے کے مشن پر ہے، خود وزیراعلیٰ افسران کو ووٹ بڑھانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق ووٹر لسٹ سے متعلق دعویٰ اور اعتراضات کی مدت 6 جنوری 2026ء سے 6 فروری 2026ء تک مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران اہل ووٹروں کے اندراج، نااہل ووٹروں کے نام خارج کرنے سے متعلق درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔
اترپردیش ریاست میں 403 الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ERO) اور 2042 اسسٹنٹ EROs ان معاملات کی جانچ کریں گے، جبکہ ضرورت کے مطابق اضافی افسران بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ووٹروں کے ناموں کی بڑے پیمانے پر کٹوتی نے اترپردیش کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک طرف الیکشن کمیشن اسے انتظامی اور قانونی عمل قرار دے رہا ہے، تو دوسری طرف اپوزیشن اسے سیاسی سازش بتا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ ریاستی سیاست میں مزید بحث کا موضوع بن سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعلی ووٹ بنانے اکھلیش یادو ووٹروں کے انہوں نے ووٹر لسٹ بی جے پی رہے ہیں
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔