پاکستان میں کیپٹیل مارکیٹ کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹوکنائزیشن اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو اپنانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل فنانس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تکنیکی مہارت رکھنے والے بین الاقوامی کاروباری گروپس سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے ون گروپ کے چیئرمین سید ذیشان شاہ کی قیادت میں آئے ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد سے ملاقات کی، ون گروپ عالمی سطح پر ریئل اسٹیٹ اور وینچر کیپیٹل کے شعبے میں سرگرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘ لائسنس جاری

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ٹوکنائزیشن، مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر سے متعلق عالمی رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان میں مالیاتی شعبے کی اصلاحات اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, today held a meeting with a high-level Sajwani business delegation led by Syed Zeeshan Shah, Chairman, One Group.

The meeting focused on emerging global trends in tokenisation, artificial intelligence (AI),… pic.twitter.com/6utkGzHHyq

— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 7, 2026

غیر ملکی وفد نے حکومت کے ساتھ شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن، بلاک چین پر مبنی پلیٹ فارمز، اے آئی سے چلنے والے حل اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تکنیکی مہارت، مشاورتی معاونت اور صلاحیت سازی کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا کرپٹو معیشت کی جانب تاریخی قدم: بلاک چین اور بٹ کوائن ذخائر قومی نظام کا حصہ بننے کو تیار

وفد نے عالمی سطح پر رائج بہترین طریقہ کار اور نجی شعبے کی جدت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان میں شفافیت، کارکردگی، سرمایہ کاروں کی رسائی اور مالی شمولیت میں اضافہ ممکن ہے، جبکہ ملکی قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کا مکمل احترام بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

یہ بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان حکومت ذمہ دارانہ انداز میں جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے، جن میں خودمختار اور حقیقی اثاثوں کے لیے ضابطہ جاتی تقاضوں کے مطابق بلاک چین انفرا اسٹرکچر کی جانچ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر ان ٹیکنالوجیز کو دانشمندی سے استعمال کیا جائے تو یہ کیپٹل مارکیٹ کو گہرا کرنے، بین الاقوامی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور پائیدار معاشی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے معتبر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال رابطے میں ہے، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی تعاون کی بنیاد قومی ترجیحات، شفافیت اور متعلقہ قوانین و پالیسیز ہوں گی۔

وفد میں مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈاماک گروپ اور فاؤنڈر و سی ای او، پرائپکو امیرہ حسین سجوانی، چیف کمرشل آفیسر، ون ہومز، چیف آف اسٹاف الپ اوزین الپ اور جنرل منیجر ٹوکنائزیشن، پرائپکو جوزف ال عام بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاک چین پلیٹ فارمز ٹوکنائزیشن چیف آف اسٹاف ریئل کیپٹیل مارکیٹ محصولات محمد اورنگزیب مصونعی ذہانت مینیجنگ ڈائریکٹر وزیر خزانہ وینچر کیپیٹل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاک چین پلیٹ فارمز ٹوکنائزیشن چیف ا ف اسٹاف محصولات محمد اورنگزیب مصونعی ذہانت مینیجنگ ڈائریکٹر وینچر کیپیٹل بلاک چین کے لیے

پڑھیں:

ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے خوبصورت شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کی میزبانی پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاندار انتظامات کو سراہا۔

https://x.com/ForeignOfficePk/status/2080577745026007042

اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ پر رکن ممالک کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایس سی او گزشتہ پچیس برس کے دوران خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کے درمیان تعاون، روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا، جن میں اسلام آباد مذاکرات اور اس کے نتیجے میں طے پانے والا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت  شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںمسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب

انہوں نے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پاکستان ستمبر 2026 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ  کی سربراہی سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے تمام رکن ممالک کو 2027 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات