سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ! ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ! ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز
کراچی: (آئی پی ایس) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران 1700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 2653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے، اسپتال منتقل ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے، اسپتال منتقل معرکہ حق کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں... پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت خاتون مریضہ کی جان لے گئی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاراور میانمار کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو چیف آرگنائزرق لیگ ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر اعتماد میں لیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔