data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ایک اور تاریخ رقم ہو گئی۔ 100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 84 ہزار اور پھر ایک لاکھ 85 ہزار کی بلند سطح عبور کر گیا۔ اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ میں 3نفسیاتی حدیں عبور ہوئیں اور پہلی بار انڈیکس 185,481 پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ٹریڈ ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 230ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 49.

07فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ نئے سال کے آغاز کیساتھ فنڈز اور بھاری انویسٹمنٹ نے مارکیٹ کو پرکشش بنادیا۔حالیہ دنوں کھاد کے شعبے کے حوصلہ افزا مالیاتی نتائج کے باعث فرٹیلائزراسٹاکٹس میں انویسٹرز کی دلچسپی بڑھی جبکہ رواں ماہ کے آخر میں مانیٹری پالیسی میں مزید 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کے امکان نے سرمایہ کاری کے جذبے کو بھی فروغ دیا دن بھر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی اس وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈٰیکس 3073 پوائنٹس کے اضافے سیانڈیکس 185,481کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔منگل کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2653پوائنٹس کاا ضافہ ہوا اور انڈیکس 1لاکھ 82ہزار408پوائنٹس سے بڑھ کر 1 لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 929 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 57,080 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 108,970پوائنٹس سے بڑھ کر 110,241پوائنٹس پر جا پہنچا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 230ارب 87 کروڑ 92 لاکھ 12 ہزار 767 روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم 20740 ارب 51 کروڑ 66 لاکھ22 ہزار 855 روپے پر جا پہنچا۔ منگل 85ارب روپے مالیت کے 1 ارب 30 کروڑ 60 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 78ارب روپے مالیت کے 1ارب 38کروڑ43لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر منگل کو مجموعی طور پر 485 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 238کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 218میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،پاک انٹر نیشنل بلک،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ اور کریسٹ اسٹار انشورنس سر فہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کا بھاو79.55روپے بڑھ کر 2181.88 روپے ہو گیا اسی طرح 57.09 روپے کے اضافے سے اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 749.44 روپے پر جا پہنچا جبکہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھائو 933.38 روپے گھٹ کر 24118.98 روپے ہو گیا۔ اسی طرح 67.62روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 9863.30 روپے پر آ گئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے حصص کی کی بلند

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم