جاپان، نایاب مچھلی 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک ) جاپان کے درالحکومت ٹوکیو کی مشہور ٹویوسو فش مارکیٹ میں منعقد ہ سالانہ نئے سال کے ٹیونا نیلامی میں ایک جاپانی سوشی ریستوران چین نے 243 کلوگرام وزنی ایک نیلے فِن ٹیونا پر ریکارڈ 510 ملین یِن(تقریبا 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر) کی بولی لگا کر بولی لگا کر خرید لیا اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا، یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے یہ قیمتی ٹیونا کیومورا کارپوریشن کے صدر کیوشی کیمورا نے خریدی، جنہیں جاپان میں ٹیونا کنگ بھی کہا جاتا ہے۔ان کے مطابق وہ اندازہ کر رہے تھے کہ قیمت شاید 300 سے 400 ملین ین کے درمیان رہے گی،مگر یہ رقم 500 ملین سے تجاوز کر گئی ،کیمورا نے اس موقع پر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی ڈھائی ماہ پرانی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ معیشت کو بہتر بنانے کے عہد پر قائم ہیں، اسی طرح ان کا ادارہ سشیزانمائی بھی پوری لگن سے کام کرے گا، امید ہے یہ بولی سب کو خوشی دے گی۔ ان کا کہنا تھا یہ ٹیونا مچھلی بعد ازاں سوشی زانمائی کے مرکزی ریسٹورنٹ منتقل کی گئی، جہاں اسے کاٹ کر کمپنی کے مختلف ریسٹورنٹس میں تقسیم کر دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمورا نے واضح کیا کہ صارفین کو یہ ٹیونا ڈشز معمول کی قیمت پر ہی دستیاب ہوں گی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :