پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خاتمے، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خاتمے، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد، بیجنگ(آئی پی ایس )پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں ایک دوسرے کی مکمل حمایت، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ ہوئے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدارت کی، اس کے مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان نے ایک چین پالیسی کے تحت تائیوان، سنکیانک، تبت، ہانگ کانگ، جنوبی بحیرہ چین اور چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، چین نے پاکستان کی خودمختاری،علاقائی سالمیت اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔ڈائیلاگ میں دونوں ممالک کی دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے حوالہ سے تقریبات کرنے کا اعلان کیا گیا، اقدام کا مقصد دونوں ممالک میں نسل در نسل دوستی کو مزید مضبوط اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا ہے،
پاکستان اور چین آہنی دوست ، سٹرٹیجک شراکت دار اور بااعتماد ساتھی ہیں۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جن میں سٹریٹجک و سیاسی تعاون، دفاع اور سلامتی، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی اور عوامی روابط شامل تھے، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں فریقین نے سٹریٹجک روابط مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، مشترکہ مفادات کے تحفظ، دونوں ممالک کی معاشی و سماجی ترقی کے فروغ، اور خطے و اس سے باہر امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر اتفاق کیا۔پاکستان اور چین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک چین تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی اہمیت ہے،
اعلی سطح کے وفود کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کی نمایاں خصوصیت ہیں، دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، ایکشن پلان (2025-2029) کے نفاذ، اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر صفِ اول پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی نئی دور کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہا اور 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی کامیاب تکمیل اور 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز پر چین کو مبارکباد دی۔اس موقع پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،
چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے جامع اقدامات اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو سراہا، اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔دونوں فریقین نے ہر شکل کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر اتفاق کیا اور سلامتی و انسدادِ دہشت گردی تعاون مزید گہرا کرنے پر زور دیا تاکہ سی پیک محفوظ اور ہموار انداز میں آگے بڑھے، دونوں نے دہشت گردی پر دوہرے معیار کی مخالفت کی۔فریقین نے ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی بڑھانے اور سی پیک 2.
اور پاکستان کی پائیدار ترقی کی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔اعلامیہ کے مطابق خنجراب پاس کی سال بھر کھلی رہنے والی سہولت کو تجارت اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا بشرطیکہ وہ دونوں ممالک کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہو، دونوں فریقین نے مالیاتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون بڑھانے، اور علاقائی و عالمی مالیاتی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت پر اتفاق کیا، پاکستان نے چین کی مالی معاونت کو سراہا۔دونوں فریقین نے دوسری جنگِ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری، تاریخی حقائق مسخ کرنے کی کوششوں کی مخالفت، اور فاشزم و عسکریت پسندی کی واپسی کے خلاف موقف دہرایا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی جو کہ بدمعاشی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے، ٹرمپ پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خاتمے، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور جعلی ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، ڈریپ کے ریپڈ الرٹس جاری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا فیض حمید کے بھائی نجف حمید پٹواری کے خلاف مقدمہ درج ، ایف آئی آر سب نیوز...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور چین مسئلہ کشمیر کے اتفاق کیا گیا پر اتفاق کیا دونوں ممالک کے لیے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :