پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈکی آئی پی او میں ریکارڈ سبسکرپشن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (PQFTL) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی اور واحد فیملی تکافل کمپنی بن گئی ہے۔ یہ پیش رفت ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے دوران سرمایہ کاروں کے غیر معمولی اور بھرپور اظہارِدلچسپی کے بعد ممکن ہوئی ہے۔
یہ تاریخی کامیابی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شاندار اعتماد پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کی مضبوط مالی بنیادوں، دوراندیش حکمتِ عملی اور شریعہ کے اصولوں کے مطابق اعلیٰ معیار کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ بلکہ پاکستان کے مجموعی اسلامی مالیاتی خدماتی نظام کے لیے بھی ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔
آئی پی او کے بک بلڈنگ کے مرحلے میں 3.
آٹھ ہزار دو سو (8,200) سے زائد سرمایہ کاروں کی شرکت کے ساتھ یہ آئی پی او پاکستان کے انشورنس اور تکافل شعبے میں سرمایہ کاروں کی شمولیت کے اعتبار سے نمایاں ترین پیشکشوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس پیشکش میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، انشورنس کمپنیوں، فیملی آفسرز، کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں انفرادی سرمایہ کاروں نے بھی حصہ لیا۔
عارف حبیب لمیٹڈ نے اس سرگرمی میں لیڈ مینیجر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ابتدائی عوامی پیشکش کے عمل کے انتظام میں مرکزی کردار ادا کیا۔
اس تاریخی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پاک قطر فیملی تکافل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن محمد کامران سلیم صاحب کا کہنا تھا، ”الحمدللہ، آئی پی او کی کامیابی اور اس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فہرست سازی ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی ردِعمل ہمارے کاروباری اصولوں، شریعہ گورننس کے معیارات اور اسٹریٹجک وژن پر گہرے اعتماد کا مظہر ہے۔ ہم اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور اسلامی مالیاتی نظام کے استحکام اور اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل المدتی پائیدار قدر پیدا کرنے کے لیے پُرعزم رہیں گے۔ “
عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب شاہد علی حبیب صاحب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ،” ہمیں پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے کامیاب آئی پی او پر فخر ہے، جو پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی رجسٹرڈ تکافل کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔ اس آئی پی او کے عوامی حصے میں 3.8 گنا زائد سبسکرپشن نے سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کو واضح طور پر نمایاں کیا ہے۔ “
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب فرخ ایچ سبزواری صاحب نے کامیاب آئی پی او پر تبصرہ کرتے ہوئے مرحومہ ڈاکٹر شمشاد اختر صاحبہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی بصیرت افروز قیادت نے پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ اور معاشی منظرنامے کو نئی سمت دی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران مارکیٹ نے غیر معمولی استحکام کا مظاہرہ کیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 51 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور مارکیٹ نے بہترین اثاثہ جاتی منافع میں شمار ہونے والی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 7 آئی پی اوز، گرین صکوک اور کیش سیٹلڈ فیوچرز کا اجرا کیا گیا، جبکہ پبلک آفرنگ ریگولیشنز 2017 میں نظرِ ثانی اور بک بلڈنگ سسٹم میں اصلاحات سمیت اہم اصول و ضوابط بھی متعارف کرائے گئے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کو کامیاب فہرست سازی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے آئندہ کامیابیوں کا آغاز قرار دیا۔
آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کی ریگولیٹری سرمائے کی ضروریات پوری کرنے، ڈیجیٹل تقسیم کے ذرائع کو وسعت دینے، مصنوعات میں جدت لانے اور صارف مرکوز ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یہ کامیاب فہرست سازی نہ صرف سرمایہ کاروں کے لیے نئے سرمایہ کاری مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامی مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے نظام کو بھی مضبوط بناتی ہے، یہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کی مسلسل ترقی اور تنوع میں اہم کردار ادا کرے گی
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاروں کے اسلامی مالیاتی پاکستان کی آئی پی او کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔