WE News:
2026-07-24@02:05:59 GMT

چین کا امریکا پر طنز، دوہرے معیار پر مبنی اے آئی ویڈیو جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

واشنگٹن ڈی سی میں قائم چینی سفارت خانے نے ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں امریکا پر چین کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں دوہرے معیار اپنانے کا طنز کیا گیا ہے۔

خبر کی اہمیت

چین اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک کشیدگی بدستور برقرار ہے، جس میں تجارت سے لے کر تائیوان تک متعدد حساس معاملات شامل ہیں۔

واشنگٹن نے چین کی جانب سے بھاری سرکاری سبسڈی کے تحت برآمد کی جانے والی مصنوعات، خصوصاً الیکٹرک گاڑیوں، پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کمزور اندرونی طلب کے باعث عالمی منڈی میں رسد کا شدید دباؤ پیدا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے قومی سلامتی کے خدشات کے تحت جدید چِپس کی چین کو فراہمی پر سخت پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں، یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ ان کا فوجی استعمال ممکن ہے۔

بیجنگ ان اقدامات کو اپنی معاشی ترقی کو روکنے کی کوشش قرار دیتا ہے اور امریکا پر ’دھونس‘ کا الزام عائد کرتا ہے۔ چین نے جواباً اپنی مضبوط پوزیشن، خصوصاً دنیا کے بیشتر نایاب معدنیات پر گرفت، کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

چینی سفارت خانے نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک ایک منٹ کی میوزک ویڈیو شیئر کی جس کا عنوان ’بریکنگ نیوز: ایک اور چائنا شاک‘ تھا۔

ویڈیو میں امریکا کو سوٹ پہنے، ہِپ ہاپ انداز میں گاتے ہوئے ایک گنجے عقاب کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو مائیکروفون میں پریشانی کے عالم میں گاتا ہے کہ ’ اوہ نہیں، یہ پھر ہو رہا ہے۔ چین نے ایک اور زبردست چیز بنا لی ہے، میرے دوست۔‘

مزید پڑھیں:

’جب ہم آگے بڑھتے ہیں تو اسے ’ترقی، واہ‘ کہا جاتا ہے، اور جب چین آگے بڑھے تو وہ ’اوور کیپیسٹی‘ کہلاتی ہے۔‘

اس کے برعکس، چین کو ایک محنتی دیو قامت پانڈا کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو کمپیوٹر پر کوڈنگ کرتے ہوئے، جدید الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلی لائن کی نگرانی کرتے ہوئے، سولر پینلز پر فوٹو وولٹائیک سیلز نصب کرتے ہوئے، انسان نما روبوٹس کے پس منظر میں ریکارڈر بجاتے ہوئے، اور ایک ہیوی لفٹ راکٹ کی لانچ دیکھتے ہوئے مختلف مناظر میں دکھائی دیتا ہے۔

گیت کے اختتام پر مصرع آتا ہے کہ اصل چائنا شاک؟ ’انہیں ہمارا اوپر اٹھنا برداشت نہیں۔‘

پس منظر

’چائنا شاک‘ کی اصطلاح پہلی بار 2001 کے بعد استعمال ہوئی، جب چین کے عالمی تجارتی تنظیم یعنی ڈبلیو ٹی او میں شامل ہونے کے بعد سستی چینی مصنوعات کی یلغار نے عالمی منڈیوں اور کئی ممالک کی مینوفیکچرنگ معیشتوں کو شدید متاثر کیا۔

حالیہ برسوں میں جدید مینوفیکچرنگ، گرین انرجی، بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر ہائی ٹیک صنعتوں میں چین کی تیز رفتار پیش رفت نے واشنگٹن میں ’چائنا شاک 2.

0‘ کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ردِعمل

امریکا-چین اقتصادی و سلامتی جائزہ کمیشن کی کمشنر لیویا شماوونین نے جون میں کانگریس کی ایک سماعت کے دوران کہا کہ چینی حکومت محض اتفاقاً مینوفیکچرنگ میں غلبہ حاصل نہیں کر رہی، بلکہ یہ ایک منظم حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

’چین کا تجارتی سرپلس 5 برس میں دگنا ہو چکا ہے، جسے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی صنعتی مسابقت کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘

آگے کیا ہوگا؟

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ سال دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی، اکتوبر میں جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد کسی حد تک نرم پڑی ہے۔

تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا دونوں عالمی طاقتیں کسی جامع معاہدے تک پہنچ پائیں گی یا مختلف محاذوں پر موجود گہرے ساختی اختلافات برقرار رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا اے آئی چین سفارتخانہ واشنگٹن ویڈیو

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا اے ا ئی چین سفارتخانہ واشنگٹن ویڈیو چائنا شاک کرتے ہوئے کے بعد

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار