تحریک تحفظ آئین کے قافلے پر حملہ مجلس وحدت مسلمین کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے گجرات میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے پْرامن قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ علامہ حیات عباس نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر ہمارا احتجاج پْرامن اور آئینی دائرے میں جاری رہے گا، کسی قسم کا جبر یا خوف ہمیں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ صبر اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔