ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے واضح احکامات پر لبیک کہتے ہوئے تحریک اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ صوبہ بھر میں قیادت کی ہدایات کے مطابق منظم، پُرامن اور آئینی دائرۂ کار میں رہتے ہوئے اپنا لائحۂ عمل جاری رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے گجرات میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے پُرامن قافلے میں شامل گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی مذمت کرتےبوئے کہنا تھا کہ یہ بزدلانہ اور قابلِ مذمت کارروائی نہ صرف آئینی جدوجہد پر حملہ ہے بلکہ ملک میں پُرامن سیاسی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کی کھلی کوشش بھی ہے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے یے کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے واضح احکامات پر لبیک کہتے ہوئے تحریک اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ صوبہ بھر میں قیادت کی ہدایات کے مطابق منظم، پُرامن اور آئینی دائرۂ کار میں رہتے ہوئے اپنا لائحۂ عمل جاری رکھا جائے گا، کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، جبر یا خوف تحریک کو اپنے اصولی مؤقف اور آئینی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے کہا تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی جانب سے جاری احتجاج میں شامل تمام کارکنان اور عوام سے اپیل کرتے ییں کہ صبر، اتحاد اور پُرامن طرزِ عمل کو برقرار رکھتے ہوئے آئین اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار